Tag: Federal Cabinet meeting

  • وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

    وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

    اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا ، مشیر خزانہ بجٹ حکمت عملی ،2019.20 دستاویزات پر بریفنگ دیں گے جبکہ فواد چوہدری قمری کیلنڈ پیش کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج بروز منگل کو ہوگا، اس سلسلے میں چار نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔

    وفاقی کابینہ کے اجلاس میں مشیر خزانہ حفیظ شیخ بجٹ حکمت عملی ،2019-20 دستاویزات پر بریفنگ دیں گے جبکہ بجٹ کے نمایاں خدو خال بارے بھی کابینہ کو آگاہ کیا جائےگا۔

    اجلاس میں تمام وزارتیں اور ادارے اپنے اثاثوں بارے کابینہ کو معلومات فراہم کریں گے جبکہ کابینہ کے فیصلوں پر عمل درامد کا جائزہ لیا جائے گا ۔

    ذرائع کے مطابق کچی کینال کی تعمیر میں کرپشن کے حوالے سے مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلے پر غور ہوگا جبکہ کابینہ امن و امان اور معاشی صورتحال پر بھی غور کرےگی۔

    ذرائع کا کہنا ہے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے قمری کیلنڈ ر وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کریں گے ، جو فیصلہ کرے گی کہ اسے اپنانا ہے یا پرانے نظام پر ہی چلنا ہے۔

    وزارت سائنس نے رویت ہلال کے لیے تشکیل کردہ ویب سائٹ کا افتتاح کردیا

    یاد رہے دو روز قبل وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے رویت ہلال کے لیے تشکیل کردہ ویب سائٹ کا افتتاح کیا تھا اور کہا تھا ویب سائٹ سےمتعلق اسلامی نظریاتی کونسل سےرائےطلب کی ہے، قمری کیلنڈر کونسل کی رائے کے بعد وفاقی کابینہ بھجوائیں گے۔

  • وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا

    وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا

    اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا ، مشیر خزانہ بجٹ حکمت عملی ،2019.20 دستاویزات پر بریفنگ دیں گے جبکہ فواد چوہدری قمری کیلنڈ پیش کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل بروز منگل کو ہوگا، اس سلسلے میں چار نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ۔

    وفاقی کابینہ کے اجلاس میں مشیر خزانہ حفیظ شیخ بجٹ حکمت عملی ،2019-20 دستاویزات پر بریفنگ دیں گے جبکہ بجٹ کے نمایاں خدو خال بارے بھی کابینہ کو آگاہ کیا جائےگا۔

    اجلاس میں تمام وزارتیں اور ادارے اپنے اثاثوں بارے کابینہ کو معلومات فراہم کریں گے جبکہ کابینہ کے فیصلوں پر عمل درامد کا جائزہ لیا جائے گا ۔

    ذرائع کے مطابق کچی کینال کی تعمیر میں کرپشن کے حوالے سے مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلے پر غور ہوگا جبکہ کابینہ امن و امان اور معاشی صورتحال پر بھی غور کرےگی۔

    ذرائع کا کہنا ہے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے قمری کیلنڈ ر وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کریں گے ، جو فیصلہ کرے گی کہ اسے اپنانا ہے یا پرانے نظام پر ہی چلنا ہے۔

    مزید پڑھیں: وزارت سائنس نے رویت ہلال کے لیے تشکیل کردہ ویب سائٹ کا افتتاح کردیا

    یاد رہے گذشتہ روز وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے رویت ہلال کے لیے تشکیل کردہ ویب سائٹ کا افتتاح کیا تھا اور کہا تھا ویب سائٹ سےمتعلق اسلامی نظریاتی کونسل سےرائےطلب کی ہے، قمری کیلنڈر کونسل کی رائے کے بعد وفاقی کابینہ بھجوائیں گے۔

  • وزیراعظم عمران خان  نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 28 مئی  کو طلب کرلیا

    وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 28 مئی کو طلب کرلیا

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 28 مئی کو طلب کرلیا، اجلاس میں سالانہ وفاقی بجٹ کے اسٹریٹیجی پیپر پر بریفنگ دی جائےگی اور وزیراعظم کےدورہ سعودی عرب کےمتعلق بھی اعتمادمیں لیاجائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت وفاقی کابینہ کااجلاس 28مئی کو ہوگا، اجلاس کیلئے 4 نکاتی ابتدائی ایجنڈا جاری کردیاگیا ہے۔

    وفاقی کابینہ اجلاس میں سالانہ وفاقی بجٹ کے اسٹریٹیجی پیپر پر بریفنگ اور وفاقی کابینہ کےفیصلوں پرعملدرآمدپررپورٹ بھی پیش کی جائےگی جبکہ وزارتوں کے زیرانتظام اثاثہ جات کی تفصیلات پیش کی جائیں گی۔

    سی سی آئی کے فیصلوں کی توثیق بھی وفاقی کابینہ میں پیش کی جائےگی اور وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کے متعلق بھی اعتماد میں لیاجائے گا۔

    مزید پڑھیں : وزیر اعظم رواں ماہ سعودی عرب کا دورہ کریں گے

    یاد رہے وزیر اعظم عمران خان سعودی عرب کے دورے پر 30 مئی کو جدہ پہنچیں گے، وزیر اعظم او آئی سی سربراہ مملکت کے اجلاس میں شرکت کریں گے، او آئی سی سربراہ اجلاس 30 اور 31 مئی کو ہوگا، عمران خان 31 مئی کو او آئی سی اجلاس سے خطاب کریں گے۔

    ذرایع کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کو سربراہ اجلاس میں شرکت کی با قاعدہ دعوت دی گئی ہے، دورے کے دوران وزیر اعظم سعودی فرماں روا شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ بن محمد سلمان سے ملاقاتیں کریں گے اور عمرہ بھی ادا کریں گے۔

  • وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا

    وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا، جس میں اپوزیشن کی حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک پر بھی غور ہوگا جبکہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی بھی توثیق کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا ، اجلاس میں 5نکاتی ایجنڈا زیر غور آئے گا۔

    وفاقی کابینہ اپوزیشن کی حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک پر بھی غور کرے گی۔

    اجلاس میں وزارت داخلہ لوکل گورنمنٹ بورڈ کی تشکیل کیلئے سمری پیش کرے گی جبکہ چیف کمشنر اسلام آباد بورڈ کے چیئرمین ہوں گے، بورڈ میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آباد کیلئے سروس رولز اور سٹریکچر کی منظوری دے جائے گی-

    اجلاس میں بینکنگ کورٹ نو کراچی میں جج کی تعیناتی کی منطور دی جائے گی جبکہ پاکستان کریڈٹ گارنٹی کمپنی کی بطور ڈویلپمنٹ مالیاتی ادارے کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔

    وفاقی کابینہ ای سی سی کے 15مئی کے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کرے گی، وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیاکابینہ کے الیٹریک کو نیشنل گرڈ سے اضافی 150میگاواٹ بجلی کی فراہمی کی حتمی منظوری دے گی۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں گورنمنٹ حج سکیم کے تحت دوسری قرعہ اندازی کی منظوری دیئے جانے کا امکان ہے-

    اجلاس مانیٹری پالیسی کمیٹی میں ایکسٹرنل ممبر کی تعیناتی کی منظوری بھی دی جائے گی جبکہ آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاریوں پر بھی کابینہ کو بریف کیا جائے گا۔

  • وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا

    وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل) ہوگا، اجلاس میں 8 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائےگا اور وفاقی کابینہ کو اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل بروز منگل وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا، جس میں 8 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائےگا ۔

    جاری ایجنڈے کے مطابق وفاقی کابینہ کو اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں کے حوالے اور ملکی موجودہ نظام تعلیم کے حوالے سے بریفنگ دی جائےگی۔

