Tag: Federal Cabinet meeting

  • وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب : وزیر اعظم عمران خان صدارت کریں گے

    وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب : وزیر اعظم عمران خان صدارت کریں گے

    اسلام آباد : وفاقی کابینہ کا اجلاس کل 30 اپریل منگل کو وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہوگا ،وفاقی کابینہ 16 نکاتی ایجنڈے پر غور کرےگی۔

    ذرائع کے مطابق وزارت توانائی کے پٹرولیم اور پاور ڈویژن کو علحیدہ کر کے دو نئی وزارتوں کے قیام پر غور کیا جائے گا۔ ایجنڈا کے مطابق وزارت خزانہ وزیراعظم کامیاب پروگرام شروع کرنے پر بریفنگ دے گی۔

    ملک میں تیل و گیس کی تلاش کا کام تیز کرنے کیلئے درکار مشینری کی عارضی درآمد پر اضافی ڈیوٹی ختم کرنے کی سمری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

    ایجنڈے کے مطابق غذائی اشیاء پر پاکستان سٹنڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کی لازمی لیبلنگ کی منظوری دی جائے گی، ملکی نظام تعلیم کی تنظیم نو پر بریفنگ دے جائے گی۔

    اجلاس میں پاکستان کمیشنز آف انکوائری ایکٹ2017 کو شیڈول ٹو میں شامل کرنے اور غیر ملکی تجارتی قرض پر سود کو ٹیکس ادائیگی سے استثنی دینے کی تجویز پر غور ہوگا۔

    ایجنڈے کے مطابق پریس کونسل آف پاکستان کے ممبران کی تعیناتی کی منظوری دی جائے گی۔ اس کے علاوہ قحط سالی کا مقابلے کرنے کے پروگرام پر غور کیا جائے گا۔

  • وفاقی کابینہ کا مصنوعی مہنگائی کرنے والوں پر کڑی نظر رکھنے کا فیصلہ

    وفاقی کابینہ کا مصنوعی مہنگائی کرنے والوں پر کڑی نظر رکھنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے مصنوعی مہنگائی کرنے والوں پر کڑی نظر  رکھنے کا فیصلہ کیا ہے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ آج کابینہ میں نئے آنے والے وزرا کو وزیراعظم نے مبارک باد دی اور کابینہ کو دورہ ایران سے متعلق آگاہ کیا.

    انھوں نے کہا کہ ایران ہمارا برادر ملک ہے، دونوں ملکوں میں غلط فہمیوں کا تدارک ضروری تھا، پاکستان، ایران کو مل کر تجارتی روابط مضبوط کرنا ہوگا، موجودہ حالات کے تناظر میں قومی ذمہ داریاں بڑھ گئی ہیں، وزیراعظم کاآئندہ دورہ چین کا ہے، وزیراعظم چین میں آزادتجارتی معاہدے پر دستخط کریں گے.

    [bs-quote quote=”عن قریب تمام اسٹیک ہولڈرزسے مل کر دواؤں کی قیمتیں کم کریں گے” style=”style-8″ align=”left” author_name=”فردوس عاشق اعوان”][/bs-quote]

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ دواؤں کی قیمتوں میں اضافے سے ملک میں غیریقینی صورتحال ہے، دوائیں مڈل کلاس کی پہنچ سے دور ہوگئی ہیں، عن قریب تمام اسٹیک ہولڈرزسے مل کر دواؤں کی قیمتیں کم کریں گے، ایل این جی پرماضی کے معاہدوں سے کابینہ کو آگاہ کیا گیا، قوم سے ایل این جی کے نام پر فراڈ ہوا، ایل این جی کے نئے معاہدے شفاف طریقے سے ہوں گے، چین سے سی پیک کے امور پر بات چیت ہوگی.

