Tag: Federal Government

  • وفاقی حکومت نے 5 ماہ میں ایک کھرب 14 ارب روپے خرچ کر دیے

    وفاقی حکومت نے 5 ماہ میں ایک کھرب 14 ارب روپے خرچ کر دیے

    کراچی: وفاقی حکومت نے پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت 5 ماہ میں ایک کھرب 14 ارب روپے خرچ کر دیے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کے 5 ماہ کے ترقیاتی اخراجات کی تفصیلات سامنے آ گئیں، وفاقی بجٹ میں رواں مالی سال کے لیے اس مد میں مجموعی طور پر 11 کھرب روپے مختص کیے گئے تھے۔

    واٹر ریسورس ڈویژن نے سب سے زیادہ فنڈز استعمال کیے، دستاویز کے مطابق واٹر ریسورس ڈویژن جولائی سے نومبر 22 ارب 97 کروڑ روپے خرچ کر چکی ہے۔

    کیبنٹ ڈویژن نے مختص 50 ارب 77 کروڑ روپے کے مقابلے میں اب تک 39 لاکھ روپے خرچ کیے، کلائمٹ چینج ڈویژن نے پانچ ماہ میں 9 کروڑ روپے کے فنڈز استعمال کیے، وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ڈویژن نے ایک ارب 94 کروڑ روپے کے فنڈز استعمال کیے۔

    کے پی میں آئل اینڈ گیس کمپنی کی کامیاب بڈنگ کا اہم سنگ میل عبور

    دستاویز کے مطابق نیشنل ہائے وے اتھارٹی اب تک 19 ارب روپے خرچ کر چکی ہے، پاور ڈویژن نے پی ایس ڈی پی پروگرام کے تحت ایک ارب روپے سے زائد فنڈز استعمال کر لیے ہیں، جب کہ پاکستان ریلوے نے پانچ ماہ میں 12 ارب 23 کروڑ روپے خرچ کیے۔

  • ملکی قرضے میں 12 ہزار ارب سے زائد کا  اضافہ ریکارڈ، تفصیلات جاری

    ملکی قرضے میں 12 ہزار ارب سے زائد کا اضافہ ریکارڈ، تفصیلات جاری

    اسلام آباد: تحادی اور نگران حکومت کے دور میں ملکی قرضے میں 12 ہزار ارب سے زائد کو اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اتحادی اور نگران حکومت کے دور میں لیے جانے والی قرضوں کی نئی تفصیلات جاری کردی گئیں۔

    دستاویز کے مطابق صرف ایک سال میں 12 ہزار 430 ارب روپے کا قبضہ لیا گیا، مرکزی حکومت کےقرضے میں یہ اضافہ نومبر 2022 سے نومبر  2023 کے دوران ہوا۔

    دستاویزات میں بتایا گیا کہ جولائی تا نومبر 2023 میں وفاقی حکومت کا قرضہ 2 ہزار 549 ارب روپے بڑھا، اکتوبر کے مقابلے نومبر 2023 میں وفاقی حکومت کے قرضے میں 907 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔

    وفاقی حکومت کا قرضہ نومبر 2023 تک 63 ہزار 390 ارب روپے رہا جبکہ وفاقی حکومت کا مقامی قرض 40 ہزار 956 ارب روپے پر پہنچ گیا۔

    دستاویز کے مطابق وفاقی حکومت کا غیر ملکی قرضہ 22 ہزار 434 ارب روپے رہا، نومبر 2022 میں وفاقی حکومت کا قرضہ 50 ہزار 959 ارب روپے تھا جبکہ جون 2023 میں وفاقی حکومت کے قرضوں کا حجم 60 ہزار 841  ارب روپے تھا۔

  • وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی کے "لانگ مارچ” کو ناکام بنانے کا فیصلہ کرلیا

    وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی کے "لانگ مارچ” کو ناکام بنانے کا فیصلہ کرلیا

    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی کے ” حقیقی آزادی لانگ مارچ کو ناکام بنانےکی حکمت عملی ترتیب دے دی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ کو اسلام آباد میں داخل ہونے سے روکا جائے گا اس حکمت عملی کے تحت اسلام آباد کے داخلی ،خارجی راستے سیل کئےجائیں گے، وفاقی حکومت نے اپنی حکمت عملی کو پر عمل کرتے ہوئےاسلام آباد کے ریڈ زون میں کنٹینر پہنچانا شروع کردیئےہیں، رات گئے تک ریڈ زون سیل کر دیا جائیگا۔

