Tag: federal minister

  • وفاقی وزیر ہزاروں عازمین کے زخموں پر نمک پاشی نہ کریں، حج آرگنائزرز

    وفاقی وزیر ہزاروں عازمین کے زخموں پر نمک پاشی نہ کریں، حج آرگنائزرز

    وفاقی وزیر برائے مذہبی امور کے بیان پر حج آرگنائزرز  نے اپنا ردعمل دے دیا، ان کا کہنا ہے کہ حکومت 67ہزار عازمین حج کے زخموں پر مزید نمک پاشی نہ کرے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ترجمان حج آرگنائزرز کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر مذہبی امور عوامی نمائندے ہیں لہٰذا مسائل بھی عوامی سطح پر حل کریں۔

    ان کا کہنا تھا کہ 67ہزار عازمین حج کے زخموں پر مزید نمک پاشی نہ کریں، سعودی حکومت کی ٹائم لائن کی وجہ سے دنیا بھر کے حجاج متاثر ہوئے۔

    ترجمان نے کہا ہے کہ وزارت مذہبی امور آئندہ سال حجاج کو بھیجنے کا واضح اعلان کرے،14فروری کا جی ٹو جی ایگریمنٹ وزارت کے 2 بااختیار افسران نے کیا۔

    حج آرگنائزرز نے الزام عائد کیا ہے کہ منیٰ میں جگہ لینے کے لیے وزارت کا غیر ذمہ دارانہ رویہ رہا،67000پاکستانی حجاج کرام کے دکھ کا مداوا کیا جائے۔

    واضح رہے کہ پرائیویٹ حج اسکیم کے67 ہزار عازمین اس سال حج کی سعادت حاصل نہیں کر سکیں گے، گزشتہ روز حکومت نے عازمین حج کو پہنچنے والے نقصان کا ذمہ دار پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کو ٹھہرایا تھا۔

    اس سلسلے میں وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ دورہ سعودی عرب میں سعودی وزیر حج سے ملاقات ہوئی، حکومت عازمین حج کو سہولت کی فراہمی یقینی بنا رہی ہے۔

    مزید پڑھیں : حکومت نے عازمین حج کو پہنچنے والے نقصان کا ذمہ دار کسے ٹھہرایا؟

    انہوں نے کہا کہ رواں برس نجی حج اسکیم کے تحت رواں برس 25 ہزار عازمین جاسکیں گے۔ سردار محمد یوسف نے کہا کہ 14 فروری کی ڈیڈ لائن تک صرف تین ہزار 600 لوگوں نے رقم جمع کروائی۔

    انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ ٹور آپریٹرز عازمین کو پہنچنے والے نقصان کے ذمہ دار ہیں، جنہوں نے غفلت کی ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

  • مفتی عبد الشکور کی گاڑی کو حادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار

    مفتی عبد الشکور کی گاڑی کو حادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار

    اسلام آباد: گزشتہ روز وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبد الشکور کی گاڑی کو حادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار کرلی گئی، وفاقی وزیر کی گاڑی سے ٹکرانے والی گاڑی کی رفتار 110 کلو میٹر تھی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبد الشکور کی گاڑی کو حادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ پولیس نے تیار کرلی۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گاڑی پولٹری بزنس سے وابستہ شخصیت کے اسکواڈ میں شامل تھی، مفتی عبد الشکور کی گاڑی سے ٹکرانے والی گاڑی کی رفتار 110 کلو میٹر تھی جبکہ حادثے کے وقت مفتی عبد الشکور کی گاڑی کی رفتار 30 کلو میٹر تھی۔

    رپورٹ کے مطابق شاہراہ دستور پر جائے حادثہ کے مقام پر گاڑی کی حد رفتار 60 کلو میٹر فی گھنٹہ مقرر ہے، شاہراہ دستور پر جائے حادثہ کے مقام پر اس وقت ٹریفک سگنلز فری کیے ہوئے تھے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹکر مارنے والی گاڑی میں کوئی تکنیکی مسئلہ نہیں تھا، حادثے کے باعث مفتی عبد الشکور کی گاڑی کا ٹائر اور ایکسل الگ ہو گیا تھا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز مولانا عبد الشکور اپنی گاڑی میں نجی ہوٹل سے سیکریٹریٹ چوک کی طرف جاتے ہوئے خوفناک حادثے کا شکار ہوگئے تھے۔

