Tag: Federal Cabinet meeting

  • وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہو گا

    وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہو گا

    اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت کل وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 12 نکاتی ایجنڈے پرغور کیا جائے گا جبکہ 3وزارتیں چینی، گندم دستیابی پر کابینہ کو بریفنگ دیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہو گا ، جس میں ملکی سیاسی ومعاشی صورتحال سمیت 12 نکاتی ایجنڈے پرغور کیا جائے گا۔

    اجلاس میں چینی، گندم دستیابی پر 3وزارتیں کابینہ کو بریفنگ دیں گی، وزارت خوراک کامرس،انڈسٹریزگندم امپورٹ، خریداری پر جبکہ چینی کی قیمتوں اورامپورٹ شیڈول پر بریفنگ دی جائے گی۔

    کابینہ ایجنڈے میں کنونشن آن انٹرنیشنل سی اے اے کے آرٹیکل 56،50میں ترامیم کی توثیق ، گلف ممالک کی شخصیات کیلئے لائیواسٹاک ایکسپورٹ کی اجازت کی منظوری شامل ہیں۔

    اجلاس میں ٹی سی پی کے ذریعے دوسری ایجنسیز کو گندم امپورٹ کی ون ٹائم اجازت اور نان ٹریٹی ممالک کی جانب سے میوچل لیگل اسسٹنس کی درخواستوں پر غورہو گا۔

    ٹیکنالوجی الات اور نظام کی تنصیب کی پالیسی پر وزارت آئی ٹی بریفنگ دے گی جبکہ وزارت ریلویز کی بحالی اور تشکیل نو کا پلان منظوری کے لئے پیش ہوگا۔

    کابینہ توانائی کمیٹی کے15اکتوبرکے فیصلوں میں توثیق ، ای سی سی کے 19 اکتوبر کے فیصلوں میں توثیق اور 7وزارتوں کےماتحت اداروں کےایم ڈیز،سی ای اوزکی تقرری پررپورٹ ایجنڈےمیں شامل ہیں۔

    اجلاس میں فوجداری قوانین میں ترمیم پر وزارت قانون بریفنگ دے گی جبکہ عسکری ایئرلائن کے لائسنس کومنسوخ کرنے کی سمری ایوی ایشن پیش کرے گی۔

  • ذخیرہ اندوزوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے، وزیراعظم

    ذخیرہ اندوزوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے، وزیراعظم

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ذخیرہ اندوزوں کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں ہر صورت کمی چاہیئے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں وفاقی کابینہ نے ملک کی سیاسی، معاشی اورمہنگائی کی صورتحال پر غور کیا گیا جبکہ اپوزیشن کی تحریک اورحکومت مخالف جلسوں کاجائزہ لیا گیا۔

    وفاقی کابینہ نے 6 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا اور متعدد نکات کی منظوری دے دی، کابینہ اجلاس میں مہنگائی کے معاملے پرآج پھر بحث ہوئی ، بعض وزرانے اظہار تشویش کرتے ہوئے وفاقی وزیربرائے فوڈاینڈ سیکیورٹی فخرامام سے سوالات کئے۔

    فخرامام سےسوال کیا گیا کہ گندم اورآٹےکی صورتحال کب تسلی بخش ہوگی؟ آپ ٹائم لائن دیں تا کہ عوام کوآگاہ کر سکیں، اس موقع پر وزیراعظم نے کہا قیمتوں سمیت سپلائی اینڈ ڈیمانڈ پر نظررکھنےکی ضرورت ہے، پہلے دن سے کہہ رہاہوں قیمتوں پرکنٹرول کیاجائے، ذخیرہ اندوزوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے، اشیاضروریہ کی قیمتوں میں ہر صورت کمی چاہیئے۔

    ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے فیصلوں پرعملدرآمد رپورٹ موخر کردی گئی جبکہ گن اینڈکنٹری کلب میں عارضی انتظامی کمیٹی کی تشکیل کی منظوری، سندھ انفراسٹکچرڈیولپمنٹ کمپنی کاانتظامی کنٹرول وزارت منصوبہ بندی کو دینے کی منظوری اور سندھ انفراسٹرکچرڈیولپمنٹ کمپنی کےسی ای اوپوسٹ پراضافی ذمہ داری دینےکی منظوری دی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے ادارہ جاتی اصلاحات سے متعلق کابینہ کی کمیٹی کے فیصلوں اور اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 14اکتوبرکےفیصلوں کی توثیق کردی۔

  • وزیراعظم عمران خان  کا  سربراہان مملکت کے اخراجات کے تعین کیلئے بل لانے کی ہدایت

    وزیراعظم عمران خان کا سربراہان مملکت کے اخراجات کے تعین کیلئے بل لانے کی ہدایت

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے سربراہان مملکت کے اخراجات کے تعین کیلئے بل لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا قوم کی آمدن کومد نظر سربراہان کے اخراجات کا تعین ہونا چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں ملکی موجودہ سیاسی اور سلامتی کی صورت حال پر تبادلہ خیال
    کیا گیا اور ملک میں مہنگائی کی صورت حال پرکابینہ میں کھل کربحث ہوئی۔

    بعض وزرا نے بڑھتی مہنگائی پر اظہار تشویش کرتے ہوئے ہنگامی اقدامات کا مطالبہ کیا، مراد سعید،شیخ رشید، فیصل واوڈا اور دیگر وزرا نے مہنگائی کا معاملہ اٹھایا۔

    وزیراعظم عمران خان نے مہنگائی میں کمی کیلئے ہنگامی اقدامات کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا مشاورت جاری ہےحکومت جلدایکشن پلان پر عمل شروع کرےگی۔

    فیصل واوڈا نے سابق اعلی ٰحکومتی شخصیات سے مراعات کی واپسی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا سابق صدور،گورنر اور وزرائےاعلیٰ کودی گئی غیرضروری مراعات واپس لی جائیں، حکومت کفایت شعاری مہم پر عمل کر رہی ہے، سابق حکومتی شخصیات غیر ضروری مراعات کی مستحق نہیں۔

    شیخ رشید نے کابینہ اجلاس میں داوؤں کی قیمتوں میں اضافے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا عوام میں جاتے ہیں تولوگ آوازےکستے ہیں، مہنگائی حکومت کی سب سےبڑی دشمن ہے،غریب پس رہاہے، آٹے گندم کا بحران ہوسکتا ہے، درآمد بڑھا کر سبسڈی دی جائے۔

    کابینہ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے سربراہان مملکت کے اخراجات کے تعین کیلئے بل لانے کی ہدایت کردی اور کہا قانون سازی کے ذریعے صدر اور وزیراعظم کے اخراجات متعین کئے جائیں۔

    وزیراعظم نے قانون سازی کیلئے مشیرپارلیمانی امور بابر اعوان کوذمہ داری سونپ دی اور کہا صدر اور وزیر اعظم کے اخراجات واجبی ہونے چاہییں، سابق سربراہان میں سے ایک نےصرف گھر کی چار دیواری پر 80 کروڑ لگایا، قوم کی آمدن کومد نظر سربراہان کے اخراجات کا تعین ہونا چاہیے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ قانون سازی کے ذریعے صدر اور وزیراعظم کے اخراجات متعین کئے جائیں، برطانوی شہزادہ جو اخراجات براداشت نہیں کر سکتا وہ عوام پرمسلط کرناظلم ہے۔

    وزیراعظم نے بابراعوان اور شفقت محمود کوسابق وزرااور صدور کی مراعات دیکھنے کی بھی ہدایت کرتے ہوئے سابق سربراہان کےاخراجات کی مدمیں قومی خزانے سے خرچ پیسے کی تفصیلات طلب کرلیں۔

    دوسری جانب کابینہ نے 12 نکاتی ایجنڈا پر بھی غور کیا اور متعدد نکات کی منظوری دے دی ، کابینہ کواسلام آباد میں تجاوزات ہٹانے سےمتعلق بریفنگ کیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں امپورٹ ایکسپورٹ بینک آف پاکستان ایکٹ 2020 ، پی آئی اےبورڈکے لیے ڈائریکٹرز اور یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کےبورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو کی منظوری دے دی۔

