Tag: federal govt

  • تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی  چھٹیوں کے حوالے سے اہم اعلان

    تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیوں کے حوالے سے اہم اعلان

    اسلام آباد: وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں نیا تعلیمی سال 2 اگست سے شروع ہو گا اور موسم گرما کی چھٹیاں کم کر کے ایک ماہ کر دی گئیں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کیلئے تعلیمی سیشن 21-2020 کا کیلنڈر جاری کردیا گیا ، جس میں کہا گیا ہے کہ وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں نیا تعلیمی سال 2 اگست سے شروع ہو گا جبکہ اداروں میں موسم گرما کی چھٹیاں کم کر کے ایک ماہ کر دی گئیں۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ موسم گرماکی چھٹیاں2سے31جولائی 2021تک ہوں گی جبکہ 5 ویں اور 8ویں کے مرکزی امتحانات 18سے 31مئی تک اور پہلی سے چوتھی، چھٹی ، ساتویں کےامتحانات یکم سے 15جون تک ہوں گے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق 5 ویں اور8ویں کےمرکزی امتحانات کے نتائج کا اعلان30جون اور پہلی سے چوتھی ،چھٹی ساتویں کے امتحانات کےنتائج کااعلان یکم جولائی کو ہوگا۔

    خیال رہے ملک بھر میں یکم فروری سے اسکولز میں پرائمری سے مڈل تک کلاسوں کا آغاز ہورہا ہے ، تمام ادارے 50 فیصد طلبا کو بلانے کے ایس او پیزپر عمل کریں گے۔

    گذشتہ روز وزیرتعلیم شفقت محمود نے میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ تمام صوبوں کےوزرایکم فروری سےتعلیمی ادارے کھولنے پر متفق ہیں، تمام تعلیمی ادارے یکم فروری کو کھل جائیں گے، ہم نے امتحانات اورتعلیمی سال کوبھی آگے بڑھا دیا ہے۔

  • وفاقی حکومت نے براڈ شیٹ تحقیقاتی کمیشن کے ٹی اوآرز تیار کرلیے

    وفاقی حکومت نے براڈ شیٹ تحقیقاتی کمیشن کے ٹی اوآرز تیار کرلیے

    اسلام آباد : وفاقی حکومت نے براڈ شیٹ تحقیقاتی کمیشن کے ٹی اوآرز تیار کرلیے، ٹی اوآرز کی وفاقی کابینہ سے منظوری لی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے براڈ شیٹ تحقیقاتی کمیشن کے ٹی اوآرز تیار کرلیے ، مجوزہ ٹی او آر میں کہا گیا ہے کہ کمیشن براڈشیٹ کے معاملے پرتحقیقات کرے گا جبکہ کمیشن ماضی میں مصلحت یاسیاسی سمجھوتےپربندکیسزکابھی جائزہ لےگا۔

    براڈ شیٹ تحقیقاتی کمیشن کے ٹی اوآرز کی وفاقی کابینہ سے منظوری لی جائے گی ، ٹی او آرز سمری سرکولیشن کے ذریعے وفاقی کابینہ کو بھجوا دئیے گئے ہیں۔

    وفاقی کابینہ نےبراڈ شیٹ تحقیقات کے لیے انکوائری کمیشن کی منظوری دی تھی ، ذرائع کا کہنا تھا کہ انکوائری کمیشن کی سربراہی جسٹس عظمت سعید شیخ ہی کریں گے ، انکوائری کمیشن براڈ شیٹ کے معاملے کی جامع تحقیقات کرےگا۔

    ذرائع کے مطابق کمیشن اہم لوگوں کے وہ کیس بھی کھولے گا، جنھیں مصلحتاًبندکردیاگیاتھا، راؤسکندر اقبال ، آفتاب احمدشیر پاؤ جیسے بڑے ناموں کے کیس پھر کھولے جائیں گے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ انکوائری کمیشن اور کمیشن آف انکوائری ایکٹ2017 کے تحت تشکیل دیا جائے گا، کمیشن براڈشیٹ کےساتھ سرےمحل کی بھی انکوائری کرے گا اور وزیراعظم عمران خان کو رپورٹ پیش کرے گا۔

    بعد ازاں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ برادشیٹ معاملے پر کمیشن بنا دیا ہے، براڈشیٹ کیساتھ سرےمحل ،حدیبیہ پیپرملزکیس کی بھی تحقیقات ہوں گی۔

