Tag: Female Student

  • امارات میں کم عمر طالبہ اسکول بس کے نیچے آکر جاں بحق، ڈرائیور گرفتار

    امارات میں کم عمر طالبہ اسکول بس کے نیچے آکر جاں بحق، ڈرائیور گرفتار

    ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات میں 12 سالہ طالبہ اسکول بس کے نیچے آکر جاں بحق ہوگئی جس کے بعد ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا۔

    مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق عجمان میں 12 سالہ طالبہ اسکول بس کے نیچے آکر جاں بحق ہوگئی، طالبہ کا تعلق خلیجی ملک سے ہے۔

    عجمان میں محکمہ ٹریفک کے ڈائریکٹر سیف الفلاسی نے بتایا کہ بس ایک ایشیائی ڈرائیور چلا رہا تھا، طالبہ کے سر میں شدید زخم آئے تھے، بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لا کر وہ چل بسی۔

    ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ طالبہ بس سے اتر کر اپنے گھر کی جانب جانے کے لیے بس کے سامنے سے گزر رہی تھی، کہ عین اسی وقت ڈرائیور نے دیکھے بغیر گاڑی چلا دی۔

    انہوں نے کہا کہ ڈرائیور کو قانونی کارروائی کے لیے حراست میں لیا گیا ہے، بس ڈرائیوروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ٹریفک ضوابط کی پابندی اور طلبہ کی سلامتی کا خیال رکھیں۔

  • لاپتا نورین اپنی مرضی سے لاہور گئی، ایس ایس پی حیدرآباد

    لاپتا نورین اپنی مرضی سے لاہور گئی، ایس ایس پی حیدرآباد

    حیدر آباد: ایس ایس پی حیدرآباد عرفان بلوچ نے کہا ہے کہ سیکنڈ ائیر کی طلبہ کے کیس میں یہ بات ثابت ہوگئی کہ لڑکی اپنی مرضی سے بس کے ذریعے لاہور روانہ ہوئی تاہم اُس نے کس جماعت میں شمولیت کی یہ کہنا قبل ازوقت ہے۔

    حیدر آباد لیاقت یونیورسٹی کی سکینڈ ائیر کی طالبہ کے کیس میں اب تک کیا پیش رفت کے حوالے سے ایس ایس پی حیدرآباد عرفان بلوچ نے اے آر وائی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  ’’اب تک کی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ لڑکی بس کے ذریعے اپنے مرضی سے لاہور گئی اس سے آگے وہ کس مقام پر گئی اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں‘‘۔

    اسی سے متعلق پڑھیں:  پریشان نہ ہوں، خلافت کی سرزمین پر خیریت سے ہوں، لاپتا طالبہ کا پیغام

    یہ بھی پڑھیں:              نورین کہاں‌ گئی؟ وی سی اور والد کے متضاد بیانات، معاملہ الجھ گیا

    عرفان بلوچ نے کہا کہ تفتیشی ٹیم لاہور پہنچ گئی ہے اور ہم نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مدد مانگ لی ہے، اداروں کی مدد سے یہ بات سامنے لائی جائے گی کہ لڑکی نے کس دہشت گرد تنظیم میں شمولیت کی۔

    انہوں نے کہا کہ ’’کسی بھی شدت پسند تنظیم میں شمولیت کے حوالے سے کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا تاہم جلد تحقیقات مکمل کر کے تمام صورتحال سے آگاہ کیا جائے گا۔