    وفاقی وزیر کو حادثے کے فوراً بعد پولی کلینک اسپتال منتقل کیا گیا تھا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔

  • ‘ کسی قسم کی مداخلت کو قبول نہیں کیا جائے گا’

    ‘ کسی قسم کی مداخلت کو قبول نہیں کیا جائے گا’

    وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ کابینہ میں گورنر پنجاب کے معاملے پر بحث ہوئی ہے اور فیصلہ کیا گیا ہے کہ کسی قسم کی مداخلت کو قبول نہیں کیا جائے گا۔

    وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہر چیز قانون اور آئین سے ہٹ کر کی جارہی ہے، آئین وقانون کی خلاف ورزیاں ہوئیں، اعلیٰ عدلیہ کے فیصلے جاری ہوئے، پنجاب کی صورتحال پر تمام اتحادی جماعتوں سے مشاورت کی ہے کہ اس حوالے سے کیا اقدامات کیے جاسکتے ہیں۔

    وزیر قانون نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے صدر مملکت کے کل کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے صدر اور گورنر پنجاب کے آئین سے متجاوز اقدامات کی مذمت کی اور وزیراعظم کی بھیجی گئی ایڈوائز منظور کی اور گورنر پنجاب کو ہٹانے کے فیصلے کی توثیق کردی۔

    ان کا کہنا تھا کہ آئین پاکستان کے تحت حاکمیت اللہ تعالیٰ کی ہے اور کوئی آئینی عہدیدار اپنی حدود سے تجاوز نہ کرے اور اس حوالے سے کسی قسم کی مداخلت کو قبول نہیں کیا جائے گا۔

  • نواز شریف سے مشاورت کیلیے وزیراعظم لندن جارہے ہیں، مریم اورنگزیب

    نواز شریف سے مشاورت کیلیے وزیراعظم لندن جارہے ہیں، مریم اورنگزیب

    وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور  ن لیگ کا پارٹی وفد لندن جارہا ہے جو وہاں نواز شریف سے مشاورت کرے گا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف لندن جا رہے ہیں اور سیاسی بیروزگار یاد رکھیں کہ ن لیگ کا پارٹی وفد بھی جارہا ہے جو لندن میں نواز شریف سے مشاورت کرے گا اور سیاسی جماعتوں میں مشاورت معمول کی بات ہے، لیکن جن کے پاس کچھ دکھانے کو نہیں ہے ان کو بات کرنے کیلیے موضوع مل گیا، ہم وہ کریں گے جو پاکستان کےعوام کے حق میں بہتر ہوگا۔

    وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران خان کی سازش کو پنجاب میں دہرانے کی کوشش جاری ہے، آئین شکنی کرکے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا جارہا ہے جو کہ غنڈہ گردی ہے، سیاسی بے روزگار سودا بیچ رہے ہیں، وزارت قانون کو ہدایت کی گئی ہے کہ اس کا سدباب کیا جائے کہ آئندہ کوئی ایسا کرنے کی جرات نہ کرسکے، وفاقی حکومت اسلام آباد ہائی کورٹ کے نوٹس پر جواب دے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی کارکردگی کا صفحہ خالی ہے اس لیے جعلی خط لہرا رہے ہیں اگر ایک بھی چیز کارکردگی دکھانے کے لیے ہوتی تو انہیں جھوٹا سازشی خط نہیں لانا پڑتا۔

    مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ گزشتہ حکومت نے کارٹیلز اور مافیا کے ذریعے عوام کو لوٹا لیکن موجودہ حکومت کا پلان عوام کو ریلیف دینے کا ہے، وفاقی کابینہ کے اجلاس میں متعدد فیصلے کیے گئے ہیں، اس حوالے سے وزیراعظم حالات کا جائزہ لے کر بہت جلد قوم سےخطاب کریں گے جس میں عوام کی بہتری کے لیے پیکیج کا اعلان ہوگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم نے 3 ہفتے کے دوران 3 ضروری اشیا کے حوالے سے پرائس میکا نزم بنایا گیا ہے اور پہلی بار پہلی بارصوبوں کے ساتھ مل کر ایک طریقہ کار وضع کیا گیا ہے کہ قیمتوں کو کس طرح وفاق اور صوبوں میں مانیٹر کیا جائے، انہوں نے بتایا کہ کابینہ میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کی توثیق کی گئی ہے، ای سی سی نے آٹے کا 20کلوکا تھیلہ950 سے 800 کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ چینی کی قیمت75 روپے مقررکی گئی تھی جس کو کابینہ نے برقرار رکھا ہے۔