  • وفاقی حکومت کا سینیٹ اورقومی اسمبلی کے اجلاس بلانے کا فیصلہ

    وفاقی حکومت کا سینیٹ اورقومی اسمبلی کے اجلاس بلانے کا فیصلہ

    اسلام آباد : سینیٹ اورقومی اسمبلی کا اجلاس 22 جنوری جمعہ کو طلب کرلیا گیا ہے ، سینیٹ اجلاس صبح 10بجے اور قومی اسمبلی کا اجلاس ساڑھے 10 بجے ہوگا ، اجلاس بلانے سے قبل این سی اوسی سےتحریری ہدایات بھی لی گئیں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے سینیٹ اورقومی اسمبلی کےاجلاس بلانےکافیصلہ کرلیا ، اس سلسلے میں مشیرپارلیمانی اموربابر اعوان نے اجلاس بلانے کیلئے وزیراعظم سے مشاورت کی ، جس میں سینیٹ اورقومی اسمبلی کااجلاس ایک ہی دن بلانے پر اتفاق کیا گیا۔

    سینیٹ اورقومی اسمبلی کااجلاس22جنوری جمعہ کوطلب کیاگیاہے ، سینیٹ اجلاس صبح 10بجے اور قومی اسمبلی کااجلاس ساڑھے 10 بجے ہوگا ، اجلاس بلانے سے قبل این سی اوسی سے تحریری ہدایات بھی لی گئیں ہیں۔

    مشیرپارلیمانی اموربابر اعوان نے کہا کہ پی ڈی ایم سڑکوں پرمسترد ہوگئی، ہاؤس میں واپس آجائے، مرحوم پی ڈی ایم کااحتجاجی سیاست کابیانیہ قوم کے سامنے ناکام ہوگیا، انتشارکی بجائے عملی اورعوامی خدمت کیلئےایوان میں کرداراداکریں۔

    یاد رہے بابر اعوان نے پی ڈی ایم کو مرحوم قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ احتجاج مرحوم پی ڈی ایم کی آخری سسکی ہے، الیکشن کمیشن کیخلاف مظاہرہ فرمائشی ہے، ان کا احتجاج سیاسی ہے نہ پارلیمانی اورنہ ہی آئینی۔

  • وفاقی حکومت کا گلگت بلتستان کی ترقی کیلئے خصوصی پیکج کا فیصلہ

    وفاقی حکومت کا گلگت بلتستان کی ترقی کیلئے خصوصی پیکج کا فیصلہ

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے گلگت بلتستان کی ترقی کیلئے خصوصی پیکج کی منظوری دے دی، جس کے بعد ترقیاتی پیکج کی تیاری پرکام شروع کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان کی ترقی کیلئے خصوصی پیکج کا فیصلہ کرلیا، وزیراعظم نے خصوصی پیکج کی منظوری دے دی ہے ، جس کے بعد ترقیاتی پیکج کی تیاری پرکام شروع کردیا ہے۔

    اس حوالے سے وفاقی وزیراسد عمر اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالدخورشید کی ملاقات ہوئی جبکہ گلگت بلتستان کےترقیاتی پیکچ کی تیاری کیلئے اجلاس کی مشترکہ صدارت کی، جس میں جی بی میں توانائی،انفرااسٹرکچر،سیاحت کو بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔

    نوجوانوں کی ترقی،تعلیم،آئی ٹی،مواصلات شعبے ، جواہرات،معدنیات،نجی شعبےکی ترقی،تجارت،ای کامرس منصوبے ، خواتین کی ترقی، صحت، نرسنگ ، غربت کے خاتمے کی منصوبہ بندی بھی ترقیاتی پیکچ میں شامل ہیں جبکہ اسپتالوں میں بہتری، چھوٹی صنعت، زراعت اور لائیو اسٹاک کا فروغ ترجیح ہوگا۔

    وفاقی وزیراسد عمر نے کہا کہ پسماندہ طبقوں کو اوپر اٹھانا ریاست کی ذمہ داری، وزیراعظم کا ویژن ہے، گلگت بلتستان ملک کے دوسرے حصوں کی نسبت پسماندہ رہ گیا، سی پیک کےباعث گلگت بلتستان کی اہمیت میں مزید اضافہ ہوا۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی ہدایت پرتاریخی ترقیاتی پیکج مرتب کررہے ہیں، جی بی کی ترقیاتی ضروریات کو نظر انداز کیا جاتا رہا، وفاقی حکومت اور جی بی انتظامیہ ترقیاتی پیکج مرتب کرے گی اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت بھی علاقے کی ترقی کیلئے کام ہوگا۔

