Tag: Federal Information Minister

  • عمران خان نے پی ٹی وی پرحملہ کرنےوالوں کو ٹائیگرکہا تھا، پرویز رشید

    عمران خان نے پی ٹی وی پرحملہ کرنےوالوں کو ٹائیگرکہا تھا، پرویز رشید

    اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید کاکہنا ہے کہ حکومت نے تشدد کے بجائے صبر اور برداشت کاراستہ اپنایا،وزیراعظم کو استعفٰی کیلئے دھمکی دینا اور تحریک انصاف کی ریلی پر فائرنگ دونوں قابل مذمت ہیں۔

    اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید کاکہنا تھا کہ حکومت نے تشدد کے بجائے صبر اور برداشت کا راستہ اپنایا،وزیراعظم کواستعفیٰ دینےکیلئےدھمکی دی جارہی ہے،پی ٹی وی پرحملےکےبعدعمران خان کوجرم کااحساس ہوا، پی ٹی آئی کی ریلی پرفائرنگ کی مذمت کرتےہیں۔

    پرویزرشید نے کہا کہ ہر واقعےکی ذمہ داری ن لیگ پرڈال دی جاتی ہے، حملہ کرنیوالوں کی ضمانتیں تحریک انصاف نےکرائیں، پی ٹی وی پرحملہ کرنےوالوں کوٹائیگرکہاگیا، حملہ کرنےوالوں نےپی ٹی آئی کےجھنڈےاٹھارکھےتھے،عمران خان نے14اگست سےیکم ستمبرتک اشتعال انگیزتقاریر کیں۔

     ان کا کہنا تھا کہ شیخ رشیدکی اشتعال انگیزی پرعمران خان قطع تعلق کرلیں، شیخ رشیدنےملک جلانےکی بات کی توعمران سورہےتھے،انہوں نے کہا کہ فوٹیج موجودہےعمران خان نےپی ٹی وی پرحملہ کاحکم دیا،غلطی کا احساس ہونے پر حملہ آوروں کو واپس بلالیا، تمام باتوں سےثابت ہواحملہ آورعمران خان کےکارکن تھے،عمران خان کودہشتگردی کی ذمہ داری قبول کرناہوگی، عمران کی گرفتاری کافیصلہ حکومت نہیں عدالت کریگی۔

  • نواز شریف عمران خان کا خوف بن گئے ہیں، پرویز رشید

    نواز شریف عمران خان کا خوف بن گئے ہیں، پرویز رشید

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعت پرویز رشید نے کہا ہے عمران خان کی سیاست شریف خاندان پر الزامات لگانے تک محدود ہوکر رہ گئی ہے ۔

    پرویز رشید کا کہنا ہے نواز شریف عمران خان کا خوف بن گئے ہیں، عمران نےپارلیمنٹ ، پی ٹی وی پر حملہ کرکےقانون کی دھجیاں اڑھادی۔ان کا کہنا تھا، عمران خان کا آج صفائی دینے سے بہتر تھا اس دن اپنے کارکنوں کو قابو میں رکھتے،ان کا کہنا تھا عمران خان پہلےغلطی کرتےہیں پھرصفائی اور معافی پراترآتےہیں۔ عمران خان بتائیں کیا وہ قانون سے بالا تر ہیں۔

  • وزیرِاعظم کے دورۂ چین سے عمران خان کے مقاصد خاک میں مل گئے، پرویز رشید

    وزیرِاعظم کے دورۂ چین سے عمران خان کے مقاصد خاک میں مل گئے، پرویز رشید

    اسلام آباد: وفاقی وزیرِ اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ وزیرِاعظم کے کامیاب دورۂ چین سے عمران خان کے مقاصد خاک میں مل گئے ہیں۔

    وفاقی وزیرِاطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ نیا پاکستان تو بن چکا ہے، عوام نے مینڈیٹ دے دیا اور جس کو دیا وہ مینڈیٹ کا تحفظ کرنا بھی جانتے ہیں، وزیرِ اطلاعات کا کہنا تھا کہ عمران خان خیبر پختونخوا میں اپنی ناکامیوں کا اعتراف کیوں نہیں کرتے ہیں ۔

    وزیرِ اطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیرِاعظم نواز شریف کے کامیاب دورۂ چین سے عمران خان کے مقاصد خاک میں مل گئے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ چین جیسے ملک کا اعتماد ن لیگ کی حکومت کی شفافیت کی دلیل ہے۔

    عمران خان کی پیش کش کے جواب میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سوشل ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں کہا ہے کہ یوٹرن کیا ہوتا ہے،سب جانتے ہیں اس کے جاننے کیلئے ترجمان کی ضرورت نہیں۔

  • چیف الیکشن کمشنرکی تقرری : وزیراطلاعات کےسیاسی رابطے

    چیف الیکشن کمشنرکی تقرری : وزیراطلاعات کےسیاسی رابطے

    اسلام آباد: وزیر اطلاعات پرویز رشید کے چیف الیکشن کمشنر کے تقرر پر سیاسی رہنمائوں سے رابطے، ایم کیو ایم نے ناصر اسلم زاہد اور رانا بھگوان داس سمیت چار نام دے دئے۔

    وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کے سیاسی جماعتوں سے رابطوں کے بعد ایم کیو ایم انےجسٹس ناصر اسلم زاہد، جسٹس رانا بھگوان داس ،جسٹس غوث محمد، اورجسٹس تصدق حسین جیلانی کے نام وفاقی حکومت کو پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے فیصلے کی توثیق کر دی ہے۔