    معاون خصوصی نے کہا کہ رمضان قریب ہیں، اس دوران مصنوعی مہنگائی کی جاتی ہے، مصنوعی مہنگائی کرنے والے عناصر پر نظر رکھنے کا فیصلہ ہوا ہے، پارلیمنٹ میں وزرا کی حاضری یقینی بنانے پربات چیت ہوئی، ذخیرہ اندوزوں پر کڑی نظر رکھنےکا فیصلہ کیا گیا ہے، وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ وزرا عوامی مفاد میں پالیسیاں بنائیں۔

    مزید پڑھیں: بلاول نے کرپشن کے پیسے پر آکسفورڈ یونیورسٹی میں داخلہ لیا، فردوس عاشق اعوان

    انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم کو عوام کا احساس نہ ہوتا، تو قریبی ساتھی کو کیوں ہٹاتے؟ ہمیں اپنے مفادات کے بجائے پاکستان کا مفاد ہرحال میں عزیز ہے، وسیع تجربہ کار افراد کو ذمہ داریاں معاملات بہتر کرنے کے لئے دی گئیں، اقتصادی صورتحال سنبھالنے کے لئے دوست ممالک کی مدد لی گئی، 1200ارب کا خسارہ گزشتہ حکومت چھوڑ کر گئی تھی.

    انھوں نے کہا کہ عمر ایوب کو وزارت پیٹرولیم کا چارج دیا گیا ہے، گیس بلز اضافی چارجز سے متعلق جلد آگاہ کریں گے، ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کےاعتراضات کو دور کیا جا رہا ہے، گزشتہ اسکیم میں بلیک منی وائٹ کی گئی، مگرپیسہ واپس نہیں آیا.

  • وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل طلب کرلیا

    وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل طلب کرلیا

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل طلب کرلیا ہے ، جس میں 17نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا اور یکساں نظام تعلیم متعارف کرانے کی منظوری دی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل ہوگا، جس میں ملک میں رائج نظام تعلیم میں اصلاحات سمیت 17نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں ملک کی مجموعی صورتحال پر غور کیا جائےگا، کابینہ سیزن 2018 اور 2019 کیلئے گندم خریداری کی منظوری دےگی جبکہ ملک میں موجود وفاق کی فارغ جائیدادوں کی فروخت کا جائزہ بھی لیا جائےگا۔

    اجلاس میں وزارت وفاقی تعلیمات یکساں نظام تعلیم رائج کرنے کے حوالے سے تجاویزبھی دےگی۔

    کابینہ چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ایجوکیشن کی ڈیپوٹیشن میں توسیع اور فیڈرل لینڈ کمیشن کی چیئرمین کی تعیناتی کی منظوری بھی دےگی جبکہ بلغاریہ اورپاکستان کے ادارے نیشنل میوزیم آف نیچرل ہسٹری کے درمیان مفاہمتی یادداشت اور پاک بوسنیا جوائنٹ اکنامک کمیشن کے قیام کے پیشگی فیصلہ کی منظوری بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔

    چئیرمین اوگرا اور اتھارٹی کے دیگر ملازمین کے پیکج سے متعلق سمری کی منظوری بھی دی جائے گی جبکہ کابینہ اجلاس کے فیصلوں پر عمل در آمد کا جائزہ لیا جائے گا۔

    اس کے علاوہ کابینہ اجلاس میں انسداد منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت صوبائی کاوئنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کو انویسٹی گیشن اینڈ پراسیکوشن ایجنسی بنانے کی منظوری کا بھی امکان ہے۔

    یاد رہے 9 اپریل کو وزیراعظم عمران خان کی زیرصدرات وفاقی کابینہ میں ای سی سی کےفیصلوں کی توثیق کی تھی جبکہ وزیراعظم نے فیصلوں پر عملدرآمدیقینی بنانے کی ہدایت کی تھی

    کابینہ نے فیصلہ کیا گیا تھا عمررسول بورڈ آف انویسٹمنٹ کے نئے سیکریٹری ہوں گے، یونس ڈھاگاکوچیئرمین اسٹیٹ لائف انشورنس کاچارج دیاگیاہے، ننکانہ میں باباگورونانک کےنام پر ٹرین اسٹیشن بن رہاہے جبکہ متروکہ وقف املاک کانیا بورڈ تشکیل دے دیاگیا تھا۔