    سیلاب سےمتاثرہ افریقی ملک نائیجر کیلئے امدادی سامان بھیجنے اور سرکاری اداروں کےسربراہان کو ایڈیشنل چارج دینے کے معاملے پر غور کیا گیا جبکہ
    نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کیلئے کابینہ کمیٹی کے قیام اور سی ڈی اے کے بجٹ تخمینہ 2020-21 کی منظوری بھی دی گئی۔

  • وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا

    وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا، جس میں سیلاب متاثرہ افریقی ملک نائجر کے لیے امدادی سامان بھیجنے پر غور کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا، جس میں وفاقی کابینہ ملکی و سیاسی صورتحال سمیت 12 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی۔

    اجلاس میں کابینہ کو اسلام آباد میں تجاوزات ہٹانے سے متعلق بریفنگ دی جائے گی جبکہ سیلاب متاثرہ افریقی ملک نائجر کے لیے امدادی سامان بھیجنے پر غور ہوگا۔

    وفاقی کابینہ کے اجلاس امپورٹ ایکسپورٹ بینک آف پاکستان ایکٹ2020 ، پی آئی اے بورڈ کے لیے ڈائریکٹرز کی نامزدگی اور یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے بورڈآف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو کی منظوری دی جائے گی۔

    ایجنڈے میں نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے مسائل کے حل کے لیے کمیٹی کا معاملہ شامل ہیں جبکہ سرکاری اداروں کے سربراہان کو ایڈیشنل چارج دینے کے معاملے پر غور ہوگا۔

    وفاقی کابینہ سی ڈی اے کے بجٹ تخمینہ 2020-21کی منظوری دے گی جبکہ کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی، اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔

  • وفاقی کابینہ کا اجلاس ،  چینی کی قیمتیں بڑھانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

    وفاقی کابینہ کا اجلاس ، چینی کی قیمتیں بڑھانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں چینی کی قیمتیں بڑھانے والوں کے خلاف کارروائی کافیصلہ کرتے ہوئے کہا کریک ڈاون فعال انداز میں ہوگا اور ذخیرہ اندوزوں پرہاتھ ڈالا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا ، جس میں ملکی سیاسی,سلامتی اورمعاشی صورتحال کاجائزہ لیا گیا اور 15 نکاتی ایجنڈے پر غور کرکے متعددنکات کی منظوری دے دی۔

    کابینہ ارکان نے ڈاکٹروقارمسعود کی معاون خصوصی ریونیو تقرری کا خیرمقدم کیا ، اجلاس میں مہنگائی کی شرح،ریلوےاورپی آئی کی بحالی سمیت اہم قومی معاملات پرغور کیا گیا اور مہنگائی میں کمی کے حکومتی اقدامات کا جائزہ لیا۔

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ حکومت اشیائےخوردنوش کی قیمتوں میں کمی کے اقدامات اٹھا رہی ہے ، گندم کی درآمدسےآٹے کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ ختم ہوگا، گندم کی پہلی کھیپ پہنچ چکی ، باقی بھی جلد پہنچ جائےگی۔

    وفاقی کابینہ نے چینی کی قیمتیں بڑھانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کافیصلہ کرتے ہوئے کہا کریک ڈاون فعال انداز میں ہوگا ،ذخیرہ اندوزوں پر ہاتھ ڈالا جائے گا۔

    اجلاس میں وزیر ریلوےنےریلوے کی بحالی، تعمیر نو کا پلان اور ریلوے ملازمین کی پنشن کا معاملہ پیش کیا گیا ، بریفنگ میں کہا گیا کہ کراچی سرکلر ریلوے کی مکمل بحالی 3 مراحل میں ہوگی، سپریم کورٹ نے کراچی سرکلر ریلوے کی جلد بحالی کی ہدایت کی ہے۔

    پی آئی اے کےسالانہ منافع اور نقصان کی رپورٹ وفاقی کابینہ میں پیش کی گئی اور پی آئی اے کی ری اسٹرکچرنگ کے معاملے کا بھی جائزہ لیا گیا ، کابینہ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ کورونا کے باعث دنیا بھر کی ایئرلائنز نقصان میں گئیں۔

