Tag: Federal Cabinet meeting

  • پنڈورا پیپرزکیس میں  نام آنے والوں کی  تحقیقات ہوں گی،  وزیر اعظم کا دو ٹوک اعلان

    پنڈورا پیپرزکیس میں نام آنے والوں کی تحقیقات ہوں گی، وزیر اعظم کا دو ٹوک اعلان

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے پینڈورا پیپرز پر و دو ٹوک مؤقف اپناتے ہوئے کہا کہ جن کے نام پنڈورا پیپرزکیس میں آئے،انکی تحقیقات ہوں گی اور جو تحقیقات میں کلیئر ہوگا اس کے خلاف کارروائی نہیں ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا ، اجلاس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا جبکہ پنڈوراپیپرز میں شامل شخصیات اور کمپنیوں کامعاملہ زیربحث آیا۔

    اجلاس میں کابینہ پیپرزمیں شامل افراد کیخلاف ممکنہ کارروائی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیراعظم عمران خان نے پینڈورا پیپرز پر و دو ٹوک مؤقف اپناتے ہوئے کہا کہ جن کےنام پنڈورا پیپرزکیس میں آئے،انکی تحقیقات ہوں گی اور جو تحقیقات میں کلیئر ہوگا اس کے خلاف کارروائی نہیں ہوگی۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ تحقیقاتی سیل قائم کر دیا ہے، شفاف انکوائری ہوگی، کیسز نیب، ایف آئی اے اور ایف بی آرکوبھیجے جائیں گے ،تحقیقاتی سیل میں بھی کیس بھیجے جائیں گے اور قصور وار ہونےپر کارروائی ہوگی۔

    یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے دنیا بھر میں تہلکہ مچانے والے ’پنڈوراپیپرز‘ کا خیرمقدم کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ ‏حکومت پنڈورا پیپرز میں آنے والے تمام پاکستانیوں کی تحقیقات کر کے ان کے خلاف ایکشن لے گی۔

    گذشتہ روز پنڈورا پیپرز میں وفاقی وزرا سمیت سات سو پاکستانیوں کے نام شامل ہونے پر وزیراعظم عمران خان نے تحقیقات سیل قائم کرنے کا اعلان کیا تھا ۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ تحقیقاتی سیل کی سربراہی وزیراعظم عمران خان خود کریں گے جبکہ تحقیقاتی سیل کی معاونت ایف آئی اے، نیب،ایف بی آر کرےگی، پنڈورا پیپرز میں کمپنیوں کےقانونی ہونے یا نہ ہونےکی تحقیقات ہوں گی، سیل کمپنیوں کےسرمائےکی قانونی حیثیت کی انکوائری کرےگا۔

  • وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

    وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا ، جس میں وزارت داخلہ کی جانب سے ویزہ پراسس پر بریفنگ دی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا، اجلاس میں ملکی سیاسی، معاشی صورتحال کاجائزہ لیا جائے گا اور وفاقی کابینہ 15 نکاتی ایجنڈے پرغٖور کرے گی۔

    وزارت داخلہ کی جانب سے ویزہ پراسس پربھی بریفنگ دی جائے گی جبکہ ایوی ایشن کی جانب سےسروسزانٹرنیشنل ہوٹل کی کلیئرنس پربریفنگ ، ایوی ایشن پالیسی،عملدرآمد پر پیشرفت پر بھی بریفنگ ایجنڈے میں شامل ہیں۔

    کاروباراورانسانی حقوق سےمتعلق نیشنل ایکشن پلان کی منظوری، کےپی ٹی بورڈسےمحمودمولوی کےاستعفے اور سعودعظیم کی تعیناتی کی منظوری ایجنڈے کا حصہ ہے۔

    وفاقی کابینہ نرسنگ کونسل کے معاملے پرآرڈیننس کےاجراکی منظوری ، انڈونیشیا میں کیلئے طبی عملہ بھیجنے کی منظوری اور رویت ہلال سےمتعلق قانون سازی کی منظوری دی گی۔

    اجلاس میں ای سی سی اورادارہ جاتی ریفارمزکمیٹی کے فیصلوں سمیت کابینہ کمیٹی توانائی اورقانون سازی کےفیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔

  • وفاقی کابینہ کا  ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ

    وفاقی کابینہ کا ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ، اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں10فیصد اضافے کی سمری پیش کی گئی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس جاری ہے ،اجلاس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ور 14نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔

    اجلاس میں ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں 10 فیصد ایڈہاک الاؤنس دینے کی سمری مسترد کرتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں ہو گا۔

    اجلاس میں ہیوی کمرشل گاڑیوں پروینڈرزکیلئےاضافی ڈیوٹی ختم کرنے پر غور کیا گیا جبکہ 20ریگولیٹری اتھارٹیز کے چیئرمین،ممبران کی تنخواہ،مراعات پررپورٹ پیش ہوگی جبکہ نادراممبران کی تقرری کیلئےوزارت داخلہ کی سمری بھی پیش کی جائے گی۔

    قائد اعظم فاؤنڈیشن ایکٹ2021کاڈرافٹ ، امیگریشن واورسیزایمپلائمنٹ بیورومیں امیگیرنٹس محافظ کی تقرری اور ایف بی آرڈیٹاہیک معاملےپرآپریشنل ایمرجنسی نفاذکافیصلہ ایجنڈے میں شامل ہیں۔

    رویت ہلال سے متعلق قانون سازی ، پینل سرچارج کی چھوٹ کی سمری ، دیامیر بھاشاڈویلپمنٹ کمپنی کےبورڈ آف ڈائریکٹرزکی تشکیل بھی وفاقی کابینہ ایجنڈےکا حصہ ہیں۔

    وفاقی کابینہ کابینہ کمیٹی برائےادارہ جاتی اصلاحات کےفیصلوں اور ای سی سی کے9 ستمبرکےفیصلوں کی توثیق بھی کرے گی۔

  • وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج  طلب کر لیا

    وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا ، جس میں قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں سےآگاہ کیا جائے گا اور 17 نکاتی ایجنڈے پر غور ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کااجلاس آج طلب کر لیا ، وفاقی کابینہ کااجلاس 12بجےوزیراعظم ہاؤس میں ہو گا، جس میں ملکی سیاسی ومعاشی صورتحال کاجائزہ لیاجائے گا۔

    اجلاس کوافغانستان کی موجودہ صورتحال سےمتعلق بریفنگ دی جائےگی اور قومی سلامتی کمیٹی کےفیصلوں سےآگاہ کیا جائے گا جبکہ وفاقی کابینہ اجلاس کا17نکاتی ایجنڈے جاری کر دیا گیا ہے۔

    کابینہ میں اہم شخصیات کو سیکورٹی پروٹوکول پر سیکرٹری داخلہ بریفنگ دیں گے جبکہ سرکاری ملازمین کوویکسی نیشن کےپراسس اور پاکستان پوسٹ کی لیز پالیسی کے بارے میں بھی بریفنگ دی جائے گی۔

    اجلاس میں وزارت ہاؤسنگ کی104ایکڑز مین کامعاملہ زیر بحث آئے گا، جس میں پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی افسران کی تقرریوں کےقواعدوضوابط طے ہوں گے۔

    انٹیلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن کےڈی جی کی تقرری ، اسلام آبادکےماسٹرپلان میں تبدیلی کےمجازکمیشن کی ازسرنوتشکیل کی منظوری ، مسابقتی ایپلٹ ٹریبونل اسلام آباد میں ٹیکنیکل ممبر کی تقرری اور اسلام آبادمیں یونین کونسلزکی تعداد میں اضافے کامعاملہ بھی ایجنڈے میں شامل ہیں۔

    کابینہ اجلاس میں کورنگی فش ہاربراتھارٹی کے ایم ڈی کی تقرری ، کراچی پورٹ ٹرسٹ کےچیئرمین کےاضافی چارج ، نیشنل ڈیزاسٹررسک مینجمنٹ فنڈکےبورڈآف ڈائریکٹرکی تقرری اور پاکستان نیشنل کوالٹی پالیسی2021کی منظوری بھی ایجنڈے کا حصہ ہیں۔

    وفاقی کابینہ ای سی سی اور نجکاری کمیٹی کےفیصلوں کی توثیق بھی کرے گی۔

  • وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

    وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس آج ہوگا ، جس میں نیشنل سائبر سیکیورٹی پالیسی پیش کی جائے گی..