    مزید پڑھیں : وزیراعظم17اپریل کواسلام آبادمیں ہاؤسنگ اسکیم کاسنگ بنیادرکھیں گے، فواد چوہدری

    بعد ازاں وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا تھا وزیراعظم17اپریل کواسلام آبادمیں ہاؤسنگ اسکیم کاسنگ بنیادرکھیں گے، جہاں وفاقی ملازمین کیلئے 25 ہزار اپارٹمنٹ تعمیر کئے جائیں گے۔

  • وفاقی  کابینہ نے ای سی سی کےفیصلوں کی توثیق کردی

    وفاقی کابینہ نے ای سی سی کےفیصلوں کی توثیق کردی

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیرصدرات وفاقی کابینہ میں ای سی سی کےفیصلوں کی توثیق کردی جبکہ وزیراعظم نے فیصلوں پر عملدرآمدیقینی بنانے کی ہدایت کی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں 19نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا اور نئی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کا جائزہ لیا گیا۔

    اجلاس میں وفاقی کابینہ نےای سی سی کےفیصلوں کی توثیق کردی اور کابینہ کے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیتے ہوئے وزیراعظم نے فیصلوں پر عملدرآمدیقینی بنانےکی ہدایت کردی۔

    متروکہ وقف املاک بورڈ کے سربراہ اور جینکو ون، ٹو، تھری کے سربراہان کی تعیناتی ایجنڈے کا حصہ تھی جبکہ سی ای او سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کی تعیناتی کی منظوری اورانفارمیشن کمیشن ارکان کی سیلری پیکیج کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل تھی۔

    وفاقی کابینہ کے اجلاس میں مہلک بیماریوں کے علاج کے پروگرام کی بحالی، پیپرا رولز2004میں ترامیم اور فیصل آباد میں آبی وسائل کیلئے فرانس سے 94ملین یورو قرض معاہدے کی منظوری کے امور پر زیرغور آئے۔

    اجلاس میں عابد حسین، افروز عالم لہری نامی افراد کو یو اے ای، سعودی عرب کے حوالے کرنے کا جائزہ لیا گیا جبکہ فارمیسی کی تعلیم کے اداروں کے الحاق اور سرکاری افسران کی دہری شہریت سے متعلق عدالتی فیصلے پر بھی غور کیا گیا۔

    وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پاکستان میڈیا یونیورسٹی کے قیام کی منظوری دی جائے گی۔

    مزید پڑھیں : وفاقی کابینہ اجلاس : پاکستان میں آئی پی ایل پر پابندی لگا دی گئی

    یاد رہے 2 اپریل کو وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا تھا ، جس میں اہم فیصلوں کی منظوری دی تھی، بعد ازاں وزیراطلاعات فواد چوہدری نے میڈیا بریفنگ میں کہا  تھا پہلی بار غربت کے خاتمے کے لئے پورا ڈویژن بنایا گیا، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل نہیں کیا جا رہا، سماجی تحفظ اور انسداد غربت پروگرام لے کر آ رہے ہیں، احساس کے نام سے پروگرام لانچ کررہے ہیں، جس کی تفصیل آئندہ ہفتے دیں گے۔

    اجلاس میں ایئر مارشل(ر) ارشدملک کو پی آئی اے کا سی ای او نامزد کیا گیا ہے، آئی پی او بورڈ سے حسن شاہ کو ہٹادیا گیا ہے جبکہ پاکستان میں آئی پی ایل پر پابندی لگادی گئی تھی۔

  • وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 9اپریل کو طلب کرلیا

    وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 9اپریل کو طلب کرلیا

    اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 9اپریل کو طلب کرلیا، اجلاس کا 19 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے ،کابینہ اہم تعیناتیوں کی منظوری دے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس 9اپریل کو ہوگا ،اجلاس میں 19نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

    متروکہ وقف املاک بورڈ کے سربراہ اور جینکو ون، ٹو، تھری کے سربراہان کی تعیناتی ایجنڈے کا حصہ ہوگی جبکہ سی ای او سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کی تعیناتی کی منظوری اور انفارمیشن کمیشن کے ارکان کی تنخواہ کا تعین بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

