Tag: Federal Cabinet meeting

  • وفاقی کابینہ کا اجلاس، زرعی شعبے کیلئے ریلیف پیکیج پر غور

    وفاقی کابینہ کا اجلاس، زرعی شعبے کیلئے ریلیف پیکیج پر غور

    اسلام آباد: وفاقی کا بینہ کے اجلاس میں زرعی شعبے کیلئے ریلیف پیکیج کی منظوری پر غور کیا جا رہا ہے۔

    وزیرِاعظم کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے، اجلاس میں زرعی شعبے کیلئے ریلیف پیکیج کی منظوری پر غور کیا جا رہا ہے، اجلاس میں اس عزم کا بھی اظہار کیا گیا کہ حکومت کاشتکاروں کی فلاح کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑے گی اور زراعت کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

    ریلیف پیکیج کی منظور ہونے سے حکومت کسانوں کی فصلوں کی انشورنس بھی کرے گی، کسانوں کو ٹیوب ویل پر سبسڈی بھی دی جائے گی، کسانوں کو زرعی آلات کی خریداری پر رعایت ملے گی۔

    اس موقع پر کابینہ نے سعودی عرب کرین سانحے کے شہداء کے لئے فاتحہ خوانی کی اور سوگوار خاندان سے اظہارِ تعزیت کیا۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران وزیراعظم نے نجی سکولوں کی جانب سے فیسوں میں اضافے پر اظہار برہمی کیا اور وزارتِ کیڈ کو ہدایات جاری کیں کہ وہ نجی اسکولوں میں فیسوں میں اضافے کے معاملے سے متعلق اقدامات کرے۔

  • وفاقی کابینہ کا اجلاس، کراچی آپریشن ہرقیمت پرجاری رکھنے کا فیصلہ

    وفاقی کابینہ کا اجلاس، کراچی آپریشن ہرقیمت پرجاری رکھنے کا فیصلہ

    اسلام آباد : وفاقی کابینہ نے قومی ایکشن پلان کی کارروائیوں پر اطمینان کااظہارکرتے ہوئے عمل درآمد کی رفتار مزیدتیزکرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    اجلاس وزیراعظم نوازشریف کی صدارت میں ہوا اجلاس میں ایک سوسولہ ایجنڈا آئیٹمز کی منظوری دی گئی، اعلامیے کے مطابق کابینہ نے کراچی آپریشن ہر قیمت پر جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔

    ایل او سی پر بھارتی جارحیت کا معاملہ بھی عالمی سطح پر اجاگر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ حکومت نے مسلح جتھوں کے خلاف کارروائیوں کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

    دہشت گردوں کے رد عمل کی پرواہ نہیں منفی اورشرپسند عناصر کی کارروائیاں ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ فوج دہشت گردی کیخلاف کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ کراچی آپریشن پورے عزم سے شروع کیا گیا تھا جس میں نمایاں کامیابیاں حاصل ہوئیں۔ کراچی میں کارروائیاں جرائم پیشہ افراد کے خلاف ہیں چاہے ان کا تعلق کسی بھی جماعت سے ہو آپریشن کا سب سے زیادہ فائدہ ایم کیو ایم کو ہوگا۔

    اجلاس کو وزیرداخلہ چوہدری نثارنے قومی ایکشن پلان پرعمل درآمد سے متعلق پیش رفت سے تفصیلی طورپربریف کیا۔ کابینہ ارکان نے دہشت گردی کیخلاف اقدامات پراطمینان کا اظہارکیا،اورشرپسندوں کیخلاف کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ضرورت پرزوردیا۔

    مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے پاک بھارت مزاکرات کی منسوخی سے متعلق بریف کیا۔ انہوں نے بتایا کہ پیشگی شرائط پربھارت سے مزاکرات نہیں ہوسکتے،کشمیر پرپاکستان اپنے اصولی موقف سے دستبردارنہیں ہوگا۔

