Tag: federal cabinet

  • اتحادیوں سے معاملات طے، وفاقی کابینہ آج حلف اٹھائے گی

    اتحادیوں سے معاملات طے، وفاقی کابینہ آج حلف اٹھائے گی

    اسلام آباد: وزرات عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد شہباز شریف کی ٹیم آج حلف اٹھانے جارہی ہے، تاہم صدر مملکت عارف علوی وفاقی وزرا سے حلف نہیں لیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب آج گیارہ بجے ایوان صدر میں ہوگی حلف صدر کے بجائے چیئرمین سینیٹ لیں گے۔

    ن لیگ،پیپلزپارٹی، جےیوآئی اور ایم کیوایم کےوزراحلف اٹھائیں گے اس کے علاوہ دیگراتحادی جماعتوں سےتعلق رکھنےوالےوزرا بھی اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے، تقریب حلف برداری کے بعد وفاقی وزرا کے محکموں کا نوٹی فیکیشن جاری کیا جائے گا۔

    یہ بھی پڑھیں: حکومت اور اتحادیوں‌ میں‌ معاملات الجھ گئے

    رہنما پیپلز پارٹی خورشید شاہ کے مطابق نئی وفاقی کابینہ 36 رکنی ہوگی جس میں پیپلزپارٹی کے 11، ن لیگ کے 14 اور جے یو آئی کے 4 وزرا حلف اٹھائیں گے اور 7 وزارتیں دیگر اتحادی جماعتوں کو دی جائیں گی۔

    اس سے قبل قومی وطن پارٹی نے وفاقی کابینہ کی تشکیل میں تاخیرپرتشویش کااظہارکیا تھا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ قومی وطن پارٹی کا وفاقی کابینہ کا حصہ بننے کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا، پی ڈی ایم کے آئندہ کے لائحہ عمل کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

  • وفاقی کابینہ کا کل ہونے والا اجلاس ‘اچانک’ ملتوی کردیا گیا

    وفاقی کابینہ کا کل ہونے والا اجلاس ‘اچانک’ ملتوی کردیا گیا

    اسلام آباد: ملکی سیاسی صورت حال میں ہلچل، وزیراعظم نے دورہ لاہور کے باعث وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی کردیا۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کل ہونے والا وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی کردیا گیا ہے، اب وزیراعظم عمران خان مختصر دورے پر لاہور روانہ ہونگے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ دورہ لاہور کے موقع پر وزیراعظم کی وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ون آن ون ملاقات ہوگی جس میں اہم فیصلوں کا امکان ہے، اس کے علاوہ وزیراعظم کی زیر صدارت پی ٹی آئی پنجاب کی پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہوگا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس نہایت اہمیت کا حامل ہے، اجلاس میں بلدیاتی انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم سے متعلق امور پر حتمی مشاورت ہو گی جبکہ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال اور پارٹی امور کا جائزہ لیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے اعلان کے بعد لاہور میں سیاسی سرگرمیوں میں غیر معمولی تیزی دیکھی گئی ہے، پی ڈی ایم کے اہم رہنما گذشتہ ایک ہفتے سے لاہور میں مقیم ہے جہاں انہوں نے مسلم لیگ (ق) سے کئی ملاقاتیں کیں ہیں۔

  • ہاؤسنگ منصوبہ ، سمندرپار پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

    ہاؤسنگ منصوبہ ، سمندرپار پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سمندرپار پاکستانیوں کیلئے ہاؤسنگ منصوبے کی منظوری دے جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا ، اجلاس میں ملکی سیاسی ومعاشی صورتحال کاجائزہ لیاجائے گا
    اور وفاقی کابینہ کومہنگائی کی موجودہ صورتحال پربریفنگ دی جائے گی۔

    وفاقی کابینہ اجلاس میں سانحہ مری پر بریفنگ دی جائے گی اور سانحہ مری میں وفات پانے والوں کیلئے دعائے مغفرت کی جائے گی۔

