Tag: federal finance minister

  • آئی ایم ایف سے مذاکرات میں پیشرفت ہوئی ہے: وزیرِ خزانہ

    آئی ایم ایف سے مذاکرات میں پیشرفت ہوئی ہے: وزیرِ خزانہ

    وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق اہداف پر عملدرآمد ہورہا ہے۔

    وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اے آر وائی نیوز کو آئی ایم ایف کے اعلامیے پر تبصرے کے دوران بتایا کہ قرض پروگرام اہداف پر عملدرآمد کو یقین بنایا ہے، شرائط کے مطابق اہداف پر عملدرآمد ہو رہا ہے۔ معاشی ٹیم کی کارکردگی کو وفد نے سراہا ہے آئی ایم ایف وفد سے مثبت چیت ہوئی ہے۔

    وزیرخزانہ نے کہا کہ وفد کو تمام اہداف پر عملدرآمد سے آگاہ کیا، آئی ایم ایف وزٹ کے دوران وفد سے بہتر انداز میں بات ہوئی ہے۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ آئی ایم ایف وفد سے بات جاری رہے گی۔ آئندہ دنوں میں بات چیت سے رزلٹ ملے گا۔

    واضح رہے کہ اس سلسلے میں آئی ایم ایف نے پاکستان سے متعلق اعلامیہ بھی جاری کیا، آئی ایم ایف کے مشن چیف برائے پاکستان نیتھن پورٹر نے اپنے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے ساتھ 7 ارب ڈالر قرض پروگرام پر جائزہ کے لیے بات چیت ہوئی۔

    نیتھن پورٹر نے کہا کہ ساتھ ساتھ پاکستان کے ساتھ کلائمیٹ فنانسنگ کے لیے بھی بات چیت ہوئی۔ پاکستان نے موجودہ قرض پروگرام پر سختی سے عمل درآمد کیا، پاکستان کے ساتھ قرضوں کی ادائیگی کی مینجمنٹ پر بات چیت ہوئی۔

    پاکستان کے ساتھ توانائی کے شعبے میں لاگت کم کرنے پر بات چیت ہوئی جبکہ توانائی کے شعبے کی بہتری کے لیے مختلف تجاویز پر غور ہوا ۔ پاکستان کے ساتھ معاشی ترقی کی شرح بڑھانے ، صحت عامہ کی بہتری کے لیے بھی بات چیت ہوئی۔

    اعلامیے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان کے ساتھ تعلیمی شعبے کے فروغ کے لیے اور مستحق طبقات کے سماجی تحفظ کے لیے بھی تبادلہ خیال کیا، پاکستان کے ساتھ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کم کرنے پر تبادلہ خیال ہوا، پاکستان کے ساتھ مزید بات چیت آن لائن جاری رہے گی، مشن چیف نیتھن پورٹر کے اعلامیہ کے مطابق پاکستان کے ساتھ بات چیت مثبت رہی۔

    وزارت خزانہ کے اعلی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی آئی ایم ایف کو 2 ارب ڈالر قرض کی درخواست کردی ایک ارب ڈالر قرض قسط اور ایک ارب ڈالر کلائمیٹ فنانسنگ کیلئے منظور کیے جائیں گے۔ قرض قسط اور کلائمیٹ فنانسنگ کی منظوری یکمشت دیے جانے کا امکان ہے۔

    کلائمیٹ فنانسنگ کیلئے ایک ارب ڈالر قرض پاکستان کو اقساط میں ملیں گے۔ وفد نے درخواست منظوری کیلئے ایگزیکٹو بورڈ میں پیش کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ کلائمیٹ فنانسنگ کیلئے آئی ایم ایف گراؤنڈ ورکنگ کو مانیٹر کرے گا۔ اقتصادی جائزہ مذاکرات کے بعد ایگزیکٹو بورڈ سے قرض منظوری اپریل، مئی میں متوقع ہے۔

  • وزیراعلیٰ سندھ کا مردم شماری پر تحفظات کا اظہار

    وزیراعلیٰ سندھ کا مردم شماری پر تحفظات کا اظہار

    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ مردم شماری کے جو قواعد و ضوابط ہمارے سامنے رکھے گئے تھے اس کے برعکس کام ہو رہا ہے، وفاقی وزیرخزانہ سے مل کر انہیں‌ مردم شماری کے حوالے سے تحفظات سے آگاہ کروں گا.

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے رابطہ کر کے مردم شماری کے خدشات سے آگاہ کریں گے،انہوں نے کہا کہ پہلے بھی اسحاق ڈار سے اس سلسلے میں رابطہ ہوا تھا، اس ملاقات میں ہمیں بتایا گیا تھا کہ بلڈنگ کے ہرفلیٹ کو گنا جائے گا،جبکہ اب اطلاعات ہیں کہ مردم شماری میں ہرگھرکو نہیں گنا جارہا ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہم اپنے تحفظات سے وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو آگاہ کریں گے اور ان سے کہیں گے کہ وہ اس قسم کے اقدامات کی فوری روک تھام کریں۔

    ایم کیوایم پاکستان کے تحفظات

    واضح رہے کہ ملک میں جاری چھٹی مردم شماری کے حوالے سے مختلف سیاسی جماعتوں کو شدید تحفظات ہیں، اسی تناظر میں متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) سربراہ ڈاکٹر محمدفاروق ستار نے کہا تھا کہ مردم شماری میں کوئی دھاندلی نہیں ہونے دیں گے۔

    علاوہ ازیں سربراہ ایم کیوایم ڈاکٹر فاروق ستار نے اپنے تحفظات کے پیش نظریہ کہا تھا کہ غلط مردم شماری کی وجہ سے سندھ کے شہری عوام میں احساس محرومی پایا جاتا ہے، ہم نے احساس محرومی ختم کرنے کے لئے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے.

  • حکومت نے مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں کئے، اسحاق ڈار

    حکومت نے مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں کئے، اسحاق ڈار

    اسلام آباد: وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت نے مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں کئے ، جس کے جواب میں شاہ محمود قریشی  نے کہا کہ ماضی کا تجربہ کچھ زیادہ اچھا نہیں رہا۔

    اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ حکومت تحریکِ انصاف کے ساتھ خلوص نیت سے مذاکرات کی حامی ہے، اسحاق ڈار کے اس بیان پر اے آر وائی سے خصوصی گفتگو میں تحریکِ انصاف کے سینئر وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ماضی کا تجربہ اچھا نہیں رہا، انکا کہنا تھا کہ وہ غیر رسمی بات چیت کو مثبت پیشرفت سمجھتے ہیں۔

    تحریکِ انصاف کے رہنماء جہانگیر ترین نے اے آر وائی کو بتایا کہ مذاکرات کے پچھلے دور میں وزیرِاعظم کےاستعفے پربات رکی تھی، اب عمران خان اس مطالبے سے دستبردار ہوچکےہیں، انھوں نے کہا کہ عدالتی کمیشن نے کہا کہ دھاندلی نہیں ہوئی تو تحریکِ انصاف دھرنا سمیٹ لے گی اور دو ہزار اٹھارہ کا انتظار کرے گی۔