Tag: Federal Cabinet meeting

  • وفاقی کابینہ نے لاک ڈاؤن میں نرمی کی منظوری دے دی

    وفاقی کابینہ نے لاک ڈاؤن میں نرمی کی منظوری دے دی

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان  کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کےاجلاس میں لاک ڈاؤن میں نرمی کی منظوری دے دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں لاک ڈاؤن میں نرمی یا ختم کرنے پر حتمی مشاورت ہوئی، وفاقی کابینہ نے ملکی معاشی و سیاسی صورتحال پر بھی غور کیا۔

    وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 9 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا، جس کے بعد وفاقی کابینہ نے لاک ڈاؤن میں نرمی سمیت ایجنڈے میں شامل متعدد نکات کی منظوری دے دی۔

    اجلاس میں اسٹیٹ بینک کی کرنسی نوٹوں پروارنش کوٹنگ ختم کرنے کی تجویز مسترد کردی گئی، کابینہ کو عارضی طور پر وارنش کوٹنگ ختم کرنےکی سمری بھیجی گئی تھی جبکہ کابینہ نے واپڈا ممبرفنانس کی تعیناتی میں توسیع کی بھی منظوری دے دی۔

    وفاقی کابینہ نے 61 فوڈ ،نان فوڈ آئٹمزکوپی ایس کیوسی اےفہرست میں شامل کرنے ، اخوت امریکا کیساتھ ریلیف فنڈ عطیات جمع کرنے کے ایم او یو اور
    پائیدار ترقی اہداف پروگرام کی کابینہ ڈویژن سے منتقلی کی منظوری بھی دی۔

    کابینہ کوحکومت کی جانب سےاعلان کردہ ریلیف پیکجزپرعملدرآمد پر بھی بریفنگ اور کمیٹی برائےقانون سازی اجلاس میں کئےگئے فیصلوں کی توثیق کردی گئی۔

    وفاقی وزیر اسدعمر نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاورپلے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا لاک ڈاؤن مرحلہ وار لگایا تھا،نرمی بھی مرحلہ وار ہوگی، 9 مئی کے بعد اہم فیصلے متوقع ہیں۔

    گذشتہ روز وفاقی حکومت نے لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ کیا تھا، وزیراعظم عمران خان نے لاک ڈاؤن میں بتدریج کمی کا اعلان کرتے ہوئے پی ٹی آئی ارکان اسمبلی سے گفتگو میں کہا تھا کہ معاشی صورتحال،زمینی حقائق مدنظررکھتے ہیں اہم فیصلےکرنےجارہے ہیں۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عام آدمی کے مسائل کے پیش نظر لاک ڈاؤن میں بتدریج نرمی کی جائے گی ، حفاظتی اقدامات پر مبنی جامع ایس اوپیز تیار کرلئے ہیں، عوامی نمائندگان ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے متحرک کردارادا کریں۔

  • وفاقی کابینہ کا اجلاس، چینی بحران پر انکوائری کمیشن کو مزید 3ہفتے کا وقت دینے کی منظوری

    وفاقی کابینہ کا اجلاس، چینی بحران پر انکوائری کمیشن کو مزید 3ہفتے کا وقت دینے کی منظوری

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں چھوٹا کاروبار امدادی پیکج منظورکرلیا گیا ، جس کے تحت بیروزگار ہونے والوں کو فی کس بارہ ہزارروپے ماہانہ دیئے جائیں گے جبکہ چینی بحران پر انکوائری کمیشن کو مزید تین ہفتے کا وقت دینے کی منظوری بھی دی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا ، اجلاس میں13 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا اور متعدد کی منظوری دے دی گئی، کابینہ کو کورونا کی روک تھام کیلئے اقدامات پر مفصل بریفنگ دی گئی جبکہ ملک کی معاشی و سیاسی صورتحال پر بھی غورکیا گیا۔

    وفاقی کابینہ نے چھوٹےکاروبارکےلئے75ارب روپےکے پیکج کی منظوری دے دی ، پیکج کیلئے 75 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں ، بیروزگار ہونے والوں کو فی کس بارہ ہزار روپے ماہانہ دیئے جائیں گے، بیروزگارافراد کو ماہانہ پیکج کیلئے رجسٹریشن کرانا ہوگی ۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت چھوٹے کاروبار کیلئے 3ماہ تک بجلی کابل معاف کرے گی جبکہ کابینہ کو کورونا کی روک تھام کیلئے اقدامات پر مفصل بریفنگ دی گئی۔

