Tag: Federal interior minister

  • ‘ عارف علوی صدر بنیں، عمران نیازی کے ذاتی غلام نہ بنیں ‘

    ‘ عارف علوی صدر بنیں، عمران نیازی کے ذاتی غلام نہ بنیں ‘

    وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ملک آئین کے مطابق چلنا ہے عمران نیازی کے حکم پر نہیں، عارف علوی صدر بنیں، عمران نیازی کے ذاتی غلام نہ بنیں۔

    وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ خان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ صدرمملکت کا عہدہ آئینی منصب ہے،سیاسی نہیں لیکن آئین پرعمل کا وقت آتے ہی صدر، گورنر اور پوری پی ٹی آئی بیمار پڑ جاتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ 21 دن سے پنجاب کسی وزیراعلیٰ اور کابینہ کے بغیرچلایا جارہا ہے سپریم کورٹ کے بعد لاہور ہائیکورٹ کے حکم کی توہین کی جارہی ہے، یہ نہیں چاہتے کہ اہل لوگ صوبے میں خدمت کا عمل شروع کریں۔

    رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ صدر آئین پر عمل کریں اور فوری نامزدگی کریں، چیئرمین سینیٹ کی نامزدگی گئی ہوئی ہے، وہ آئینی عہدیدار ہیں۔

    وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ سمجھ میں آرہا ہے کہ سیاست کو اس حد تک کیوں لیجایا جارہا ہے۔

    واضح رہے کہ نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز آج اپنے عہدے کا حلف اٹھا رہے ہیں۔

    مزید پڑھیں: گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی طبیعت ناساز

    گورنر پنجاب کے بیمار ہوجانے کے باعث چیئرمین سینیٹ ان سے حلف لینے کیلیے خصوصی طور پر لاہور آئے ہیں۔

  • نواز شریف نیب کے قیدی ہیں پلی بارگین بھی ان ہی سے ہوگی حکومت سے نہیں، اعجاز شاہ

    نواز شریف نیب کے قیدی ہیں پلی بارگین بھی ان ہی سے ہوگی حکومت سے نہیں، اعجاز شاہ

    سرگودھا : وزیرداخلہ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ نوازشریف نیب کے قیدی ہیں پلی بارگین بھی ان ہی سے ہوگی، میرا یا حکومت کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے، اب کشمیر کا کوئی سودا نہیں کرسکتا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرگودھا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ حکومت نواز شریف یا آصف زرداری سے کسی قسم کی کوئی ڈیل نہیں کر رہی۔

    پلی بارگین نیب کے قوانین میں شامل ہے اور وہ ہی کسی بھی قسم کی ڈیل کر سکتے ہیں۔نوازشریف نیب کے قیدی ہیں پلی بارگین بھی ان ہی سے ہوگی، ہماری حکومت کا اس سے کوئی تعلق نہیں۔

    کشمیر سے متعلق ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کو موجودہ حکومت نے سفارتی سطح پر تاریخی طور پر اٹھایا، جتنا وزیر اعظم عمران خان نے مسئلہ کشمیر کے لیے کام کیا اتنا آج تک کسی رہنما نے نہیں کیا، اگرہم اپنا فیصلہ بدل لیتے تو ہم میں اور مودی میں کوئی فرق نہیں رہ جاتا۔

    اعجاز شاہ کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر میں کرفیو ختم ہونے پر ہی نریندر مودی کا اصل امتحان شروع ہوگا، جموں اور لداخ میں مسلم آبادی کم ہے وہاں لاک ڈاؤن اتنا سخت نہیں۔

    وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ کشمیر کا سودا جو کرسکتے تھے اللہ نے انہیں جیل بھیج دیا ہے، حکومت اور قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے، اب کشمیر کا کوئی سودا نہیں کرسکتا،

  • دنیا کو معلوم ہو، پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فاتح ملک کا نام ہے، احسن اقبال

    دنیا کو معلوم ہو، پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فاتح ملک کا نام ہے، احسن اقبال

