Tag: fehmida mirza

  • پیپلزپارٹی کے انتخابی نشان تیر پر الیکشن نہیں لڑوں گی، فہمیدہ مرزا

    پیپلزپارٹی کے انتخابی نشان تیر پر الیکشن نہیں لڑوں گی، فہمیدہ مرزا

    کراچی: سابق اسپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے منشور میں اب روٹی کپڑا اور مکان نہیں رہا، پیپلزپارٹی کے انتخابی نشان تیر پر الیکشن نہیں لڑوں گی، پارٹی کو ٹکٹ کے لیے درخواست بھی نہیں دوں گی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’الیونتھ آور‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا، فہمیدہ مرزا نے کہا کہ کسی بھی سیاسی جماعت کو اس کے منشور سے پہچانا جاتا ہے، پارٹی کی بنیاد منشور اور نظریے پر ہوتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی جماعت اب نہیں رہی، پیپلزپارٹی کا مطلب ہے عوام کی جماعت اور اس میں اب عوام نہیں ہے، ہمیشہ پیپلزپارٹی پر تنقید کی ہے، اسمبلی میں بھی آواز اٹھائی ہے، جب بھی اسمبلی میں بات کی اپنے حلقے کی عوام کی بات کی ہے، میرا نظریہ وہ ہے جو بدین کے عوام کا ہے۔

    فہمیدہ مرزا نے کہا کہ بہت سے خدشات ہیں، الیکشن شفاف ہونے چاہئیں، الیکشن قریب آتے ہی سڑکوں پر موجود ہیں کام بھی ہورہے ہیں، ہم دس سال سے عوام کو ریلیف نہیں دے سکے ہیں، وفاق سے 5 سال میں بدین کے عوام کے لیے کوئی فنڈ نہیں ملا۔

    سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ میرے بیٹے کو بھی پانچ سال میں صرف ایک بار مائیک دیا گیا، میرے بیٹے کو صوبائی حکومت کی جانب سے بھی کوئی فائدہ نہیں دیا گیا، ذوالفقار مرزا بھی عوام اور اپنی وزارت سے متعلق آواز اُٹھا رہے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ذوالفقار مرزا اور ان کی اہلیہ فہمیدہ مرزا کا جلد تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ

    ذوالفقار مرزا اور ان کی اہلیہ فہمیدہ مرزا کا جلد تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ

    کراچی: سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا اور ان کی اہلیہ سابق اسپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا جلد تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی میں شمولیت سے متعلق تمام معاملات طے پر چکے ہیں جس کے بعد امید کی جارہی ہے کہ جلد دونوں اہم رہنما تحریک انصاف میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کر دیں گے۔

    ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان آئندہ ماہ سندھ کا دورہ کرتے ہوئے پارٹی کے اہم رہنماؤں سے ملاقات کریں گے اسی دوران ذوالفقار مرزا اور ان کی اہلیہ فہمیدہ مرزا پی ٹی آئی میں شامل ہوجائیں گے۔

    یاد رہے کہ ماضی میں سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا کی پیپلز پارٹی سے شدید تنازعات رہے جس کے باعث پارٹی کے سینئر رہنماؤں کی جانب سے بھی انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے، پیپلز پارٹی کے بقول وہ پارٹی پالیسی کے خلاف حکمت عملی تیار کر رہے تھے۔

    کلین سوئیپ کرنے کے بعد ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کا بدین کی مارکیٹوں کا پیدل دورہ

    بعد ازاں فروری 2015 میں پاکستان پیپلز پارٹی نے سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر ذوالفقار مرزا سے تنازعات کے باعث لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ کارکنوں کا پارٹی قیادت کے نظریات کے ساتھ متفق ہونا اور اس کے نظم و ضبط کی پیروی کرنا ضروری ہے۔

    ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کا اپنی نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان

    خیال رہے کہ نومبر 2017 میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے دوران بدین میں سب سے بڑا اپ سیٹ ہوا، جہاں شہر کے چودہ وارڈ پر مشتمل سٹی میونسپل کمیٹی میں پیپلز پارٹی کو عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا اور ذوالفقار مرزا گروپ نے تمام چودہ سیٹیں جیت کر پی پی کا شہر سے صفایا کر دیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