    ادھر پی ٹی آئی لانگ مارچ کے اعلان کے بعد گوجرانولہ پولیس متحرک ہوگئی ہے اور انہوں نے بھی لانگ مارچ کو ناکام بنانے کےلیے تیاری شروع کردی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے پی ٹی آئی مارچ کے شرکاء کو خبردار کردیا

    ذرائع کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ کے حوالے سے پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاریوں سمیت پولیس نے مختلف آپشنز پر غور شروع کردیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کوشش کرے گی کہ لانگ مارچ کے لئے لوگ جمع نہ ہوسکیں۔

    ادھر وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے پی ٹی آئی مارچ کے شرکاء کوخبردار کیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں جتھے اور کسی قسم کی غنڈہ گردی برداشت نہیں کی جائے گی۔

    وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ عمران نیازی جھوٹا ہے، اس کی زبان میں انتشار اور فساد ہے وہ پرامن نہیں رہ سکتا، اس نے دو ہار چودہ میں ایک سو چھبیس دن غنڈہ گردی کی، اس دوران پارلیمنٹ ، سرکاری عمارتوں پر حملے ہوئے، اب یوٹرن نیازی پر کسی کو اعتبار نہیں۔

    واضح رہے کہ گذشتہ روز چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم نے پچیس مئی کو اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا فیصلہ کیا ہے، عمران خان نے کہا کہ ہماری سیاست پرامن ہے، ہمارے جلسوں میں ہر طبقے کے لوگ، خواتین آتی ہیں، اگر پرامن مارچ میں رکاوٹ ڈالی گئی تو قانونی کارروائی کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ خدشہ ہے کہ انٹرنیٹ دو دن پہلے بند ہوجائے گا، جبکہ پیٹرول، ڈیزل بھی بند کرنے کی اطلاعات ہیں، شہری پیٹرول اور ڈیزل کی بھی پہلے سے تیاری کرلیں۔

  • چینی کی قیمت میں اضافے کی ذمہ دا ر وفاقی حکومت ہے، منظور وسان

    چینی کی قیمت میں اضافے کی ذمہ دا ر وفاقی حکومت ہے، منظور وسان

    کراچی : سندھ حکومت نے ملک میں چینی مہنگی ہونے کا ذمہ دار وفاق کو قرار دے دیا، مشیر زراعت منظور وسان کا کہنا ہے کہ سندھ میں چینی کا کوئی بحران نہیں ہے۔

    منظور وسان نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب اور کے پی میں چینی کے بحران میں اضافہ ہونے سے چینی مزید مہنگی ہوئی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں چینی کا کوئی بحران نہیں ہے، ہمارے پاس ابھی بھی ایک سےڈیڑھ ماہ کا اسٹاک موجود ہے، سندھ کے پاس 92،767.129 میٹرک ٹن چینی کااسٹاک ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں مشیر زراعت نے بتایا کہ سندھ میں آئندہ ہفتے سے شوگر ملز چلنا شروع ہوجائیں گی، پنجاب نے گنے کی فی من امدادی قیمت225روپے، سندھ نے 250روپے مقرر کی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے کاشت کاروں کو گنے اور گندم کی فی من امدادی قیمت زیادہ دی، وفاقی حکومت نے سرپلس کا بہانہ بنا کر سستی چینی ایکسپورٹ کردی۔

    مشیر زراعت سندھ نے کہا کہ پنجاب میں چینی کا اسٹاک ختم ہوچکا ہے، اب قلت بڑھنے سے چینی کی قیمت ڈیڑھ سو روپے تک جا پہنچی ہے۔

  • پاک ویک کورونا ویکسین کی دوسری کھیپ وفاقی حکومت کے حوالے

    پاک ویک کورونا ویکسین کی دوسری کھیپ وفاقی حکومت کے حوالے

    اسلام آباد : پاک ویک کورونا ویکسین کی 1 لاکھ 91 ہزار ڈوز وفاقی حکومت کے حوالے کردی گئی ، ویکسین کی دوسری کھیپ مکمل طور پر پاکستانی ماہرین نے تیار کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک ویک کوروناویکسین کی دوسری کھیپ وفاقی حکومت کے حوالے کردی گئی ، ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک ویک ویکسین کی دوسری کھیپ1 لاکھ 91 ہزار ڈوز پر مشتمل ہے۔

