Tag: federal capital

  • وفاقی دارالحکومت کی سیکیورٹی کے حوالےسے اہم فیصلہ

    وفاقی دارالحکومت کی سیکیورٹی کے حوالےسے اہم فیصلہ

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کے داخلی اور خارجی راستوں پر مشترکہ چیک پوسٹیں قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق چیک پوسٹیں 13 داخلی اور خارجی راستوں پر قائم کی جائیں گی، یہ فیصلہ سیکیورٹی خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ چیک پوسٹیں وفاقی پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے قائم کریں گے، روات، سنگجانی، 26 نمبر چونگی، بہارہ کہو پر چیک پوسٹیں قائم ہوں گی۔

     ذرائع کے مطابق ترلائی، آئی جے پرنسپل روڈ ، ترامڑی چوک کے داخلی راستے بھی شامل ہونگے،  ٹینتھ ایونیو، کریج فیکٹری پر بھی چیک پوسٹیں قائم کی جائیں گی۔

    ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ چیک پوسٹوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصف کئے جائیں گے، شہر میں مزید 50 کیمرے سیف سٹی کے ساتھ منسلک کر دئیے گئے۔

  • حقیقی آزادی مارچ : وفاقی دارالحکومت میں 2ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ

    حقیقی آزادی مارچ : وفاقی دارالحکومت میں 2ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ

    اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت میں 2ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی اور دفعہ 144کااطلاق مختلف شاہراہوں تک بڑھایا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کا لانگ مارچ روکنے کیلئے وفاقی دارالحکومت میں 2ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ دفعہ 144 کا دائرہ ریڈ زون کے ایک کلو میٹر تک بڑھا دیا گیا ، دفعہ 144کااطلاق مختلف شاہراہوں تک بڑھایا گیا۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق تھرڈ ایونیو،مری روڈ ، خیابان سہروردی،جناح ایونیو،ایمبسی روڈ ، سرینہ چوک ،ڈھوکری چوک پر بھی دفعہ 144نافذ کی گئی ہے۔

    دوسری جانب اسلام آباد میں متعدد جگہوں پر روڈ بلاک کردیےگئے ہیں ، تھرڈ ایونیو مری روڈ کی ٹرننگ ، سری نگرہائی وے موٹر  وے کی ٹرننگ پر روڈ بندکردیاگیا جبکہ ڈھوکری چوک پر کنٹینر لگا دیے گئے۔

    سریناچوک، ایمبیسی روڈ ، نادراچوک اور میریٹ چوک کو بھی بلاک کردیا گیا ہے۔

  • وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی پر قابو پانے کیلئے طلباء سے تعاون لینے کا فیصلہ

    وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی پر قابو پانے کیلئے طلباء سے تعاون لینے کا فیصلہ

    اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی پر قابو پانے کیلئے طلبا سے تعاون لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے اسکولوں میں ڈینگی پر آگاہی کیلئے زیرو پیریڈ شروع کرنے کی تجویز دے دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی پر قابو پانے کیلئے طلبا سے تعاون لینے کا فیصلہ کرلیا گیا ، اس حوالے سے اسکولوں میں ڈینگی پر آگاہی کیلئے زیرو پیریڈ شروع کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

    ڈی جی ہیلتھ میٹروپولیٹن کارپوریشن ڈاکٹر حسن عروج نے ڈی جی ایجوکیشن اورپیرا کو مراسلہ جاری کردیا ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں انسداد ڈینگی کیلئے ہنگامی اقدامات ناگزیر ہیں، سی ڈی اے ہیلتھ انسداد ڈینگی کیلئے اقدامات کر رہا ہے۔

    ڈاکٹر حسن عروج کا کہنا تھا کہ عوامی تعاون کے بغیر ڈینگی کا پھیلاؤروکنا ممکن نہیں، اسکولوں میں ڈینگی پرآگاہی کیلئے زیرو پیریڈ شروع کیا جائے۔

    مراسلے میں کہا گیا ہے کہ زیرو پیریڈ کے دوران طلباء کو ڈینگی کے بارے میں اور ڈینگی سے بچاؤکی احتیاطی تدابیر بتائی جائیں گی۔

    ڈی جی ہیلتھ اسلام آباد نے کہا کہ طلبا گھر، محلے میں انسداد ڈینگی پرشعوراجاگر کریں گے اور محلے داروں کو ڈینگی کی احتیاطی

    خیال رہے اسلام آباد میں رواں سیزن میں 1229 ڈینگی کیسز سامنے آ چکے ہیں ، اربن ایریا سے 817، رورل سے 412 ڈینگی کیس رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اسلام آباد میں رواں سیزن میں ڈینگی کے 5مریض انتقال کر چکے ہیں۔

