Tag: federal cabinet

  • وفاقی کابینہ کا اجلاس، وزیراعظم ہاؤس کو کمرشل استعمال کیلئے کھولنے کی منظوری کا امکان

    وفاقی کابینہ کا اجلاس، وزیراعظم ہاؤس کو کمرشل استعمال کیلئے کھولنے کی منظوری کا امکان

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم ہاؤس کو کمرشل استعمال کیلئے کھولنے کی منظوری دی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس آج ہوگا ، جس میں ملکی سیاسی اور کورونا صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور وفاقی کابینہ 15 نکاتی ایجنڈے پر غورکرے گی۔

    اجلاس میں وزیراعظم ہاؤس کو کمرشل استعمال کیلئے کھولنے کی منظوری دی جائے گی ، جس کے بعد وزیراعظم ہاؤس میں افیشن اور ثقافت کی تقریبات ہوسکیں گی۔

    کابینہ کورونا سے متعلق درکار61 آئٹمز کی ڈیوٹی چھوٹ میں توسیع اور اسلحہ لائسنس کا اختیار وزارت داخلہ کودینےکی منظوری دےگی جبکہ اسلام آبادمارگلہ روڈ پر قائم تجاوزات ہٹانے کی رپورٹ پیش کی جائے گی۔

    اجلاس میں ملزم مجاہد پرویز کو امریکاکےحوالےکرنےکےمعاملے پر غور کیا جائے گا جبکہ آرٹیکل51 کےتحت صوبوں کیلئے نشستوں کا معاملہ کابینہ ایجنڈا میں شامل ہیں۔

    وفاقی کابینہ پیسکوکےچیف ایگزیکٹوکی تعیناتی کافیصلہ کرےگی اور پاکستان سنگل ونڈو کمپنی کے چیف ایگزیکٹوکی تعیناتی کی منظوری دے گی جبکہ معاشی اعشاریوں پربریفنگ دی جائے گی۔

    ای سی سی کے گزشتہ 2اجلاسو اور قانون سازی کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق وفاقی کابینہ کے ایجنڈے میں شامل ہیں۔

  • وفاقی کابینہ کا اجلاس ، ایجنڈے میں موجود متعدد نکات کی منظوری

    وفاقی کابینہ کا اجلاس ، ایجنڈے میں موجود متعدد نکات کی منظوری

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ایجنڈے میں موجود متعدد نکات کی منظوری دے دی گئی جبکہ پنجاب اورخیبرپختونخوا کیلئے 86ارب کے ہائیڈل پرافٹ کی بھی منظوری دی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کااجلاس شروع ہوا، جس میں ملک کی سیاسی، معاشی اوراقتصادی صورت حال پرغور کیا گیا اور بجٹ تجاویز پربھی تبادلہ خیال ہوا۔

    وفاقی کابینہ نے 21 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا اور متعدد نکات کی منظوری دے دی ، پنجاب اور خیبرپختونخوا کیلئے 86ارب کے ہائیڈل پرافٹ کی بھی منظوری دی گئی ، جس کے تحت 53ارب کامنافع پنجاب اور33 ارب روپے خیبرپختونخوا کو ملیں گے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ ملک امین اسلم نے ہائیڈل پرافٹ کی تقسیم پراعتراض اٹھاتے ہوئے کہا پنجاب کا ہائیڈل پرافٹ 100فیصد اٹک کی وجہ سے ہے، ضلع کوحق ملنے کی بجائےساری رقم صوبےکومنتقل ہو رہی ہے، منظوری ضروردیں لیکن صوبوں کواضلاع کا حق دینے کا پابند بنائیں۔

    امین اسلم نے کہا کہ پنجاب کو ملنے والاسارامنافع غازی بروتھاپراجیکٹ کی وجہ سےہے، ضلع کے لوگوں نے قربانی دی ہے، منافع کا جائزحصہ اٹک کو ملنا چاہیے، صوبائی فنانس کمیشن نہ ہونے سے اٹک جیسے پسماندہ اضلاع پیچھے رہ گئے۔

    اجلاس میں کابینہ کمیٹی برائےنجکاری کے21مئی کے فیصلوں کی توثیق کے ساتھ ساتھ ٹیلی فون انڈسٹری کو ایم آرٹی سی میں ضم کرنے کی منظوری بھی دی گئی، ٹیلی فون انڈسٹری کے تمام ملازمین کواین آرٹی سی میں ضم کیا جارہا ہے۔

    کابینہ نے تاجکستان کوکوروناکامقابلہ کرنے کیلئے امدادفراہمی کی منظوری اور قومی ترانے کی ری ریکارڈنگ کی اجازت بھی دے دی۔