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ گزشتہ ادوارمیں جب چینی ایکسپورٹ ہوئی تو مصنوعی قلت کی گئی، پہلے چینی ایکسپورٹ کی گئی پھر اسے امپورٹ کیا گیا لیکن ملک میں اس وقت ڈیمانڈ کے مطابق چینی موجود ہے اور وزیراعظم نے چینی کی ایکسپورٹ پر مکمل پابندی لگادی ہے اور ہماری کوشش ہے کہ چینی کی قیمت کو واپس عوام کی پہنچ تک لایا جائے۔

    وفاقی وزیر کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزیراعظم نے وزارت فوڈ سیکیورٹی کو ہدایت جاری کردی ہیں، گندم کی پیداوار میں اضافے کیلئے اقدامات کی ہدایات کی گئی ہیں اور کابینہ نے 10 ملین ٹن گندم منگوانے کی منظوری دی ہے جب کہ ایک سے زائد غیر ملکی پاسپورٹ منسوخ کرنے کی بھی منظوری دی ہے، وفاقی کابینہ نے چیئرمین واپڈا کے استعفے اور فواد اسد اللہ خان کو ڈی جی آئی بی تقرری کی منظوری بھی دی ہے۔

  • وفاقی وزیر نے مستقبل کے شدید خطرے سے آگاہ کردیا

    وفاقی وزیر نے مستقبل کے شدید خطرے سے آگاہ کردیا

    وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ درجہ حرارت بڑھنے سے موسمیاتی مسائل بڑھنے کا خدشہ ہے،2025 تک پاکستان کی قلت کا شکار ہوجائے گا۔

    وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمٰن نے اپنے بیان میں کہا کہ گرین ہاؤس گیسز کی وجہ سے ماحول میں آلودگی آرہی ہے، جیسے جیسے دنیا کا درجہ حرارت بڑھ رہا ہے ہمارا بھی بڑھتا جارہا ہے، درجہ حرارت بڑھنے سے پانی کی قلت کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، خدشہ ہے کہ 2025 تک پاکستان پانی کی قلت کا شکار ہوجائے گا، وزیراعظم سے گزارش کرونگی کہ کلائمنٹ چینج پر اجلاس بلائیں۔

    انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں بلین ٹری سونامی اب بھی چل رہاہے جس پر بہت سارے سوالات اٹھے ہیں اس پر نیب نےبھی انکوائری شروع کردی ہے، اس سے متعلق بہت کام کی ضرورت ہے، صوبہ سندھ نے شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

    شیری رحمٰن نے مزید کہا کہ انتقام کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے، ملک کے بہتر مستقبل کیلئے ہم سب کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے، آگے بڑھنے کیلئے باہمی اعتماد اور مشاورت سے چلنا ہوگا۔

  • عمران خان پاکستان کے ہیرو نہیں ولن ہیں، احسن اقبال

    عمران خان پاکستان کے ہیرو نہیں ولن ہیں، احسن اقبال

    وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ توشہ خانہ کیس میں بھی عمران خان منہ چھپا رہےہیں وہ پاکستان کے ہیرو نہیں ولن ہیں۔

    وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور ترقی احسن اقبال نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان فارن فنڈنگ کیس میں کیوں منہ چھپا رہے ہو، اگر آپ کا دامن صاف ہے تو رسیدیں پیش کریں، وہ کوشش کررہے ہیں کہ انکی کرپشن پر آواز نہ اٹھائی جائے، وہ چاہتے ہیں کہ فارن فنڈنگ کیس کی کارروائی روکی جاسکے،الیکشن کمیشن کو بلیک مل کرنے کیلیے آئینی ادارے پر دھاوا بولنا عمران خان کا ایجنڈا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ عمران نیازی ہٹلر کا شاگرد ہے اور اسکی سیاست ہی نافذ کرنا چاہتا ہے اسی لیے وہ اپنے جتھوں کے ذریعے اداروں پر حملہ کرنا چاہتا ہے، عمران خان کو ممنوعہ فنڈنگ کےذریعے اقتدار میں لایا گیا، یقین ہے کہ ادارے آئین وقانون کےتحت فیصلے دینگے۔

