Tag: Federal Cabinet meeting

  • وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب ،  مشکوک پائلٹس کی لائسنس منسوخی کا فیصلہ کیا جائے گا

    وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب ، مشکوک پائلٹس کی لائسنس منسوخی کا فیصلہ کیا جائے گا

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا ، جس میں مشکوک پائلٹس کی لائسنس منسوخی کا فیصلہ کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا ، جس میں ملکی سیاسی،معاشی اورکورونا وباء کے باعث پیدا صورتحال پرغور کیا جائے گا،
    وفاقی کابینہ کے 10 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی۔

    پائلٹس کے جعلی و مشکوک لائسنسز کا معاملہ کابینہ ایجنڈے میں شامل ہیں، وفاقی کابینہ مشکوک پائلٹس کی لائسنس منسوخی کا فیصلہ کرے گی ، سول ایوی ایشن حکام مشکوک پائلٹس کے معاملہ پر تفصیلی بریفنگ دیں گے۔

    کابینہ اجلاس میں 2جولائی کوہونیوالےنجکاری کمیٹی کےاجلاس کےفیصلوں کی توثیق ہوگی جبکہ وزارت قانون کی اجازت کےبغیرایف بی آرکو وکیل کی خدمات کی اجازت کی تجویز بھی ایجنڈے میں شامل ہیں۔

    اجلاس میں جی12 اورایف 12 کی اراضی ایمپلائزہاؤسنگ اتھارٹی کو دینے کا معاملہ زیر غور ہوگا جبکہ ایف اے ٹی ایف کمپنیزایکٹ 2017 میں مجوزہ ترامیم پر بریفنگ دی جائے گی۔

    ایگرو فوڈپروسیسنگ فیسیلیٹز ملتان کےسی ای او کی تقرری ، اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ2010 میں جرائم کی فہرست میں اضافے کی تجویز شامل ہیں جبکہ وفاقی کابینہ قیدی سیدشارق رضا کو برطانیہ حوالگی کا فیصلہ کرے گی۔

    وفاقی کابینہ نادرا ،انٹرنیشنل آرگنائزیشن آف مائیگرینٹس کے معاہدوں اور ایس ٹی ای ڈی ای سی بورڈآف ڈائریکٹرزکے 3ممبران کی تقرری کی بھی منظوری دے گی۔

  • وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب ، ای او بی آئی پنشنرز کیلئے بڑی خوشخبری

    وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب ، ای او بی آئی پنشنرز کیلئے بڑی خوشخبری

    اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہو گا، جس میں ای او بی آئی پنشنرز کی پنشن میں اضافے اور مرغزار چڑیا گھر کا انتظامی کنٹرول وزارت ماحولیاتی تبدیلی کو دینے کا فیصلہ ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل ہو گا ، جس میں اجلاس میں ملکی معاشی سیاسی صورتحال
    اور کورونا وائرس کی صورتحال سمیت پارٹی امور پر غور ہوگا۔

    وفاقی کابینہ کےاجلاس کا12 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے ، جس میں وزارت داخلہ کی جانب سےممنوعہ اسلحہ لائسنس کےاجراکامعاملہ ایجنڈا میں شامل ہیں جبکہ ای او بی آئی پنشنرز کی پنشن میں اضافہ کا فیصلہ کابینہ کرے گی۔

    اجلاس میں ایران،عراق ودیگرممالک کیلئےزائرین پالیسی ریگولیٹری فریم ورک پیش کیا جائے گا اور وفاقی میڈیکل ٹیچنگ انسٹیٹیوٹ بل پرنیشنل ہیلتھ ریفارمز ٹاسک فورس بریفنگ دے گی۔

    متروکہ وقف املاک کی شہری آبادی کےتعلیم،صحت پرپالیسی میں تبدیلی، پاکستان سافٹ وئیر ایکسپورٹ بورڈ کے ایم ڈی کی تعیناتی اور ای سی سی اور کابینہ کی توانائی کمیٹیوں کے فیصلوں کی توثیق ایجنڈا میں شامل ہیں۔

