Tag: Federal Information minister Pervez rasheed

  • جب ری کاؤنٹنگ ہوتی ہےعمران خان کےووٹ کم ہوجاتے ہیں، پرویزرشید

    جب ری کاؤنٹنگ ہوتی ہےعمران خان کےووٹ کم ہوجاتے ہیں، پرویزرشید

    اسلام آباد: وزیراطلاعت و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان فاسٹ باؤلر سے اب سپن ماسٹر بن چکے ہیں۔

    عمران خان کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان عدالتی فیصلوں پر اثر انداز ہونے کیلئے دباؤ کا پروپیگنڈا کررہے ہیں ،،،اور وہ من مرضی کے فیصلے چاہتے ہیں۔

    پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان ٹریبونل کی سماعت کو کنٹرول کرنا چاہتے ہیں اور دباؤ کیلئے میڈیا ٹرائل کی مہم شروع کر رکھی ہے۔

    انھوں نے کہاکہ وہ عمران خان سے اپیل کرتے ہیں سچ بولنا شروع کریں ،،عمران خان بتائیں کہ جہانگیر ترین دوبارہ گنتی میں بھی الیکشن ہار چکے ہیں جبکہ ایاز صادق بھی دوبارہ گنی میں عمران خان سے جیت چکے ہیں۔

     حکومت کو اس وقت دہشت گردی اور توانائی کے مسائل کا سامنا ہے اس لیئے عمران خان حکومت کو پانچ سال پورے کرنے دیں اور ترقی کی راہ میں رکاوٹ نہ بنیں۔

  • وزیراطلاعات پرویزرشید نےعمران خان کو چیلنج دے دیا

    وزیراطلاعات پرویزرشید نےعمران خان کو چیلنج دے دیا

    اسلام آباد: پرویز رشید نے کہا ہے کہ جب بھی دہشت گرد وں کیخلاف کو ئی کا رروائی کیجا تی ہے عمران خا ن دہشت گردوں کے اسٹریجک پا رٹنر بن کر سامنے آجا تے ہیں۔

    اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر اطاعات پرویز رشید نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان  کو چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ اگرکمیشن کی رپورٹ میں کہیں لفظ بوگس لکھاہوتومیں خوداسپیکرایازصادق سےاستعفیٰ لوں گا۔

    ان کا کہنا ہے کہ عمران خان پہلے سے زیادہ اکثریتی ووٹ سے الیکشن ہارے، ایاز صادق کیلئے نکلے بیلٹ پیپرز کا فرانزک ٹیسٹ کروانے کو بھی تیار ہیں، بیلٹ پیپرز سرکاری نہ نکلے تو عمران کی جیت تسلیم کرونگا، میں خود اپنے ہاتھ سے آپ کے گلے میں ہار ڈالوں گا۔

    وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ عمران خان آئیں جوڈیشل کمیشن کے پاس چلتے ہیں، تحریک انصاف خود جوڈیشل کمیشن نہیں بنوانا چاہتی، جہانگیر ترین کے حلقے میں تھیلے کھلے، 400 ووٹ مزید کم ہوئے، تم جتنے تھیلے کھولو گے ہر تھیلے سے شیر نکلے گا، ہمارا کیا قصور جہانگیر ترین نے 2 کروڑ کا وکیل لیا، صدیق بلوچ 2 لاکھ کا وکیل کرکے انتخابات جیت گئے، سعد رفیق کے حلقے میں سماعت کی تاریخییں حامد خان آگے لے جاتے ہیں۔

    پرویز رشید نے تحریک انصاف کو دہشتگردوں کا اسٹرٹیجک پارٹنر قرار دیتے ہوئے کہا کہ آپریشن ضرب عضب شروع ہوا تو عمران خان نے دھرنا شروع کردیا، آج تخریب کاروں کو انجام تک پہنچانے کیلئے ملٹری کورٹس بنیں تو نیا مسئلہ لے آئے، تحریک انصاف کبھی کہتی تھی دہشتگردی کیخلاف جنگ ہماری نہیں، خان صاحب اور دہشتگردوں کی پسندیدہ تاریخ ایک کیوں ہوتی ہے، خان صاحب 16 دسمبر کو پاکستان بند کرانا چاہتے تھے، دہشت گردوں نے اسی روز اسکول پر حملہ کیا۔

