Tag: federal cabinet

  • وفاقی کابینہ کا اجلاس : آن لائن ویزا سہولت کو مزید 16 ممالک تک بڑھانے کی منظوری

    وفاقی کابینہ کا اجلاس : آن لائن ویزا سہولت کو مزید 16 ممالک تک بڑھانے کی منظوری

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں آن لائن ویزا سہولت کو مزید 16 ممالک تک بڑھانے کی منظوری دے دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں کورونا سمیت ملکی و معاشی صورتحال سمیت 14 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔

    اجلاس کے دوران گلگت بلتستان کے انتخابات میں کامیابی کا ذکربھی ہوا، وفاقی کابینہ نے وزیراعظم کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی ، پوری کابینہ نے ڈیسک بجا کر علی امین گنڈاپورکی مہم کی تعریف کی۔

    کابینہ اراکین نے کہا کہ علی امین، مراد سعیداورزلفی بخاری نے زبردست مہم چلائی، عمران خان نے ہمیشہ ادارے مضبوط بنانے پر یقین کیا، یہی وجہ ہے پاکستان تحریک انصاف ایک ادارہ ہے، مہم میں وزرانےاپوزیشن جماعتوں کا بھرپور مقابلہ کیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے کورونا سے بچاؤ کی اشیا امپورٹ پر ڈیوٹی اور ٹیکس معافی سمیت کورونا سے بچاؤ، اسمگلنگ روک تھام آرڈیننس میں اختیارات کی فراہمی کی منظوری دے دی۔

    اجلاس میں پاکستان میڈیکل اتھارٹی کے قیام ، آن لائن ویزا سہولت کو مزید 16 ممالک تک بڑھانے اور اسلام آباد وائلڈلائف مینجمنٹ بورڈ کے چیئرمین کی تقرری کی منظوری دی گئی۔

    ذرائع کے مطابق پریس کونسل پاکستان کےممبران کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا معاملہ اور پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نوکا معاملہ مؤخر کردیا گیا۔

    اہم پبلک سیکٹرانٹرپرائزیز کے سی ای اوزکی تقرری پربریفنگ کابینہ ایجنڈا میں شامل تھی جبکہ کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 28 اکتوبر اور 4 نومبر کے فیصلوں کی توثیق کردی گئی۔

    وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے 21اکتوبر،5نومبرکے فیصلوں اور کابینہ ادارہ جاتی اصلاحات کمیٹی کے 29اکتوبر کے فیصلوں کی توثیق مؤخر کردی جبکہ نیشنل میڈیکل ڈینٹل بورڈچیئرمین کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔

  • وفاقی کابینہ کا کورونا کیسز کی تعداد میں اضافے پر تشویش کا اظہار

    وفاقی کابینہ کا کورونا کیسز کی تعداد میں اضافے پر تشویش کا اظہار

    اسلام آباد : وفاقی کابینہ نے کورونا کیسز کی تعداد میں اضافے پرتشویش کااظہار کرتے ہوئے ماسک کے استعمال اور ایس او پیز پرعمل درآمدکویقینی بنانے پر زور دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت کابینہ اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ، وفاقی کابینہ نے کورونا کیسز کی تعداد میں اضافے پر تشویش کا اظہار کردیا۔

    اعلامیے میں کہا گیا کہ پاکستان نے بہترین حکمت عملی سے کورنا کی وباکا مقابلہ کیا، کامیاب حکمت عملی کاعالمی سطح پر اعتراف کیا گیا، وباکی دوسری لہرکے پیش نظر انتہائی احتیاط کی ضرورت ہے۔

    اجلاس میں کہا گیا رواں ماہ کیسز کی تعداد میں جولائی اگست کے مقابلے میں اضافہ ہوا، کورونا مثبت کی شرح 2فیصد تک پہنچ چکی ہے جبکہ اموات کی تعداد جولائی اور اگست کی نسبت ایک سے دو اعداد تک پہنچ گئی ہے، جس پر کابینہ نے ماسک کے استعمال اور ایس او پیز پرعمل درآمدکویقینی بنانے پر زور دیا۔