    کابینہ اجلاس میں مدارس کو قومی دھارنے میں لانے پر اب تک کی پیش رفت پر بریفنگ دی جائےگی جبکہ بیرون ملک قید پاکستانیوں کو قونصلر رسائی پالیسی کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

    اجلاس میں قومی ائیر لائین کے چارٹر اور ایریئل ورک لائیسنس کی تجدید پر غور ہوگا جبکہ وفاقی کابینہ کراچی اور کوئٹہ کے خصوصی عدالت برائے انسداد منشیات کے ججوں کی تعیناتی ، نیشنل اسکول آف پبلک پالیسی اور مصر کے نیشنل مینجمنٹ انسٹی ٹیوٹ کے درمیان مفاہمتی یاداشت کی منظوری دے گی

    کابینہ اجلاس میں چین کی جانب سے انسدادمنشیات کے لیے عطیہ کردہ سامان پر ڈیوٹی کی چھوٹ کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔

    مزید پڑھیں : پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہیں ہوگی، کابینہ اجلاس میں فیصلہ

    یاد رہے 7 مئی کو وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہیں ہوگی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق ای سی سی کا فیصلہ برقرار رہے گا۔

    کابینہ اجلاس میں وزیر اعظم نے ایک بار پھر کرپشن کے خاتمے پر زور دیتے ہوئے کہا تھا کرپشن پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، چوروں اور لٹیروں کو نہیں چھوڑیں گے۔

    وفاقی کابینہ اجلاس میں وزیر اعظم نے وفاقی وزرا کو مزید اختیارات دینے کا بھی فیصلہ کیا تھا تاہم اس سلسلے میں وفاقی وزرا کو مزید با اختیار بنانے کے لیے اہم فیصلے چند روزمیں کیے جائیں گے

  • وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 14 مئی کو طلب کرلیا

    وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 14 مئی کو طلب کرلیا

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کااجلاس14مئی کوطلب کرلیا، اجلاس میں قیدپاکستانیوں کی معاونت کیلئےقونصلرپالیسی منظوری کیلئے پیش کی جائےگی جبکہ ماہانہ مہنگائی کی شرح پر بھی بریفنگ دی جائےگی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کااجلاس 14مئی کو ہوگا، اجلاس میں ملک کے موجودہ تعلیمی نظام میں بہتری پر بریفنگ دی جائے گی۔

    کابینہ کو اشیا ضروریہ کی قیمتوں سے متعلق اور ماہانہ مہنگائی کی شرح پربھی بریفنگ دی جائے گی۔

    اجلاس میں قیدپاکستانیوں کی معاونت کیلئےقونصلرپالیسی منظوری کیلئےپیش کی جائےگی جبکہ کراچی اورکوئٹہ میں خصوصی عدالتوں میں ججزتعیناتی ایجنڈے میں شامل ہیں۔

    نارکوٹکس کنٹرول چین سے عطیہ سامان پراستثنیٰ کی سمری اور پی آئی اےکےآرپی ٹی،چارٹر،ایریل ورک لائسنس کی تجدیدکی سمری بھی کابینہ میں پیش کی جائے گی جبکہ این ایس پی پی اورمصرکےمینجمنٹ انسٹی ٹیوٹ میں ایم اویوکی منظوری دی جائے گی۔

    مزید پڑھیں : پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہیں ہوگی، کابینہ اجلاس میں فیصلہ

    یاد رہے 7 مئی کو وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہیں ہوگی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق ای سی سی کا فیصلہ برقرار رہے گا۔

    کابینہ اجلاس میں وزیر اعظم نے ایک بار پھر کرپشن کے خاتمے پر زور دیتے ہوئے کہا تھا کرپشن پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، چوروں اور لٹیروں کو نہیں چھوڑیں گے۔

    وفاقی کابینہ اجلاس میں وزیر اعظم نے وفاقی وزرا کو مزید اختیارات دینے کا بھی فیصلہ کیا تھا تاہم اس سلسلے میں وفاقی وزرا کو مزید با اختیار بنانے کے لیے اہم فیصلے چند روزمیں کیے جائیں گے۔