    وفاقی کابینہ اجلاس کا 17نکاتی ایجنڈاجاری کردیا گیا ہے، جس میں انٹلیکچوئل پراپرٹی رائٹس بورڈمیں چیئرمین ،ارکان کی تعیناتی اور سمندر پارپاکستانیوں کیلئےہاؤسنگ منصوبے کی منظوری شامل ہیں۔
    .
    کابینہ سی ڈی اے کےسالانہ بجٹ 2021-22 کی منظوری اور 2020-21کی چوتھی سہہ ماہی کیلئےبجلی ٹیرف میں ایڈجسٹمنٹ کی منظوری دے گی جبکہ انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈکےسی ای اوکی ملازمت میں توسیع کی جائے گی۔

    فاٹا اور پاٹا میں نان کسٹم گاڑیوں کی رجسٹریشن میں ڈیوٹی ٹیکسزکی ون ٹائم چھوٹ کی منظوری ، بین المذاہب ہم آہنگی کےمسودےکی منظوری اور مسیحی برادری سےاقلیتی کمیشن میں ممبرکی تعیناتی کی منظوری ایجنڈے کا حصہ ہیں۔

    اجلاس میں سائنس ٹیکنالوجی اینڈانوویشن پالیسی 2021 ، محکمہ انسدادمنشیات میں ماہر کی تعیناتی اور پی ٹی ڈی سی کےبورڈآف ڈائریکٹرزمیں چیئرمین کی تعیناتی کی منظوری دی جائے گی۔

    کابینہ ادارہ جاتی اصلاحات کمیٹی ، نجکاری کمیٹی کے 31 دسمبر کے فیصلوں اور ای سی سی کے گزشتہ دو اجلاسوں کی فیصلوں کی توثیق کرے گی۔

  • وفاقی کابینہ نے فنانس ترمیمی بل 2021 کی منظوری دےدی، فواد چوہدری

    وفاقی کابینہ نے فنانس ترمیمی بل 2021 کی منظوری دےدی، فواد چوہدری

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں منی بجٹ سے متعلق اہم ترین فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

    وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیر خزانہ شوکت ترین نے بل کا مسودہ کابینہ میں پیش کیا، باہمی مشاورت کے بعد وفاقی کابینہ نے فنانس ترمیمی بل 2021 کی منظوری دےدی ہے۔

    فوادچوہدری نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ منی بجٹ اب قومی اسمبلی میں پیش ہوگا۔

    ذرائع کے مطابق منی بجٹ میں ایک ہزار700 سے زائد اشیا پر ٹیکس لگے گا۔ 350 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ ختم ہوگی ۔

    واضح رہے کہ وزیر اعظم نے تحریک انصاف کی سی ای سی کا اجلاس بھی آج طلب کیا ہے، سی ای سی کا اجلاس سہ پہر3بجکر15منٹ پر پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔

    وزیراعظم پارٹی امور، سیاسی اور معاشی صورت حال پربات کریں گے، سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کو بھی فنانس ترمیمی بل پر اعتماد میں لیا جائے گا، تشکیل پانےوالےنئے21رکنی تنظیمی ڈھانچےکو ہی سی ای سی کا نام دیا گیا ہے۔

  • اقتصادی تحفظ کے ساتھ قومی سلامتی پالیسی پر سنجیدگی سے عمل کیا جائے گا: معید یوسف

    اقتصادی تحفظ کے ساتھ قومی سلامتی پالیسی پر سنجیدگی سے عمل کیا جائے گا: معید یوسف

    اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے ملک کی پہلی قومی سلامتی پالیسی کی منظوری دے دی، مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف کا کہنا ہے کہ اقتصادی تحفظ کے ساتھ پالیسی پر اب سنجیدگی سے عمل کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی کابینہ نے قومی سلامتی پالیسی کی منظوری دے دی ہے، یہ منظوری تاریخی کامیابی ہے۔