    کابینہ اجلاس میں کورونا سے متاثر صحافیوں،صحافتی اداروں کی مالی امداد کے پیکج کی منظوری اور لمیٹڈکمپنیوں میں ڈائریکٹرز کی اسامیوں پرنامزدگیوں کی منظوری بھی دی۔

    کابینہ نے کورونا وائرس پر قائم قومی تعاون کمیٹی کےفیصلوں کی توثیق کر دی اور معاون خصوصی عاصم سلیم باجوہ اور وزیراطلاعات شبلی فراز کو پہلا ٹاسک سونپ دیا گیا، وزیراعظم نے کہا کہ عاصم سلیم،شبلی فراز پیکج کے تحت امداد تقسیم کا طریقہ کار طے کریں۔

    وفاقی کابینہ نے انکوائری کمیشن کو مزید وقت دینے کی منظوری دیتے ہوئے چینی بحران پر انکوائری کمیشن کو مزید3 ہفتے کا وقت دے دیا گیا۔

  • وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 28 اپریل کو طلب کرلیا

    وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 28 اپریل کو طلب کرلیا

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 28 اپریل کو طلب کرلیا، جس میں ملک کوروناوائرس کی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس 28 اپریل کو ہوگا، جس میں اجلاس میں 7 نکاتی ایجنڈےپر غور کیا جائے گا۔

    کابینہ کو ملک کوروناوائرس کی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی جبکہ وفاقی کابینہ پارکو کے بورڈ آف ڈائریکٹرزکی تشکیل نو، کوروناسے متاثرہ صحافیوں کیلئے گرانٹ اور مالی معاہدوں کی نیٹنگ کے بل2020 کی منظوری دے گی۔

    کریڈٹ بیوروایکٹ 2015 کے سیکشن 11 کے تحت نوٹیفکیشن ، سوئی ناردرن،پی پی ایل کے بورڈ، پی ایم ڈی سی اور او جی ڈی سی ایل بورڈز کی آسامیوں پرنامزدگیوں کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہیں۔

    وفاقی کابینہ واپڈا کے ممبر فنانس کی تعیناتی کی بھی منظوری دے گی اور ای سی سی اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔

  • آٹاچینی بحران: 25اپریل کو کمیشن رپورٹ سامنےآنے پر مزید ایکشن ہوگا، وزیراعظم

    آٹاچینی بحران: 25اپریل کو کمیشن رپورٹ سامنےآنے پر مزید ایکشن ہوگا، وزیراعظم

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ 25 اپریل کو کمیشن کی رپورٹ سامنےآنے پر مزید ایکشن ہو گا، کمیشن کی رپورٹ کے بعد جو بھی ملوث ہوا قانون کے تحت کارروائی ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں نونکاتی ایجنڈے پرغور کیا گیا اور موجودہ سیاسی صورت حال اور ملکی معاملات پر گفتگو کی گئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ میں چینی اور آٹا بحران کی انکوائری رپورٹ پر بھی گفتگو ہوئی اور وزیراعظم نے حالیہ اقدامات پر کابینہ اراکین کو اعتماد میں لیا۔

    وزیر اعظم عمران خان نےکہا کہ میری ہدایت پر انکوائری کمیٹی کی رپورٹس جاری کی گئیں، عوام سے رپورٹس پبلک کرنے کا وعدہ پورا کردیا۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ 25 اپریل کو کمیشن کی رپورٹ سامنےآنے پر مزید ایکشن ہو گا، کمیشن کی رپورٹ کے بعد جو بھی ملوث ہوا قانون کے تحت کارروائی ہوگی۔

    ذرائع کے مطابق کابینہ میں ردوبدل پروزیراعظم کےاقدامات کوسراہاگیا،،وزیراعظم نے کہا کہ گڈگورننس،شفافیت یقینی بناناتحریک انصاف کےمنشورکاحصہ ہے۔

    یاد رہے گذشتہ روز چینی بحران کے ذمہ داران کے خلاف ایکشن لیے جانے کے بعد جہانگیر ترین کو چیئرمین زرعی ٹاسک فورس کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ تحقیقات کے نتائج سامنے آنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔

    بعد ازاں جہانگیر ترین نے تحقیقاتی رپورٹ کو سیاسی اور ذات پر حملہ قرار دیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ رپورٹ کے پیچھے وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری اعظم خان ہیں، مجھے ٹارگٹ بنانے کے لیے نامکمل رپورٹ جاری کی گئی۔

  • وزیراعظم  کا مختلف شہروں میں آٹے کی قلت پربرہمی کا اظہار

    وزیراعظم کا مختلف شہروں میں آٹے کی قلت پربرہمی کا اظہار

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں مختلف شہروں میں آٹے کی قلت پربرہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا اشیائےخوردونوش کی قیمتوں میں اضافےپرصوبے بھی ایکشن لیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں کورونا وائرس کے باعث ملک کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور کورونا ریلیف پیکج کی منظوری دے دی گئی، اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گزشتہ روز کوروناریلیف پیکج منظورکیا تھا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں مختلف شہروں میں آٹے کی قلت کی شکایات پر وزیراعظم نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے استفسار کیا کہ جب آٹاوافرمقدار میں موجودہےتوکون قلت پیدا کر رہا ہے۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وزیر فوڈ سیکیورٹی کو فوری ایکشن کی ہدایت کرتے ہوئے کہا اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں اضافہ ناقابل قبول ہے، اشیائےخوردونوش کی قیمتوں میں اضافےپرصوبے بھی ایکشن لیں۔

    عمران خان نے مزید کہا کہ ذخیرہ اندوزی ہو رہی ہے تو ایسے افرادکوبنا رعایت سزائیں دیں۔

    اجلاس میں وفاقی وزرا نے حکومتی اقدامات کی بہتر تشہیر نہ ہونے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا وزیراعظم کے بروقت،درست اقدامات کو نمایاں انداز میں پیش نہیں کیاگیا۔

    ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر مراد سعید اور فیصل واوڈا نے بھی معاملہ کابینہ کے سامنے اٹھایا اور کابینہ اجلاس کے دوران ایکسپورٹرز کا مال روکے جانے کے معاملے پر بھی بحث ہوئی۔

    وفاقی وزیر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ رائس ایکسپورٹرز کا 2ارب روپے کا مال خراب ہو رہا ہے، ایکسپورٹرز کیلئے گزشتہ ہفتے ایس آراوجاری کرنے کی ہدایت کی تھی، وزیراعظم کی ہدایات کے باجود تا حال عمل درآمد نہیں ہوا۔

    وزیراعظم عمران خان نے ایکسپورٹرز کا مال روکے جانے کی اطلاعات کا نوٹس لیتے ہوئے کہا گڈزٹرانسپورٹ سمیت ایکسپورٹرزکا مال نہیں روکا جانا چاہئے، متعلقہ وزارت اور اعلیٰ حکام معاملے کو فوری دیکھیں۔

    کابینہ ارکان نے کہا کہ ٹرک اڈوں پرٹرانسپورٹرز کےہوٹلزبندہیں،ڈرائیورز کچھ کھا پی نہیں سکتے جبکہ کابینہ میں ٹرانسپورٹرز کے لئے مخصوص ہوٹلز کھولے جانے کی تجویز بھی پیش کی گئی۔

  • کوروناوائرس کی روک تھام کیلئے فیصلوں کی منظوری، وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب

    کوروناوائرس کی روک تھام کیلئے فیصلوں کی منظوری، وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا ، جس میں کوروناوائرس کی روک تھام کیلئے کئے گئے فیصلوں کی منظوری دی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا ، جس میں 4 نکاتی ایجنڈا پر غور کیا جائے گا، عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے کابینہ اجلاس کی صدارت کریں گے۔

    کابینہ ایجنڈا کے مطابق اجلاس کے مقام سے متعلق بعد میں آگاہ کیا جائے گا، اجلاس میں کابینہ کو کوروناوائرس کی روک تھام کیلئے کئے گئےاقدامات پربریفنگ دی جائے گی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں کابینہ کوروناوائرس کی روک تھام کیلئےکئےگئےفیصلوں کی منظوری دے گی جبکہ پاورڈویژن کی جانب سےبجلی شعبے سے متعلق کابینہ کوبریفنگ کی جائے گی۔

    ذرائع کے مطابق کابینہ قانون سازی کمیٹی میں کئےگئےفیصلوں اور ای سی سی کے گزشتہ 2اجلاس میں کئےگئےفیصلوں کی توثیق ایجنڈے میں شامل ہیں۔