    اجلاس میں بھارتی جارحیت کامعاملہ عالمی سطح پراٹھانے اورسفارتی سرگرمیاں تیز کرنے کامعاملہ تیز کرنے کافیصلہ کیاگیا، کابینہ نے اردو کودفتری زبان کی ترویج کیلئے چاررکنی کمیٹی قائم کردی۔ کمیٹی قابل عمل سفارشات تیار کرکے کابینہ کے اجلاس میں پیش کرے گی۔

    وزیراطلاعات ونشریات کمیٹی کے چیئِرمین ہونگے کمیٹی میں عرفان صدیقی بیرسٹرظفراللہ اکرم اورسرداریوسف شامل ہونگے۔

    اجلاس میں پولی کلینک کی توسیع اورمختلف ممالک میں مفاہمت کی یادداشتوں کی بھی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں شجاع خانزادہ کی شہادت پرفاتحہ خوانی کی گئی۔

    وزیراعظم نے کابینہ اجلاس سے خطاب میں واضح کیا کہ دہشت گردی کیخلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔ قومی ایکشن پلان پرعملد درآمد کویقینی بنایا جائے گا۔ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائے جائیں گے۔

  • وفاقی کابینہ نے بجٹ تجاویز کی منظوری دیدی

    وفاقی کابینہ نے بجٹ تجاویز کی منظوری دیدی

    اسلام آباد: وفاقی کابینہ میں بجٹ دستاویز کی منظوری دے دی گئی۔

    وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیرِاعظم نوازشریف کی زیرِصدارت ہوا، وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے اجلاس کو فنانس ڈویژن کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی۔

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِاعظم کا کہنا تھا کہ ملک میں معاشی استحکام کے ثمرات عام آدمی تک پہنچنے چاہئیں۔

    وزیرِاعظم نے کابینہ کے اجلاس میں بجٹ میں عام آدمی کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے اور ملکی برآمدات بڑھانےکیلئے وزارت تجارت کو کوششیں تیز کرنیکی ہدایت کی۔ د

    و سال کے دوران اقتصادی اشاریوں میں بہتری پر وزیرِاعظم نے وزارتِ خزانہ کے کارکردگی کی تعریف بھی کی۔

  • وزیرِاعظم کی زیرِصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس

    وزیرِاعظم کی زیرِصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس

    اسلام آباد: وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے کابینہ کو بجلی کی اوور بلنگ پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ صارفین کو اور بلنگ کے بعد سے ریلیف دینے کے اقدامات کررہے ہے۔

    وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیرِاعظم نواز شریف کی زیرِصدارت شروع ہوا، اجلاس میں بجلی کی اوور بلنگ کے حوالے سے رپورٹ پیش کی گئی، وفاقی وزیرِ خواجہ آصف نے بر یفنگ کے دوران اجلاس کو بتایا کہ صارفین کو اوور بلنگ کے بعدسے ریلیف دینے کے اقدامات کر رہے ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ مستقبل میں ایسی صورتحال سے بچاؤ کیلئے اقدامات کئے جارہے ہے، اجلاس میں وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے اپنی وزارتی کارکردگی کے بارے میں ر]پورٹ پیش کی۔ اجلاس میں کوٹ رادھا کشن کے واقعے کی بھی شدید مذمت کی گئی۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ ملزمان کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

  • وزیرِاعظم کی زیرِصدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس آج ہوگا

    وزیرِاعظم کی زیرِصدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس آج ہوگا

    اسلام آباد: وزیرِاعظم نواز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس آج ہوگا، اجلاس میں تین اہم وفاقی وزارتوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔

    وزیرِاعظم نوا زشریف کی صدارت میں وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس کے دوران پہلے مرحلے میں تین اہم وزارتو ں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائیگا اور اس سلسلے میں وزیرِاعظم آفس نے وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل، وزارت منصوبہ بندی اور وزارت ریلوے کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا ہے ۔