    وزیراعلیٰ جی بی خالد خورشید نے کہا وفاق کااٹھایاگیا قدم جی بی کی عوام کیلئےخوش آئند ہے، پہلی مرتبہ وفاقی حکومت نے جی بی کیلئے سنجیدگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

  • سانحہ مچھ کے لواحقین کا  حکومت سے معاوضہ چیک کے بجائے  نقد ادا کرنے کا مطالبہ

    سانحہ مچھ کے لواحقین کا حکومت سے معاوضہ چیک کے بجائے نقد ادا کرنے کا مطالبہ

    اسلام آباد : سانحہ مچھ کے لواحقین نے حکومت سے معاوضہ چیک کے بجائے نقد ادا کرنے کا مطالبہ کردیا، جس کے باعث حکومت کو دشواری کا سامنا ہے کیونکہ رولزکے مطابق وفاقی حکومت معاوضہ نقد ادا نہیں کرسکتی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کو سانحہ مچھ کے لواحقین کو معاوضہ دینے میں دشواری کا سامنا ہے ، وزیرداخلہ شیخ رشید نے معاوضہ چیک میں دینے کی پیشکش کی مگر لواحقین نے نقد ادائیگی کا مطالبہ کردیا۔

    ذرائع لواحقین کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونیوالے 70 فیصد افغانی ہیں جن کے بینک اکاؤنٹس نہیں تاہم رولز کے مطابق وفاقی حکومت معاوضہ نقد ادا نہیں کرسکتی ، کیش دینے کے لیے رولزمیں تبدیلی صوبائی حکومت کوکرنا ہوگی۔

    گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے اپنے بیان میں کہا کہ مچھ واقعے کے لواحقین سے درخواست کی تھی اپنے پیاروں کی تدفین کریں، آپ کادردسمجھتاہوں ، ہزارہ برادری کو یقین دلاتاہوں ان کے دکھ اور مطالبات کااحساس ہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ پہلے بھی چل کرآپ کے پاس آیا تھا اور دکھ میں ساتھ کھڑاتھا، بہت جلدکوئٹہ آکرشہداکےلواحقین سےتعزیت اور فاتحہ خوانی کروں گا، کبھی اپنےعوام کابھروسہ نہیں توڑوں گا۔

    یاد رہے وزیرداخلہ شیخ رشید نے وفاقی کابینہ کو صورتحال سے آگاہ کیا تھا، وفاقی کابینہ کا سانحہ مچھ پر افسوس کا اظہار کیا اور وزیراعظم عمران خان سمیت کابینہ اراکین نے جاں بحق افراد کیلئے دعا کی تھی۔

  • کورونا کی بگڑتی صورتحال: وفاقی حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا

    کورونا کی بگڑتی صورتحال: وفاقی حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا

    اسلام آباد : وفاقی حکومت نے ملک میں کورونا کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر کوروناایس او پیز پرسختی سے عملدرآمد کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر وفاقی حکومت نے کوروناایس او پیز پرسختی سے عملدرآمد کرانےکافیصلہ کرلیا۔

    اس سلسلے میں وزیراعظم نےایس او پیزپرسختی سےعملدرآمد کے احکامات جاری کردیے، صوبوں کوکورونا ایس او پیزپرسختی سے عملدرآمد کرانے کے احکامات جاری کئے گئے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف سیکرٹریز صوبےمیں ایس او پیز پر عملدرآمد کرانےکےنگران ہوں گے اور چیف سیکرٹریز بذریعہ صوبائی انتظامیہ ایس اوپیزپرعملدرآمدکرائیں گے۔

    ذرائع کے مطابق کوروناایس او پیزپرعملدرآمد نہ کرنے والوں کوسزائیں دی جائیں گی جبکہ جرمانے اور املاک سیل کی جائیں گی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی سطح پرایس او پیزملدرآمداجلاس ہفتہ وار ہوں گے ، چیف سیکرٹریزایس او پیز پرہفتہ وار اجلاس کی صدارت کریں گے اور صوبے ایس او پیزپرعملدرآمد کی ہفتہ وار رپورٹس این سی اوسی کوبھجوائیں گے۔

    ذرائع کے مطابق ایس او پیز پرسخت عملدرآمدکافیصلہ کورونا کی بگڑتی صورتحال پرکیاگیا، ایس او پیزپرسخت عملدرآمد کا فیصلہ گزشتہ این سی سی اجلاس میں ہوا۔