  • دوبارہ گنتی نے خان صاحب کی شکست ثابت کردی، پرویزرشید

    دوبارہ گنتی نے خان صاحب کی شکست ثابت کردی، پرویزرشید

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے این اےایک سو بائیس میں دوبارہ گنتی میں خان صاحب کی شکست ثبوت کےساتھ ہوگئی۔

     پرویز رشید کا کہنا ہے این اے ایک سو بائیس میں دوبارہ گنتی نے ثابت کردیا کہ عوام نے ملسم لیگ ن ہی کو ووٹ دیے، ان کا کہنا تھاکہ دوبارہ گنتی میں خان صاحب کی شکست ثبوت کےساتھ ہوگئی، چارحلقےکھلےاورچاروں حلقوں کی قلعی بھی کھل گئی،عمران خان نےاین اے ایک سو بائیس کےحوالےسےغلط بیانی سےکام لیا، پرویز رشیدکا کہنا ہے تحریک انصاف دوبارہ گنتی میں ناکامی پرخفت مٹانے کی کوشش کر رہی ہے ۔

  • پی ٹی آئی نے پرتشدد احتجاج کرکے وعدہ خلافی کی، پرویزرشید

    پی ٹی آئی نے پرتشدد احتجاج کرکے وعدہ خلافی کی، پرویزرشید

    لاہور: وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے پی ٹی آئی نے لاہور میں پرتشدد احتجاج کرکے وعدہ خلافی کی۔

    لاہورمیں تحریک انصاف کی جانب سے سیاسی قوت کے بھرپور مظاہرے پر تنقید کرتے ہوئے پرویز رشید کا کہنا تھا چار افراد عمران خان کی سیاست کی نذر ہوگئے۔ پی ٹی آئی نے لاہور میں پرتشدد احتجاج کرکے وعدہ خلافی کی، پرویز رشید کا کہنا تھا کہ عمران کی سیاست کا مرکزی نکتہ لاشیں ہیں، ن لیگ نے بھی تحریکیں چلائیں لیکن کبھی کوئی جان ضائع نہیں ہوئی۔

  • پہلےحلقے،اب تھیلےکھولنےکامطالبہ آگیا، پرویزرشید

    پہلےحلقے،اب تھیلےکھولنےکامطالبہ آگیا، پرویزرشید

    اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات پرویزرشید کا کہنا ہے عمران خان کی یادداشت کھونے کی وجہ سے قوم اذیت کاشکار ہے،دعاہے خان صاحب کی یادواپس آجائے ، وفاقی وزیرکاکہناتھا کہ عمران خان نے مشرف کے کرائے گئے انتخابات کوتومان لیاتھا،جہموری الیکشن کونہیں مان رہے ۔

    پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات پرویزرشید نے کہا ہے کہ عمران خان نے اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ سیاست میں نہیں کیا پہلے چار حلقے کھولنے کا مطالبہ تھا اب تھیلے کھولنے کا ہے۔ خان صاحب نے تھیلے سے خود بلی نکال کر دکھا دی۔ خان صاحب جھوٹ بولتے رہے چار حلقے تو کافی دیر سے کھلے ہیں اگر حلقے نہیں کھلے تو عمران خان عدالت کیا لینے جاتے ہیں؟۔

    پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان نے انتخابی نتائج نہ ماننے کا وطیرہ اپنا رکھا ہے۔ وہ کہتے ہیں اگر مرضی کا فیصلہ نہ آیا تو نہیں مانیں گے۔ عمران خان فتنے فساد کی سیاست کرنا چاہتے ہیں۔ جوڈیشل کمیشن کے بننے میں رکاوٹ بھی وہ خود ہیں دنیا بھر کے مبصرین نے الیکشن کو شفاف قرار دیا دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ عمران خان کی یادداشت واپس کر دے۔ وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اعتراف کر لیا کہ انتخابات میں ٹکٹ غلط دیئے ۔

    پرویزرشیدپرویز رشید کا کہنا تھا جوشخص فارم ب پرنہ کرسکے وہ کیاحالات ٹھیک کرسکےگا، پنجاب میں شہبازشریف نہ پٹواری کلچرکاخاتمہ کردیاہے، خان صاحب اپنی کارکردگی بتائیں، پی ٹی وی پر قبضہ اپنے شیروں کا کارنامہ بیان کرنے کے بعد کہہ دیا کہ میں تو سو رہا تھا۔