    کابینہ کو ملک میں گندم کی صورتحال کے حوالے سے بریفنگ میں گندم کےذخائراور مستقبل کی ضروریات پردرآمدی منصوبے سے آگاہ کیا گیا جبکہ مختلف صوبوں کی جانب سے سرکاری گندم کی ریلیز کی صورتحال پر بھی بریفنگ دی۔

    اعلامیے میں کہا گیا حکومت پنجاب کی جانب سے17سے 20ہزار ٹن یومیہ گندم اور حکومت سندھ کی جانب سے 20سے 31اکتوبر تک 80 ہزار ٹن گندم ریلیز کی جا رہی ہے، پنجاب یوٹیلیٹی اسٹورز پر طلب کے مطابق گندم کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا جبکہ سندھ کی جانب سے فلور ملوں کو ضروریات کے مطابق گندم کی فراہمی کی یقین دہانی کرادی ہے۔

    کابینہ اجلاس کے اعلامیے میں کہا کہ گندم کی وافردستیابی کویقینی بنایاجائے،قیمتوں کوبھی قابومیں رکھاجائےگا اور اس ضمن میں تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

  • کورونا سے متاثرہ مریضوں کو لگنے والے انجیکشن کی قیمتوں کے حوالے سے بڑی خبر

    کورونا سے متاثرہ مریضوں کو لگنے والے انجیکشن کی قیمتوں کے حوالے سے بڑی خبر

    اسلام آباد : وفاقی کابینہ نے مختلف ادویات کی ریٹیل قیمتوں اور کورونا سے متاثرہ مریضوں کو لگنے والے انجیکشن کی قیمت میں کمی کی منظوری دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں ملکی تازہ سیاسی،معاشی اورسلامتی کی صورتحال پرغورکیا گیا اور 14نکاتی ایجنڈے میں متعدد نکات کی منظوری دے دی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے مختلف ادویات کی ریٹیل قیمتوں اور کوروناسےمتاثرہ مریضوں کولگنےوالےانجیکشن کی قیمت میں کمی کی منظوری دے دی جبکہ ماڈل جیل کی تعمیرکے لیے اسلام آباد کے ماسٹر پلان میں ترمیم کی بھی منظوری دی۔

    اجلاس میں کنٹونمنٹس ایریا کی درجہ بندی اور کنٹونمنٹ بورڈزکےآئین کی بھی منظوری دی گئی جبکہ اسلام کے ماحولیاتی ٹربیونل کے چیئرپرسن کی تعیناتی اور آئی لینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے قائم مقام چیئرمین کے لیے قواعد کی بھی منظوری دی۔

    وفاقی کابینہ میں اوگرا کے ممبرآئل کی تعیناتی کا معاملہ موخر کردیا۔

    مزید پڑھیں : عورتوں اور بچوں سے جنسی جرائم میں ملوث مجرمان کو سخت سزائیں دیں گے، وزیراعظم

    اجلاس کے دوران وزیراعظم نے وزرا کے بیانات کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے وزرا کو غیر ضروری بیانات دینے سے روک دیا ، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کوئی وزیر فضول بات نہ کرے، وزیر کی کوئی ذاتی رائے نہیں ہوتی، کوئی وفاقی وزیر حساس مذہبی معاملات پر بات نہیں کرے گا۔

    عمران خان نے اسلام آباد میں گرین ایریا پرجیل کی تعمیر پربھی اظہار ناراضی کرتے ہوئے پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کا شکار ہے ، گرین ایریا کا تحفظ موجودہ حکومت کی ترجیح ہے۔

    وزیراعظم نے چیئرمین سی ڈے اے کو معاملے کی فوری تحقیقات کی ہدایت کرتے ہوئے معاملہ سپریم کورٹ میں ہے، اٹارنی جنرل وفاقی حکومت کے مؤقف سے آگاہ کریں۔