    احسن اقبال کا کہنا تھا کہ کسی شخص نےایسا نہیں کیا کہ برادر ممالک کے تحفے بازار میں بیچے ہوں، انہوں نے 20 ہزار ارب قرض لیا، چار سال میں ہر شعبےکا بیڑہ غرق کر دیا گیا، عمران خان کو آٹا،چینی کا حساب دینا پڑے گا۔

    وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ قوم جانتی ہے جو کانٹے آپ بکھیر کرگئے وہ چننا ہیں، پاکستان کو ان کانٹوں سے صاف کرکے گل وگلزار کریں گے، عمران خان کی نالائقی کو پاکستان اسپیڈ سے بدلیں گے، اسلام آباد میٹرو منصوبے پر 4 سال سےگرد لگ رہی تھی، ہم نے یہ منصوبہ پانچ روز کے اندر آپریشنل کیا، ہم نےپورے ملک میں 2 ہزار کلومیٹر سڑکیں بنائی ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے بقول وزارت خارجہ، سلامتی کونسل کمیٹی جھوٹی ہے یعنی پوری قوم جھوٹی صرف مسٹر یوٹرن سچا ہے، نااہلی اور نااہلیت میں بہت فرق ہے، عمران خان انارکی پھیلانے پر یقین رکھتے ہیں۔

    احسن اقبال نے کہا کہ صدرغیر سیاسی ہوتا ہے اور پورے ملک کےلیے یکساں ہوتا ہے لیکن افسوس ہے کہ صدر اپنے حلف کی خلاف ورزی کررہے ہیں انہوں+ نے خود کو عمران خان کا کارکن بنالیا ہے۔

  • عمران خان عوام کو بیوقوف بنا رہے ہیں، احسن اقبال

    عمران خان عوام کو بیوقوف بنا رہے ہیں، احسن اقبال

    وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان عوام کو بیوقوف بنا رہے ہیں لیکن عوام اب آپ کے جھوٹے بیانات کو نہیں خریدیں گے۔

    وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان چاہتے ہیں تمام ادارے آپ کے سامنے ہاتھ باندھ کر کھڑے ہوں لیکن عدالتیں آئین کے تحت اپنا کام کرتی رہیں گی۔

    احسن اقبال نے کہا کہ ہمیں طعنہ دیا گیا کہ یہ لوگ ضمانت پر ہیں، جس وقت آپ نے حلف لیا تو آپ بھی ضمانت پر تھے، ہم آپ کےجھوٹے مقدمات میں سے سرخرو ہوکر نکلے ہیں۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ گزشتہ دور حکومت میں قومی سطح کے ترقیاتی منصوبوں کو تباہ کردیا گیا، ہماری حکومت سی پیک کا 90 فیصد کام مکمل کرکے گئی تھی لیکن عمران خان کی حکومت نے سی پیک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا، پاکستان نے2020 تک 9 صنعتی زون میں کام کرنا تھا، لیکن سابقہ دورمیں 9 میں 5 صنعتی زونز پر کام ہی نہ ہوسکا، سیاسی رشوت بانٹنے کے چکر میں منصوبے کا گلا گھونٹا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کےترقیاتی بجٹ کا حجم ایک ہزار ارب سے کم کردیا گیا، وفاقی ترقیاتی کے 44 فیصد بجٹ کا حلیہ بگاڑ دیا گیا ہے، پاکستان اسی وقت ترقی کرے گا جب معیشت مضبوط ہوگی۔

    احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران خان نے تمام اداروں کو برباد کیا، 4 سال معاشی دہشتگردی کی، پاکستان کرپشن کےحوالےسے درجہ بندی میں مزید 14 درجےگرگیا، ملک میں غربت میں تاریخی اضافہ ہوا، مہنگائی میں بدترین اضافہ ہوا، سابقہ دور حکومت میں اپوزیشن کو جیلوں میں دھکیلاگیا۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان پونے چار سال میں بھی کچھ نہ سیکھ سکے وہ اپنی ناکامی پر پردہ ڈالنے کیلیے عوام کو گمراہ کررہے ہیں۔

  • ’تمام عمل آئین کے مطابق ہوگا، کسی تشدد کی گنجائش نہیں‘

    ’تمام عمل آئین کے مطابق ہوگا، کسی تشدد کی گنجائش نہیں‘

    وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ تمام عمل آئین کے مطابق ہوگا کسی تشدد کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

    وفاقی وزیراطلاعات نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف مڈل کلاس پارٹی ہے تمام عمل آئین کے مطابق ہوگا۔

    فواد چوہدری نے مزید لکھا ہے کہ ایک مہذب قوم کا احتجاج بھی مہذب ہوگا اور کسی تشدد کی کوئی گنجائش نہیں۔

    وزیر اطلاعات نے یہ بھی لکھا کہ مخالف میڈیا ہاؤسز کی کمپین کہ کارکن خون ریزی کرینگے حیران کن ہے اور پرتشدد احتجاج کی یہ خبر بھی درجنوں خبروں کی طرح فیک نیوز ہے۔

     

    اس سے کچھ دیر قبل انہوں نے ایک اور ٹوئٹ پیغام میں کہا تھا کہ ہمارے ہاں یہ کہنے کا رواج ہے کہ پاکستان میں میڈیا آزاد نہیں ہے۔

    اپنے اس ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے مزید لکھا تھا کہ یہاں ہتک عزت کا قانون موجود نہیں ہے جس کی وجہ سے ہر کوئی جو مرضی بات کرنا چاہے کرلیتا ہے۔

     

    انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ہمارے ہاں ٹی وی چینلز کو پاکستان میں ایک روپے کا جرمانہ نہیں ہوا لیکن برطانیہ میں انہیں لاکھوں ڈالر جرمانے ہوچکے ہیں۔

  • ’’نمبرز ہمیں نہیں اپوزیشن کو پورے کرنے کی ضرورت ہے‘‘

    ’’نمبرز ہمیں نہیں اپوزیشن کو پورے کرنے کی ضرورت ہے‘‘

    وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کیلیے ہمیں نہیں اپوزیشن کو 172 نمبرز پورے کرنے کی ضرورت ہے۔

    وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کیلیے ہمیں نمبرز پورے کرنے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ اپوزیشن کو 172 نمبرز پورے کرنے کی ضرورت ہے۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ ہم قانون کی بالادستی اور اخلاقیات پر یقین رکھنے والے لوگ ہیں اور اسی لیے ہم سپریم کورٹ گئے ہیں کیونکہ ہم چاہتے ہیں کہ ملک میں جمہوری نظام جاری رہنا چاہیے۔

    اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ آئین کے آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے لیے سپریم کورٹ گئےہیں اور ہمارا خیال ہے کہ یہ کیس پاکستان کے مستقبل پر بہت بڑا اثر انداز ہوگا کیونکہ ملک میں فضا بنی ہوئی ہے اور سب چاہتے ہیں کہ جمہوریت غیر آئینی اور غیر اخلاقی اقدام سے پاک ہو، جمہوریت جتنی حرام کے پیسوں کے اثر سے باہر ہوگی اتنی طاقتور ہوگی یہ کیا کہ ووٹ کسی اور کے نام سے لو اس کو بیچ کر حرام کا پیسہ لو اور کچھ ماہ بعد اسی پیسے کا آدھا خرچ کرکے واپس اقتدار میں آ جاؤ۔

    انہوں نے تحریک عدم اعتماد میں نمبر گیم کے حوالے سے کہا کہ نمبرز ہمیں پورے کرنے کی ضرورت نہیں ہے، بلکہ اپوزیشن کو ضرورت ہے جس دن اپوزیشن 172 نمبر پورے کر لےگی ہم مان جائیں گے۔

  • ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے وفاقی وزیر کا حلف اٹھالیا

    ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے وفاقی وزیر کا حلف اٹھالیا

    اسلام آباد: مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ نے وفاقی وزیر کا حلف اٹھالیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق تقریب حلف براداری ایوان صدر اسلام آباد میں منعقد کی گئی، تقریب حلف برداری میں عسکری، سیاسی حکام نے شرکت کی، صدر مملکت عارف علوی نے ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ سے حلف لیا۔

    ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ معاشی پالیسی سازی میں 30برس سے زائد کا تجربہ رکھتے ہیں۔ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے امریکا کی بوسٹن یونیورسٹی سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی اور ہارورڈ یونیورسٹی میں پروفیسر رہے پھر 1990 کے عشرے میں سعودی عرب میں عالمی بینک کے ڈائریکٹر اکنامک آپریشنز کے فرائض انجام دیئے۔

    حفیظ شیخ نے 21ممالک میں ماہر معاشیات کے طور پر خدمات سر انجام دیں، بعدازاں 2000سے 2002کے دوران سندھ کی صوبائی حکومت میں وزیر خزانہ و منصوبہ بندی رہے پھر 2003سے 2006 کے دوران انہوں نے وفاقی وزیر نجکاری، سرمایہ کاری کے طور پر فرائض انجام دیئے۔

    انہوں نے پیپلز پار ٹی کے دور میں 2010سے 2013کے دوران وفاقی وزیر خزانہ کے طور پر خدمات انجام دیں، حفیظ شیخ 2012میں پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے سینیٹر منتخب ہوئے اور سینیٹ کی ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کمیٹی کے چیئرمین بھی رہے۔

    حفیظ شیخ کی بطور وفاقی وزیر تقرری اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد عمل میں لائی گئی ہے، آٹھ دسمبر کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیر اعظم کے معاونین خصوصی کی تعیناتی کے خلاف کیس اور نجکاری کمیشن کے خلاف درخواست کا تحریری فیصلہ جاری کیا تھا۔جسٹس عامر فاروق اور جسٹس غلام اعظم قمبرانی نے تئیس صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں وزیراعظم کے معاونین خصوصی کی تقرری کے خلاف درخواست مسترد کردی جبکہ نجکاری کمیٹی کے خلاف درخواست منظور کی تھی۔

    عدالت کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے معاونین خصوصی کابینہ کا حصہ ہیں نہ ہی کارروائی میں شامل ہوسکتے ہیں، وزیراعظم کا معاونین خصوصی کا تقررآئین وقانون کی خلاف ورزی نہیں، مگر معاونین خصوصی وفاقی وزیر ہیں نہ ہی وزیرمملکت، معاونین خصوصی صرف مراعات سے مستفید ہوسکتے ہیں۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے مزید کہا کہ کسی مشیر یا معاون خصوصی کو وفاقی وزیر نہیں بنایا جاسکتا اور نہ ہی کابینہ اجلاس میں شرکت کرسکتا ہے، کسی کمیٹی کو چئیر نہیں کرسکتا، پارلیمنٹ سے خطاب نہیں کرسکتا، عدالت نے وفاقی حکومت کی 6 رکنی نجکاری کمیٹی کا نوٹیفکیشن کو بھی غیر قانونی قرار دے دیا تھا۔

    دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ مشیر اور معاونینِ خصوصی سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں وزیرِاعظم عمران خان نے تین مشیروں کو وفاقی وزیر بنانے پر قانونی ٹیم سے مشاورت کی، وزیراعظم کو بتایا گیا کہ وزیراعظم آرٹیکل91کےتحت کسی غیرمنتخب شخص کووفاقی وزیرمقرر کرسکتےہیں بعد ازاں وزیرِ اعظم عمران خان آئینی حق استعمال کیا، جس کے تحت وزیراعظم غیر منتخب شخص کو چھ ماہ کے لیے وفاقی وزیر بنا سکتے ہیں۔

    گزشتہ دور حکومت میں شاہدخاقان عباسی نے بطور وزیراعظم  نمفتاح اسماعیل کووفاقی وزیرمقررکیاتھا

    ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ عبدالحفیظ شیخ، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اور معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کو مارچ میں شیڈول سینیٹ انتخابات میں سینیٹ کا ٹکٹ بھی دیئے جانے کا امکان ہے۔