    ایس ای سی پی کے مالی سال 2020 کے آڈیٹرز کی منظوری ، ایس ڈی گولزکےحصول سے متعلق گائیڈلائنز میں ردوبدل اور ریونیو ڈویژن کی جانب سے پینل سرچارج کی معافی کا معاملہ بھی ایجنڈے کا حصہ ہیں۔

    کابینہ اجلاس میں مرغزار چڑیا گھر کا انتظامی کنٹرول وزارت ماحولیاتی تبدیلی کو دینے کا فیصلہ ہوگا۔

  • وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

    وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

    اسلام آباد : وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا، لداخ تنازع پر چین بھارت کشیدگی ایجنڈے میں شامل ہے، ای سی سی اور انرجی پر کابینہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوگا، لداخ تنازع پر چین بھارت کشیدگی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے، اجلاس میں بھارت چین سرحدی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوگی۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ای سی سی اور انرجی پر کابینہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی قصرناز کراچی اور چمبہ ہاؤس لاہور کو لیزپر دینے کے معاملہ پر بھی غور کیا جائے گا۔

    اس کے علاوہ سیٹلائٹ سروسز کی اجازت سے متعلق وزارت آئی ٹی پالیسی ہدایات پیش کرے گی، محکمہ موسمیات کے ملازمین پر لازمی مینٹی ننس ایکٹ کے نفاذ میں توسیع کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

    ذرائع کے مطابق ننکانہ صاحب میں زمینوں کی نظرثانی شدہ  قیمتوں  پر چیئرمین متروکہ وقف املاک اجلاس کے اراکین کو تفصیلی بریفنگ دیں گے۔

  • وزیراعظم  عمران خان نے انٹرنیشنل فلائٹس کی بحالی کے لئے گرین سگنل دے دیا

    وزیراعظم عمران خان نے انٹرنیشنل فلائٹس کی بحالی کے لئے گرین سگنل دے دیا

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے انٹرنیشنل فلائٹس کی بحالی کے لئے گرین سگنل دے دیا اور اوورسیز پاکستانیوں کے لئے مرحلہ وار انٹرنیشنل فلائٹس بحال کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے متعلقہ حکام کوایکشن پلان تیار کرنے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقیم  کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں وفاقی کابینہ کورونا وائرس اور ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ اجلاس میں انٹرنیشنل فلائٹس کی بحالی کا معاملہ زیربحث آیا ، معاون خصوصی زلفی بخاری نے انٹرنیشنل فلائٹس کھولنے کا مطالبہ کر دیا۔

    زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ فلائٹس کی بندش سے اوورسیز پاکستانیوں کو مشکلات ہیں، وفاقی کابینہ انٹرنیشنل فلائٹس کی بندش کے فیصلے پر نظر ثانی کرے، دیارغیر میں پھنسے پاکستانیوں کو فوری مدد کی ضرورت ہے۔

    معاون خصوصی نے مزید کہا کہ  2 لاکھ سے زائد اوورسیز پاکستانی ملازمتوں سے محروم ہو چکے ہیں، بیرون ملک مقیم ہم وطن مالی مشکلات سے بھی دو چار ہیں،  وقت کا تقاضا ہے مشکل میں ہم وطنوں سے ہر طرح کا تعاون کیا جائے اور این سی سی کااجلاس بلا کر معاملے پر مشاورت کی جائے۔

    ذرائع کے مطابق پروازوں کی بحالی سے متعلق مشاورت کے بعد وزیراعظم عمران خان نے انٹرنیشنل فلائٹس کی بحالی کےلئےگرین سگنل دے دیا۔

    وزیراعظم نے اوورسیز پاکستانیوں کے لئے مرحلہ وار انٹرنیشنل فلائٹس بحال کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ایکشن پلان تیار کرنے کی ہدایت کر دی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر عرب ممالک کے لئے بین الاقوامی پروازیں بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، گلف ممالک سے پاکستانیوں کی محفوظ وطن واپسی کے بعد اگلہ مرحلہ شروع ہوگا اور پہلے بے روزگار ہونے والے مزدور اور محنت کشوں کو وطن واپس لایا جائے گا۔