    وفاقی کابینہ کے اجلاس میں مہلک بیماریوں کے علاج کے پروگرام کی بحالی، پیپرا رولز2004میں ترامیم اور فیصل آباد میں آبی وسائل کیلئے فرانس سے 94ملین یورو قرض معاہدے کی منظوری کے امور پر زیرغور آئیں گے۔

    اجلاس میں عابد حسین، افروز عالم لہری نامی افراد کو یو اے ای، سعودی عرب کے حوالے کرنے کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ فارمیسی کی تعلیم کے اداروں کے الحاق اور سرکاری افسران کی دہری شہریت سے متعلق عدالتی فیصلے پر بھی جائزہ لیا جائےگا۔

    وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پاکستان میڈیا یونیورسٹی کے قیام کی منظوری دی جائے گی۔

    مزید پڑھیں : وفاقی کابینہ اجلاس : پاکستان میں آئی پی ایل پر پابندی لگا دی گئی

    یاد رہے 2 اپریل کو وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا تھا ، جس میں اہم فیصلوں کی منظوری دی تھی، بعد ازاں وزیراطلاعات فواد چوہدری نے میڈیا بریفنگ میں کہا تھا پہلی بار غربت کے خاتمے کے لئے پورا ڈویژن بنایا گیا، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل نہیں کیا جا رہا، سماجی تحفظ اور انسداد غربت پروگرام لے کر آ رہے ہیں، احساس کے نام سے پروگرام لانچ کررہے ہیں، جس کی تفصیل آئندہ ہفتے دیں گے۔

    اجلاس میں ایئر مارشل(ر) ارشدملک کو پی آئی اے کا سی ای او نامزد کیا گیا ہے، آئی پی او بورڈ سے حسن شاہ کو ہٹادیا گیا ہے جبکہ پاکستان میں آئی پی ایل پر پابندی لگادی گئی تھی۔

  • وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو طلب، انڈین پریمیئرلیگ کے میچز دکھانے پر مکمل پابندی لگانے کا امکان

    وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو طلب، انڈین پریمیئرلیگ کے میچز دکھانے پر مکمل پابندی لگانے کا امکان

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کااجلاس منگل کو طلب کرلیا، اجلاس میں فیصلوں پر عمل کا جائزہ لیا جائےگا اور انڈین پریمیئرلیگ کے میچز دکھانے پر مکمل پابندی لگائے جانے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو ہوگا ، اجلاس میں 19رکنی ایجنڈے پرغورہوگا اور وفاقی کابینہ کے فیصلوں پر عمل کا جائزہ لیا جائےگا۔

    وفاقی کابینہ کے ایجنڈے میں سماجی تحفظ اورغربت کےخاتمےکیلئےڈویژن کےقیام کی منظوری ، پی آئی اےکےنئےچیف ایگزیکٹوافسرکی تعیناتی کی منظوری شامل ہیں جبکہ وژن ایئرکےڈومیسٹک اورانٹرنیشنل لائسنس کی مدت میں اضافے کا بھی امکان ہے۔

    پاکستان ملائیشیا کے آڈیٹر جنرل کے آفسز کے درمیان یادداشت کی توثیق ، رواں سال موبائل کمپنیوں کے لائسنس کی تجدید کیلئے پالیسی اور نیشنل انڈسٹریل ریلیشن کمیشن کے 3ارکان کی تعیناتی کی توثیق بھی ایجنڈے کا حصہ ہیں۔

    وفاقی کابینہ کے اجلاس میں انڈین پریمیئرلیگ کےمیچزدکھانے پر مکمل پابندی لگائے جانے کا امکان ہے جبکہ یو اے ای کیساتھ رینوبل توانائی کے فروغ پر  تعاون کی یادداشت کاجائزہ اور اسلام آبادایئرپورٹ کی تعمیرمیں بےضابطگیوں کی رپورٹ کاجائزہ لیاجائےگا۔

    اجلاس میں فاٹا کے بجٹ اور دیگرفنڈز کی خیبرپختونخوا کو منتقلی کا فیصلہ کئے جانے کا بھی امکان ہے۔