  • عمران خان کا عدالت میں پیش ہونامثبت تبدیلی ہے، پرویزرشید

    عمران خان کا عدالت میں پیش ہونامثبت تبدیلی ہے، پرویزرشید

    اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہےکہ عمران خان کا عدالت میں پیش ہونا مثبت تبدیلی ہے،عمران خان دھرنے،انتشار کی روش ترک کرناچاہتے ہیں توخوشی ہوگی۔

    وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے ایک بیان میں کہا کہ خیبرپختونخوا کی حکومت اپنے فرائض سے غافل ہے۔ صوبے کی عوام اپنے حکمرانوں کو تلاش کر رہی ہے۔ عمران خان وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کو واپس پشاور بھیج دیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان صرف خود کو فرشتہ سمجھتے ہیں۔ قوم اورعدالتیں ان کے ثبوتوں کی منتظر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت 2018 تک قائم رہے گی۔

  • چیف الیکشن کمشنرکی تقرری : وزیراطلاعات کےسیاسی رابطے

    چیف الیکشن کمشنرکی تقرری : وزیراطلاعات کےسیاسی رابطے

    اسلام آباد: وزیر اطلاعات پرویز رشید کے چیف الیکشن کمشنر کے تقرر پر سیاسی رہنمائوں سے رابطے، ایم کیو ایم نے ناصر اسلم زاہد اور رانا بھگوان داس سمیت چار نام دے دئے۔

    وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کے سیاسی جماعتوں سے رابطوں کے بعد ایم کیو ایم انےجسٹس ناصر اسلم زاہد، جسٹس رانا بھگوان داس ،جسٹس غوث محمد، اورجسٹس تصدق حسین جیلانی کے نام وفاقی حکومت کو پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے فیصلے کی توثیق کر دی ہے۔

    اس سے قبل ملک میں چیف الیکشن کمشنر کے تقرر پر سیاسی جماعتوں کی سرگرمیوں کے بعد وزیر اعظم نواز شریف نے بھی پرویز رشید کو اپوزیشن سیاسی رہنمائوں سے رابطوں کا ٹاسک دے دیا، پرویز رشید نے حکم ملتے ہی ٹیلیفون کھڑکھڑانے شروع کر دئے اور جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق، جے یو آئی فے کے امیر مولانا فضل الرحمن،حاصل بزنجو اورقومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب شیر پاؤا ور متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما بابر خان غوری اور اے این پی کے حاجی عدیل سے رابطہ کیا اور انہیں چیف الیکشن کمشنر کے تقرر پر بریفنگ دی۔ بعض رہنمائوں نےماضی میں انتخابی دھاندلی کے حوالے سے شکوہ بھی کیا۔

  • گورنرپنجاب اورپرویز رشید کی مولانافضل الرحمان سے ملاقات

    گورنرپنجاب اورپرویز رشید کی مولانافضل الرحمان سے ملاقات

    اسلام آباد : گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور وفاقی وزیرِاطلاعات پرویز رشید نے جمیعت علماء اسلام ف مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے دوران کوئٹہ میں حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

    اسلام آباد میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور پرویز رشید نے مولانا فضل الرحمان کے گھر پر اُن سے الگ الگ ملاقات کی، ملاقات کے دوران گورنر پنجاب اور پرویز رشید نے مولانا فضل الرحمان کی خیریت دریافت اور حملے کی مذمت کی۔

    کوئٹہ میں دو روز قبل خود کش حملہ آور نے مولانا فضل رحمان کی گاڑی کے سامنے آکر خود کو دھماکے سے اڑا دیا تھا، حملے میں مولانا فضل الرحمان بال بال بچ گئے تھے۔

  • سابق پولیس چیف شاہدحیات کوڈی آئی جی، سی آئی ڈی مقرر کرنےکافیصلہ

    سابق پولیس چیف شاہدحیات کوڈی آئی جی، سی آئی ڈی مقرر کرنےکافیصلہ

    کراچی: سابق پو لیس چیف شاہد حیات کو ڈی آئی جی، اور ایڈیشنل آئی جی سی آئی ڈی مقرر کئے جانے کا امکان ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کی تقرری کی سمری بھیجی جا چکی ہے جس کا نو ٹیفکیشن جلد جاری کردیا جا ئے گا شاہد حیات اچھی شہرت کے حامل پو لیس افسر ہیں، ان کی سروس کا بیشتر وقت کراچی میں گذرا کراچی آپریشن کے آغاز میں پو لیس چیف تھے، پو لیس چیف کراچی بننے سے پہلے وہ ڈپٹی ڈا ریکٹر ایف آئی اے، ڈی آٗئی جی اسٹبلشمنٹ، ڈی آئی جی ایسٹ،ساوتھ بھی رہے دوران ملازمت ان پر کئی دفعہ قاتلا نہ حملے ہو ئے جن میں دو مرتبہ انہیں شدید زخم بھی آئے۔