    لندن: وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف اپنی کامیابیوں سے دنیا کو آگاہ کرنا چاہتا ہے۔

    انھوں نے لندن میں منعقدہ انسداد دہشت گردی کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کا شکار ملک تھا، اب دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فاتح ملک بن چکا ہے۔

    احسن اقبال نے کہا کہ دنیا کو ماحولیاتی تبدیلی، دہشت گردی، انتہاپسندی جیسے چیلنجزدرپیش ہیں جن کی وجہ سے عالمی سیاست ٹوٹ پھوٹ رہی ہے، ان چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اجتماعی کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔

    انھوں نے کہا کہ انتہاپسندی کے اسباب سے آگاہی حاصل کرنے کی ضرورت ہے، یہ جانے بغیراسے شکست نہیں دی جا سکتی، تنازعات کا حل نہ ملنے پرافراد انتہاپسندی کی جانب راغب ہوتے ہیں۔

    وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان کو سوویت یونین کے خلاف جنگ کے بعد تنہا چھوڑ دیا گیا تھا اور مغربی ممالک فتح کے جھنڈے لہراتے ہوئے نکل گئے تھے لیکن پاکستانی قوم نے دہشت گردی کے خلاف جرأت کا مظاہرہ کیا۔

    عمران خان نے کبھی یونین کونسل نہیں چلائی، وہ بھلا ملک کیا چلائیں گے: احسن اقبال

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت نے انتہاپسند عناصر سے نمٹنے کیلئے عملی اقدامات کیے، کالعدم تنظیموں کے انفراسٹرکچر، تربیت گاہوں اور نیٹ ورکس کو تباہ کیا، ان کی فنڈنگ روکنے کے لیے اکاؤنٹس منجمد کیے۔

    احسن اقبال نے کہا کہ ہمیں مغربی ممالک سے امداد کی ضرورت نہیں، ہم چاہتے ہیں مغربی ممالک انتہا پسندی کے مسئلے کو سمجھیں، یہ ایک دوسرے پر الزام تراشی کا وقت نہیں ہے، انتہا پسندی کے انسداد کے لیے ایک مؤثر پالیسی بنانی ہوگی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • دھرنے والے لاشیں گرانا چاہتے ہیں، انکا مقصد کامیاب نہیں ہوگا، احسن اقبال

    دھرنے والے لاشیں گرانا چاہتے ہیں، انکا مقصد کامیاب نہیں ہوگا، احسن اقبال

    اسلام آباد : وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ دھرنے والے چاہتے ہیں 2،3لاشیں اٹھائیں اور ہنگامہ آرائی ہو لیکن ہم نہیں چاہتے کہ ماڈل ٹاؤن جیسا کوئی دوسرا سانحہ ہو۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں سی پیک سے متعلق جےسی سی اجلاس سے پہلے مشاورتی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ساتواں جے سی سی کا اجلاس20اور21نومبر کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔

     وزیر داخلہ نے کہا کہ دھرنے والوں کا مقصد کامیاب نہیں ہونے دیں گے، دھرنے والوں نے کارروائی جاری رکھی تو انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہوں گے۔

    اجلا س میں وزیراعظم آزاد کشمیر، گورنراور وزیراعلیٰ کےپی کے، چاروں صوبوں کے سیکریٹریز منصوبہ بندی اور دیگرحکام شریک تھے، اجلاس میں جےسی سی سے متعلق صوبوں کے منصوبوں پر مشاورت کی گئی۔

    سی پیک کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سی پیک اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہے، منصوبے میں پرائیویٹ سیکٹر کا بھی اہم کردار ہے، سی پیک پر پورا پاکستان ایک پیج پر ہے،سب جلد تکمیل کیلئے پرعزم ہیں۔

    اجلاس سے خطاب میں احسن اقبال کا کہنا تھا کہ قومی اتحاد و اتفاق سے سی پیک منصوبہ حقیقت بن چکا ہے، سی پیک کی وجہ سے پاکستان میں روزگار کے مزید مواقع پیداہوں گے۔