  • وفاقی کابینہ نے کالعدم ٹی ایل پی  کی نظر ثانی درخواست پر کمیٹی کی تشکیل کی منظوری دے دی

    وفاقی کابینہ نے کالعدم ٹی ایل پی کی نظر ثانی درخواست پر کمیٹی کی تشکیل کی منظوری دے دی

    اسلام آباد : وفاقی کابینہ نےکالعدم ٹی ایل پی کی درخواست پر کمیٹی کی تشکیل کی منظوری دے دی، کمیٹی وزارت داخلہ کی جانب سے تشکیل دی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ملکی تاریخ میں زیادہ کابینہ اجلاس موجودہ حکومت میں ہوئے، پی ٹی آئی دورمیں ابتک226میٹنگ کابینہ کی ہو چکی ہیں جبکہ ن لیگ کے دور میں صرف 23میٹنگز ہوئی تھیں اور کابینہ کمیٹی کی ایک بھی میٹنگ پیپلزپارٹی دورمیں نہیں ہوئی۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے معاشی ٹیم کو خراج تحیسن پیش کیا اور کہا معیشت ابھی استحکام کی طرف بڑھ رہی ہے جبکہ فلسطین کے مسئلے پر پاکستان نے قائدانہ کردار ادا کیا ، جس پر وزیراعظم نے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور وزارت خارجہ کو خراج تحسین پیش کیا۔

    وفاقی وزیر اطلاعات نے بتایا کہ ترکی اور سعودی عرب کے تعلقات میں بہتری آرہی ہے ، مسلم امہ میں رنجشیں کم ہونے سے دنیا میں استحکام آئے گا اور رنجشیں کم ہونےسے فائدہ مسلم امہ کو بھی ہوگا۔

    الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے حوالے سے انھوں نے کہا الیکٹورل اصلاحات پر بابراعوان نے بریفنگ دی، الیکٹرانک ووٹنگ مشین اہم اصلاحات کا حصہ ہے ، الیکشن کمیشن کے فیس بک پیج پررپورٹ پر کابینہ نےتشویش کااظہار کیا، ہم الیکشن کمیشن کی جانب سے کارروائی کے منتظر ہیں، چیف الیکشن کمنشر کو اس رپورٹ پر وضاحت دینی چاہیے۔

    اوور سیز پاکستانیوں سے متعلق فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اوور سیز پاکستانیوں کا ووٹ ایجنڈے کا اہم حصہ ہے، 85لاکھ اوورسیز پاکستانیوں کے پاس اسوقت نائکوپ کارڈ ہے۔

    وفاقی وزیر نے بتایا کہ کالعدم ٹی ایل پی کی جانب سے نظرثانی کی درخواست دی گئی ہے، کابینہ نےکالعدم ٹی ایل پی درخواست پر کمیٹی کی تشکیل کی منظوری دی ہے، کمیٹی وزارت داخلہ کی جانب سے تشکیل دی جائے گی۔

    اجلاس میں فیصلوں کے حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا کہ کابینہ نے پی ٹی وی کی نئے بورڈ اور کیپٹن (ر)منیر اعظم کو چیئرمین پاکستان ٹوبیکو بورڈ تعیناتی کی منظوری دے دی ہے اور سی پیک سےمتعلقہ چینی شہریوں کیلئےخصوصی ویزہ پیکیج منظور کیا گیاہے جبکہ کورونا سے متعلق سامان بوسنیا بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے۔

  • وفاقی کابینہ نے  عید کے موقع پر قیدیوں کی سزا میں 90 دن کی معافی کی منظوری دے دی

    وفاقی کابینہ نے عید کے موقع پر قیدیوں کی سزا میں 90 دن کی معافی کی منظوری دے دی

    اسلام آباد : وفاقی کابینہ نے معمولی جرائم میں قید افراد کی سزا میں 90 دن کمی کی منظوری دے دی، وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا معافی کا اطلاق سنگین جرائم میں ملوث قیدیوں پرنہیں ہو گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں سیاسی اور معاشی صورتحال سمیت کورونا صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

    اجلاس میں ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال اور ویکسی نیشن سے متعلق پر بریفنگ دی گئی ، جس پر وزیراعظم نے ہدایت کی کہ عیدالفطر پر ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے۔