    اجلاس میں عالمی لیبرکانفرنس کی سفارشات،پروٹوکولزوفاقی کابینہ میں پیش کیے جائیں گے اور کابینہ کورونا وائرس سے معیشت پر پڑنے والے اثرات پربھی غور کرے گی۔

    خیال رہے وزیراعظم عمران خان کا آج شام قوم سے خطاب کریں گے، جس میں عمران خان ی جانب سے تعمیراتی انڈسٹری ،لاک ڈاؤن، شاہراہوں سے متعلق اہم اعلانات کئے جائیں گے۔

    گذشتہ روزوزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کور کمیٹی کے اجلاس میں کہا تھا کہ مشکل وقت میں لیڈر شپ کا امتحان ہوتا ہے، کل قوم کے سامنے جامع روڈ میپ رکھوں گا، گھبراہٹ میں کیےگئے فیصلے درست نہیں ہوتے، ہنگامی حالات میں تمام ملکی وسائل استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

  • وزیراعظم عمران خان  نے  وفاقی کابینہ کا اجلاس  کل طلب کرلیا

    وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کل وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا ہے، جس میں بجلی قیمتوں پر کابینہ کوبریفنگ اور گریڈ1سے15تک اسلام آبادکے ڈومیسائل پر نوکری کوٹہ دگنا کرنے کی منظوری دی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا، وفاقی کابینہ 11 نکاتی ایجنڈے پرغور کرےگی، اجلاس میں وزارت توانائی کی جانب سے بجلی قیمتوں پر کابینہ کوبریفنگ دی جائے گی جبکہ وزیراعظم کےپرنسپل سیکرٹری حکومت کےخصوصی اقدامات پربریفنگ دیں گے۔

    اجلاس میں حکومت کےخودمختاراداروں،محکموں کی تشکیل نوسےمتعلق رپورٹ پیش کی جائے کی جبکہ کابینہ بھارت سےکیڑےمارادویات درآمدکرنے کی درخواست پرغورکرے گی اور حفاظتی آلات کی برآمد پر پابندی کی بھی منظوری دے گی۔

    چیئرمین ایس ای سی پی کی تعیناتی کی منظوری ، گریڈ1سے15تک اسلام آبادکےڈومیسائل پر نوکری کوٹہ دگنا کرنے کی منظوری اور کراچی پورٹ ٹرسٹ کےجنرل منیجرایڈمن کی تعیناتی کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہیں۔

    کابینہ کےاب تک فیصلوں کی عملدرآمدرپورٹ بھی اجلاس میں پیش کی جائے گی ، کابینہ پاکستان حلال اتھارٹی کے ڈائریکٹرجنرل کی تعیناتی کی منظوری دے گی اور ای سی سی اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔

  • وفاقی کابینہ کااجلاس ، صدر مملکت کو اسلحہ لائسنس دینے کی منظوری

    وفاقی کابینہ کااجلاس ، صدر مملکت کو اسلحہ لائسنس دینے کی منظوری

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں صدرمملکت عارف علوی کوسیکیورٹی کےلیے اسلحہ لائسنس دینے کی منظوری دے دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس وزیراعظم ہاؤس میں ہوا ، جس میں وفاقی کابینہ نے 11نکاتی ایجنڈے پر غور کیا اور سیاسی اوراقتصادی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کو بجلی کی قیمتوں اور احساس پروگرام میں ارکان پارلیمنٹ کےکردار پر بریفنگ دی گئی جبکہ آڈٹ نگران بورڈکےممبران کے استعفوں،نئی تعیناتی ، ایگزم بینک پاکستان کےبورڈآف ڈائریکٹرز کی تعیناتی کی منظوری دے دی گئی۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں نیشنل سیکیورٹی ڈویژن کےرولزآف بزنس میں ترمیم ، دیامیربھاشاڈیم کی سیکیورٹی کےلیے433ممنوعہ بورلائسنس کی منظوری، صدرمملکت کوسیکیورٹی کےلیےاسلحہ لائسنس کی منظوری اور اسلام آبادکی انسدادمنشیات عدالت کےجج کی تعیناتی کی منظوری بھی دی گئی۔