    مزید پڑھیں : وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، متعدد فیصلوں کی منظوری

    یاد رہے 26 مارچ کو ہونے والے اجلاس میں وفاقی کابینہ نے کرتارپورراہداری کے معاملے پر دس رکنی پربندھک کمیٹی تشکیل دے دی، کرتارپورراہداری نومبرمیں کھلے گی جبکہ نئی سول ایوی ایشن پالیسی کی منظوری بھی دی گئی، جس کا مقصد ہوابازی صنعتوں کو بحالی کرنا ہے۔

    مسافرطیارے درآمدکی مدت بارہ سال سے بڑھا کر اٹھارہ سال اور تیس سال پراناکارگوطیارہ درآمدکرنے کی بھی منظوری دی گئی جبکہ سیاحوں کے لیے بہت سے علاقوں میں اجازت کی شرط ختم اور بلیو ایریا سمیت تجارتی مراکز میں بلند عمارتوں کیلئے این او سی کی شرط بھی ختم کردی گئی تھی۔

  • وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 26 مارچ کو طلب کرلیا

    وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 26 مارچ کو طلب کرلیا

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کااجلاس 26 مارچ کوطلب کرلیا، جس میں عمران خان ملیشیا کے ہم منصب کے دورے پر کابینہ کو اعتماد میں لیں گے جبکہ اسدعمر ملائیشیا کے ساتھ ہونے والے معاہدوں پر بریفنگ دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس 26 مارچ کو وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا ، وفاقی کابینہ اجلاس میں 20 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی اور ملک کی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

    اجلاس میں وزیراعظم ملیشیا کے ہم منصب کے دورے پرکابینہ کواعتماد میں لیں گے جبکہ وزیر خزانہ اسدعمر ملیشیا کےساتھ ہونے والے معاہدوں پر بریفنگ دیں گے۔

    کابینہ ” لاہورنئی دہلی بس سروس” معاہدے میں توسیع کا جائزہ لےگی اور سرمایہ کاری بورڈ کی تشکیل نو کی سمری پر بھی غور کرے گی جبکہ ہوا بازی پالیسی 2019 کی منظوری دے گی۔

    وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کراچی انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ بورڈ کی تشکیل نو کی سمری بھی پیش ہوگی اور پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کی تشکیل نوکا جائزہ لےگی۔

    اجلاس میں مختلف اداروں میں تقرریوں کی منظوری دی جائےگی ، پی ٹی ڈی سی میں غیر قانونی بھرتیوں کا معاملہ بھی زیرغور آئے گا جبکہ اقتصادی رابطہ کمیٹی اورکابینہ کمیٹی توانائی کےفیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔

    مزید پڑھیں : وفاقی کابینہ کا اجلاس، 30 نکاتی ایجنڈےکے متعدد نکات کی منظوری

    یاد رہے 19 مارچ  وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں30نکاتی ایجنڈےکے متعددنکات کی منظوری دی گئی تھی،  وفاقی کابینہ کا پانچ گھنٹے جاری رہا  تھا۔

    اجلاس میں ملکی مجموعی سیاسی اور سیکیورٹی صورت حال پر بھی غورکیاگیا، ساتھ ہی مختلف اداروں کے سربراہان کی تقرریوں کی منظوری دی گئی جبکہ  مختلف ممالک کے ساتھ منصوبوں کی مفاہمتی یادداشتوں کی بھی منظوری دی ۔

  • گیس صارفین کو اضافی ڈھائی ارب روپے واپس کیے جائیں گے، فواد چوہدری

    گیس صارفین کو اضافی ڈھائی ارب روپے واپس کیے جائیں گے، فواد چوہدری

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ گیس بل میں اضافے سے متعلق تحقیقات جاری ہیں، صارفین کو اضافی ڈھائی ارب روپے واپس کیے جائیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا، اجلاس کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کابینہ اجلاس کے آغاز میں نیوزی لینڈ کے شہدا کیلئے فاتحہ کی گئی، کابینہ نے نیوزی لینڈ میں دہشت گردی کی شدید مذمت کی ہے۔