    ،ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ نے معمولی جرائم میں قیدافرادکی سزا میں 90 دن کمی کی منظوری دےدی، وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا معافی کا اطلاق سنگین جرائم میں ملوث قیدیوں پرنہیں ہو گا، آئندہ بجٹ میں عوام کو خوشخبریاں ملیں گی، عوام کوبجٹ میں ریلیف دیاجائے گا۔

    اجلاس میں ہیوی انڈسٹری ٹیکسلا میں پروڈکشن کنٹرول ممبر کی تعیناتی ، این ای ڈی یونیورسٹی کے 100 سال ہونےپراعزازی سکہ جاری کرنے اور سول انتظامیہ کی مدد کے لیے پاک فوج کی تعیناتی کی منظوری دی گئی۔

    وفاقی کابینہ نے ریلوے کنسٹرکشن پاکستان لمیٹڈکے سی ای او کی تعیناتی سمیت ریلوے اور ٹیکس بیریر میں نجی شعبہ کی شمولیت کی منظوری بھی دی۔

  • وفاقی کابینہ کا بڑھتے کرونا کیسز پر اظہار تشویش

    وفاقی کابینہ کا بڑھتے کرونا کیسز پر اظہار تشویش

    اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے ملک میں کرونا کے بڑھتے کیسز اور ایس او پیز پر موثر عملدرآمد نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کو کرونا کی تازہ صورتحال پر بریفنگ دی گئی، کابینہ اجلاس میں وزیراعظم کو ملک میں کووڈ ویکسی نیشن سے بھی آگاہ کیا گیا۔

    اجلاس میں وزیراعظم اور وفاقی کابینہ نے کرونا وبا کی تیسری لہر کے باعث ایس او پیز پر موثر عملدرآمد نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا، کابینہ نے اجلاس میں فیصلہ کیا کہ رمضان المبارک میں ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمدکرایا جائے۔

    وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں مذہبی جماعت کے احتجاج سے پیداصورتحال کا جائزہ لیا گیا اور وزیر داخلہ کی جانب سے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

    وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد وزیرداخلہ شیخ رشید نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں کسی کی رہائی کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، اس موقع پر وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کہا کہ وزیراعظم نے کہا ہے کہ کسی کو قانون ہاتھ میں نہیں لینے دیاجائے گا۔

    علی زیدی نے بتایا کہ اجلاس میں سیکورٹی اداروں کے حکام نے وزیراعظم کو تفصیلی بریفنگ دی، وزیراعظم امن و امان کی ساری صورتحال سے واقف ہیں۔

  • وفاقی کابینہ کا  براڈ شیٹ کمیشن رپورٹ پبلک کرنے کا فیصلہ

    وفاقی کابینہ کا براڈ شیٹ کمیشن رپورٹ پبلک کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے براڈشیٹ کمیشن رپورٹ پبلک کرنے کا فیصلہ کرلیا ،وزیراعظم عمران خان نے کہا براڈشیٹ کی تحقیقات عوام کے سامنے آنی چاہئے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا ، جس میں ملکی سیاسی، معاشی صورتحال پر غور کیا گیا جبکہ وزیراعظم اور وزرا کو براڈ شیٹ تحقیقات پر بریفنگ دی گئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے براڈ شیٹ کمیشن رپورٹ پبلک کرنے کا فیصلہ کرلیا، اس موقع پر وزیراعظم نے کہا براڈشیٹ کی تحقیقات عوام کےسامنےآنی چاہئے۔

    یاد رہے جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعیدشیخ کی سربراہی میں قائم براڈ شیٹ کمیشن کی رپورٹ میں براڈشیٹ کمپنی کو 15 لاکھ ڈالر کی ادائیگی کا ریکارڈ غائب ہونے کا انکشاف کیا گیا تھا۔

    رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ براڈشیٹ کمپنی کی 15 لاکھ ڈالر رقم کی غلط ادائیگی کی گئی، غلط شخص کو ادائیگی ریاست پاکستان کے ساتھ دھوکہ ہے، ادائیگی کو صرف بے احتیاطی قرار نہیں دیا جا سکتا۔

    رپورٹ کے مطابق کہ وزارت خزانہ، قانون، اٹارنی جنرل آفس سے فائلیں چوری ہو گئیں جبکہ پاکستانی ہائی کمیشن لندن سے بھی ادائیگی کی فائل سے اندراج کا حصہ غائب ہوگیا۔

    براڈشیٹ کمیشن نے آصف زرداری کےسوئس مقدمات کاریکارڈکھولنے کی بھی سفارش کرتے ہوئے کہا تھا کہ نیب ریکارڈ کو ڈی سیل کرکےجائزہ لے کہ اسکا کیا کرنا ہے، سوئس مقدمات کا ریکارڈ نیب کے اسٹور روم میں موجود ہے۔