    دوران اجلاس میں نوازشریف کی سزامعطلی میں توسیع کے معاملے پر وزرا کی مختلف آرا سامنے آئی ، ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ میں متعدد وزرا نےسزامعطلی کی مدت میں توسیع پرمشروط حمایت کی اور رائے دی کہ نواز شریف اسپتال داخل ہوتےتو مدت میں توسیع کردینی چاہیے، ڈاکٹرعدنان،عطاتارڑصرف حکومت سے وقت حاصل کررہے ہیں۔

    وزرا نے رائے دی کہ مریم نوازنےعیادت کیلئےبیرون ملک سفر کیلئےعدالت سے رجوع کیا ہے، ہمیں عدالتی فیصلے کاانتظارکرناچاہیے جبکہ صوبائی کابینہ حتمی فیصلہ وفاقی کابینہ سے کرانے پر متفق ہوگئی۔

  • وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ہوگا

    وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ہوگا

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ہوگا،اجلاس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا،ترکی کے ساتھ معاہدوں پر کابینہ کو بریفنگ دی جائے گی، اجلاس میں گیس اور بجلی کے بلوں کا معاملہ بھی زیربحث آئے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا ، جس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال سمیت 16 نکاتی ایجنڈا پر غور ہوگا۔

    کابینہ اجلاس میں 20-2019 کے بجٹ پر نظرثانی رپورٹ اور زائرین مینجمنٹ پالیسی کابینہ میں پیش کی جائے گی اور قومی تعلیمی پلان پربھی بریفنگ دی جائے گی جبکہ ترک صدرکےدورہ پاکستان میں معاہدوں کی تفصیلات پراعتماد میں لیاجائے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ مہنگائی کی روک تھام کےاقدامات کابھی جائزہ لےگی اور احساس پروگرام میں ارکان پارلیمان کوشامل کرنے کے معاملےپر بریفنگ دی جائے گی جبکہ گیس کی قیمتوں اور بجلی بلوں کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل ہیں۔

    کابینہ دالوں پرٹیکس ریگولیٹری ڈیوٹی پر غور بھی کرے گی اور پاکستان اسٹیل ملز کے معاملےپر بھی کابینہ کو بریف کیا جائےگا جبکہ ایس ای سی پی کے کمشنر کی تعیناتی کی منظوری بھی دی جائے گی۔

    بھارت سےایک بارکیڑے مار دواؤں کی درآمد کی اجازت ، بچوں کےحقوق کیلئےقومی کمیشن کی تشکیل کا معاملہ اور پاکستان نرسنگ کونسل کےممبرکی تعیناتی کانوٹیفکیشن بھی ایجنڈےمیں شامل ہیں جبکہ مشترکہ مفادات کونسل کےمستقل سیکریٹریٹ کے قیام پر بھی غور ہوگا۔

  • وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 18فروری کو طلب کرلیا

    وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 18فروری کو طلب کرلیا

    اسلام آباد :  وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس18فروری کو طلب کرلیا ہے  جس میں ترک صدر کےدورہ پاکستان میں معاہدوں سے متعلق کابینہ کواعتماد میں لیاجائےگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس 18 فروری  کوہوگا، اجلاس کا  12 نکاتی ایجنڈا  جاری کردیا گیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر غور ہو گا اور ترک صدر کےدورہ پاکستان میں معاہدوں سے متعلق کابینہ کواعتماد میں لیاجائےگا۔

    ذرائع کے مطابق کابینہ مہنگائی کی روک تھام کےاقدامات کا بھی جائزہ لے گی اور پاکستان اسٹیل کے معاملےپربھی کابینہ کو بریف کیا جائےگا۔

    احساس پروگرام میں ارکان پارلیمان کوشامل کرنے پربریفنگ ، گیس کی قیمتوں اور بجلی کےبلوں کا معاملہ اور دالوں پر ٹیکس ریگولیڑی ڈیوٹی پر غور  ایجنڈےکاحصہ ہیں۔

    ذرائع کا کہناہے کہ  بھارت سےایک بارکےلیےکیڑےمارادویات کی درآمد کی اجازت ، بچوں کےحقوق سے متعلق قومی کمیشن کی تشکیل کا معاملہ اورپاکستان نرسنگ کونسل کےممبر کی تعیناتی کانوٹی فکیشن   ایجنڈے میں شامل ہیں۔

    ذرائع کے مطابق کہ کابینہ مشترکہ مفادات کونسل کےمستقل سیکرٹریٹ کےقیام پربھی غورکرےگی۔