Tag: federal minister information

  • حکومت نے مسیحی برادری کے احتجاج پر کارروائی کی، مریم اورنگزیب

    حکومت نے مسیحی برادری کے احتجاج پر کارروائی کی، مریم اورنگزیب

    وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا مسئلہ حکومت سے نہیں بلکہ مسیحی برادری سے تھا اور مسیحی برادری کے احتجاج پر حکومت نے اقدام کیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سیالکوٹ واقعے کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ سیالکوٹ میں چرچ کے ساتھ گراؤنڈ ہے جس کا تاریخی پس منظر ہے، سی ٹی آئی بوائز اسکول کی جانب سے9 مئی کو ڈپٹی کمشنر کو خط لکھا گیا، مسیحی برادری نے کہا کہ گراؤنڈ کو آخری رسومات کیلیے استعمال کیا جاتا ہے، ان کی شکایت پر ہی حکومت نے اقدام کیا ہے۔

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ جلسہ کرنےسے آپ کو کسی نے نہیں روکا، متبادل جگہ دی کہ یہاں جلسہ کرلیں لیکن پی ٹی آئی والے مسیحی برادری کی بات سننے کے بجائے مزید انتشار پھیلا رہے ہیں، پورے معاملے کا پنجاب حکومت سے کوئی لینا دینا نہیں ہے، یہ لوگ اپنے فیصلوں کو صرف مسلط کرنا چاہتے ہیں، اعلان کررہے ہیں میں آرہا ہوں تو کس نے روکا ہے آنے سے۔

    کرسی پربیٹھ کربھی غنڈہ گردی کرنی ہے اور اقتدار سے باہر بھی یہی رویہ ہے، 4سال نا اہلی والے 4 ہفتے پہلے آئی حکومت سے سوال کررہے ہیں، 9 سال ہوگئے ہیں کے پی میں عمران خان کی حکومت کو ، کرپشن کی تحقیقات نہ ہوں اس لیے وہاں احتساب کمیشن کو تالا لگایا ہوا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ غنڈہ گردی اور بدمعاشی کا تماشا اب بند ہونا چاہیے، اب کوئی بھی نفرت انگیز تقاریر یا اداروں کےخلاف بولےگا اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔

    اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب سے سوال کیا گیا کہ کیا مریم نواز فوری الیکشن کی حامی ہیں تو کیا ن لیگ میں اس حوالے سے دو رائے ہیں؟ جس کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ پارٹی میں قبل ازوقت انتخابات سے متعلق آرا موجود ہیں لیکن فیصلے مشاورت سے ہوتے ہیں۔ ن لیگ پاکستان کی سب سے بڑی جماعت اور حکومت کا حصہ ہے،حکومت کے تمام فیصلے اتحادیوں کی مشاورت سے ہی ہوں گے، فیصلہ کیا گیا ہے کہ حکومت کی مدت اس وقت آئین کے مطابق ہے، الیکٹرول ریفارمز کا ایجنڈا پہلے ہے، پی ٹی آئی والے جو آئی ایم ایف سے معاہدہ کرکے گئے ہیں اس پر لندن میں طویل مشاورت ہوئی، وزیراعظم شہباز شریف تمام صورتحال پر جلد قوم سے خطاب کریں گے۔

  • ‘عمران خان اللہ کا واسطہ عید کی خوشیوں کا دن تو عوام کو منانےدیں’

    ‘عمران خان اللہ کا واسطہ عید کی خوشیوں کا دن تو عوام کو منانےدیں’

    وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سابق وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب اللہ کا واسطہ ہے کہ عید کی خوشیوں کا دن تو عوام کو منانے دیں۔

    وفاقی وزیر اطلاعات نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ چار سال بعد عوام کو مہنگائی سے کچھ ریلیف اور خوشیوں بھری عید نصیب ہوئی ہے، آج کے تو دن اپنے جھوٹ اور زبان کو آرام دیں۔

    مریم اورنگزیب نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ عید پر اپنی ناکامیوں، وعدہ خلافیوں اور کرپشن کا ماتم بند کریں، بائیس کروڑ عوام کی خوشیاں بدمزہ نہ کریں۔

     

    انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں یہ بھی کہا ہے کہ ہوسکے تو آج دعاؤں کی قبولیت کے دن اپنے جھوٹ اور کرپشن پر اللہ تعالیٰ کے حضور ندامت کے چند الفاظ بولیں اور عوام سے معافی مانگیں۔ عید کے دن تو معاف کردیں۔