    ایک سازش کے تحت مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلائی گئی، تمام مذاہب کے لوگوں کو ایک دوسرےکے نقطہ نظر کو سمجھناچاہیے، ہمیں سول لائزیشن میں ڈائیلاگ کی ضرور ہے۔

    گیس چوری میں بڑے لوگوں کا نام بھی آئے گا یہ پورا نیٹ ورک ہے، بڑی کمپنیوں کو گیس کنکشن دینے سے عوام کو نقصان پہنچ رہا ہے

    وزیر اطلاعات نے بتایا کہ کابینہ نے لائیو اسٹاک کے شعبے کو ترقی دینے کا فیصلہ کیا ہے، آئندہ5سالوں میں حکومت کی خصوصی توجہ زراعت پر رہے گی، حکومت لائیو اسٹاک اور فشریز کےشعبے میں کام کرنا چاہتی ہے، آئل سیڈز کی پیداوار کے لئے بھی اقدامات کررہے ہیں، خوردنی تیل کا استعمال کرنے کیلئے آگاہی مہم چلائی جائے گی۔

    گیس بحران سے متعلق فواد چوہدری نے کہا کہ2016-17سے صارفین کو گیس کے اضافی بلز بھیجے جارہے ہیں، گیس کے اضافی چارج سے32لاکھ بلز میں اوور بلنگ ہوئی، گیس بل اضافے سےمتعلق تحقیقات جاری ہیں.

    حکومت گیس صارفین کو اضافی ڈھائی ارب روپے واپس کرے گی، گیس چوری میں بڑے لوگوں کا نام بھی آئے گا یہ پورا نیٹ ورک ہے، بڑی کمپنیوں کو گیس کنکشن دینے سے عوام کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ متعلقہ محکموں کو باربار تلقین کی ہے کہ معاشی حالات کا احساس کریں، بیوروکریٹس کو بھی اپنی ذمہ داری کااحساس کرنا ہوگا، نیشنل آئی ٹی بورڈ کا ازسرنو جائزہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، حکومت کو ڈیجیٹل کرنے کا ایک روڈ میپ دیا جائے گا۔

    پاکستان میں اس وقت مشکل معاشی حالات ہیں، وزیراعظم اخراجات محدود کرنے پر زور دے رہے ہیں، ڈیٹ پالیسی کوآرڈی نیشن آفس کے ڈی جی عبدالرحمان وڑائچ ہونگے، وزارتوں کے ذیلی اداروں کے سربراہان کی تقرریوں کا طریقہ کار طے کرلیا گیا ہے۔

    وزیر اطلاعات نے بتایا کہ کابینہ اجلاس میں سرکاری جائیدادوں کےحوالے سے بھی بات ہوئی، سرکاری جائیدادوں کی فروخت کیلئے ٹاسک فورس قائم کی گئی ہے، اس کے علاوہ نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی تنظیم نو کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس حوالے سے این آئی ٹی بورڈ کو خود مختار ادارہ بنایا جارہا ہے، احتساب عدالت نمبر2راولپنڈی سےاسلام آبادمنتقل کرنے کا فیصلہ ہواہے۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ کرتارپور راہداری پر مذاکرات کا ایک اور دور ہوگا،6.8کلومیٹر طویل کرتار پور راہداری تعمیر کی جائے گی، اجلاس کے دوران میڈیا پر نشر ہونے والی خبر سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ اسد عمر بھائیوں کی طرح ہے، تلخ کلامی نہیں ہوئی، کابینہ میں تو اس طرح باتیں ہوتی رہتی ہیں۔

  • وزیراعظم کا نئی ایوی ایشن پالیسی پر اظہار اطمینان، اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت

    وزیراعظم کا نئی ایوی ایشن پالیسی پر اظہار اطمینان، اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت

    اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے نئی ایوی ایشن پالیسی2019کے مسودے پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے اسے وفاقی کابینہ کے آئندہ اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت نے نئی ایوی ایشن پالیسی2019کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں سیکریٹری ایوی ایشن شاہ رخ نصرت نے نئی ایوی ایشن پالیسی پر وزیر اعظم کو تفصیلی بریفنگ دی۔