    معید یوسف کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز نیشنل سیکیورٹی کمیٹی نے پالیسی کی توثیق کی تھی، وزیر اعظم جلد پالیسی کا اجرا کریں گے، اقتصادی تحفظ کے ساتھ پالیسی پر اب سنجیدگی سے عمل کیا جائے گا۔ پالیسی مختلف شعبوں کی پالیسیاں بنانے میں معاون ہوگی۔

    معید یوسف کا کہنا تھا کہ پالیسی کی حمایت پر سول اور عسکری قیادت کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، وزیر اعظم کی حوصلہ افزائی کے بغیر پالیسی کا منظور ہونا مشکل تھا، پالیسی کی کامیابی کا انحصار اس کے نفاذ پر ہے جس کی حکمت عملی تیار کرلی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے اپنے زیر صدارت ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں پہلی قومی سلامتی پالیسی کی منظوری دی تھی۔

    کمیٹی کو پالیسی کے خد و خال کے بارے میں بریفنگ دی گئی جس کے مطابق قومی سلامتی پالیسی ایک جامع قومی سیکورٹی فریم ورک کے تحت ملک کے کمزور طبقے کا تحفظ، سیکیورٹی اور وقار یقینی بنائے گی۔

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ شہریوں کے تحفظ کی خاطر پالیسی کا محور معاشی سیکیورٹی ہوگا، معاشی تحفظ ہی شہریوں کے تحفظ کا ضامن بنے گا۔

    پالیسی سازی کے دوران تمام وفاقی اداروں، صوبائی حکومتوں، ماہرین اور پرائیوٹ سیکٹر سے تفصیلی مشاورت کی گئی۔

  • وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس: قومی سلامتی پالیسی منظور

    وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس: قومی سلامتی پالیسی منظور

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں وفاقی کابینہ نے پہلی قومی سلامتی پالیسی کی منظوری دے دی، پالیسی کے تحت شہریوں کے تحفظ اور معاشی تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں 18 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔

    وفاقی کابینہ نے پہلی قومی سلامتی پالیسی کی منظوری دے دی۔ نیشنل سیکیورٹی پالیسی قومی سلامتی ڈویژن کی جانب سے پیش کی گئی، پالیسی سنہ 2022 تا 2026 کے لیے ہے۔

    قومی سلامتی پالیسی کے تحت شہریوں کے تحفظ اور معاشی تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔ قومی سلامتی پالیسی کی گزشتہ روز نیشنل سیکیورٹی اجلاس میں منظوری دی گئی تھی، پالیسی پر عملدر آمد کے لیے پالیسی فریم ورک بھی تیار کیا گیا ہے۔

    وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سیاسی، معاشی اور کرونا وائرس کی صورتحال پر غور کیا گیا۔ کابینہ کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور آئی ووٹنگ کی پیش رفت پر بریفنگ دی گئی۔

    اجلاس کے ایجنڈے میں ہاؤس بلڈنگ فنانس کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تعیناتی کی منظوری بھی شامل تھی۔

    علاوہ ازیں ایس ای سی پی کے چیئرمین، ارکان کے استعفے، نئے ارکان کی تعیناتی، مانیٹری اینڈ فسکل پالیسیز کو آرڈینیشن بورڈ میں نامور اکنامسٹ کی نامزدگی اور انٹر بورڈ کو آرڈینیشن کمیشن ایکٹ کی اصولی منظوری بھی اجلاس کے ایجنڈے کا حصہ تھی۔

    اجلاس میں ساجد مجید چوہدری کے کیس میں انکوائری کمیشن بنانے کی منظوری، پیمرا کے فل ایگزیکٹو ممبر کی تعیناتی کی منظوری، انسداد دہشت گردی ایکٹ مشترکہ انویسٹی گیشن ٹیم کی منظوری اور سی ڈی اے کے پراجیکٹ کے پلان کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل تھی۔

    کابینہ اجلاس میں پاکستان سے 2 ملزمان کی اٹلی حوالگی، 1 ملزم محمد عثمان کی متحدہ عرب امارات حوالگی اور بینکنگ کورٹ 1 ملتان کی ڈیرہ اسماعیل خان منتقلی کا معاملہ بھی زیر غور آیا۔