    اس سے قبل ملک میں چیف الیکشن کمشنر کے تقرر پر سیاسی جماعتوں کی سرگرمیوں کے بعد وزیر اعظم نواز شریف نے بھی پرویز رشید کو اپوزیشن سیاسی رہنمائوں سے رابطوں کا ٹاسک دے دیا، پرویز رشید نے حکم ملتے ہی ٹیلیفون کھڑکھڑانے شروع کر دئے اور جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق، جے یو آئی فے کے امیر مولانا فضل الرحمن،حاصل بزنجو اورقومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب شیر پاؤا ور متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما بابر خان غوری اور اے این پی کے حاجی عدیل سے رابطہ کیا اور انہیں چیف الیکشن کمشنر کے تقرر پر بریفنگ دی۔ بعض رہنمائوں نےماضی میں انتخابی دھاندلی کے حوالے سے شکوہ بھی کیا۔

  • ارکان کورقوم کی پیش کش کاالزام شرمناک ہے، پرویز رشید

    ارکان کورقوم کی پیش کش کاالزام شرمناک ہے، پرویز رشید

        اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات ونشریات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی کا استعفیٰ دینے کا دل نہیں کرتا۔

    پرویز رشید کا کہنا ہے کہ پاکستان میں قانون کی حکمرانی ہے یہ شاہ محمود قریشی کی درگاہ نہیں ہےکہ وہ اپنی من مانی کریں انھیں بھی قانونی کی پابندی کرنی ہوگی،پرویز رشید کا کہنا تھا کہ جاویدہاشمی کی طرح شاہ محمودقریشی بھی استعفےکااعلان کردیں،وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ارکان کورقوم کی پیش کش کاالزام شرمناک ہے۔

  • پرویزرشید نے نادرا کی شفافیت مشکوک قراردے دی

    پرویزرشید نے نادرا کی شفافیت مشکوک قراردے دی

    اسلام آباد : قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی وزیر اطلاعات پرویزرشید نے نادرا کی شفافیت مشکوک قرار دے دی ہے، پرویز رشید نے کہا کہ نادرا نے سیاسی نظام کو نقصان پہنچایا ہے، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ شواہد کے باوجود ملزمان کیوں رہا کیے گئے۔

    اطلاعات و نشریات کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں پرویز رشید پھٹ پڑے، انکا کہنا تھا کہ نادرا کا نظام مکمل طور پر شفاف نہیں، نادرا نے چھوٹے دعوے کیے اور سیاسی نظام کو نقصان پہنچایا ۔

    قائمہ کمیٹی کو بریفنگ میں آئی جی طاہر عالم نے کہا کہ ہائی کورٹ نے دھرنے کے ملزمان کو رہا کروایا، گرفتار افراد نے تسلیم کیا کہ قیادت کے کہنے پر پی ٹی وی پر حملہ کیا گیا۔عدالت ریکارڈ منگوائے بغیر مقدمات خارج کروائے گئے۔

    جس پر پرویز رشید کا کہنا تھا کہ ملزمان کو سزائے دینے کے لیے کبھی رات کو عدالتیں نہیں لگتی، شواہد کے باوجود ملزمان کیوں رہا کیے گئے۔

  • لاہور میں پرویز رشید کا گو نواز گو کے نعروں سے استقبال

    لاہور میں پرویز رشید کا گو نواز گو کے نعروں سے استقبال

    لاہور: وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید لاہور پہنچے تو ان کا وہاں پر گو نواز گو کے نعروں سے استقبال کیا گیا۔

    لاہور ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا کہ چند لوگوں کو جمع کرکے مخالفین کیخلاف نعرے لگانے والے یاد رکھیں ان کیخلاف بھی ایسا ہوسکتا ہے، اس طرح کا وقت عمران خان پر بھی آسکتا ہے،وزیر اطلاعات پرویزرشید کا کہنا ہے کہ حکومت جمہوری آزادی میں رکاوٹ نہیں ڈالےگی،مخالفانہ نعرے کے کلچر کو فروغ نہیں دیناچاہتے،جلسہ کرناہر سیاسی جماعت کا حق ہے۔

    وفاقی وزیر اطلاعات پرویزرشید کا کہنا تھا کہ ہم مخالفانہ نعرے کے کلچر کو فروغ نہیں دیناچاہتے،پی ٹی آئی کےجلسےمیں بھی مخالفانہ نعرےلگ سکتےہیں، ہم اپنے کارکنان کو منفی سیاست کی تربیت نہیں دیتے، تشددکےذریعے تبدیلی کا راستہ اختیار نہ کیا جائے، ہم کسی کے جلسے کو خراب نہیں کرنا چاہتے ہیں، لاہور ہمارا گڑھ ہے، ان سے زیادہ لوگ جمع کرسکتے ہیں۔

    پرویز رشید نے کہا کہ یہ کہنا درست نہیں کہ لاہور صرف میرا گھر ہے، ملک کسی ایک جماعت کا نہیں، پاکستان ہم سب کا ہے، پاکستانی عوام نے 5 سال کیلئے حکومت کو منتخب کیا، انتخابات اپنے وقت پر ہی ہوں گے، ن لیگ کو ڈیڑھ کروڑ جبکہ پی ٹی آئی کو 75 لاکھ ووٹ ملے۔