اسلام آباد : حکومت نے وفاقی ملازمین کیلئےاحکامات جاری کردیئے ہیں، جس میں 50 سال یا زائد عمر اور نزلہ، زکام، بخار یاکسی بیماری میں مبتلاملازمین کوگھر سے کام کرنے کی ہدایت ہے۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کےعوام کاتحفظ،سلامتی ہماری اولین ترجیح ہے، 15 دنوں کیلئےحکومت نے وفاقی ملازمین کیلئےاحکامات جاری کردیئے ہیں، اہم امور پرسرانجام اسٹاف افسران اپنی حاضری یقینی بنائیں گے جبکہ 50 سال یا زائد عمر کے ملازمین کوگھر سےکام کی ہدایت ہے۔
پاکستان کے عوام کا تحفظ اور سلامتی ہماری اولین ترجیح ہے۔15 دنوں کیلئےحکومت نے تمام وفاقی دفاترو ملازمین کیلئے احکامات جاری کردیے ہیں۔اہم امور پر سرانجام سٹاف/افسران اپنی حاضری یقینی بنائیں گے۔50سال یا زائد عمر کے ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی ہدایت ہے۔#COVID2019 pic.twitter.com/p19OXaUMj6
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) March 20, 2020
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ نزلہ، زکام، بخار یاکسی بیماری میں مبتلاملازمین گھرسےکام کریں، دفاتر میں ڈے کیئرسینٹرز اور پبلک سروس ڈیلیوری کے تمام دفاتر بند رہیں گے، کم عمر نوزائیدہ بچوں کی مائیں گھر سے دفتری امور انجام دیں۔
نزلہ، زکام، بخار یاکسی بیماری میں مبتلاء ملازمین گھر سے کام کریں۔دفاتر میں ڈے کیئر سینٹرز بند رہیں گے۔وہ خواتین اسٹاف وملازمین جو کم عمر/نوزائیدہ بچوں کی مائیں ہیں انہیں گھر سے اپنے امور انجام دینے کی اجازت ہے۔پبلک سروس ڈیلیوری کے تمام دفاتر بند رہیں گے۔#COVID2019
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) March 20, 2020
معاون خصوصی نے مزید کہا کہ کرونا وائرس کے ممکنہ خدشات کے پیش نظر 15دنوں کیلئے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن،پراپرٹی دفاتر سمیت پارلرز اور بیوٹی سیلون بھی بند رہیں گے۔شاپنگ مال رات 10بجے بند کردیئے جائیں گے ، تاہم عوام کی سہولت کے پیشِ نظر کھانے کے ریستوران،فوڈ آؤٹ لیٹ اور ٹیک آوے کی سہولیات میسر رہیں گی۔
کرونا وائرس کے ممکنہ خدشات کے پیش نظر 15دنوں کیلئے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن،پراپرٹی دفاتر سمیت پارلرز اور بیوٹی سیلون بھی بند رہیں گے۔شاپنگ مال رات 10بجے بند کردیئے جائیں گے۔تاہم عوام کی سہولت کے پیشِ نظر کھانے کے ریستوران،فوڈ آؤٹ لیٹ اور ٹیک آوے کی سہولیات میسر رہیں گی۔#COVID2019 pic.twitter.com/E2UrnYloR0
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) March 20, 2020
ان کا کہنا تھا کہ براہ راست پبلک ڈیلنگ والے شعبوں کو 2ہفتوں کیلئے بند کردیاگیا جبکہ نادرا ،پاسپورٹ اینڈامیگریشن ، سی ڈی اے ون ونڈوجیسےشعبے بھی بند رہیں گے۔
حکومتی فیصلے کے تحت نادرا ،پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ، سی ڈی اے کے ون ونڈو سمیت دیگر تمام ایسے شعبہ جات جہاں لوگوں کا براہ راست عمل دخل اور ڈیلنگ شامل ہے اسے بھی *دو ہفتوں* کے لیئے بند کردیا گیا ہے-#COVID2019 pic.twitter.com/cZFKDuoy7N
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) March 20, 2020