    وزیراعظم عمران خان نے پی آئی اے کی ری اسٹرکچرنگ کا عمل جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے اصلاحات کے باعث بہتری کی جانب گامزن ہے۔

  • وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ اجلاس کل ہوگا

    وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ اجلاس کل ہوگا

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ اجلاس کل ہوگا، جس میں سرکاری گاڑیاں وزیراعظم آفس کے ڈسپوزل پر رکھنے کے فیصلے کی منظوری دی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ اجلاس کل ہوگا ، جس میں ملکی سیاسی،سلامتی اور مجموعی صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا، اجلاس کا15نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔

    اجلاس میں سرکاری گاڑیاں وزیراعظم آفس کے ڈسپوزل پر رکھنے کے فیصلے اور ڈائریکٹر جنرل سی اےاےکےایڈیشنل چارج کی توسیع کی منظوری دی جائے گی جبکہ وفاقی کابینہ کو پی آئی اے کے منافع اورنقصان سمیت معاشی اعشاریوں سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔

    کابینہ اجلاس میں پاکستان ریلویزکی بحالی کےازسرنوپلان پر بھی بریفنگ دی جائے گی جبکہ کابینہ الیکٹرانک سرٹیفکیشن ایکریڈیشن کونسل ملازمین کےپےاسٹرکچر تبدیلی اورا سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کےایگزیکٹو ڈائریکٹر کی تعیناتی کی منظوری دے گی۔

    اسلام آباد وائلڈ لائف بورڈکےغیرسرکاری ارکان نامزدگی کا معاملہ ، انٹربورڈکمیٹی آف چیئرمین کےسیکریٹری کی تقرری کی منظوری اور لیگل ایڈاینڈجسٹس اتھارٹی ایکٹ 2020 لاگو کرنےکی تاریخ کی منظوری ایجنڈے کا حصہ ہیں۔

    وفاقی کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی اور کابینہ کمیٹی قانون سازی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔

  • وفاقی کابینہ کا نواز شریف کو ہر صورت وطن واپس لانے کا اصولی فیصلہ

    وفاقی کابینہ کا نواز شریف کو ہر صورت وطن واپس لانے کا اصولی فیصلہ

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں نواز شریف کو ہر صورت وطن واپس لانے کا اصولی فیصلہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ برطانوی حکومت کی مدد سے نواز شریف کو واپس لائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس ہوا، جس میں ملکی سیاسی،سلامتی اور مجموعی صورت حال کا جائزہ لیا گیا اور وفاقی کابینہ نے16نکاتی ایجنڈے کےمتعددنکات کی منظوری دے دی۔

    اجلاس میں مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی بیان بازی پر بھی غور کیا گیا ، وزرا نے کہا لیگی رہنماغلطی تسلیم کرنے کے بجائے اداروں کو متنازع بنا رہے ہیں۔

    وفاقی کابینہ نے نواز شریف کو ہر صورت وطن واپس لانے کا اصولی فیصلہ کرلیا ، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کو واپس لانے کیلئے قانونی آپشنز استعمال کئے جائیں، برطانوی حکومت کی مدد سے نواز شریف کو واپس لائیں گے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف بیماری کا بہانہ بنا کر ملک سے بھاگےہیں، ان کو نواز شریف کو وطن واپس آکرعدالتوں کے سامنے پیش ہوناہوگا، کسی صورت این آر او نہیں ملے گا اور نہ کرپشن پر کسی کو کوئی معافی ملے گی۔

    ذرائع کے مطابق کابینہ نے احمد نوازسکھیرا کواسلام آبادکلب کاایڈمنسٹریٹر تعینات کرنے اور پاکستان میڈیکل کمیشن ایکٹ کے تحت ایم ڈی سی کے آئین کی منظوری دے دی جبکہ پاکستان ریلویزکی بحالی کے لیے مجوزہ پلان کی منظوری مؤخر کردی گئی۔