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس آج ہوگا ، اجلاس میں ملکی سیاسی ومعاشی صورتحال کاجائزہ لیاجائےگا اور کوروناکی صورتحال اورویکسی نیشن پرکابینہ کو بریفنگ دی جائےگی جبکہ کشمیرانتخابات اور حکومت سازی کے امور پر بھی بات چیت ہوگی۔

    وفاقی کابینہ 20 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی اور اجلاس میں نیشنل سائبر سیکیورٹی پالیسی بھی پیش کی جائے گی جبکہ چیئرمین سی ڈی اے تجاوزات کےخاتمےسےمتعلق رپورٹ پیش کریں گے۔

    وفاقی کابینہ ایف آئی اےکےجرائم شیڈول میں نئےقوانین شامل کرنے ، دو ملزمان کو یو اے ای کےحوالےکرنے اور نیشنل ایڈورٹائزنگ پالیسی2021کی منظوری دے گی جبکہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں سمیت اوورسیز پاکستانیوں کوووٹنگ کاحق دینےپربریفنگ دی جائےگی۔

    اجلاس میں جاپان کی جانب سے عطیہ کردہ4ایمبولینسیں درآمد کرنے اور دوطرفہ سرمایہ کاری ٹریٹی کی منظوری دی جائے گی جبکہ غیرضروری کاروباری ریگولیشن ختم کرنے کیلئے قانون کا ڈرافٹ اور اسلام آبادہائیکورٹ کی پٹیشن میں جاری ہدایات پیش کی جائیں گی۔

    چیک ری پبلک کے ساتھ دوہری شہریت کا معاملہ ، کورنگی فشنگ ہاربراتھارٹی کےایم ڈی کی تعیناتی کی منظوری ، پاکستان ایگریکلچرریسرچ کونسل کے بورڈ پر گورنرزکی تشکیل نوکی منظوری اور ادارہ شماریات کے چیف اسٹیشن کی تعیناتی کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہیں۔

    وفاقی کابینہ ای سی سی اورکابینہ کمیٹی برائےتوانائی کےاجلاس کےفیصلوں کی توثیق کرے گی۔

  • وفاقی کابینہ نے پاک فوج کے جوانوں کیلئے خصوصی الاؤنس2021 کی منظوری  دے دی

    وفاقی کابینہ نے پاک فوج کے جوانوں کیلئے خصوصی الاؤنس2021 کی منظوری دے دی

    اسلام آباد : وفاقی کابینہ نے پاک فوج کے جوانوں کیلئے خصوصی الاؤنس2021کی منظوری دے دی ، پاک فوج کے جوانوں کیلئے بنیادی تنخواہ پر15 فیصد اسپیشل الاؤنس کی منظوری دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کااجلاس ہوا ، جس میں وفاقی کابینہ ملکی سیاسی اور کورونا صورتحال سمیت بائیس نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔

    کابینہ نے پاک فوج کے جوانوں کیلئے خصوصی الاؤنس2021کی منظوری دے دی ، پاک فوج کے جوانوں جاری بنیادی تنخواہ پر 15 فیصد اسپیشل الاؤنس کی منظوری دی گئی، کیونکہ 2سالوں سے فوج کی تنخواہوں میں کوئی اضافہ نہیں ہواتھا۔

    کابینہ کو نوشہرہ میں ریلوےاراضی پرکثیرالمنزلہ عمارت کی تعمیر اور اسلام آبادای8 اورای 9میں تجاوزات سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

    کابینہ نے حلیم عادل شیخ کی جےآئی ٹی بنانےکی درخواست کی منظوری دے دی، اس حوالے سے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم نے ہدایات کی کسی قسم کادباؤبرداشت نہیں کیاجائےگا،ف نیوی اورایئرفورس سےبھی کہا گیا ہے کہ گرین ایریاسےاپنی دیواریں ہٹادیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ اسلام آبادکوتجاوزات فری سٹی بنانےکیلئےچیئرمین سی ڈی اےکوہدایات جاری کی ہے ، جووی وی آئی پی کلب ہیں اس کلچرکوختم کیاجائے، کابینہ نےکہاہمارےتمام وسائل عام آدمی کیلئےہوں۔