    وزارت صحت کا کہنا ہے کہ قومی ادارہ صحت کی تیارکردہ پاک ویک کورونا ویکسین سنگل ڈوز ہے اور پاک ویک ویکسین کی دوسری کھیپ مکمل طور پر پاکستانی ماہرین نے تیار کی ہے۔

    ذرائع این آئی ایچ کے مطابق پاک ویک کوروناویکسین کل سےدستیاب ہوگی، ڈریپ سےپاک ویک کی دوسری کھیپ کےاستعمال کا اجازت نامہ دے دیا ہے اورپاک ویک کوڈریپ کااین سی ایل بی لاٹ ریلیز سرٹیفکیٹ بھی جاری کردیا ہے۔

    پاک ویک ویکسین کی پہلی کھیپ 1 لاکھ 8 ہزارڈوزکی تھی اور چینی ٹیم کی زیرنگرانی تیارکی گئی تھی، پاکستان کوویکسین کیلئے خام مال چینی کمپنی نےفراہم کیاہے۔

    پاک ویک کی تیاری کیلئے9 لاکھ ڈوزکاخام مال موجودہے، ملک میں آئندہ ماہ سےبڑےپیمانےپرپاک ویک کی تیاری کاآغازہوگا، اس دوران قومی ادارہ صحت پاک ویک کی یومیہ ایک لاکھ ڈوز تیار کرے گا۔

  • سندھ ہائی کورٹ کا وفاقی حکومت کو حساس ڈیٹا سے متعلق قانون سازی کا حکم

    سندھ ہائی کورٹ کا وفاقی حکومت کو حساس ڈیٹا سے متعلق قانون سازی کا حکم

    کراچی : سندھ ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت کو حساس ڈیٹا سے متعلق قانون سازی کا حکم دیتے ہوئے جواب کیلئے مہلت دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں ساڑھے11کروڑپاکستانیوں کاڈیٹافروخت کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔

    ڈپٹی اٹارنی جنرل نے بتایا کہ وفاقی وزارت اطلاعات نےاپناجواب جمع کرادیا، وفاقی وزارت اطلاعات نےبتایا ہے کہ قانون سازی کی جارہی ہے، قانون سازی کا مسودہ تقریباً تیار کرلیا گیا ہے۔

    درخواست گزار نے کہا ک قانون سازی میں مسلسل تاخیرکی جارہی ہے، طارق منصورایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ ابھی تک کوئی نیشنل سائبرپالیسی نہیں، سائبرسےمتعلق پاکستان میں4بڑےواقعات ہوچکے ہیں۔

    درخواست گزار کا مزید کہنا تھا کہ کوئی مزیدبڑاواقعہ ہوگیاتوقانونی تحفظ ہی نہیں ہوگا، جس پر جسٹس محمدعلی مظہر نے استفسار کیا قانون سازی میں اتنی تاخیرکیوں ہورہی ہے؟

    ڈپٹی اٹارنی جنرل نے بتایا کہ کوروناوائرس کی وجہ سےتاخیرہورہی ہے، 2سے3ماہ میں مکمل قانون سازی کرلیں گے، قانونی مسودے کو وفاقی کابینہ کے سامنے رکھا جائے گا۔

    عدالت نے وفاقی حکومت کو حساس ڈیٹا سے متعلق قانون سازی کا حکم دیتے ہوئے ڈیٹا سےمتعلق جواب کے لیے مہلت دے دی۔

  • وفاقی حکومت کا اپوزیشن کو ملک بھر میں جلسے کرنے کی اجازت دینے پر اتفاق

    وفاقی حکومت کا اپوزیشن کو ملک بھر میں جلسے کرنے کی اجازت دینے پر اتفاق

    اسلام آباد : وفاقی حکومت نے اپوزیشن کو ملک بھر میں جلسے کرنے کی اجازت دینے پر اتفاق کرلیا ، وزیراعظم نے کہا کہ اپوزیشن کو خوامخواہ ہیرو نہ بنایا جائے، اپوزیشن کا ایجنڈا خود بے نقاب ہو رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت سیاسی معاملات پر اعلیٰ سطح اجلاس ہوا ، اجلاس میں شریک وزرا اورمعاونین نے اپوزیشن کو جلسوں کی اجازت دینے کی تجویز دی۔