    عمران خان نے کہا اوورسیز پاکستانی دل کے قریب ہیں مشکل وقت میں تنہا نہیں چھوڑیں گے، کورونا کے باعث لاکھوں پاکستانی روزگار سے محروم ہوئے، جس کا دکھ ہے ، ہمیں اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مشکلات کا اندازہ ہے، حکومت پاکستان اپنے ہم وطن بہن بھائیوں کی ہر ممکن مدد کیلئے تیار ہے۔

    مزید پڑھیں : صوبوں کو متاثرہ علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے لیے ہدایات جاری

    گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کورونا کی صورت حال کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا تھا ، بریفنگ کے دوران بتایا گیا تھا کہ کرونا سے متاثرہ علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے حوالے سے ملک کے بیس بڑے شہروں میں ان مقامات کی نشاندہی کردی گئی ہے جہاں کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد زیادہ ہے۔

    وزیراعظم عمران خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ حفاظتی اقدامات کی بدولت کرونا کے پھیلاؤ کو موثر طریقے سے روکا جا سکتا ہے، اس ضمن میں عوام کا کلیدی کردار ہے۔

    ان کا کہنا تھا  کہ صوبوں کو متاثرہ علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے لیے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، اس حوالے سے زمینی حقائق کو مدنظر رکھ کر ایسے اقدامات کیے جائیں تاکہ آئندہ آنے والے چند مشکل ہفتوں کے دوران حفاظتی اقدامات اور معاشی سرگرمیوں میں توازن رکھا جا سکے۔

  • بجٹ سے قبل وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس طلب

    بجٹ سے قبل وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس طلب

    اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان نے بجٹ سے قبل وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس طلب کرلیا، اجلاس میں مشیرخزانہ حفیظ شیخ بجٹ اخراجات، بجٹ خسارہ اور ریلیف پیکج پربریفنگ دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس طلب کرلیا، وفاقی کابینہ کا اجلاس جمعہ 12 جون کو بجٹ سے پہلے ہوگا۔

    اجلاس میں کابینہ کو مشیرخزانہ حفیظ شیخ بجٹ اخراجات،محصولات ہدف، بجٹ خسارہ ،ریلیف پیکج پربریفنگ دیں گے جبکہ وزیر اعظم مجموعی صورتحال پربات کریں گے۔

    خیال رہے وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس جاری ہے، اجلاس میں بجٹ تجاویزپرصوبوں سےرائےلی جائےگی اور آئندہ مالی سال کاترقیاتی بجٹ منظوری کے لیے پیش کیاجائےگا جبکہ نئے مالی سال کے لیے اقتصادی ترقی کا ہدف مقرر کیا جائے گا۔

    مزید پڑھیں : وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس جاری

    ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کیلئے جی ڈی پی کا ہدف 2.3 فیصد تجویز کیا گیا ہے جبکہ پی ایس ڈی پی میں انفراسٹرکچر کیلئے 59 فیصد رکھنے کی تجویز دیئے جانے کاامکان ہے اور سوشل سیکٹر 35 اور دیگر شعبوں میں 6 فیصد فنڈز استعمال ہوسکیں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ملکی معیشت کو رواں سال کورونا وباء کے باعث 2500 ارب روپے کا نقصان اٹھانا پڑا،ملکی معیشت کا حجم 440 کھرب سے سکڑ کر 415 کھرب تک رہ گیا،رواں سال جی ڈی پی گروتھ 3 فیصد ہدف کے مقابلے میں منفی 0.4رہی۔

    آئندہ مالی سال زراعت کا ہدف 2.9 فی صد ، بڑی فصلوں کا ہدف 2.2 فی صد مقرر ہونے کاامکان ہے جبکہ کپاس میں شرح نمو کا ہدف 1.3 فی صد ، لائیو اسٹاک میں شرح نمو کا ہدف 3.5 فیصد، صنعت میں شرح نمو کا ہدف 0.1 فی صد مقرر کیا جائے گا اور پیداواری شعبہ میں شرح نمو کا ہدف منفی 0.7 فی صد مقرر کی گئی ہے۔

  • وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ 24گھنٹے میں اہم فیصلوں کاامکان

    وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ 24گھنٹے میں اہم فیصلوں کاامکان

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے حالیہ پٹرول کی قلت پرسخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سخت فیصلوں کو عندیہ دے دیا، وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ 24گھنٹے میں اہم فیصلوں کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس ہوا ، جس میں 8 نکاتی ایجنڈا پر غور کیا گیا اور تازہ سیاسی اور معاشی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔

    وفاقی کابینہ نے ملک میں پٹرول کی مصنوعی قلت کا نوٹس لیتے ہوئے معاملہ وزیراعظم کے سامنے اٹھا دیا،وفاقی وزرااجلاس میں استفسار کیا پٹرول بحران کون پیدا کررہاہے؟ اوگراحالیہ بحران میں بحیثیت ریگولیٹرناکام دکھائی دے رہاہے، بعض کابینہ اراکین نے وزیرتوانائی عمر ایوب سے بھی سخت سوالات کئے۔

    وزیراعظم عمران خان نے بھی حالیہ پٹرول کی قلت پرسخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سخت فیصلوں کو عندیہ دے دیا اور فیصلہ کیا اوگراسمیت ذمہ داروں سے رعایت نہیں ہوگی۔

    وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ 24گھنٹے میں اہم فیصلوں کا امکان ہے، وفاقی وزرا نے پرائیویٹ اسپتال مافیاکےخلاف بھی ایکشن کامطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پرائیویٹ اسپتال مافیا غریب عوام کو لوٹنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔

    وفاقی وزیر مراد سعید اور فیصل واوڈا نے معاملہ کابینہ کے سامنے اٹھایا اور کہا نجی اسپتال مافیا کورونا کے چکر میں عوام کو لوٹ رہے ہیں، صوبائی حکومتوں کو انتظامی معاملات بہتر کرنے کی ہدایت کی جائے۔

  • بجٹ کی تیاریاں ، وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کااجلاس کل طلب کرلیا

    بجٹ کی تیاریاں ، وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کااجلاس کل طلب کرلیا

    اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کااجلاس کل طلب کرلیا،  اجلاس میں وفاقی کابینہ کو وفاقی بجٹ کی تیاریوں پربریفنگ دی جائےگی جبکہ پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کی برطرفی یاملازمت برقرار رکھنےکافیصلہ کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس کل دوپہر 12بجے ہوگا  ، اجلاس کا 8 نکاتی ایجنڈاجاری کردیا گیا ہے۔

    اجلاس  میں وفاقی بجٹ کی تیاریوں پربریفنگ دی جائےگی اور ملکی سیاسی،معاشی اورکوروناصورتحال کاجائزہ لیا جائے گا جبکہ  چینی بحران پر کمیشن کی رپورٹ پرغور کیا جائے گا۔

    کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے3جون کے فیصلوں کی توثیق پرغورکرےگی، ای سی سی نےپاکستان اسٹیل کے9350 فارغ کرنےکی سفارش کی تھی، جس  پر کابینہ ملازمین کی برطرفی یاملازمت برقرار رکھنےکافیصلہ کرےگی۔

    وفاقی کابینہ کومتروکہ وقف املاک میں اصلاحات اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کانٹریکٹ سے متعلق کارکردگی   پربریفنگ دی جائے گی۔

    کابینہ ایس ایم ای بینک کےصدر،سی ای اوکی تقرری اور سیکٹرایف12،جی12ایف جی ایمپلائز ہاؤسنگ مختص کرنےکی منظوری دے گی۔

    کابینہ اجلاس میں ارسامیں ٹیلی کام سسٹم کی تنصیب میں خلل کی تحقیقات کاجائزہ لیاجائےگا  جبکہ ایس این جی پی ایل بورڈآف ڈائریکٹرکےالیکشن کے لیے نامزدگی ایجنڈےکاحصہ ہیں۔

  • نوازشریف ملک کا بیڑا غرق کرکے باہر سیر و تفریح کررہے ہیں، کابینہ ارکان کا تصویر پر تبصرہ