    ٹیلی میٹری سسٹم سبوتاژکرنےکی انکوائری رپورٹ کابینہ میں پیش کی گئی اور ٹی سی پی کی جانب سے درآمد گندم کی پری شپمنٹ انسپیکشن کی اجازت دے دی جبکہ ورجن ایٹلانٹک ایئرویزکوپاکستان کیلئےپروازوں کی اجازت دینے کی بھی منظوری دی گئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے شیڈول میں نئی قوانین کی شمولیت کی منظوری کا معاملہ مؤخر کردیا گیا اور افغانستان کیلئے ویزا پالیسی سے متعلق ریشنلائزیشن کی منظوری اور بایولاجیکل ادوایات کیلئے وفاقی حکومت کا مشیر تعینات کرنے کی منظوری بھی دی۔

    وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی اور کابینہ کمیٹی برائےتوانائی کے فیصلوں کی توثیق بھی کردی۔

  • عورتوں اور بچوں سے جنسی جرائم میں ملوث مجرمان کو سخت سزائیں دیں گے، وزیراعظم

    عورتوں اور بچوں سے جنسی جرائم میں ملوث مجرمان کو سخت سزائیں دیں گے، وزیراعظم

    اسلام آباد :وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ریپ کے ملزمان کے لئے سخت سزاؤں پر مبنی بل فوری طور پر کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی میں لایا جائے، عورتوں اور بچوں سے جنسی جرائم میں ملوث مجرمان کو سخت سزائیں دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں ملکی تازہ سیاسی،معاشی اورسلامتی کی صورتحال پرغورکیا گیا اور 14نکاتی ایجنڈے کا جائزہ لیتے ہوئے متعدد نکات کی منظوری دے دی۔

    کابینہ اجلاس میں ایس ای سی پی ڈیٹالیک معاملے پر بھی بحث ہوئی ، وزرا نے وزیراعظم کو ڈیٹا لیک انکوائری رپورٹ پبلک کرنے کا مشورہ دے دیا۔

    وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا کہ رپورٹ پبلک کی جائےتا کہ حقائق عوام کےسامنےآئیں، ظفرحجازی کے بیٹے سے متعلق بھی اہم انکشافات ہوئےہیں، جنگ گروپ کے لوگ بھی ڈیٹالیکس میں ملوث ہیں، کچھ حکومتی ارکان بھی اس کیلئے ہمدردی رکھتےہیں، ہمیں معاملے کے پس پردہ کرداروں کو سامنے لانا چاہئے۔

    وزیراعظم نے رپورٹ پبلک کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا حقائق عوام کےسامنے لائے جائیں گے۔

    وفاقی کابینہ میں ریپ کے ملزمان کے لئے سخت سزاؤں پر مبنی قوانین کا بھی جائزہ لیا گیا ، مشیر داخلہ شہزاد اکبر اور بابر اعوان نے مجوزہ مسودے پر کابینہ اراکین کو بریفنگ دی۔

    وزیراعظم عمران خان نے کہا بل فوری طور پر کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی میں لایا جائے، عورتوں اور بچوں سے جنسی جرائم میں ملوث مجرمان کو سخت سزائیں دیں گے۔

    اجلاس کے دوران اسد عمر کی جانب سے شیری مزاری کے بعض بیانات پراعتراض کرتے ہوئے کہا گیا سب سے زیادہ شیریں مزاری بولتی ہیں جبکہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ شیریں مزاری بعض اوقات اپنے آپ کو امپوز کرتی ہیں۔

    وزیراعظم نے وزرا کے بیانات کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے وزرا کو غیر ضروری بیانات دینے سے روک دیا ، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کوئی وزیر فضول بات نہ کرے، وزیر کی کوئی ذاتی رائے نہیں ہوتی، کوئی وفاقی وزیر حساس مذہبی معاملات پر بات نہیں کرے گا۔

    عمران خان نے اسلام آباد میں گرین ایریا پرجیل کی تعمیر پربھی اظہار ناراضی کرتے ہوئے پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کا شکار ہے ، گرین ایریا کا تحفظ موجودہ حکومت کی ترجیح ہے۔