    اجلاس میں ڈاکٹرفیصل سلطان نےوزیراعظم کوایس او پیزپر عمل سےمتعلق بریفنگ دی تھی اور وزیراعظم کوایس او پیزپرمکمل عملدرآمد نہ ہونےسےآگاہ کیاگیاتھا، ڈاکٹرفیصل نےایس اوپیزپرعدم عملدرآمد کوکیسز بڑھنے کی وجہ بتایا، جس پر وزیراعظم نےایس او پیزپربھرپور عملدرآمد نہ ہونے پرتشویش ظاہر کی۔

  • وفاقی حکومت کا  زیادتی کے مجرموں کی سزا کیلئے آرڈیننس لانے کا فیصلہ

    وفاقی حکومت کا زیادتی کے مجرموں کی سزا کیلئے آرڈیننس لانے کا فیصلہ

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان زیادتی کے واقعات کی روک تھام کیلئے پرعزم ہیں ، وفاقی حکومت نے زیادتی کے مجرموں کی سزا کیلئےآرڈیننس لانے کافیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قانونی ٹیم کا اجلاس ہوا ، فروغ نسیم،شیریں مزاری ودیگرمتعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

    اجلاس میں زیادتی کے واقعات کی روک تھام سے متعلق قانون سازی پر غور کیا گیا اور وزیراعظم کو قانون سازی میں پیشرفت پر بریفنگ دی گئی جبکہ زیادتی کےمجرمان کوسخت سزاکےطریقہ کار اور گواہوں کےتحفظ کے طریقہ کارسےمتعلق آگاہی دی گئی۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے قانون سازی کیلئےمزیدوقت دینےسےانکار کرتے ہوئے کہا زیادتی کےواقعات کی روک تھام ہرصورت یقینی بنانی ہوگی، سنگین نوعیت کےمعاملےپر ایک لمحے کی تاخیر بھی نقصان دہ ہے، دن رات کام کریں لیکن معاملے کومنطقی انجام تک پہنچائیں اور فاسٹ ٹریک مقدمات کے ذریعےانصاف فراہمی یقینی بنائی جائے۔

    وفاقی حکومت نے زیادتی کے مجرموں کوسزاکیلئےآرڈیننس لانے کافیصلہ کرتے ہوئے زیادتی کے شکار بچوں کی شناخت چھپانے سمیت مستقبل محفوظ بنانے کا واضح پلان لانے کی ہدایت کردی۔

    یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے ایسے مجرموں کو نامرد بنانے کے لیے قانون کی منظوری دی تھی ، مجوزہ بل کے متن کے مطابق جنسی زیادتی کے مجرموں کو بطور سزا نامرد بنایا جائے گا۔

  • وفاقی حکومت  نے ٹیکس نیٹ بڑھانے کیلئے آگاہی مہم شروع کرنے کا فیصلہ

    وفاقی حکومت نے ٹیکس نیٹ بڑھانے کیلئے آگاہی مہم شروع کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد : وفاقی حکومت نے ٹیکس نیٹ بڑھانےکیلئےآگاہی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے آگاہی مہم کا پلان ترتیب دے دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے ٹیکس نیٹ بڑھانے کیلئے آگاہی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا اور وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پرآگاہی مہم کا پلان ترتیب دے دیا گیا۔

    وزیر اعظم عمران خان کو ٹیکس نیٹ بڑھانے پر ابتدائی بریفنگ دی گئی ، معاون خصوصی برائے ریونیو ڈاکٹر وقار مسعود نے ٹیکس نیٹ مہم پر بریفنگ دی۔

    بریفنگ میں بتایا گیا ٹیکس ذمہ داریوں سےمتعلق ایف بی آر آگاہی مہم چلائے گا ، آگاہی مہم میں ٹیکس وصولی بڑھانے کے پیغامات درج ہوں گے، وزیر اعظم عمران خان نے ٹیکس آگاہی مہم پر اطمینان کا اظہار کیا۔

    یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور ٹیکس کے نظام میں ٹیکنالوجی متعارف کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ غیر ضروری ودہولڈنگ ٹیکسز کے خاتمے پر خصوصی توجہ دی جائے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت کے استحکام کیلئےٹیکس بیس میں اضافہ کلیدی اہمیت کا حامل ہے، ایف بی آر کو جدید خطوط پر استوار کرنا حکومتی ترجیحات کا حصہ ہے۔

    انھوں نے مزید کہا تھا ٹیکس گزاروں کے لئے نظام خصوصاگوشواروں کا نظام آسان بنایا جائے، چھوٹی اور درمیانی درجے کی صنعتوں کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے، تاجروں کیلئےآسانیاں پیدا کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے۔

