Tag: female doctor rape

  • خاتون ڈاکٹر کا زیادتی کے بعد قتل، بھارت بھر میں ڈاکٹرز ہڑتال پر چلے گئے

    خاتون ڈاکٹر کا زیادتی کے بعد قتل، بھارت بھر میں ڈاکٹرز ہڑتال پر چلے گئے

    نئی دہلی: کولکتہ میں ایک ٹرینی خاتون ڈاکٹر کو زیادتی کے بعد قتل کیے جانے پر بھارت بھر میں ڈاکٹرز ہڑتال پر چلے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق مودی کے بھارت میں زیادتی کے کیسز میں اضافے کے باعث خواتین عدم تحفظ کا شکار ہیں، کولکتہ میں ایک ٹرینی ڈاکٹر کو زیادتی کے بعد قتل کیے جانے پر آج ملک بھر میں ڈاکٹرز کی ایک روزہ ہڑتال ہے۔

    احتجاج کے دوران پولیس نے 1500 مظاہرین کو گرفتار کر لیا ہے، گرفتاریوں کے خلاف ڈاکٹروں کی ایسوسی ایشن نے بھارت بھر میں 10 لاکھ سے زائد ارکان کو ہڑتال کی کال دی، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ سرکاری اسپتالوں میں کل صبح 6 بجے تک سروسز معطل رہیں گی۔

    ڈاکٹر کے ساتھ زیادتی کے بعد قتل کے خلاف بھارت میں غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے، بالی ووڈ کے اداکاروں نے بھی اس طرح کے واقعات کے ذمہ داروں کو سخت سزائیں دینے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

    بھارت: ٹرینی ڈاکٹر کے بعد نرس کو بھی آبروریزی کا نشانہ بناکر قتل کردیا گیا

    انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن (آئی ایم اے) نے گزشتہ ہفتے خاتون ٹرینی ڈاکٹر کے قتل پر کہا کہ یہ قتل اس لیے ہوا کیوں کہ ملک میں خواتین کے لیے محفوظ جگہیں میسر نہیں ہیں اور یہ اس سلسلے کا ایک وحشیانہ جرم تھا، تنظیم نے بھارت بھر کے عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ ’انصاف کے لیے ان کی جدوجہد‘ کی حمایت کریں۔

  • اسپتال میں خاتون ٹرینی ڈاکٹر زیادتی کے بعد قتل

    اسپتال میں خاتون ٹرینی ڈاکٹر زیادتی کے بعد قتل

    بھارت میں خواتین کی عصمت ریزی کے واقعات میں ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید اضافہ ہورہا ہے، کولکتہ کے سرکاری اسپتال میں خاتون ڈاکٹر کو زیادتی کے بعد بے دردی سے قتل کردیا گیا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق خاتون ڈاکٹر کی لاش اسپتال کے احاطے سے برآمد کی گئی، ابتدائی تفتیش کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ ٹرینی ڈاکٹر کا عصمت ریزی کے بعد قتل کیا گیا۔

    خاتون ڈاکٹر کی آنکھوں، منہ اور جسم کے مختلف حصوں سے خون بہہ تھا، مقتولہ کے پیٹ، بائیں ٹانگ، گردن، دایاں ہاتھ، انگوٹھی کی انگلی اور ہونٹوں پر زخم ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ معاملہ خودکشی کا نہیں ہے، خاتون کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ہے، ٹرینی ڈاکٹر کی گردن کی ہڈی بھی ٹوٹی ہوئی پائی گئی۔

    افسوسناک واقعہ سامنے آنے کے بعد میڈیکل کے طلبہ، بی جے پی، کانگریس اور بائیں بازو کی جماعتوں نے اسپتال کے باہر شدید احتجاج کیا، مغربی بنگال کے بی جے پی لیڈر سویندو ادھیکاری نے معاملے کی سی بی آئی انکوائری کا مطالبہ کیا ہے۔

    پولیس نے تحقیقات کے لیے ایس آئی ٹی تشکیل دی ہے، جبکہ قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، مشکوک سرگرمیوں کی بنیاد پر سنجے نامی شخص کو بھی گرفتار کیا ہے۔جو اسپتال کا ہی ملازم ہے۔

    مقتولہ ڈاکٹر کے والد کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی کا زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ہے ٹرینی ڈاکٹر چیسٹ میڈیسن ڈیپارٹمنٹ کی پی جی کی طالبہ تھی جمعرات کی رات ڈیوٹی پر موجود تھی کہ یہ واقعہ رونما ہوا۔

    کتوں نے سرکاری اسپتال میں نوزائیدہ بچے کو بھنبھوڑ ڈالا، دردناک ویڈیو

    متاثرہ کے والد نے کہا کہ آر جی کار میڈیکل کالج اور اسپتال میں ان کی بیٹی کی عصمت ریزی اور قتل کیا گیا۔ اب سچ کو چھپانے کی کوششیں شروع کردی گئی ہیں، خاتون ڈاکٹر کے والد نے بیٹی کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