  • وفاقی کابینہ کا اجلاس، دہری شہریت والوں کو الیکشن کا حق دینے کے آئینی ترمیمی بل کی منظوری

    وفاقی کابینہ کا اجلاس، دہری شہریت والوں کو الیکشن کا حق دینے کے آئینی ترمیمی بل کی منظوری

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس دہری شہریت والوں کو الیکشن کا حق دینے کے آئینی ترمیمی بل کی منظوری دے دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس ہوا ، اجلاس میں ملکی صورتحال سمیت سولہ نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا اوراسلام آبادگرین بیلٹ پر ماڈل جیل کی تعمیر روک کر گرانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا گیا ماڈل جیل کی تعمیر غیرقانونی اورماحولیاتی قوائد کی خلاف ورزی تھی جبکہ غیرقانونی تعمیر کرانیوالے ذمہ دارافسران کیخلاف بھی کارروائی کا فیصلہ کیا۔

    ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ اجلاس میں دہری شہریت والوں کو الیکشن کا حق دینے کے آئینی ترمیمی بل اور سینیٹ الیکشن خفیہ رائےشماری ختم کرنے کے آئینی ترمیمی بل کی منظوری دی گئی۔

    پائلٹس کےمشکوک لائسنس کی منسوخی سےمتعلق وفاقی کابینہ کو بریفنگ بھی دی، ذرائع کا کہنا تھا کہ بورڈ آف انکوائری کی جانب سےلائسنس سےمتعلق تحقیقات جاری ہیں، 193 کپتانوں کے لائیسنس معطل کیےگئے،77 گراؤنڈ ہیں جبکہ 76 کپتانوں کے لائسنس مشتبہ قراردیے گئے، 127کپتانوں میں پی آئی اے کے 52کپتان شامل ہیں۔

    کابینہ کی جدید جیل کی تعمیرکیلئےاسلام آبادکےماسٹرپلان میں ترمیم ، پشاور،لاہور،راولپنڈی میں اسپیشل کورٹ کےججزکی تعیناتیوں اور وزارت ٹیلی کمیونی کیشن کی چین کی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی سے ایم اویو کی منظوری بھی دی۔

    کابینہ اجلاس میں انٹیلی جنس بیورو کو پلاٹس کی الاٹمنٹ اورسی ڈی اے، اسلام آبادمیونسپل کارپوریشن کے اختیارات کی تقسیم کا معاملہ موخر کردیا گیا۔

  • وفاقی کابینہ نے بڑے شہروں میں کثیرالمنزلہ عمارتوں کی تعمیر کی منظوری دے دی

    وفاقی کابینہ نے بڑے شہروں میں کثیرالمنزلہ عمارتوں کی تعمیر کی منظوری دے دی

    اسلام آباد : وفاقی کابینہ نےبڑے شہروں میں کثیرالمنزلہ عمارتوں کی تعمیرکی منظوری دے دی اور کابینہ کمیٹی نجکاری کے مختلف کمپنیوں کو پرائیوٹائز کرنے کا فیصلہ مؤخر کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں ملکی سیاسی،معاشی صورتحال کا جائزہ لیاگیا اور کراچی کی صورتحال ،امدادی کاموں پر بریفنگ دی گئی۔

    اجلاس میں اسلام آباد اور مارگلہ روڈ پر تجاوزات سےمتعلق بریفنگ مؤخر کردی گئی جبکہ ملک کے بڑےایئرپورٹس آؤٹ سورس کرنے سے متعلق اور کابینہ کی منظوری کے بغیر ہونے والی تعیناتیوں پربریفنگ دی گئی۔

    وفاقی کابینہ نے بڑے شہروں میں کثیرالمنزلہ عمارتوں کی تعمیر اور پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ بورڈ آف ڈائریکٹرز کے انتخابات کیلئے ناموں کی منظوری دے دی۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں نیپرا اور اسٹیٹ آف انڈسٹری کی سالانہ رپورٹ پیش کی گئی جبکہ پبلک پرائیویٹ تعمیرات، پیپرا رولز سےمتعلق کابینہ کو بریفنگ دی۔