    اجلاس میں وفاقی وزیر ہوا بازی محمد میاں سومر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق بھی موجود تھے۔

    اس حوالے سے ترجمان پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بتایا کہ سیکریٹری ایوی ایشن نے اپنی بریفنگ میں بتایا کہ تجارتی ائیر لائنز اور دیگر آپریٹرز کے لائسنس کی معیاد ایک سال سے بڑھا کر دو سال کرنے اور پائلٹس و کیبن کریو کے لائسنس کی معیاد ایک سال سے بڑھا کرپانچ سال کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

    اس کے علاوہ لائسنس کی ایک نئی قسم ٹورزم پروموشن اینڈ ریجنل انٹیگریشن (ٹی آر پی آئی) لائسنس متعارف کرائی جارہی ہے، مذکورہ نئے لائسنس کے تحت چلنے والی فلائٹس پر سی اے اے کے چارجز ختم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

    اجلاس میں نئی پالیسی کے لاگو ہونے کے بعد فضائی سفر کے نرخوں میں کمی کی توقع کا اظہار کیا گیا، نئی پالیسی میں ڈومیسٹک فلائٹس پر سی اے اے چارجز ختم کرنے کی تجویز بھی شامل کی گئی ہے۔

    نئی پالیسی میں خواتین پائلٹس کو ٹریننگ کی مد میں سی اے اے کی جانب سے چار لاکھ روپے تک کی مالی معاونت کی سفارش بھی کی گئی ہے۔

    وزیر اعظم عمران خان نے نئی ایوی ایشن پالیسی2019کے مسودے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پالیسی کے مسودے کو وفاقی کابینہ کے آئندہ اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت دے دی ہے۔

  • وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو طلب کر لیا

    وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو طلب کر لیا

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نےوفاقی کابینہ کااجلاس منگل کوطلب کر لیا ہے، جس میں 30 نکاتی ایجنڈا پر غور ہوگا، وفاقی کابینہ انٹرٹینمنٹ اور گفٹ کے لیے بجٹ ختم کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف معاہدوں اور تعیناتی کی منظوری دےگی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو وزیراعظم آفس میں ہوگا، اجلاس کا 30 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔

    وفاقی کابینہ کے اجلاس میں احتساب عدالت راولپنڈی کی اسلام آباد منتقلی کا معاملہ زیر غور آئےگا اور ریونیو ڈویژن ایف بی آر میں اصلاحات کے مجوزہ پلان پر بریفنگ دی جائے گی جبکہ قومی زرعی ایمرجنسی پروگرام میں ہونے والی پیشرفت پر غور ہوگا۔

    متروکہ وقف املاک بورڈ پرٹاسک فورس کا قیام کابینہ ایجنڈے میں شامل ہیں جبکہ پبلک سیکٹر انٹرپرائزز کے سربراہان کی تقرری کے معاملے بھی زیر غور آئے گا۔

    وفاقی کابینہ انٹرٹینمنٹ اور گفٹ کے لیے بجٹ ختم کرنے منظوری دے گی جبکہ مختلف ایئرلائنز اور نجی چارٹرز کے لائسنس کی منظوری اور توسیع ایجنڈے میں شامل ہیں۔

    وفاقی کابینہ کے اجلاس کے ایجنڈے میں ڈیبٹ پالیسی کور آرڈینیشن آفس کے ڈائریکٹر جنرل کی تعیناتی کی منظوری اور اسلام آباد کے ماسٹر پلان پر نظرثانی کے لیے بنائےگئے کمیشن میں تبدیلی شامل ہیں۔

    وفاقی کابینہ قومی انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی ازسرنو تشکیل کی منظوری دے گی جبکہ ایجنڈے میں وزارت بین الصوبائی رابطہ اور اطلاعات میں یوتھ ڈویلپمنٹ معاہدہ اور کلین اینڈگرین پاکستان کے تحت مواصلات اسٹریٹجی تشکیل دینے کی منظوری شامل ہیں۔

    وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین کی تقرری کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