  • وفاقی کابینہ کورونا ویکسین کی ریٹیل پرائس سے متعلق فیصلہ کرے گی

    وفاقی کابینہ کورونا ویکسین کی ریٹیل پرائس سے متعلق فیصلہ کرے گی

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس جمعرات کو طلب کرلیا، جس میں کورونا ویکسین کی ریٹیل پرائس سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جمعرات کو ہوگا، جس میں ملک کی سیاسی اور اقتصادی صورتحال سمیت 22 نکاتی ایجنڈے پرغور کیا جائے گا۔

    اجلاس میں کابینہ کو کورونا وبا ، ویکسی نیشن کے معاملے ، الیکٹرانک ووٹنگ مشین کےاستعمال اور اوورسیزپاکستانیوں کےووٹنگ رائٹس پر بھی بریفنگ دی جائےگی۔

    کابینہ اجلاس میں کورونا ویکسین کی ریٹیل پرائس سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا اور ڈرگز کی زیادہ سے زیادہ اور کوویڈ ویکسین کی زیادہ سے زیادہ ریٹیل قیمت کی منظوری دی جائے گی۔

    اجلاس میں براڈ شیٹ انکوائری کمیشن کی رپورٹ پیش کی جائے گی اور کابینہ رپورٹ پبلک کرنے سے متعلق فیصلے کی منظوری دے گی۔

    پبلک سیکٹرز آرگنائزیشن کےسربراہوں کی خالی پوسٹوں پر بریفنگ ، پی آئی اے سی ایل بورڈ کے چیئرمین کی تعیناتی اور پی او ایف بورڈ کے ممبران کی تعیناتی ایجنڈے میں شامل ہیں۔

    رولز بزنس 1973 میں ترمیم کا معاملہ کابینہ کے سامنے رکھا جائے گا جبکہ این آئی ایچ کے ای ڈی کی پروموشن اور نیپرا کے ممبران کی تعیناتی ایجنڈے میں شامل ہیں

    وفاقی کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی اور سی سی ایل سی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔

  • حکومت پاکستان نے  آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کردی

    حکومت پاکستان نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کردی

    اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے آئی ایم ایف کی شرط پر 140 ارب روپے انکم ٹیکس چھوٹ ختم کیلئے صدارتی آرڈیننس کی منظوری دے دی تاہم وقت کی کمی کے باعث بل پارلیمنٹ سے منظورنہیں کرایا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کی شرط پر انکم ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کیلئےآرڈیننس لانے کا فیصلہ کرلیا ، جس کے بعد کابینہ نے140  ارب روپے انکم ٹیکس چھوٹ ختم کیلئے صدارتی آرڈیننس کی منظوری دی ۔

    وفاقی کابینہ نےسمری سرکولیشن کے ذریعے  آرڈیننس لانےکی منظوری لی، سمری میں کہا گیا ہے کہ وقت کی کمی کے باعث بل پارلیمنٹ سے منظورنہیں کرایا گیا۔

    خیال رہے وفاقی حکومت نے 24 مارچ سے پہلے انکم ٹیکس چھوٹ ختم کرنے سے متعلق آئی ایم ایف کو آگاہ کرنا ہے۔

    یاد رہے فروری میں آئی ایم ایف نے پاکستان کا پروگرام بحال کر دیا تھا ،  جس کے بعد پاکستان کو500ملین ‏ڈالر کی قسط کےاجرا کی راہ ہموار ہوگئی۔

    آئی ایم ایف نےپاکستان کو39ماہ پروگرام کےتحت 6ارب ڈالرقرض دیناتھا تاہم کورونا وبا کے باعث آئی ایم ایف سے ‏جائزہ امور تعطل کےشکار ہوئےتھے۔

    خیال رہے جولائی 2019 میں  آئی ایم ایف نے  پاکستان کو تین برس کے دوران چھ ارب ڈالر کا قرض دینے کی منظوری دی تھی،  اس پروگرام کے تحت اب تک پاکستان کو دو قسطوں میں 1.5 ارب ڈالر کی رقم وصول ہو چکی ہے۔

  • وفاقی کابینہ  کی سرکاری شخصیات کو ممنوعہ اورغیرممنوعہ بورلائسنسز کے اجرا کی منظوری

    وفاقی کابینہ کی سرکاری شخصیات کو ممنوعہ اورغیرممنوعہ بورلائسنسز کے اجرا کی منظوری