  • وفاقی کابینہ کااجلاس: وزیراعظم پٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق حتمی فیصلہ کریں گے

    وفاقی کابینہ کااجلاس: وزیراعظم پٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق حتمی فیصلہ کریں گے

    اسلام آباد :وزیراعظم عمران خان وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق حتمی فیصلہ کریں گے جبکہ ملک کے موجودہ تعلیمی نظام پرتفصیلی بریفنگ اور پاور ڈویژن اورپٹرولیم کو 2 الگ وزارتیں بنانےکی منظوری بھی دی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے، اجلاس میں 13 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جارہا ہے جبکہ وزیراعظم پٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق حتمی فیصلہ کریں گے۔

    اجلاس میں وفاقی کابینہ ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی جبکہ کابینہ کو ملک کے موجودہ تعلیمی نظام پر تفصیلی بریفنگ دی جائےگی۔

    پاور ڈویژن اور پٹرولیم کو 2 الگ وزارتیں بنانے کی منظوری ، پاکستان اور برازیل میں تکنیکی تعاون کے معاہدے کی منظوری، سعودی عرب میں مزدوروں سے متعلق معاہدے کی منظوری اور وزارت اوورسیز اور سعودی وزارت کے درمیان معاہدے کی منظوری دی جائے گی۔

    زراعت میں پاکستان آذربائیجان میں معاہدے کی منظوری ، بیوروآف امیگریشن میں تبادلوں وتقرریوں کی منظوری ، چیئرمین ایکسپورٹ پروسیسنگ زونزاتھارٹی کیلئے ایڈیشنل چارج کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہیں۔

    اجلاس میںکراچی کی کسٹم واینٹی اسمگلنگ عدالت میں جج میں تعیناتی کی منظوری اور اقبال اکیڈمی لاہورکی گورننگ باڈی کے خزانچی کی تعیناتی کی منظوری دی جائے گی۔

    سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن پاکستان کی سالانہ رپورٹ بھی کابینہ اجلاس میں پیش کی جائے گی۔

  • وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا

    وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا

    اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا ، اجلاس میں ملک کے تعلیمی نظام پر بحث کی جائے گی جبکہ بائیولوجیکل اور ٹاکسن ہتھیاروں کے کنونشن پر عمل کا بل پیش کیا جائےگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل 7 مئی کو اسلام آباد میں ہوگا، اجلاس میں 13 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

    ایجنڈا کے مطابق ایس ای سی پی کی سالانہ رپورٹ برائے مالی سال 2017۔18 پیش کی جائےگی جبکہ کابینہ ملک کے تعلیمی نظام پر بحث کرےگی اور بائیولوجیکل اور ٹاکسن ہتھیاروں کے کنونشن پر عمل کا بل پیش کیا جائےگا۔

    اجلاس میں کابینہ پیٹرولیم اور پاور ڈویژن کو الگ وزارت بنانے کی قومی اسمبلی سے منظور قرارداد پیش کی جائےگی جبکہ ورکرز ریکروٹمنٹ سے متعلق پاکستان سعودی عرب کے درمیان معاہدہ منظوری کے لیے پیش کیا جائےگا۔

    زراعت کے شعبے میں آذربائیجان سے معاہدے کی منظوری، بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیزامپلائمنٹ میں تبادلوں، تقرریوں کی منظوری، کراچی کی کسٹم اور اینٹی اسمگلنگ عدالت میں جج تعیناتی کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے.