    حکومتی اراکین نے کہا کہ اپوزیشن ملک بھر میں جہاں جلسے کرنے دیے جائیں اور جلسوں میں کورونا ایس او پیز کا پابند بنایا جائے ، ضلعی انتظامیہ جلسوں میں ایس او پیز کی پابندی یقینی بنائے۔

    اجلاس میں اپوزیشن کو ملک بھر میں جلسے کرنے کی اجازت دینے پر اتفاق کرلیا گیا، وزیراعظم نے کہا کہ اپوزیشن کوخوامخواہ ہیرونہ بنایاجائے، اپوزیشن کا ایجنڈا خود بے نقاب ہو رہا ہے۔

    یاد رہے وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نےاپوزیشن کے جلسوں کے حوالے سے اسد عمر نے حکومتی پالیسی واضح کرتے ہوئے کہا تھا ہمارے سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو چاہیے کے جلسے نہ کئے جائیں۔

    خیال رہے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور ن لیگ ورکرز کنونشنز کے جلسوں کی تفصیلات جاری کی گئی تھیں ، جس کے مطابق 25 اکتوبر کوئٹہ میں پی ڈی ایم کا جلسہ شیڈول ہے، پشاور میں 22 نومبر کو جب کہ ملتان میں 30 نومبر کو پی ڈی ایم کے جلسے ہوں گے۔

    لاہور میں 13 دسمبر کو اور لاڑکانہ میں27 دسمبر کو پی ڈی ایم کے جلسے شیڈول کیے گئے ہیں، اسی طرح نواب شاہ میں 29 اکتوبر، عمر کوٹ میں 30 اکتوبر جب کہ راولپنڈی میں 31 اکتوبر کو کنونشنز ہوں گے، مظفرگڑھ میں5 نومبر کو، بہاولپور میں 26 نومبر کو ورکرز کنونشن ہوگا۔ فیصل آباد میں 3 دسمبر کو جب کہ ساہیوال میں 6 دسمبر کو ورکرز کنونشن ہوگا۔

    ن لیگ 12 اکتوبر کو کراچی میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی، مالاکنڈ میں 19 اکتوبر کو، اسلام آباد میں 22 اکتوبر کو، پشاور میں 4 دسمبر کو، سرگودھا میں 9 دسمبر کو، اور گوجرانوالہ میں 11 دسمبر کو ورکرز کنونشنز ہوں گے۔

  • بغاوت کا مقدمہ،  ن لیگ  کا حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلیے احتجاجی سیاست میں تیزی لانے کا فیصلہ

    بغاوت کا مقدمہ، ن لیگ کا حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلیے احتجاجی سیاست میں تیزی لانے کا فیصلہ

    لاہور : نواز شریف سمیت لیگی رہنماؤں پر بغاوت کے مقدمے کے معاملے پر ن لیگ نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لیے احتجاجی سیاست میں تیزی لانے کا فیصلہ کرلیا، نواز شریف نے کل اہم اجلاس سے خطاب کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سمیت رہنماؤں پر بغاوت کے مقدمہ کے بعد ن لیگ نے بھی حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لیے احتجاجی سیاست میں تیزی لانے کا فیصلہ کرلیا یے۔

    اس سلسلے میں مسلم لیگ ن کے اراکین قومی اسمبلی و سینیٹ ممبران کا اجلاس کل لاہور میں طلب کر لیا گیا ہے ، اجلاس مسلم لیگ ن مرکزی سیکرٹریٹ میں ہوگا۔

    لیگی ذرائع کے مطابق اجلاس کی صدارت مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کریں گے اور وہ شرکاء سے ویڈیو لنک خطاب کریں گے، اجلاس سے راجہ ظفر الحق مریم نواز شاہد خاقان عباسی احسن اقبال سمیت اہم رہنما خطاب کریں گے۔

    لیگی ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ن لیگ کے آئندہ کے لائحہ عمل اور ڈسپلن پر عملدرآمد سمیت اہم امور کو زیر بحث لایا جائے گا اور ڈسپلن کی خلاف ورزی پر فوری کارروائی کے حوالے سے مشاورت ہوگی۔

    اجلاس میں ن لیگ کی قیادت سے ملک بھر میں جلسے جلوس اور احتجاجی مظاہروں پر بھی رائے لی جائے گی۔