    احسن اقبال نے کہا کہ پورٹ قاسم پاور پلانٹ کا افتتاح رواں ماہ کردیا جائےگا، توانائی، ٹرانسپورٹ، انفراسٹرکچر منصوبوں کو مکمل کیا جارہاہے۔

    سی پیک کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ سی پیک کے دوسرے فیزمیں صنعتی تعاون کو بڑھایا جائے گا، خصوصی اقتصادی زونز کی ملکیت صوبوں کےحوالے کی جارہی ہے، بلوچستان میں پینے کےصاف پانی کے منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائےگا۔

     

  • عمران خان کا کرپشن کی بات کرنا سیاسی ڈرامہ ہے، احسن اقبال

    عمران خان کا کرپشن کی بات کرنا سیاسی ڈرامہ ہے، احسن اقبال

    نارووال : وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان کا کرپشن کی بات کرنا سیاسی ڈرامہ ہے، پی ٹی آئی خود کرپٹ جماعتوں میں سےایک ہے، سوشل میڈیا پر جھوٹی خبریں اور جھوٹا پروپیگنڈا بہت بڑا ہتھیار ہے۔

    ان خیالات کااظہار انہوں نے نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، احسن اقبال کا کہنا تھا کہ آٹھ ماہ بعد ہماری حکومت دوسری بار اپنی مدت پوری کریگی، جس کے بعد ہی عام الیکشن ہوں گے، ن لیگی حکومت نے پاکستان کے دو بڑے جن بوتل میں بند کئے ہیں، پہلا جن دہشت گردی اور دوسرا لوڈ شیڈنگ کا تھا۔

    وزیر داخلہ نے کہا کہ تحریک انصاف کرپٹ جماعتوں میں سے ایک ہے، عمران خان کا کرپشن کی بات کرنا سیاسی ڈرامہ ہے، عمران خان اپنا ڈرامہ ن لیگ کےخلاف استعمال کرتےہیں۔

    انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی پالیسیوں سے آج خیبرپختونخوا کےعوام پریشان ہیں، پی ٹی آئی میں شامل ہونے والے ن لیگ میں واپس آرہے ہیں، ہم ملک میں فسادنہیں چاہتے لیکن شیخ رشید اور عمران خان حکومت ڈی ریل کرنے کی تلاش میں ہیں۔

    وزیر داخلہ احسن اقبال نے سابق صدر کو تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری کی زبان پرکرپشن کی بات سجتی نہیں، پیپلزپارٹی دورمیں ہر ہفتے کرپشن کا نیا کیس سامنے آتا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا اہم میدان بن گیا ہے، اس کےمثبت اور منفی دونوں پہلو ہیں، سوشل میڈیا پر جھوٹی خبریں اور جھوٹا پروپیگنڈا بہت بڑا ہتھیار ہے جس کی حوصلہ شکنی ہونی چاہیے،سوشل میڈیا پرجمہوری آزادی کا احترام کیا جائے۔

  • وقت بتائے گا نوازشریف کو ہٹانا ملک کمزور کرنیکی سازش تھی، احسن اقبال

    وقت بتائے گا نوازشریف کو ہٹانا ملک کمزور کرنیکی سازش تھی، احسن اقبال

    نارووال : وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ نوازشریف کو ہٹایا جانا پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش ہے، تاریخ ثابت کرے گی کہ فیصلہ ملکی مفاد کیخلاف ہے، نون لیگ کو دھڑوں میں تقسیم کرنے والوں کے ارادے ناکام ہو گئے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے نارووال میں حافظ عبدالرحمن ٹرسٹ کے زیر اہتمام عید ملن پارٹی سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ نارووال کو دس سالوں میں پنجاب کا بہترین ضلع بنائیں گے، اگر معشیت مضبوط ہو جائے تو کوئی پاکستان کو اوئے نہیں کہے گا، پاکستان کی ترقی سے دشمن خائف ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ 20 سال بعد تاریح بتائے گی کہ نواز شریف کو ہٹانا ملک کے خلاف تھا، جو کہتے تھے نواز شریف کے جانے کے بعد نون لیگ کے 25 دھڑے بنیں گے وہ لوگ کامیاب نہیں ہوئے۔ ن لیگ کو ٹکڑے ٹکڑے ہوتا دیکھنے والوں کے سبھی ارادے ناکام ہو گئے۔

    انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے پاکستان کو دہشت گردی سے پاک کر دیا ہے، 2018 تک لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی کا خاتمہ کرتے ہوئے ترقی کرنا ہے۔

    احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران خان کے جلسے پھیکے پڑ گئے ہیں، لاہور کے جلسہ میں آدھی کرسیاں خالی تھیں، عوام نے ان کی سیاست مسترد کر دی ہے۔

    وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان پچھلے چار سال سے ملک کا ستیا ناس اور بیڑہ غرق کرنے والی سوچ پھیلانے کیلئے کام کررہے ہیں۔

    عمران خان بیرونی فنڈنگ کیس کا سامنا نہیں کرتے، بیرونی فنڈنگ کی حقیقت سامنے آئی تو عمران خان کے چہرے سے سارے نقاب اتر جائیں گے جلد سامنےآجائے گا کہ یہ کس کے ایجنڈے پر کام کرتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ محرم میں دشمن تفرقہ پھیلانے کی کوشش کرے گا لیکن عوام کسی کو موقع نہ دیں۔

     

  • دو انسانوں کو زندہ جلانا جمہوریت اورعدالیہ کی تضحیک ہے، چوہدری نثار

    دو انسانوں کو زندہ جلانا جمہوریت اورعدالیہ کی تضحیک ہے، چوہدری نثار

    اسلام آباد: وفاقی وزیرِ داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ سانحہ لاہور کے ردِ عمل کو نظر انداز نہیں کر سکتے، دو افراد کو زندہ جلانا اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانا بدترین دہشتگردی ہے۔

    یوحنا آباد کے گرجا گھروں میں خونی حادثہ اور بد ترین ردعمل نے ایوانوں میں بیٹھے لوگوں کو بھی جھنجوڑ ڈالا، وزیرِ داخلہ چوہدری نثار نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے یوحنا آباد واقعے کی مذمت کی اور بتایا کہ واقعے میں صرف مسیحی نہیں مسلمان بھی جان سے گئے۔

    انھوں نے بتایا کہ لاہور چرچ حملوں میں اکیس افراد کی موت ہوئی، سات مسلمان اور چودہ عیسائی جاں بحق ہوئے جبکہ اکہتر افراد زخمی ہوئے، انھوں نے کہا کہ لاہور واقعہ کے ردعمل میں جو کچھ ہو ا اس کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا دو انسانو ں کو زندہ جلانے سے عالمی دنیا میں پاکستان کا کیا تاثر گیا ہے۔

    چوہدری نثار نے کہا کہ گرجا گھروں پر حملہ درندگی ہے مگر اس کا ردعمل بھی بد ترین دہشتگردی سے کم نہیں، دہشتگردی کے واقعات پر اس طرح کا رد عمل افسوسناک ہے۔

    چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ امام بارگاہوں ، مساجد اور سکولوں پر حملے ہوئے مگر ایسا ردعمل نہیں آیا۔

    وزیرِ داخلہ نے سیکیورٹی خامیوں پر تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں لاکھوں عبادت گاہیں ہیں ہر جگہ دو تین اہلکار بھی کھڑے کریں تو باقی ملک کون دیکھے گا۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ سانحہ یوحنا آباد کے بعد دو انسانوں کو زندہ جلانے سرکاری و غیر سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کرنے والوں کیخلاف قانون کے تحت سخت کارروائی کی جائیگی، کسی کو بھی قانون کو ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔

    چوہدری نثار نے کہا کہ پوری قوم گزشتہ 14 سال سے حالات جنگ میں ہے، ایک طرف دہشتگرد ہمارے گھروں کو آگ لگا رہے ہیں اور پھر ہمارے اپنے ہی لوگ ان کا ایجنڈے آگے بڑھائیں تو اس کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