  • ڈی آئی جییز، ایڈیشنل آئی جی ، ایس ایس پی سمیت 15 سینئرافسران کے تبادلے، نوٹیفکیشن جاری

    ڈی آئی جییز، ایڈیشنل آئی جی ، ایس ایس پی سمیت 15 سینئرافسران کے تبادلے، نوٹیفکیشن جاری

    اسلام آباد : وفاقی حکومت نے 15 سینئیر افسران کے تبادلہ کردیے، جن میں ڈی آئی جییز، ایڈیشنل آئی جی ، ایس ایس پی بھی شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے ڈی آئی جییز، ایڈیشنل آئی جی ، ایس ایس پی سمیت15 سینئرافسران کے تبادلے کردیئے اور افسران کے تبادلوں کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

    نوٹیفیکشن کے مطابق ڈی آئی جی بلال صدیق کمیانہ کی خدمات بلوچستان حکومت کے  اور آئی جی رائے بابر سعید کی خدمات کے پی کے حکومت کے سپرد کر دی گئی جبکہ ڈی آئی جی اختر عباس کو جوائنٹ سیکرٹری ہومین رائٹ ڈویژن تعینات کر دیا گیا ہے۔

    نوٹیفیکشن میں کہا گیا ڈی آئی جی منصور الحق رانا کو ڈپٹی سیکرٹری سٹیٹ اینڈ فرنٹیر ریجن ڈویژن اور ایڈیشنل آئی جی بی اے ناصر کو سینئر جوائنٹ سیکرٹری ریلوے ڈویژن عینات کر دیا گیا ۔

    نوٹیفیکشن کے مطابقایس ایس پی ذیشان اصغر کی خدمات بلوچستان حکومت کے سپرد کی گئی جبکہ 6 ماہ پر گئے ہوئے ڈی آئی جی (ایف سی) عبدلجبار کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    وفاق نے ڈی آئی جی ذوالفقار حمید کی خدمات بلوچستان حکومت، ڈی آئی جی محمد انکصار خان افغان کی خدمات ایف سی کے ، ڈی آئی جی ہمایوں بشیر تارڑر کی خدمات کے پی کے حکومت اور محمد سعید کی خدمات بلوچستان حکومت کے سپرد کر دی گئیں۔

    کیپٹن ریٹائرڈ طاہر ایوب خان کی خدمات ایف آئی اے کے سپرد اور شوکت عباس کی خدمات کے پی کے حکومت کے سپرد کر دی گئیں۔

  • سرعام پھانسی کا قانون ، وفاقی حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا

    سرعام پھانسی کا قانون ، وفاقی حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا

    اسلام آباد : وفاقی حکومت نے سرعام پھانسی کا قانون نہ لانے کا فیصلہ کرلیا ، شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ عالمی معاہدوں کےباعث سر عام پھانسی کا قانون نہیں لایا جا سکتا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے زیادتی کے واقعات میں ملوث ملزمان کیلئے سرعام پھانسی کاقانون نہ لانے کا فیصلہ کرلیا، زیادتی کے واقعات میں سزاؤں کے تعین کیلئے وفاقی کابینہ میں بحث ہوئی ، وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ اجلاس میں کابینہ اراکین کو اعتماد میں لیا۔

    وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے گفتگو کرتے ہوئے کہاحکومت سرعام پھانسی کا قانون نہیں لا رہی، وزیراعظم نےواضح کردیا سرعام پھانسی نہیں ہو سکتی، بتایا گیا ہے کہ عالمی معاہدوں کےباعث سر عام پھانسی کا قانون نہیں لایا جا سکتا۔

    شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ زیادتی کیسزکی روک تھام پرسزائیں سخت اور قانون پر عمل کراناہوگا، زیادتی کیسز میں گواہوں کاتحفظ یقینی بنایا جائےگا اور ان کیسز کی تحقیقات کے لیے وومین پولیس ہوگی۔

    وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق نے کہا کہ میڈیاہاؤسز سمیت ملزمان کی شناخت لیک کرنے پرکارروائی ہوگی، ریپ سینٹربنے گا جو عدالتوں میں کیسز کو فالوو کرے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ سزاؤں کے تعین کےلیےمزید بحث ہو گی، آئندہ پارلیمانی سیشن سے قبل سزاؤں کا بل تیار کر لیا جائےگا، بل صرف خواتین سے زیادتیوں کے مجرمان تک محدود نہیں ہوگا، خواتین،بچے،مرد،اور خواجہ سراؤں سےزیادتی کےمجرمان کوسزائیں ہوں گی۔