Tag: federal secretary

  • عدالت میں بدتمیزی کرنے پر وفاقی سیکریٹری سزا سنائے جانے کے بعد کمرہ عدالت سے گرفتار

    عدالت میں بدتمیزی کرنے پر وفاقی سیکریٹری سزا سنائے جانے کے بعد کمرہ عدالت سے گرفتار

    راولپنڈی: عدالت میں بدتمیزی کرنے پر وفاقی سیکریٹری کو سزا سنائے جانے کے بعد کمرہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے سول جج جوڈیشل مجسٹریٹ عادل سرور سیال کی عدالت میں ایک کیس میں پیش ہونے والے وفاقی سیکریٹری محمد عمر ملک کو 15 دن قید اور 2 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔

    محمد عمر ملک ایک مقدمے میں مدعی کے طور پر عدالت میں پیش ہوئے تھے، تاہم دوران سماعت انھوں نے بدتمیزی کی، جس پر عدالت نے 228 کے تحت ان کا ٹرائل کیا اور سزا کاحکم سنا دیا، جس کے بعد انھیں کمرہ عدالت میں ہتھکڑی لگائی گئی۔

    فیڈرل ممبر ٹیلی کام محمد عمر ملک کو اڈیالہ جیل منتقل کیا جا رہا ہے، جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں فیڈرل سیکریٹری کو 5 روز مزید قید بھگتنا ہوگی۔ بتایا گیا ہے کہ دوران سماعت ان کا رویہ ہتک آمیز تھا، عدالت کی جانب سے کئی بار انھیں تنبیہہ کی گئی، تاہم وہ باز نہیں آئے۔

  • صنعت کار پریشان نہ ہوں، وزیر اعظم جلد خوشخبری دیں‌ گے، وفاقی سیکریٹری

    صنعت کار پریشان نہ ہوں، وزیر اعظم جلد خوشخبری دیں‌ گے، وفاقی سیکریٹری

    کراچی: وفاقی سیکریٹری تجارت یونس ڈھاگا نے کہا ہے کہ کپاس کی پیداوار مسلسل گھٹ رہی ہے، چاول اور کپاس کی پیداوار بڑھانے کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے، صنعت کار پریشان نہ ہوں وزیر اعظم پیکیج اور فنڈز پر برآمد کنندگان کو جلد خوشخبری ملے گی۔

    کراچی میں صنعت کاروں سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے پیکچ میں پیداواری لاگت اور دیگر مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی گئی ہیں، چاول اور کپاس کی پیداوار بڑھانے کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ گندم اور گنے کی پالیسی کا ازسر نو جائزہ لینا ہوگا، گندم اور چینی کی موجودہ پالیسی کی وجہ سے دگنی پیداوار ہوگئی ہے، اضافی گندم اور چینی عالمی مارکیٹ سے مہنگی ہونے کی وجہ سے برآمد کرنا مسئلہ ہے۔

    پاکستان اپیرل فورم کے چئیرمین جاوید بلوانی کا کہنا تھا کہ ٹیکسٹائل سیکٹر کے لیے بجلی کا الگ ٹیرف مقرر کیا جائے، برآمد کنندگان کے فنڈز کی رقم فوری ادا کی جائے۔

    انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے ٹیکسٹائل پیکیج کا اعلان کیا تھا وہ پیکیج 131 ارب روپے کا تھا اس میں سے صرف اب تک 7 ارب روپے دئیے گیے ہیں۔

    جاوید بلوانی نے مزید کہا کہ ملکی مجموعی برآمدات 20.44 ارب ڈالر رہ گئی ہیں، ملکی درآمدات53 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی ہیں جبکہ ملکی تجارتی خسارہ 32.58 ارب ڈالر ہوگیا ہے۔