    وفاقی کابینہ گزشتہ ای سی سی اجلاس اور کمیٹی کے گزشتہ اجلاسوں میں ہونے والے دیگر فیصلوں کی توثیق کردی جبکہ کابینہ کمیٹی نجکاری کے مختلف کمپنیوں کو پرائیوٹائز کرنے کا فیصلہ مؤخر کردیا گیا، کمیٹی کے ہاؤس بلڈنگ فنانس کمپنی کو پرائیوٹائز کرنے پر کابینہ میں اعتراض اٹھایا گیا تھا۔

  • وفاقی کابینہ کی61 فوڈ اور نان فوڈ آئٹمز لازمی سرٹیفکیشن کی لسٹ میں شامل کرنے کی منظوری

    وفاقی کابینہ کی61 فوڈ اور نان فوڈ آئٹمز لازمی سرٹیفکیشن کی لسٹ میں شامل کرنے کی منظوری

    اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 61 فوڈ اور نان فوڈ آئٹمز لازمی سرٹیفکیشن کی لسٹ میں شامل کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، کابینہ میں وزیر داخلہ اعجاز شاہ کے مرحوم بھائی کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ کی گئی جبکہ ملکی تازہ سیاسی صورت حال پر طویل مشاورت ہوئی۔

    وزیراعظم نے گندم اور چینی کے معاملات پر بھی بریفنگ لی جبکہ ایم ایل ون ، گندم اور چینی کی امپورٹ پر بھی بات چیت ہوئی۔

    وفاقی کابینہ نے 11نکاتی ایجنڈے کی منظوری دے دی، اجلاس میں بغیر کابینہ منظوری کے سرکاری تقرریوں کی رپورٹ پیش کی گئی۔

    کابینہ نے مالیاتی پالیسی بورڈزمیں معروف اکانومسٹس کی نامزدگیوں اور بلوچستان میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت ایف سی کی خدمات کی منظوری دے دی۔

    وفاقی کابینہ نے چیئرمین پی این ایس سی کی تقرری کی منظوری اور 61 فوڈ،نان فوڈ آئٹمز کو لازمی سرٹیفکیشن کی فہرست سے نکالنے کی بھی منظوری دی۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں لیجسلیٹوکیسز کے 20 ، 19،12 اگست کے کمیٹی کے فیصلوں ، اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 12 اگست کے فیصلوں کی بھی توثیق کی گئی۔

    وفاقی کابینہ نے تعمیرات کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت پیپرا رولز میں نرمی کی بھی منظوری دی۔

  • وفاقی کابینہ نے این 95 ماسک اور پی پی ایز کی برآمد کی اجازت دے دی

    وفاقی کابینہ نے این 95 ماسک اور پی پی ایز کی برآمد کی اجازت دے دی

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں این 95 ماسک، پی پی ایز کی برآمد کی اجازت اور پٹرول بحران پرقائم انکوائری کمیشن میں نئےارکان شامل کرنے کی منظوری دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں ملکی صورتحال سمیت 13 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا اور وزیراعظم کو دو سالہ ولولہ انگیز قیادت اور اندرونی و بیرونی چیلنجز کے مقابلے پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ نے پی ٹی وی پر لازمی سروسز ایکٹ نافذ کرنے کی منظوری اور این 95 ماسک، پی پی ایز کی برآمد کی اجازت دے دی جبکہ سیکورٹیز  پیپر  لمیٹڈ کراچی پر بھی لازمی سروسز ایکٹ میں توسیع کی منظوری دے گئی۔

    کابینہ نے سیکیورٹی پرنٹنگ کے ملازمین پر لازمی سروسز ایکٹ کے نفاذ میں توسیع ، پاک ایران انوسٹمنٹ کےڈائریکٹرعباس دانشورکی مدت میں 3سال کی توسیع منظور کرلی۔