  • کورونا کی تشویشناک صورتحال،  وفاقی دارلحکومت میں‌ دوبارہ سے پابندیاں عائد

    کورونا کی تشویشناک صورتحال، وفاقی دارلحکومت میں‌ دوبارہ سے پابندیاں عائد

    اسلام آباد : وفاقی دارلحکومت اسلام میں کورونا کی بگڑتی صورتحال کے باعث دوبارہ سےنئی پابندیاں عائد کردی گئیں ، کل سے 12 ستمبر تک تمام اسکولز،انٹرسٹی ٹرانسپورٹ بند رہے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارلحکومت کوروناکی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر کل سے 12ستمبرتک نئی پابندیاں نافذ کردی گئیں ، اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہے کہ دوبارہ سےنئی پابندیاں عائد کردی ہیں، کل سے12ستمبرتک تمام اسکولز،انٹرسٹی ٹرانسپورٹ بند رہے گی۔

    ڈی سی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ جمز اور آؤٹ ڈورڈائننگ پر بھی کل سے 12 ستمبر تک پابندی عائد ہوگی۔

    خیال رہے نیشنل کمانڈ ایںڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے خبر دار کیا تھا کہ پاکستان میں بھارتی ڈیلٹاویرینٹ تیزی سے پھیل رہا ہے اور مریضوں کے اسپتالوں میں داخل ہونے کےامکانات بڑھ رہے ہیں۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ ابھی اسپتال اور انتہائی نگہداشت کےمریضوں کی تعداد کوویڈ کے آغاز سےسب سےزیادہ ہے، برائے مہربانی ایس او پیز پر عمل کریں اور ویکسین لگائیں۔

  • وفاقی دارالحکومت میں کورونا ویکسینیشن مہم مزید تیز کرنے کا فیصلہ

    وفاقی دارالحکومت میں کورونا ویکسینیشن مہم مزید تیز کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت میں کورونا ویکسینیشن مہم مزید تیز کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام یوسیز میں ویکسی نیشن سینٹرز کھولے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں کوروناویکسی نیشن مہم مزید تیز کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ، اسلام آبادکی تمام یوسیز میں ویکسی نیشن سینٹرز کھولے جائیں گے ، ویکسی نیشن سینٹرز اسلام آباد کی شہری و دیہی یوسیزمیں قائم ہوں گے۔

    یونین کونسل ویکسینیشن سینٹر کے قیام کا مقصد شہریوں کوسہولت فراہم کرنا ہے، یونین کونسل سینٹرکےقیام سےویکسی نیشن کی شرح میں نمایاں بہتری آئےگی ، ویکسینیشن سینٹر بنیادی، دیہی مراکز صحت،سرکاری اسکولزمیں قائم کئے جائیں گے۔

    ویکسینیشن سینٹرز چراہ، کرپا،تمیر،پنڈبیگوال،بھمبرتراڑ ، نورپورشاہاں،سیدپور،ملپور،بارہ کہو ، بنی گالہ پھلگراں راول،شہزادٹاؤن،سوہان ، یوسی سوہان،میرہ سمبل جعفر،گولڑہ شریف ، سرائےخربوزہ،جھنگی سیداں،ترنول میں قائم ہوں گے۔

    ذرائع ڈی ایچ اوآفس کا کہنا ہے کہ یونین کونسل ویکسی نیشن سینٹر میں 4رکنی عملہ تعینات کیاجائےگا، ان سینٹرز کیلئے عارضی بنیادوں پر 92 ویکسینیٹرز  بھرتی کئے جائیں گے ، عارضی ویکسینیٹرز کی 2ماہ کیلئے بھرتیاں ہوں گی ، اس دوران ویکسینیٹرز کو ماہانہ 45 ہزارروپے وظیفہ دیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق میڈیکل ونرسنگ اسسٹنٹ تجربےکےحامل افرادبھرتی کئےجائیں گے ، وفاقی دارالحکومت میں تاحال 7 لاکھ افرادکی ویکسی نیشن ہو چکی ہے۔

  • حکمرانوں کی اپنی غلطیوں سے حکومت گرسکتی ہے، گیلانی

    حکمرانوں کی اپنی غلطیوں سے حکومت گرسکتی ہے، گیلانی

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں فوج کی تعیناتی کے حکم پر سیاسی رہنماؤں میں شدید ردعمل پایا جاتا ہے یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ حکمرانوں کی اپنی غلطیوں سے حکومت گرسکتی ہے۔

    لاہور میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کا کہناہے کہ حکومت لانگ مارچ سے نہیں جائے گی لیکن اپنی غلطیوں سے جاسکتی ہے۔

    پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کے لانگ مارچ کے اعلان کے بعد فوج کی تعیناتی کا حکم دیا گیا ہے

    ترجمان پاکستان عوامی تحریک قاضی فیض الاسلام کا کہنا تھا آئین کو معطل کرنے پر حکمرانوں کے خلاف آرٹیکل چھ لگنا چاہیئے۔ قاتلوں سے کیسے مذاکرات؟ اب انقلاب آئے گا۔ جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ نے کہا نواز شریف کو یہ حق نہیں کے فوجی قوت سے کسی پر ظلم کریں۔