    نوازشریف ملک کا بیڑا غرق کرکے باہر سیر و تفریح کررہے ہیں، کابینہ ارکان کا تصویر پر تبصرہ

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں نواز شریف کی تصویر کا ذکر آیا تو کابینہ ارکان کا کہنا تھا نوازشریف ملک کابیڑا غرق کرکے باہرسیروتفریح کررہے ہیں ، جس پر عمران خان نےکہا ایسے لوگوں کو شرم بھی نہیں آتی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس کے دوران کابینہ ارکان نے ایس او پیز پرسختی سے عمل درآمد کیا، وزیراعظم سمیت کابینہ ارکان ماسک پہن کراجلاس میں شریک ہوئے۔

    اجلاس میں 9 نکاتی ایجنڈے پر غور سمیت ملکی سیاسی ومعاشی اور کورونا صورتحال کا جائزہ لیا گیا، کابینہ اراکین کوکوروناکی مجموعی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی جبکہ معاشی ٹیم کی آئندہ مالی سال کےوفاقی بجٹ پربریفنگ دی۔

    اجلاس مین پی آئی اےطیارہ حادثےکی تحقیقات اور میتوں کی شناخت کےعمل پر ، ملک میں فصلوں پرٹڈی دل حملےکی صورتحال پر بریفنگ دی گئی، ٹڈی دل حملے پر این ڈی ایم اے اور حکام وزارت فوڈسیکیورٹی نے مشترکہ بریفنگ دی۔

    وفاقی کابینہ نےلاک ڈاؤن سےمتعلق این سی سی کےفیصلوں کی توثیق کردی جبکہ ایشیائی ترقیاتی بینک کواسلام آبادمیں دفترتعمیرکرنےکی اجازت دے دی۔

    وفاقی کابینہ کےاجلاس میں نوازشریف کی تصویر کا تذکرہ بھی آیا ، کابینہ ارکان نے کہا نواز شریف ملک کابیڑاغرق کرکےباہرسیروتفریح کررہےہیں جبکہ وزیراعظم  نے  تبصرہ کرتے ہوئے کہا ایسےلوگوں کوشرم بھی نہیں آتی۔

    کابینہ اراکین نے اجلاس میں گندم اسکینڈل کی رپورٹ کا فرانزک کرانے کا مطالبہ جبکہ فوادچوہدری،فیصل واوڈا اور مرادسعید نے گندم اسکینڈل کےذمہ داران کو سامنے لانے کا مطالبہ کیا۔

    وزیراعظم عمران خان اوروفاقی کابینہ نے احتساب کےعمل کوجاری رکھنےپراتفاق کیا ، وزیراعظم کی مشکل مالی صورتحال کے پیش نظرکفافیت شعاری اپنانے کی ہدایت بھی کی۔

    وزیراعظم عمران خان نےاجلاس کےدوران اےسی بھی بندکرا دئیے، ساڑھے 5گھنٹےطویل اجلاس میں وزرابغیر کھائےپیے  شریک  رہے، وزرا نے وزیراعظم سے  مکالمے میں کہا خان صاحب اےسی چل رہا ہے نہ کھانے کو کچھ، تھوڑی رعایت کریں۔

    کابینہ اجلاس میں فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کے ڈی جی کی ڈیپوٹیشن پر تقرری ، یوٹیلیٹی اسٹور کی ملازمت کولازمی سروسز کا حصہ قرار دینے اور سیشن جج محمد سعدکی بطورجج بینکنگ کورٹ ڈیپوٹیشن میں توسیع کی منظوری دی۔

    جوڈیشل آفیسرزکی تقرری کامعاملہ بھی وفاقی کابینہ نے منظور کرلیا اور چیئرمین نیشنل شپنگ کارپوریشن کراچی کی تقرری ، جی ایچ پی ایل کے مینجنگ ڈائریکٹر کی تقرری اور سینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی کےچیف ایگزیکٹوافسرکی تقرری کی بھی منظوری دے دی۔

  • وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا

    وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا، جس میں این سی سی کے گزشتہ اجلاسوں کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی اور کابینہ ایشیائی ترقیاتی بینک کو اسلام آباد میں دفتر تعمیر کرنے کی اجازت دے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا، جس کا 9 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے ، کابینہ اجلاس میں ملکی سیاسی ومعاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور کورونا صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔

    کابینہ این سی سی کے گزشتہ اجلاسوں کے فیصلوں کی توثیق کرے گی جبکہ اسلام آباد میں ایشیائی ترقیاتی بینک دفتر کی تعمیر کیلئے اراضی کے تعین کا معاملہ بھی زیرغور آئے گا۔

    ٹڈی دل کی صورتحال پرتفصیلی بریفنگ، فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کےڈی جی کی ڈیپوٹیشن پرتعیناتی اور چیئرمین پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کی تعیناتی کابینہ ایجنڈے کا حصہ ہیں۔

    وفاقی کابینہ جوڈیشل افسران کی تعیناتیوں کےمعاملےپربھی غورکرے گی جبکہ ایم ڈی گورنمنٹ ہولڈنگزپرائیویٹ لمیٹڈ اور سی پی پی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی تعیناتی کی منظوری دی جائے گی۔

    خیال رہے قومی رابطہ کیمٹی کا اجلاس وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت آج ہوگا، جس میں کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے مستقبل کی حکمت عملی سمیت لاک ڈاؤن میں سختی یا نرمی سے متعلق فیصلہ ہوگا۔

    قومی رابطہ کیمٹی کے اجلاس میں چاروں وزرائے اعلیٰ اور متعلقہ صوبائی حکام وفاقی وزراء، این ڈی ایم اے اور صحت حکام شریک ہوں گے۔

  • وفاقی کابینہ کا اجلاس ،  متعدد نکات کی منظوری

    وفاقی کابینہ کا اجلاس ، متعدد نکات کی منظوری

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں متعدد نکات کی منظوری دے دی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ انتخابی اصلاحات کےدوسرے مرحلے پر وزیرقانون سے ملکر کام کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں ہوا، اجلاس میں کورونا وائرس کی صورتحال ،حکومتی اقدامات اوراہم تقرریوں سمیت سات نکات پرغور کیا کیا گیا۔

    وفاقی کابینہ نے متعدد نکات کی منظوری دے دی ، جس میں قومی کمیشن برائے خواتین کے ممبران کی تعیناتی کی منظوری، ادارہ شماریات کے ممبران کی تقرری کی منظوری اور سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کےسی ای او کی تقرری کی منظوری شامل ہیں۔

    وفاقی کابینہ نے انتخابی اصلاحات پر مشتمل رپورٹ کی منظوری بھی دی جبکہ فیصلہ کیا گیا کہ انتخابی اصلاحات کے دوسرےمرحلے پر وزیر قانون سے ملکر کام کیا جائے گا اور انتخابی اصلاحات کیلئے سیاسی جماعتوں سےمشاورت ہوگی۔

    رپورٹ میں سینیٹ انتخابات کے طریقہ کارمیں تبدیلی کی تجویز دی گئی جبکہ ای سی سی اور توانائی کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق اور این آئی ایف ٹی میں بھرتیوں کیلئےدخواست وصولی کی تاریخ بڑھانےکی منظوری دے دی۔

    یاد رہے گذشتہ روز وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت کورونا وائرس کی صورتحال کے حوالے سے اعلیٰ سطح کااجلاس ہوا تھا، جس میں وزیرِ اعظم نے کہا تھا کہ ملکی معاشی صورتحال ، عوام کے مسائل اور دیگر ملکوں کی صورتحال کو مد نظر رکھ کر لاک ڈاؤن میں بتدریج نرمی کی گئی،اس سے معاشی سرگرمیوں اور حفاظتی اقدامات کے درمیان توازن برقرار رکھا جا سکےگا۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ حفاظتی اقدامات کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جانا چاہیے، عوام کو ترغیب دی جائے کہ علامات کی صورت میں ٹیسٹ کرائیں۔