    اجلاس میں اینٹی ٹیررازم ایکٹ 1997 کے اختیارات سےمتعلق تجاویز پٹرول بحران پرقائم انکوائری کمیشن میں نئے ارکان شامل کرنے کی منظوری دی گئی۔

    وفاقی کابینہ نےانکوائری کمیشن میں دو نئے ممبران شامل کرنے کی منظوری دی، کمیشن پٹرول بحران سے متعلق تحقیقات کرے گا اور پٹرول بحران کےمرتکب افراد کی نشاندہی اورسزائیں تجویز کرے گا۔

    اجلاس میں سیکٹرجی 12، 13 اور14کے ماو ایریا کی زمین کے استعمال کے طریقے کی منظوری دی جبکہ کابینہ کو پنشن فنڈ کے قیام اور حکومت کی 2سالہ کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

    کابینہ کو بجلی فراہم کرنے والی کمپنیوں کے بورڈز کی تنظیم نو پر بھی بریفنگ دی گئی۔

  • وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب، مقامی طور پر تیار سرجیکل اور این 95 ماسک برآمد کرنے کی منظوری کا امکان

    وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب، مقامی طور پر تیار سرجیکل اور این 95 ماسک برآمد کرنے کی منظوری کا امکان

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا، اجلاس میں مقامی طور پر تیار سرجیکل اور این 95 ماسک برآمد کرنے کی منظوری دی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا، وفاقی کابینہ 10 نکاتی ایجنڈا پر غور کرے گی، اجلاس میں مقامی طور پر تیار سرجیکل اور این 95 ماسک برآمدکرنے کی منظوری دی جائےگی۔

    کابینہ کے اجلاس میں کمیشن، اتھارٹیز اور بورڈز میں تعیناتیاں کالعدم قرار دینےسےمتعلق بریفنگ کے ساتھ پی ٹی وی ملازمین پرلازمی سروس ایکٹ لاگوکرنے کی منظوری بھی دی جائے گی۔

    این آئی ایف ٹی ملازمین پرلازمی سروس ایکٹ کےنفاذمیں توسیع کی منظوری ، سیکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن میں لازمی سروس ایکٹ کے نفاذ کی منظوری، سیکیورٹی پیپرز لمیٹڈ میں بھی لازمی سروس ایکٹ کے نفاذ کی منظوری ایجنڈے کا حصہ ہے۔

    وفاقی کابینہ کو پنشن فنڈ پر بھی بریفنگ دی جائے گی اور بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے بورڈز کی تشکیل نو میں پیش رفت سے آگاہ کیا جائے گا۔

    کابینہ اجلاس میں پیئر انوسٹمنٹ کےایم ڈی کی مدت ملازمت میں توسیع کی منظوری اور فیڈرل گورنمنٹ سرونٹس کالونی کوئٹہ کےلیے زمین کےحصول کی منظوری دی جائے گی۔

    اسلام آبادسیکٹر جی12، 13 اور 14 کی اراضی کا استعمال تبدیل کرنے کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل ہیں۔

  • وزیراعظم کا پٹرول بحران کے ذمہ داروں کو منطقی انجام تک پہنچانے کا اعلان

    وزیراعظم کا پٹرول بحران کے ذمہ داروں کو منطقی انجام تک پہنچانے کا اعلان

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے پٹرول بحران کے ذمہ داروں کو منطقی انجام تک پہنچانے کا اعلان کرتے ہوئے پٹرول بحران تحقیقات کیلئے کمیشن کے قیام کی منظوری دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا ، اجلاس میں 13 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا اور متعدد کو منظور کرلیا۔

    وفاقی کابینہ نے پٹرول بحران پر کمیشن قائم کرنے کی منظوری دے دی ، کمیشن کےممبران اورسربراہ کاتعین جلد کر لیا جائے گا۔