    اسلام آباد : وفاقی کابینہ نےسرکاری شخصیات کو ممنوعہ اورغیرممنوعہ بورلائسنسز کے اجرا اور افغان مہاجرین کی رجسٹریشن کی تجدید کی منظوری دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم ہوگیا ، اجلاس میں ملکی سیاسی، معاشی صورتحال سمیت 16 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔

    کابینہ اجلاس میں نوشہرہ میں ریلوے کی زمین پرکثیرالمنزلہ عمارت کی تعمیر کیلئے رپورٹ پیش کی گئی جبکہ سرکاری شخصیات کوممنوعہ،غیرممنوعہ بور لائسنسز کے اجرا کی منظوری دے دی گئی۔

    ذرائع کاکہنا تھا کہ وفاقی کابینہ نے نیشنل کونسل برائے ہومیوپیتھی کے صدر اور نائب صدر کی منظوری ، نیشنل بک فاؤنڈیشن کے مینیجنگ ڈائریکٹر کی تعیناتی کی بھی منظوری دی۔

    ذرائع کے مطابق پبلک سیکٹرآرگنائزیشن میں سربراہوں کی خالی آسامیوں سمیت ایف 9 پارک، پاک چائنہ فرینڈشپ سینٹر اور فاٹا ہؤوس کےاستعمال پر بریفنگ موخر کردی گئی۔

    سندھ انفراسٹرکچرڈیولپمنٹ کمپنی کےسی ای اوکےاضافی چارج کی منظوری اور افغان مہاجرین کی رجسٹریشن کی تجدیدکی منظوری بھی دے دی گئی۔

    کابینہ کوسوشل ویلفیئرفنڈکےاستعمال سےمتعلق گائیڈلائنز اور موجودہ حکومت میں گیس ڈویلپمنٹ اسکیم کےطریقہ کار پربریفنگ دی گئی اور
    رولزآف بزنس1973میں ترمیم کی منظوری موخر کرنے کے ساتھ ساتھ قومی اقتصادی کونسل، کابینہ کمیٹی برائےادارہ جاتی ریفارمز کے فیصلوں کی توثیق کردی۔

  • کورونا آگاہی مہم کا سلوگن  ’’کورونا سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے‘‘ تبدیل کرنے کی تجویز

    کورونا آگاہی مہم کا سلوگن ’’کورونا سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے‘‘ تبدیل کرنے کی تجویز

    اسلام آباد : کورونا وبا آگاہی مہم کیلئے سلوگن ’’کورونا سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے‘‘ تبدیل کرنے کی تجویز دے دی ، ’کورونا وبا ہے ،احتیاط جس کی شفا ہے‘‘نیا سلوگن ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ نے کورونا وبا آگاہی مہم کیلئےسلوگن تبدیل کرنے کی رائے دیتے ہوئے پرانا سلوگن ’’کوروناسےڈرنانہیں لڑناہے‘‘ تبدیل کرنے کی تجویز دے دی، ’’کورونا وبا ہے،احتیاط جس کی شفا ہے‘‘نیا سلوگن ہوگا۔

    کابینہ اجلاس نے لاہورہائیکورٹ میں دائر رٹ پٹیشن سے متعلق رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا اسلامی نظریاتی کونسل کی واضح رائے موصول ہوچکی ہے، وبا کی اللہ تعالیٰ کی جانب سے تنبیہ ہوئی ہے جو رجوع اللہ کا تقاضا کرتی ہے۔

    کابینہ کا کہنا تھا کہ آگاہی مہم سےمتعلق یہ کہنازیادہ مناسب ہوگا ’’کورونا وبا ہے، احتیاط جس کی شفا ہے‘‘۔

    خیال رہے  پاکستان میں  کورونا ویکسینیشن کے دوسرے مرحلے کا آغاز آج سے ہورہا ہے ،  جس کے لیے سینئر سٹیزن کو ویکسین کے لیے ایس ایم ایس بھیجا جائے گا۔

    یاد رہے ملک میں کورونا نے مزید تینتالیس افراد کی جان لے لی ہے ، جس کے بعد مہلک وائرس سے جاں بحق افراد کی کل تعداد تیرہ ہزارتین سوچوبیس ہوگئی۔

    این سی اوسی کے مطابق گزشتہ روزانتالیس ہزارچارسو چوبیس کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس میں سے ایک ہزارسات سوچھیاسی نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

    کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح چارعشاریہ پانچ فیصد رہی جبکہ ملک میں کوروناکے فعال کیسز کی تعداد سولہ ہزارچھ سوننانوے ہوگئی ہے۔