    میری ٹائم افیئرز کے گوادر میں پلانٹ کے عملدر آمد کی منظوری، نیشنل میڈیکل اتھارٹی کے ایگزیکٹو ممبر کی تعیناتی کی منظوری، ادویات کی تیاری میں تبدیلی کی سفارشات کی منظوری، کیوبا کو کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے تعاون کی منظوری اور پاکستان پلاننگ اینڈ مینجمنٹ انسٹی ٹیوٹ بل بھی منظوری کے لیے کابینہ کو پیش کیا گیا۔

    اجلاس کے ایجنڈے میں کابینہ کمیٹی ادارہ جاتی اصلاحات کے یکم دسمبر کے فیصلوں کی توثیق اور کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے 16 اور 17 دسمبر کے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق بھی شامل تھی۔

  • سال2025 تک تجارتی پالیسی کے فریم ورک کی منظوری

    سال2025 تک تجارتی پالیسی کے فریم ورک کی منظوری

    اسلام آباد : وفاقی کابینہ نے آئندہ پانچ سال کیلئے تجارتی پالیسی 2020-25 کی منظوری دے دی، ایس ٹی پی ایف 2020-25کا مقصد پاکستانی اداروں کی صلاحیت کو بڑھانا ہے۔

    وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مصنوعات اور خدمات کی پیداوار، تقسیم اور فروخت زیادہ مؤثر طریقے سے بڑھانا ہے، ٹیکسٹائل، ملبوسات، لیدر، آلات جراحی کی برآمدات کو بہتر بنانا ہے۔

    اس کے علاوہ کھیلوں کے سامان، قالین، چاول اور کراکری کے برآمدات کو بہتر بنانا ہے، برآمدی شعبوں میں انجینئرنگ سامان، آٹوپارٹس، دواسازی، ماربل اور معدنیات شامل ہیں۔

    اجلاس کو بتایا گیا کہ پراسیس شدہ خوراک، مشروبات، جوتے کی صنعت شامل ہیں، جواہرات اور زیورات، گوشت، پولٹری اور کیمیکل بھی شامل ہیں۔

    وزیراعظم کی سربراہی میں نیشنل ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ بورڈ پالیسی نگرانی کرے گا، ٹیرف ریشنلائزیشن سے پیداواری لاگت میں کمی اور عالمی رسائی یقینی بنائی جائے گی۔

  • وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

    وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا، کابینہ ملکی سیاسی معاشی و سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لے گی۔

    ذرائع کے مطابق کابینہ کو او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس سے متعلق اعتماد میں لیا جائے گا، وفاقی کابینہ خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج کا بھی جائزہ لے گی۔

    کابینہ کو اشیاء خورونوش کی قیمتوں سے متعلق ہفتہ وار بریفنگ دی جائے گی، وفاقی کابینہ 14نکاتی ایجنڈے پرغور کرے گی۔

    وزارتوں اور ڈویژنز میں ڈیلی ویجز ملازمین کی ریگولرائزیشن کا معاملہ زیر بحث آئے گا، بیرونی قرضوں اورسود کی ادائیگی میں ٹیکس چھوٹ کی منظوری دی جائے گی۔

    وفاقی کابینہ کونسل آف چارٹڈ اکاؤنٹنٹس کے لیے ناموں کی منظوری دے گی، نیشنل کمیشن فارچائلڈ رائٹس میں خیبرپختونخوا کے ممبر کی تعیناتی کی منظوری دی جائے گی۔

    دبئی ایمبیسی میں نامزدا کاؤنٹنٹ کے زیرکفالت بھائی کے لیے سرکاری پاسپورٹ کے اجراء پر بات ہوگی، اسلام آباد کیپیٹل ٹیرٹری پولیس ایکٹ 2021کے مسودے کی منظوری دی جائے گی۔

    پورٹ قاسم اتھارٹی بورڈ کا ممبر نامزدگی کی منظوری دی جائے گی، نیشنل فوڈ سیکیورٹی و مینجمنٹ کمیٹی اور ایگزیکٹو کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔

    مختلف ممالک میں پاکستانی مشنز میں کمیونٹی ویلفیئر اتاشیوں کی نامزدگی کی منظوری ہوگی، کابینہ جینکو ہولڈنگ کمپنی کے بورڈآف ڈائریکٹرز میں ڈائریکٹر کے نام کی منظوری دے گی۔

    جامشورو پاور کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹر میں ممبر کی ڈائریکٹر کی تعیناتی کی جائے گی، وفاقی کابینہ میپکو میں چیف ایگزیکٹیو آفیسر کی تقرری کی منظوری دے گی۔

    کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی، کابینہ لیجیسلیٹو کیسز کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔

  • وفاقی کابینہ  کا سیالکوٹ واقعے میں ملوث افراد کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ

    وفاقی کابینہ کا سیالکوٹ واقعے میں ملوث افراد کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اراکین نے سیالکوٹ واقعے میں ملوث افراد کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

    ذرائع نے کہا وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سیالکوٹ سانحہ پر بھی بریفنگ دی گئی ، جس پر کابینہ اراکین نے سیالکوٹ واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ایسے واقعات ملک کی بدنامی کا باعث بنتے ہیں۔

    کابینہ اراکین نے مطالبہ کیا کہ سیالکوٹ واقعے میں ملوث افراد کیخلاف سخت کارروائی کی جائے۔

    ذرائع نے بتایا کہ وفاقی کابینہ کا 17 نکاتی ایجنڈے پر غور کیاگیا ، جس میں افغانیوں کوتیسرے ملک جانے کیلئے زمینی یافضائی راستہ دینے کا معاملہ مؤخر کردیا گیا۔

    کابینہ نےگیپکو اور ٹیسکو کے سی ای اوز کی تعیناتی اور پیٹرول پر ڈیلر مارجن میں اضافے کی منظوری دے دی۔

  • وفاقی کابینہ نے سعودی عرب سے 3ارب ڈالر قرض کی منظوری دے دی

    وفاقی کابینہ نے سعودی عرب سے 3ارب ڈالر قرض کی منظوری دے دی

    اسلام آباد : وفاقی کابینہ نے سعودی عرب سے3ارب ڈالر قرض کی منظوری دے دی، قرض ملنے کے بعد زرمبادلہ ذخائر 17ارب ڈالر سے بڑھ کر 20ارب ڈالر ہو جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ نے سعودی عرب سعودی عرب سے3ارب ڈالر قرض ذخائراسٹیٹ بینک رکھنے اور ادھار پر تیل خریداری کے معاہدے کی منظوری دے دی۔

    حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سے3ارب ڈالرز حصول کے لیے قانونی معاملات کوطے کیا گیا، قانونی معاملات طےہونےکےبعدوفاقی کابینہ نے منظوری دی۔

    ذرائع نے بتایا کہ وفاقی کابینہ کو اکنامک ڈویژن کی جانب سے سرکولیشن سمری بھجوائی گئی ، سمری کی منظوری کے بعد رواں ہفتے اسٹیٹ بینک کو 3 ارب ڈالرز مل جائیں گے۔

    سعودی ریلیف پیکج سےزرمبادلہ کے ذخائر 17 ارب سے بڑھ کر 20ارب ڈالر ہو جائیں گے ، سعودی عرب ریفائنڈ پیٹرولیم مصنوعات کی مدمیں 1.2 ارب ڈالرکی فنانسنگ بھی فراہم کرے گا۔

    یاد رہے معاہدہ گزشتہ ماہ وزیراعظم عمران خان کےدورہ سعودی عرب کے دوران ہوا ، جس میں سعودی ولی عہد نے پاکستان کےلیے3 ارب ڈالرز کے سپورٹ فنڈ کی منظوری دی تھی ، رقم سعودی فنڈ برائے ترقی اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں جمع کرائے گا

    بعد ازاں وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کی مدد کرنے پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا، ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی۔