    انہوں نے کہا کہ دہشت گرد چاہتے ہیں عوام کو خوفزدہ کیا جائے لیکن ہمیں ان کا مقابلہ کرنا ہے، دہشت گردوں کے گرد گھیرا تنگ کیا جاچکا ہے جس کی وجہ سے وہ اپنے آسان اہداف کو نشانہ بناتے ہیں۔

    وزیرداخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ چوہدی نثار علی خان نے کہا کہ سکیورٹی ادارے سانحہ شکار پور کے نیٹ ورک تک پہنچ چکے ہیں جنھیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا جبکہ دو ملزمان پہلے ہی گرفتار ہو چکے ہیں، سندھ پولیس اور انٹیلی جنس اداروں میں تعاون بہترہوا ہے، چوہدری نثار پولیس،انٹیلی جنس اداروں کے مربوط رابطے سے کامیابی ملی۔

    ان کا کہنا تھا کہ شفقت حسین کی پھانسی کے معاملے پرسیاست نہ کی جائے، انسدادِ دہشت گردی عدالت نے مجرم کو پھانسی کی سزا سنائی جب کہ دیگر عدالتوں نے بھی مجرم کو تمام قانونی مراحل مکمل ہونے کے بعد سزا برقرار رکھی تاہم اس پرسیاست سمجھ  میں نہیں آتی۔

    چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ مجرم کے کم عمر ہونے کے حوالے سے سوشل میڈیا بہت متحرک ہے جبکہ سیاسی بیانات بھی آرہے ہیں، انھوں نے ایوان کو بتایاکہ جیل کے ریکارڈ کے مطابق شفقت حسین کی عمر25 سال ہے حکومت نے سفارش کی تھی کہ مجرم کی عمر کے تعین کیلئے اس کا ڈی این اے کروایا جائے تاہم سندھ حکومت کی جانب سے یہ مراسلہ ملا کہ ڈی این اے عدالتی فیصلوں کے خلاف ہوگا۔

    انھوں نے کہاکہ اب بھی اگر کوئی عمر کے حوالے ریکارڈ سامنے آتا ہے تو اس معاملے کو دیکھنے کیلئے تیار ہیں ۔انھوں نے کہا کہ مجرم سے جو سات سال کا بچہ قتل ہوا اس کے لواحقین کے بھی کچھ حقوق ہیں، پیپلزپارٹی دورمیں شفقت حسین کی رحم کی اپیل مسترد ہوئی تھی۔

  • وزیر داخلہ نے سزایافتگان کے تبادلے کے معاہدوں پرعملدرآمد سےروک دیا

    وزیر داخلہ نے سزایافتگان کے تبادلے کے معاہدوں پرعملدرآمد سےروک دیا

    اسلام آباد: وفاقی وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خان نے تمام ممالک کے ساتھ سزا یافتہ مجرمان کے تبادلے کے معاہدوں پر عملدرآمد روک دیا ہے۔

    وزیرِ داخلہ کے حکم پر کی گئی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ گزشتہ کئی سالوں سے بیرون ملک خطرناک جرائم میں ملوث پاکستانیوں کو ان معاہدوں کے تحت لایا جاتا تھا پھر وزارت داخلہ اور صوبائی حکومتوں کے افسران کی ملی بھگت سے ان مجرمان کو غیر قانونی طور پر رہا کردیا جاتا تھا۔

    وزیرِ داخلہ نے نئی شفاف پالیسی وضع کرنے سے پہلے وزارتِ داخلہ، وزارتِ خارجہ اور ایف آئی اے کو کسی بھی معاہدے کے تحت کسی قسم کی پیشرفت سے روک دیا ہے۔

    وزیرِ داخلہ نے حکم دیا ہے کہ گزشتہ سالوں میں رہا کیے گئے مجرمان کے حوالے سے انکوائری ایک ہفتے میں مکمل کی جائے اور اس میں شامل تمام لوگوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کرتے ہوئے انہیں گرفتار کیا جائے۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ دنیا میں پاکستان کو بدنام کے ذمے داران سے کوئی رعایت نہ برتی جائے۔