Tag: FEDERAL MEETING

  • وفاقی کابینہ کا اجلاس: ملک بھر میں سگریٹ کی فروخت پر پابندی کا فیصلہ

    وفاقی کابینہ کا اجلاس: ملک بھر میں سگریٹ کی فروخت پر پابندی کا فیصلہ

    اسلام آباد: وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں رہنماؤں نے ملک بھر میں کھلے عام سگریٹ کی فروخت پر پابندی کی منظوری دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت اجلاس میں کابینہ نے کھلے عام سگریٹ کی فروخت پر پابندی کا فیصلہ کیا، پابندی کی خلاف ورزی پر تمباکو نوشی آرڈیننس کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

    اجلاس کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق رہنماؤں نے وزیر اعظم کو پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن( پی آئی اے) کی موجودہ صورت حال پر بریفنگ دی جس کے بعد کابینہ نے پی آئی اے کی تنظیم نو کی منظوری دے دی۔

    وفاقی کابینہ کا اجلاس: پیمرا کے ایگزیکٹو ممبر کی تعیناتی کی منظوری

    اجلاس میں کابینہ نے بجلی کی موجودہ صورت حال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ملک بھر میں گرمیوں کے موسم اور ماہ رمضان میں بلا تعطل بجلی فراہم کرنے کا عزم ظاہر کیا۔

    رہنماؤں نے وزیر اعظم کو سیکریٹری پاور ڈویژن بجلی کی طلب پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ ماہ تربیلہ 4 اور نیلم جہلم سے بجلی سسٹم میں شامل ہوگی جس کے لیے سیکریٹری پاور پلان بھی تیار ہے۔

    وفاقی کابینہ کا اجلاس: سفارشات کے تحت فاٹا خیبر پختونخوا کا حصہ بن جائے گا

    اجلاس میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت کی کوششوں سے بجلی کی پیداوار میں اضافہ ہوا، ملک بھر میں بجلی کی فراہمی حکومت کی ہمیشہ سے اولین ترجیح رہی ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ بجلی کے واجبات کی وصولی کے نظام کو موثر بنانا ہوگا، اس دوران ڈپٹی چیئرمین منصوبہ بندی نے کپاس کی پیداوار بڑھانے سے متعلق اجلاس کو بریفنگ دی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • وفاقی کابینہ کا اجلاس: پیمرا کے ایگزیکٹو ممبر کی تعیناتی کی منظوری

    وفاقی کابینہ کا اجلاس: پیمرا کے ایگزیکٹو ممبر کی تعیناتی کی منظوری

    اسلام آباد: وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں پیمرا کے ایگزیکٹو ممبر کی تعیناتی کی منظوری اور اسلام آباد ایئرپورٹ کا نام قائد اعظم ایئرپورٹ رکھنے کی سفارش کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں رہنماؤں نے کراچی پورٹ ٹرسٹ کے جنرل منیجر کی تعیناتی کی منظوری دی اور ملک کے  مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وفاقی کابینہ نے بجٹ تجاویز کی منظوری دے دی

    اجلاس میں کابینہ نے سوئی سدرن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ناموں کی منظوری دی جس کے لیے کمیٹی کا قیام وزیر نجکاری دانیال عزیر کی سربراہی میں ہوگا جبکہ کابینہ نے چیئرمین ایئر کے عہدے کا اضافی چارج دینے کی بھی منظوری دے دی۔

    اجلاس میں پاکستان اوریجن کارڈ کے لیے قواعد وضوابط تیار کرنے کی منظوری دیتے ہوئے کابینہ نے ای سی ی کے فیصلوں کی توثیق کردی، اور ایکسپورٹ پروسیسنگ زون اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو بھی زیر غور رہی۔

    وفاقی کابینہ نےحج پالیسی 2017کی منظوری دے دی

    کابینہ اجلاس میں اسٹیل ملز کی اراضی لیز پردینے کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا اور یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو کی سمری منظور ہوئی۔

    واضح رہے گذشتہ ماہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہواجس میں وفاقی کابینہ کی جانب سے ملکی سلامتی اور معاشی صورت حال کا جائزہ سمیت دس نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا، جبکہ سندھ میں نئے آئی جی کی تعیناتی کے معاملہ پر بھی کابینہ نے سوچ بچار کی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