  • وفاقی حکومت  کا  ’’سویٹ پاکستان‘‘ منصوبہ متعارف کرانے کا فیصلہ

    وفاقی حکومت کا ’’سویٹ پاکستان‘‘ منصوبہ متعارف کرانے کا فیصلہ

    اسلام آباد : وفاقی حکومت نے ’’سویٹ پاکستان‘‘ منصوبہ متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے ، وزیراعظم عمران خان بلین ٹری ہنی منصوبے کا جلد افتتاح کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے گرین جابز اور مقامی پیداوار کا ایک اور اہم منصوبہ تیار کرلیا ، کلین اینڈ گرین پاکستان کے بعد سویٹ پاکستان بھی مہم میں شامل کرلیا گیا۔

    وفاقی حکومت نے مقامی شہد ’’بلین ٹری ہنی‘‘متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے ، وزیراعظم عمران خان بلین ٹری ہنی منصوبے کا جلد افتتاح کریں گے۔

    اس منصوبے کے حوالے سے موسمیاتی تبدیلی،ایرڈیونیورسٹی، نیوٹیک، شہد کی فارمنگ ماہرین سے مشاورت مکمل کرلی گئی ہے اور
    معاون خصوصی ماحولیات ملک امین اسلم نے ورکنگ گروپ تشکیل دے دیا ہے۔

    روسی اولیو ٹری اور بیری سمیت تین اقسام کے درختوں کی نشاندہی کردی گئی ہے ، معاون خصوصی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ
    سویٹ پاکستان منصوبے کو بلین ٹری سونامی مہم سے لنک کیا جا رہا ہے، بیری کا شہد کندیاں میانوالی کےجنگل سےلیا جائے گا۔

    ملک امین اسلم کا کہنا تھا کہ جنگلی شہداٹک کےقریب علاقے سے حاصل کیا جائیگا، کوالٹی کنٹرول کے لئے پرائیوٹ سیکٹر میں لیب بنائیں گے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ ورکنگ گروپ بناکر پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز کردیا، بلین ٹری ہنی برانڈ کی انٹرنیشنل مارکیٹنگ کی جائے گی ، گلگت، اسکردو سے بھی مخصوص کوالٹی کا بہترین شہد حاصل کیا جائے گا۔

  • کورونا ویکسین کی جلد دستیابی کے لیے وفاقی حکومت کا اہم اقدام

    کورونا ویکسین کی جلد دستیابی کے لیے وفاقی حکومت کا اہم اقدام

    اسلام آباد : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر  کی ٹیکنیکل کمیٹی کورونا ویکسین کی دستیابی وترسیل کےلیےتجاویز تیار کررہی ہے، تجاویز رواں ماہ وزیراعظم کو پیش کی جائیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق کورونا ویکسین کی جلد دستیابی کے لیے وفاقی حکومت کا اہم اقدام سامنے آیا، وزارت صحت  کا کہنا ہے کہ ویکسین کی جلددستیابی یقینی بنانےکیلئے ہنگامی اقدامات جاری  ہے ۔

    وزارت صحت نے کہا کہ این سی او سی کی ٹیکنیکل کمیٹی نےویکسین پرتجاویزتیارکرلیں، نیشنل کووڈویکسین کمیٹی کی زیرنگرانی ماہرین کام کر رہےہیں۔

    وزارت صحت کے مطابق کمیٹی ویکسین کی دستیابی وترسیل کےلیےتجاویز تیار کر رہی ہے،  کمیٹی کی تجاویز رواں ماہ وزیراعظم کو پیش کی جائیں گی۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ عالمی سطح پرتیار 10 میں سے6 ویکسین فیز3ٹرائلز کےمراحل میں ہیں، کمیٹی نےویکسین کی خریداری کےلیےگاوی سےاشتراک کی تجویزدی ہے جبکہ ویکسین خریداری کےلیےحکومتی فنڈزکےانتظام  اور ویکسین تیاری و ٹرائلز کیلئےچین سےتعاون بڑھانے کی تجویزدی گئی ہے۔

    وزارت صحت نے مزید کہا ہے کہ دستیابی پرویکسین متاثرہ افراد کوترجیحی بنیادوں پرفراہم کی جائےگی، کولڈ سٹوریج سسٹم دستیابی یقینی بنانے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

    خصوصی کمیٹی کا کہنا ہے کہ ویکسین کی ترسیل کیلئےای پی آئی کےوسائل استعمال کیے جائیں۔