    اجلاس میں‌ وفاقی کابینہ ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی اور اقبال اکیڈمی لاہور کی گورننگ باڈی میں خرانچی کی منظوری دےگی۔

    یاد رہے وزیر اعظم کی زیر صدارت مہنگائی میں کمی پر خصوصی اجلاس میں سختی سے ہدایت کی تھی کہ ماہ رمضان میں کسی صورت مہنگائی نہیں ہونی چاہیے۔

  • وفاقی کابینہ کا اجلاس ، وزیر اعظم عمران خان نے دورہ چین کو کامیاب قرار دے دیا

    وفاقی کابینہ کا اجلاس ، وزیر اعظم عمران خان نے دورہ چین کو کامیاب قرار دے دیا

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے دورہ چین کو کامیاب قرار دے دیا اور کہا چین سے اقتصادی وسماجی شعبوں میں روابط مزید بڑھیں گے، سی پیک کے دوسرے مرحلے سے ملکی ترقی کا نیا باب شروع ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس ہوا ،جس میں 16 نکاتی ایجنڈے پر غورکیا گیا ، اجلاس میں شاہ محمودقریشی نے کابینہ کودورہ چین پربریفنگ دی جبکہ وزیرمنصوبہ بندی نے سی پیک کے دوسرے مرحلے پر آگاہ کیا۔

    وفاقی کابینہ کو چین سے آزادانہ تجارتی معاہدے پر بھی تفصیلی آگاہ کیاگیا۔

    وزیر اعظم عمران خان نے دورہ چین کوکامیاب قرار دیتے ہوئے کہا چین سےاقتصادی وسماجی شعبوں میں روابط مزیدبڑھیں گے، سی پیک کے دوسرے مرحلے سے ملکی ترقی کا نیا باب شروع ہوگا۔

    کابینہ اجلاس میں متعددنکات اور سی ای سی کےگزشتہ اجلاس کےفیصلوں کی منظوری دی گئی۔

    پرائم منسٹرکامیاب جوان پروگرام کی منظوری کےلئےکابینہ ایجنڈے میں شامل کیا گیا، پروگرام کے لئے 200ارب کی خطیررقم نوجوانوں کیلئے مختص ہوگی جبکہ کابینہ پٹرولیم، پاور ڈویژن کو الگ الگ وزارت بنانے کا جائزہ لیا۔

    آف شورڈرلنگ کیلئےمشینری درآمدپراسپیشل ڈیوٹی استثنیٰ کی منظوری ، مختلف عدالتوں میں ججز کی تعیناتی کی منظوری ، رولزآف پروسیجر شیڈول ٹومیں انکوائری ایکٹ 2017 کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل تھیں ،کابینہ کو موجودہ نظام تعلیم کی تجدید نو پر بریفنگ دی گئی۔

  • وفاقی کابینہ کا اجلاس آج وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہوگا

    وفاقی کابینہ کا اجلاس آج وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہوگا

    اسلام آباد : وفاقی کابینہ کا اجلاس آج بروز منگل وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہوگا ،وفاقی کابینہ 16 نکاتی ایجنڈے پر غور کرےگی۔

    ذرائع کے مطابق وزارت توانائی کے پٹرولیم اور پاور ڈویژن کو علحیدہ کر کے دو نئی وزارتوں کے قیام پر غور کیا جائے گا۔ ایجنڈا کے مطابق وزارت خزانہ وزیراعظم کامیاب پروگرام شروع کرنے پر بریفنگ دے گی۔

    ملک میں تیل و گیس کی تلاش کا کام تیز کرنے کیلئے درکار مشینری کی عارضی درآمد پر اضافی ڈیوٹی ختم کرنے کی سمری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

    ایجنڈے کے مطابق غذائی اشیاء پر پاکستان سٹنڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کی لازمی لیبلنگ کی منظوری دی جائے گی، ملکی نظام تعلیم کی تنظیم نو پر بریفنگ دے جائے گی۔

    اجلاس میں پاکستان کمیشنز آف انکوائری ایکٹ2017 کو شیڈول ٹو میں شامل کرنے اور غیر ملکی تجارتی قرض پر سود کو ٹیکس ادائیگی سے استثنی دینے کی تجویز پر غور ہوگا۔

    ایجنڈے کے مطابق پریس کونسل آف پاکستان کے ممبران کی تعیناتی کی منظوری دی جائے گی۔ اس کے علاوہ قحط سالی کا مقابلے کرنے کے پروگرام پر غور کیا جائے گا۔