    کابینہ اجلاس میں جون دو ہزار تیرہ سے اب تک وزراء اور وزرائے مملکت اپنی وزارتوں کی جائزہ رپورٹ پیش کریں گے اور وزیرِاعظم کو بریفنگ دیں گے۔

  • وزیرِاعظم نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس جمعہ کو طلب کرلیا

    وزیرِاعظم نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس جمعہ کو طلب کرلیا

    اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس جمعہ کو طلب کر لیا۔ اجلا س میں حکومتی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔

    کابینہ اجلاس میں جون دو ہزار تیرہ سے اب تک وزراء اور وزرائے مملکت اپنی وزارتوں کی جائزہ رپورٹ پیش کریں گے، ن لیگ کے چیئرمین راجا ظفر الحق اور اقبال ظفر جھگڑا بھی کابینہ اجلاس میں خصوصی طور پر شریک ہوں گے۔

    اجلاس میں جائزہ لیا جائے گا کہ اقتدار سنبھالنے کے بعد ن لیگ حکومت نے کس حد تک اپنے پارٹی منشور پر عمل کیا ہے، کابینہ اجلاس وزارتوں کی کار کردگی کی جائزہ رپورٹ تک جاری رہے گا۔

    ہ

  • وزیرِاعظم نوازشریف کی زیرِصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس

    وزیرِاعظم نوازشریف کی زیرِصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس

    اسلام آباد: وزیرِاعظم نوازشریف کی زیرِصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے، حکومت نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے عوامی نمائندوں پر مشتمل کمیٹیاں بنانے اورعالمی امداد نہ لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    وزیرِاعظم کی زیرِصدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ہوا، جس میں امن و امان اور سیلابی صورتحال سے متعلق امور زیرِغور آئے، اجلاس میں سیلاب متاثرہ علاقوں کےعوامی نمائندوں پرمشتمل کمیٹیاں بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ جو ریلیف کےلیے طویل اور مختصر مدت کی تجاویز دیں گی، ساتھ یہ بھی طے ہوا کہ اس مرحلے پر عالمی امداد نہیں لی جائے گی۔

    چیئرمین این ڈی ایم اے سیلابی صورتحال پر کابینہ کو بریفنگ دی، اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ سیلاب سے پنجاب کے دس اضلاع متاثر ہوئے، جھنگ، چنیوٹ، حافظ آباد میں زیادہ تباہی ہوئی، سیلابی ریلوں سے دو سو چوہتر افراد جاں بحق، تینتالیس ہزار گھروں کو نقصان پہنچا اور گیارہ لاکھ افراد متاثر ہوئے۔

    چئیرمین این ڈی ایم نے اپنی بریفنگ میں مزید کہا کہ پاکستان آرمی، این ڈی ایم اے اور صوبائی ادارے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں، امدادی سرگرمیوں میں ہیلی کاپٹرز اور کشتیوں کا استعمال کیا جارہا ہے۔

    کابینہ اجلاس میں ریلیف کوششوں پر مسلح افواج سمیت مختلف محکموں خصوصا ریکسیو ڈبل ون ڈبل ٹو کےکردار کو سراہا گیا۔

    اس موقع پر وزیرِ اعظم نے کہا کہ سیلاب اور بارشوں کے نقصان کم کرنے پرسرمایہ کاری ہونی چاہیئے، وزیرِاعظم نے ہدایت کی کہ جو رقم معاوضے اور تعمیرِ نو پر خرچ ہورہی ہے، وہ سیلاب سے بچاؤ کی تدابیر پر خرچ کی جائے جبکہ سندھ میں ممکنہ نقصان سے بچاؤ کے پیشگی انتظامات کیے جائیں۔

    سیکریٹری داخلہ نے اجلاس کو دھرنوں سے پیدا سیکیورٹی صورتحال پر بھی بریف کیا، اجلاس میں کابینہ نے سینتیس اقتصادی معاہدوں کی منظوری بھی دی گئی۔