  • وفاقی کابینہ کا اجلاس ، ایجنڈے میں موجود متعدد نکات کی منظوری

    وفاقی کابینہ کا اجلاس ، ایجنڈے میں موجود متعدد نکات کی منظوری

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ایجنڈے میں موجود متعدد نکات کی منظوری دے دی گئی جبکہ پنجاب اورخیبرپختونخوا کیلئے 86ارب کے ہائیڈل پرافٹ کی بھی منظوری دی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کااجلاس شروع ہوا، جس میں ملک کی سیاسی، معاشی اوراقتصادی صورت حال پرغور کیا گیا اور بجٹ تجاویز پربھی تبادلہ خیال ہوا۔

    وفاقی کابینہ نے 21 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا اور متعدد نکات کی منظوری دے دی ، پنجاب اور خیبرپختونخوا کیلئے 86ارب کے ہائیڈل پرافٹ کی بھی منظوری دی گئی ، جس کے تحت 53ارب کامنافع پنجاب اور33 ارب روپے خیبرپختونخوا کو ملیں گے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ ملک امین اسلم نے ہائیڈل پرافٹ کی تقسیم پراعتراض اٹھاتے ہوئے کہا پنجاب کا ہائیڈل پرافٹ 100فیصد اٹک کی وجہ سے ہے، ضلع کوحق ملنے کی بجائےساری رقم صوبےکومنتقل ہو رہی ہے، منظوری ضروردیں لیکن صوبوں کواضلاع کا حق دینے کا پابند بنائیں۔

    امین اسلم نے کہا کہ پنجاب کو ملنے والاسارامنافع غازی بروتھاپراجیکٹ کی وجہ سےہے، ضلع کے لوگوں نے قربانی دی ہے، منافع کا جائزحصہ اٹک کو ملنا چاہیے، صوبائی فنانس کمیشن نہ ہونے سے اٹک جیسے پسماندہ اضلاع پیچھے رہ گئے۔

    اجلاس میں کابینہ کمیٹی برائےنجکاری کے21مئی کے فیصلوں کی توثیق کے ساتھ ساتھ ٹیلی فون انڈسٹری کو ایم آرٹی سی میں ضم کرنے کی منظوری بھی دی گئی، ٹیلی فون انڈسٹری کے تمام ملازمین کواین آرٹی سی میں ضم کیا جارہا ہے۔

    کابینہ نے تاجکستان کوکوروناکامقابلہ کرنے کیلئے امدادفراہمی کی منظوری اور قومی ترانے کی ری ریکارڈنگ کی اجازت بھی دے دی۔

  • وزیراعظم   اور کابینہ ارکان کا کورونا کے بڑھتے کیسز پر  تشویش کا اظہار

    وزیراعظم اور کابینہ ارکان کا کورونا کے بڑھتے کیسز پر تشویش کا اظہار

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان اور کابینہ ارکان نے کورونا کے بڑھتے کیسز پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے پر روز دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا ، جس میں ملکی سیاسی، معاشی صورتحال سمیت 16 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔

    وفاقی کابینہ کو ملک میں کورونا کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی ، وزیراعظم اور کابینہ ارکان نے کورونا کے بڑھتے کیسز پر اظہار تشویش کیا ، کابینہ ارکان نے کہا کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں احتیاط کی ضرورت ہے۔

    وزیراعظم عمران خان نے روز دیا کہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے، پہلے فیز میں ہماری اسمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی کامیاب رہی، عوام ایس او پیز کا خیال رکھیں۔

    یاد رہے ملک میں کوروناکیسزکی شرح تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ، چوبیس گھنٹے میں کیسز مثبت آنے کی شرح سات فیصد سے بھی تجاوز کرگئی۔

    چوبیس گھنٹےکےدوران پینتیس ہزار تین سوتین ٹیسٹ کئے گئے، جن میں سےدوہزارپانچ سوگیارہ مثبت آئے جبکہ اٹھاون افراد لقمہ اجل بنے ، جس کے بعد کوروناسے اموات کی تعداد تیرہ ہزارپانچ سوپچانوے ہوگئی۔

    این سی اوسی کےمطابق ملک میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسزکی تعداد چھ لاکھ نو ہزار ہزار نوسو چونسٹھ جبکہ تیئیس ہزارتین سوپچپن مریض زیرعلاج ہیں۔

  • وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب، 16 نکاتی ایجنڈا جاری

    وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب، 16 نکاتی ایجنڈا جاری

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا ، جس میں 16 نکاتی ایجنڈے پر غور سمیت پبلک سیکٹر آرگنائزیشن میں سربراہوں کی خالی آسامیوں پر بریفنگ دی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل کو ہوگا، اجلاس کا 16 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔

    اجلاس میں پبلک سیکٹرآرگنائزیشن میں سربراہوں کی خالی آسامیوں پر بریفنگ کے ساتھ ساتھ نوشہرہ میں ریلوےزمین پرکثیرالمنزلہ عمارت کی تعمیر کیلئے رپورٹ پیش کی جائے گی۔

    ایف9پارک،پاک چائنہ فرینڈشپ سینٹر اور فاٹاہاؤس کےاستعمال اور موجودہ حکومت میں گیس ڈیولپمنٹ اسکیم کےطریقہ کار بھی بریفنگ دی جائے گی۔

    نیشنل بک فاؤنڈیشن کے منیجنگ ڈائریکٹر کی تعیناتی ، چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ کےاضافی عہدے اور نیشنل کونسل برائےہومیوپیتھی کےصدر، نائب صدر کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہیں۔

    وفاقی کابینہ سندھ انفرااسٹرکچرڈیولپمنٹ کمپنی سی ای اوکے اضافی چارج کی منظوری دے گی جبکہ سوشل ویلفیئرفنڈکےاستعمال سےمتعلق گائیڈلائنزپربریفنگ اور افغان مہاجرین کی رجسٹریشن کی تجدید کامعاملہ بھی کابینہ ایجنڈے کا حصہ ہیں۔

    کابینہ اجلاس میں رولزآف بزنس 1973 میں ترمیم کی منظوری سمیت اقتصادی کونسل،کابینہ کمیٹی ادارہ جاتی ریفارمزکےفیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔

  • سربراہ براڈ شیٹ کمیشن عظمت سعید کا تنخواہ اور مراعات لینے سے انکار

    سربراہ براڈ شیٹ کمیشن عظمت سعید کا تنخواہ اور مراعات لینے سے انکار

    اسلام آباد : براڈ شیٹ کمیشن کے سربراہ جسٹس (ر)عظمت سعید شیخ نے تنخواہ اور مراعات لینے سے انکار کردیا ، جس پر وفاقی کابینہ نے عظمت سعید شیخ کے فیصلے کو سراہا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس ہوا، جس میں ملکی سیاسی اور مجموعی صورتحال پر بات چیت کی گئی اور الیکشن کمیشن کے کردار سمیت انتظامی امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔

    کابینہ ارکان نے کہا کہ الیکشن کمیشن آئینی ذمہ داری پوری کرنےمیں ناکام رہا، جس پر وزیراعظم نے کہا کہ سینیٹ الیکشن شفاف کرانےکی ذمہ داری الیکشن کمیشن کی تھی ، 2023کاالیکشن صاف ،شفاف کرانے کیلئے ابھی سےانتظامات کرنا ہوں گے، بطورحکومت شفاف انتخاب کیلئےتمام وسائل مہیاکرنے کو تیار ہیں۔

    اجلاس میں کابینہ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ شیخ عظمت سعید نےبطورکمیشن سربراہ تنخواہ ،مراعات لینے سے انکار کردیا ہے ، جس پر وفاقی کابینہ نےجسٹس (ر)عظمت سعید شیخ کے فیصلے کو سراہا اور فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے ایجنڈا ختم کر دیا۔

    کابینہ اجلاس میں سارک کوویڈ ایمرجنسی فنڈ میں عطیے اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان ترمیمی بل کی منظوری دے دی گئی۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں اوورسیز امپلائمنٹ پروموٹرز کو نئے لائسنس جاری کرنے اور میجر ندیم انجم کے لیے ریٹائرمنٹ شق میں تبدیلی کی سمری بھی منظور کرلی۔

    وفاقی کابینہ کو اسلام آباد میٹرو بس منصوبے پر بریفنگ دی گئی جبکہ نیپرا کےایپلیٹ ٹربیونل میں ممبرفنانس تعینات کرنے کا معاملہ مؤخر کردیا گیا۔

    کابینہ اجلاس میں انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن بل 2021 کے مسودے اور اعزاز احمد کو بطورایم ڈی این ٹی ڈی سی تعینات کرنے کی منظوری بھی دی گئی جبکہ اقتصادی رابطہ کمیٹی اور کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے فیصلوں کی توثیق کردی۔