    اجلاس میں وزیراعظم نے پٹرول بحران کےذمہ داروں کومنطقی انجام تک پہنچانے کا اعلان بھی کیا۔

    وفاقی کابینہ نے گندم درآمد کرنےکی منظوری دے دی ، چینی کے معاملے پروزیراعظم کی سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ چینی بحران ہرگزبرداشت نہیں کیا جائے گا۔

    عمران خان نے ذخیرہ اندوزوں کےخلاف سخت کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا چینی ذخیرہ کرنے والوں کیخلاف جلدکارروائی کی جائے اور ذخیرہ اندوزی کیخلاف چھاپے مارےجائیں گے۔

    اجلاس میں وفاقی کابینہ کو میڈیاہاؤسز کے بقایاجات سے متعلق اور معاشرتی اعشاریوں سےمتعلق بریفنگ دی گئی اور یوروفائیوڈیزل اورپٹرول کی درآمد سے متعلق معاملہ بھی زیرغور آیا۔

    گذشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے شوگر مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا تھا اور کہا تھا کہ کرپٹ عناصر کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا، حکمران خود ملوث نہ ہوں تو کرپٹ عناصر معاشرے میں پنپ نہیں سکتے۔

  • وفاقی کابینہ نےارشد ملک کو پی آئی اے کا چیف ایگزیکٹو تعینات کرنے کی منظوری دے دی

    وفاقی کابینہ نےارشد ملک کو پی آئی اے کا چیف ایگزیکٹو تعینات کرنے کی منظوری دے دی

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ارشدملک کو پی آئی اے کا چیف ایگزیکٹو تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس ہوا، جس میں 16 نکاتی ایجنڈے سمیت ملکی سیاسی، معاشی اورکورونا وباء کے باعث پیدا صورتحال پر غور کیا گیا۔

    وفاقی کابینہ نے ارشد ملک کو پی آئی اے کا چیف ایگزیکٹوتعینات کرنےکی منظوری دے دی اور فیصلہ کیا کہ ارشدملک ریٹائرمنٹ کے بعد بھی پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو رہیں گے، ایئرمارشل ارشد ملک 12 جولائی کو پاکستان ایئر فورس سے ریٹائر ہو جائیں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ارشد ملک ریٹائرمنٹ کے بعد بقیہ مدت کنٹریکٹ پر چیف ایگزیکٹو ہوں گے، ان کو 3سال کے لیے پی آئی اے کا چیف ایگزیکٹومقرر کیا گیا ہے۔

    اجلاس میں وفاقی کابینہ کو مشکوک ڈگریوں والے پائلٹس کے معاملےپر تفصیلی بریفنگ دی گئی ، بریفنگ میں بتایا گیا جعلی اور مشکوک ڈگریوں والے پائلٹس کوگراؤنڈ کردیا گیا ہے ، جس پر کابینہ نے پائلٹس کی مشکوک ڈگریوں کی جانچ پڑتال جلد مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کمپنیز ایکٹ 2017 میں ترمیم کا معاملہ اور پاکستانی قیدی سید شارق رضاکی برطانیہ حوالگی کا معاملہ مؤخر کردیا گیا۔

    مزید پڑھیں : جعلی لائسنس کے حامل پائلٹس کیخلاف کارروائی کیلیے سمری طلب

    یاد رہے گذشتہ اجلاس میں پوفاقی کابینہ نے جعلی لائسنس و ڈگری کے حامل پائلٹس کے خلاف کارروائی کے لیے تفصیلی سمری دوبارہ طلب کر لی تھی، ارکان نے رائے دی تھی کہ پائلٹس کےلائسنس منسوخی سےمتعلق معاملہ پیچیدہ ہے، پائلٹس کی ڈگری کامعاملہ مس ہینڈل کیاگیا۔ لائسنس منسوخی کامعاملہ پراسس میں ڈال دیا گیا لیکن مزید حقائق دیکھناہوں گے۔