  • پرویز رشید کا عمران خان کو رپورٹ پرمناظرےکا چیلنج

    پرویز رشید کا عمران خان کو رپورٹ پرمناظرےکا چیلنج

    اسلام آباد: عمران خان اور ڈاکٹر طاہرالقادری کی جانب سے انتخابی دھاندلیوں کے الزامات کے جواب میں حکومت نے حقائق نامہ جاری کر دیا ہے۔

    وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریا ت پرویز رشید ، وزیر خزانہ اسحاق ڈار ، وزیر مملکت برائے آئی ٹی انوشہ رحمان نے مشترکہ پریس کانفرنس میں بیالیس صفحات پر مشتمل حقائق نامہ کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سازش کے تحت2015 تک ملک کو کمزور کرنے کیلئے دو لوگوں کو تلاش کیا گیا،ان کاکہناتھاکہ منصوبہ بندی کے تحت دھاندلی کی سازش کے الزامات پر انہیں تحفظات ہیں اور عمران خان کی طر ف سے لگائے گئے الزامات کسی بھی قومی اوربین الاقوامی مبصرین کی رپورٹ میں شامل نہیں۔

    پرویز رشید نے عمران خان کو بہتان خان کے نام سے منصوب کرتے ہوئے کہاکہ تیس دنوں میں انھوں نے ایک سو بیس تقاریر کیں اور جھوٹ کا سہار ا لیتے ہوئے انتخابی نظام کو ناکام بنانے کی کوشش کی دوسری جانب ایک شخص کنٹینر پر کھڑے ہو کر قرآن و حدیث کے حوالے دیکر غیبت اور بہتان ترازی کرتے ہیں۔

    ان کاکہناتھاکہ عمران خان پارلیمنٹ سے بھاگے ہیں انہوں نے غلط بیانی سے کام لیتے ہوئے کہاکہ دھاندلی سے متعلق رپورٹ الیکشن کمشین کی ہے، پرویز رشید نے چیلنج کیا کہ عمران خان اپنا پینل بیٹھائیں اور مبصرین کی رپورٹ کی ایک ایک سطر پیش کریں گےاور وہ ثابت کریں کہ ان کے الزامات رپورٹ کا حصہ ہیں ۔

    اس موقع پر اسحاق ڈار نے کہا کہ عمران خان تمام پارلیمنٹ ختم کرنا چاہتے ہیں جبکہ عام انتخابات کے بعد چند درجن لوگوں نے ٹرائیبونل سے رابطہ کیا، انہوں نے کہاکہ 55 حلقوں میں پی ٹی آئی کی انتخابی ضمانتیں ضبط ہوئیں جبکہ دس حلقوں میں انھوں نے امیدوار کھڑے نہیں کیئے ۔ پی ٹی آئی کی صرف تیس انتخابی عزرداریاں تھیں پنجاب میں 15 ، انتخابی مقدمات میں مسلم لیگ نواز کے حوالے سے صرف دو نشستیں تھیں، انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی انتخابات میں ہارنے کی اصل وجہ پارٹی کی اندرونی کمزوریاں تھیں، ان کاکہناتھاکہ دھرنوں کی وجہ سے معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے اب تک 2.4 ارب ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے،اسحاق ڈار نے کہاکہ کپتان جی جانے دو معیشت کو بڑھانے دو۔

    انوشہ رحمان نے کہاکہ پی ٹی آئی کے چودہ میں سے بارہ مطالبات پر معاملات طے ہو چکے تھے تمام بڑی مبصر ٹیموں نے عام انتخابات کی تعریب کی اور ماضی میں ہونے والے انتخابات کے معاملے میں ان انتخابات کو بہتر قرار دیا، ایک سوال کے جواب میں اسحاق ڈار نے کہاکہ سول ملٹری تعلقات بہترین ہیں جبکہ دھرنوں کے قائدین کی ہٹ دھرمی کے باعث مزاکراتی عمل ناکام ہوا۔