    وزیراعظم نے چیئرمین سی ڈے اے کو معاملے کی فوری تحقیقات کی ہدایت کرتے ہوئے معاملہ سپریم کورٹ میں ہے، اٹارنی جنرل وفاقی حکومت کے مؤقف سےآگاہ کریں۔

    وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے وزیراعظم کو گاڑیوں کی درآمد پر پابندی ختم کرنے کی تجویز دیتے ہوئے کہا گاڑیوں کی درآمدسے پابندی ختم کی جائے تا کہ مقابلہ کی فضا بنے۔

    عمران خان نے فیصل واوڈا کی تجویز سے اتفاق کرتے ہوئے کہا فیصل واوڈا کو زیادہ پتا ہے ان کے پاس گاڑیوں کی اچھی کلیکشن ہے۔

  • وفاقی کابینہ کا اجلاس، پاکستان میں فیری سروس کے آغاز کی منظوری

    وفاقی کابینہ کا اجلاس، پاکستان میں فیری سروس کے آغاز کی منظوری

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کو کراچی ٹرانسفارمیشن پلان پر اعتماد میں لیا جبکہ پاکستان میں فیری سروس کے آغاز کی منظوری دے دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا ، جس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال سمیت 15 نکاتی ایجنڈے کا جائزہ لیا گیا جبکہ وفاقی کابینہ کو اہم معاشی اعشاریوں پر بریفنگ دی گئی۔

    وزیر اعظم نے کابینہ کو کراچی ٹرانسفارمیشن پلان پر اعتماد میں لیا، کابینہ نے قانون سازی کمیٹی کے دائرہ کار میں اضافے اور وفاقی بورڈ کے چیئرمین کی تقرری کی منظوری دے دی۔

    اجلاس میں پاکستان میں فیری سروس کا آغاز کرنے کی منظوری بھی دی گئی جبکہ کابینہ نے پورٹ قاسم کراچی میں ایل این جی ٹرمینلز اور ایکس کیڈرپوسٹس پرجوڈیشل آفیسربھرتی کرنے کی بھی منظوری دی۔

    کابینہ اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کےفیصلوں اور کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے فیصلوں کی بھی توثیق کی گئی۔

  • وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب، پاکستان میں فیری سروس کے آغاز کی منظوری کا امکان

    وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب، پاکستان میں فیری سروس کے آغاز کی منظوری کا امکان

    اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس کل ہو گا، جس میں پاکستان میں فیری سروس کے آغاز اورماس ٹرانزٹ اتھارٹی آرڈیننس کی منظوری دی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس کل ہو گا، جس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور اہم معاشی اشاریوں پر بریفنگ دی جائے گی ۔

    اسلام آباد:کابینہ اجلاس کا 15 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے ، کابینہ کمیٹی قانون سازی کا دائرہ کار بڑھانے کامعاملہ ایجنڈے میں شامل ہیں جبکہ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی آرڈیننس اور چیئرمین فیڈرل ایجوکیشن بورڈکی تعیناتی کی منظوری دی جائےگی۔

    پورٹ قاسم کراچی پرایل این جی ٹرمینل کے قیام اور پاکستان میں فیری سروس کے آغاز کی منظوری ایجنڈے کا حصہ ہے جبکہ نیپراسالانہ رپورٹ 19-2018اور انڈسڑی رپورٹ 2019 پیش کی جائے گی۔

    کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کےفیصلوں اور کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی جبکہ آرٹیکل 147 کے تحت رینجرز کو فرائض سونپنے کا معاملہ ایجنڈے میں شامل ہیں۔

    اجلاس میں مارگلہ روڈ اسلام آباد پر تجاوزات سے متعلق اور پبلک اینڈ پرائیویٹ تعمیرات کاجائزہ اور پیپرا رولز پر بریفنگ دی جائے گی جبکہ سی ڈی اے اورمیونسپل کارپوریشن اسلام آباد میں کام کی تقسیم پر غور ہو گا اور اسلام آباد میں بجلی میٹرزکی تنصیب کےکابینہ 2005 کے فیصلے پر نظر ثانی کی جائےگی۔