Tag: federal cabinet

  • وفاقی کابینہ نے بجٹ تجاویز کی منظوری دے دی

    وفاقی کابینہ نے بجٹ تجاویز کی منظوری دے دی

    اسلام آباد: وزیر اعظم محمد نواز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں بجٹ تجاویز کی منظوری دے دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیر اعظم نوز شریف کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے فنانس ڈویژن کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی۔

    بعد ازاں وفاقی کابینہ نے بجٹ 18-2017 کی منظوری دے دی۔

    اجلاس میں شنگھائی تعاون تنظیم کی مستقل رکنیت کے لیے طریقہ کار کی منظوری دی گئی جبکہ مقدمات نمٹانے سے متعلق کابینہ کمیٹی کی سفارشات کی بھی توثیق کردی گئی۔

    شرکا نے پرائیوٹ پاور انفرا اسٹرکچر کے ایکٹ 2010 میں ترمیم کی منظوری دی، جبکہ توانائی کے بارے میں کابینہ کمیٹی اور اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق بھی کی گئی۔

    تجاویز میں مجموعی ترقیاتی بجٹ 2113 ارب روپے رکھا گیا ہے۔ سالانہ ترقیاتی بجٹ کی مد میں 1001 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

    صوبوں کا ترقیاتی بجٹ 1112 ارب روپے ہے جبکہ 168 ارب روپے غیر ملکی امداد سے حاصل کیے جائیں گے۔

    وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار پارلیمنٹ میں بجٹ 18-2017 پیش کریں گے۔

    وفاقی کابینہ کے اجلاس سے قبل وزیر اعظم نے مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی بھی صدارت کی تھی جس میں حکومت کی جانب سے پیش کیے جانے والے آخری بجٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • کشمیر کی صورتحال: وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

    کشمیر کی صورتحال: وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

    لاہور: مقبوضہ کشمیر اور ملکی سیاسی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے وزیر اعظم نواز شریف جمعہ کوگورنر ہاﺅس لاہور میں ہونے والے وفاقی کا بینہ کے اجلاس کی صدارت کرینگے۔

    گورنر ہاﺅس لاہور میں ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت وزیر اعظم محمد نواز شریف کرینگے جس میں نہتے کشمیری عوام پر بھارتی مظالم کی تازہ لہر کا جائزہ لیا جائے گا اور وفاقی کابینہ بھارتی مظالم کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے حوالے سے لائحہ عمل بھی طے کریگی ۔

    اجلاس میں سی پیک کا بھی جائزہ لیا جائے گا اور وزیر اعظم کو بریفنگ دی جائے گی، وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پاناما لیکس پر ٹی او آرز کے لیے اپوزیشن سے ہونے والے مذاکرات سے متعلق بھی وزیر اعظم کو آگاہ کیا جائے گا ۔

    وفاقی کابینہ پاناما لیکس پر حکومتی موقف کے حوالے سے اہم فیصلے کریگی اور حکومتی ٹی او آرز کو پبلک کرنے کے حوالے سے بھی مشاورت کی جائے گی ۔

    وزیر اعظم نواز شریف نے وفاقی کا بینہ کے آخری اجلاس کی صدارت اوپن ہارٹ سرجری سے قبل لندن سے ویڈیو لنک کے ذریعے کی تھی ۔

  • کشمیر کی صورتحال :وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب  کرلیا

    کشمیر کی صورتحال :وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا

    لاہور:مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی جارحیت کے خلاف وزیراعظم نواز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس جمعے کو طلب کرلیا ۔

    اطلاعات کے مطابق بھارتی فوجیوں کے مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم و ستم پر وزیراعظم نواز شریف نے گورنر ہائوس لاہور میں وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا ۔اجلاس میں کشمیر میں برہانی وانی کی ہلاکت کے بعد مخدوش صورتحال اور 33کشمیری مسلمانوں کی ہلاکت کا معاملہ زیر غور لایا جائے گا۔

    قبل ازیں وزیراعظم کی ہدایت پر دفتر خارجہ نے بھارتی ہائی کمشنر گوتم بمباوالا کو طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کرایا تھا جس میں کشمیریوں پر ظلم بند کرنے اور ہلاکتوں کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
    اس ضمن میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے بھی نوٹس لیتے ہوئے ہلاکتوں پر تشویش کا اظہارکیا ہے۔

    ایک روز قبل سیکریٹری اعزاز چوہدری نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت تحریک آزادی کو دبانے کے لیے اسے دہشت گردی قرار دے رہا ہے، کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جائے۔

  • وفاقی کابینہ کے ارکان میں کوئی باہمی اختلافات نہیں، احسن اقبال

    وفاقی کابینہ کے ارکان میں کوئی باہمی اختلافات نہیں، احسن اقبال

    لاہور : وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ کے ارکان میں باہمی اختلافات نہیں، بلدیاتی انتخابات میں پارٹی کے اندر دھڑے بندیاں عارضی ہیں۔

    الیکشن کے بعد ختم ہو جائیں گی۔ پنجاب یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف ایجوکیشن میں تقریب سے خطاب اور بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ نواز شریف کی قیادت میں متحد ہے اور ملک کی ترقی کیلئے کام کر رہی ہے۔

    کابینہ ارکان کی آپس میں کوئی لڑائی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں پارٹی کے اندر دھڑے بندیاں عارضی ہیں، الیکشن ختم ہوتے ہی مقامی اختلافات بھی دم توڑ جائیں گے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ خطے میں باقی ممالک کی کرنسی پر دباؤ کے باعث پاکستانی کرنسی بھی متاثر ہوئی ہے، نندی پور پاور پراجیکٹ ملکی ساکھ بچانے کیلئے شروع کیا ورنہ عالمی عدالت میں جا کر جرمانہ بھگتنا پڑتا۔

    انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے تعاون کی ضرورت ہے، ملکی مسائل تبھی حل ہونگے، ہدف ہے کہ وژن 2025 کے مطابق پاکستان کو دنیا کی ٹاپ 25 معیشتوں میں لایا جائے جبکہ 2047 تک پاکستان کو ٹاپ 10 معیشتوں میں لائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ پاک چائنا اقتصادی راہداری، اور پاک امریکہ نالج راہداری پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کرینگے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں دور کرنے کیلئے سیاسی اور معاشی استحکام ضروری ہے۔