Tag: feroz khan

  • ویڈیو: فیروز خان نے اپنی شکست کا ملبہ جج پر ڈال دیا

    ویڈیو: فیروز خان نے اپنی شکست کا ملبہ جج پر ڈال دیا

    معروف اداکار فیروز خان نے یوٹیوبر رحیم پردیسی سے باکسنگ میچ ہارنے کے بعد سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کی ہے۔

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر رحیم پردیسی سے باکسنگ میچ میں شکست کے بعد ویڈیو اسٹوری شیئر کی ہے۔

    ویڈیو میں اداکار نے اپنا چہرہ دکھاتے ہوئے کہا کہ میں بالکل ٹھیک ہوں جیسے پہلے تھا ویسا ہی محسوس کررہا ہوں، میرے چہرے اور ناک پر چھوٹی موٹی خراش آئی ہیں۔

    باکسنگ میچ: رحیم پردیسی نے فیروز خان کو ناک آؤٹ کردیا

    اداکار نے کہا کہ میں بلکل ٹھیک اور مطمئن ہوں، مجھے اس بات پر خوشی ہے کہ میں نے اس میچ کے ذریعے اپنی طاقت کو آزمایا ہے، میں میچ کے نتائج سے بھی مطمئن ہوں لیکن میرا خیال ہے کہ میری اسکونگ کے دوران ججوں میں سے ایک جج متعصب تھے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

    فیروز خان نے ویڈیو میں باکسنگ میچ کے پہلے راؤنڈ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مجھے پہلے راؤنڈ میں ایک پوائنٹ بھی نہیں دیا گیا، لیکن مجھے یہ بھی یقین ہے کہ اس کے پیچھے کسی کا ہاتھ نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ججز کو مجھے اسکوار دیتے ہوئے باریک بینی سے سب معاملات کو دیکھنا چاہیے تھا، میرا حریف بھی بہت مضبوط تھا لیکن ان سب کے باوجود میں خوش اور مطمئن ہوں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز اداکار فیروز خان اور یوٹیوبر رحیم پردیسی کے درمیان باکسنگ میچ کا مقابلہ ہوا تھا جس میں اداکار کو شکست ہوئی تھی۔

  • ’میری‘ فیروز خان کی نئی نویلی دلہن کے ہمراہ تصویر وائرل

    ’میری‘ فیروز خان کی نئی نویلی دلہن کے ہمراہ تصویر وائرل

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکارہ فیروز خان نے اپنی دوسری اہلیہ کے ہمراہ تصویر شیئر کی ہے۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ فیروز خان نے اپنی نئی نویلی دلہن کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں اداکارہ کو اپنے روم میں دیکھا جاسکتا ہے۔

    تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکار فیروز خان نے گلابی کوٹ پہنا ہوا ہے جبکہ اُن کی اہلیہ اپنا چہرہ چھپائے ہوئے ان کے ہمراہ موجود ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Feroze Khan (@ferozekhan)

    اداکارن نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں’میری‘ لکھا ہے، ساتھ میں سرخ دل کا ایموجی بھی بنایا ہے جبکہ اس پوسٹ پر ’ماشاءاللّٰہ‘ کے ہیش ٹیگ کا استعمال کیا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Feroze Khan (@ferozekhan)

    واضح رہے کہ فیروز خان کی  پہلی شادی 2018 میں علیزا سلطان سے ہوئی تھی، اداکار کے ہاں پہلے بچے سلطان کی پیدائش 2019 جب کہ بیٹی فاطمہ کی پیدائش 2022 میں ہوئی تھی بعدازاں 2022 میں ہی فیروز اور علیزا کے درمیان طلاق ہوگئی تھی۔

    جس کے بعد چند دنوں قبل پاکستان کے معروف اداکار فیروز خان نے دعا نامی لڑکی سے دوسری شادی کرلی ہے جس کی تصویر و ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

  • ’جنت میں بنائی گئی جوڑی‘ حمائمہ ملک نے فیروز خان کی مایوں کی تصویر شیئر کردی

    ’جنت میں بنائی گئی جوڑی‘ حمائمہ ملک نے فیروز خان کی مایوں کی تصویر شیئر کردی

    پاکستان انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل حمائمہ ملک نے اپنے بھائی و اداکار فیروز خان کی مایوں کی تصویر شیئر کردی۔

    گزشتہ روز پاکستان کے معروف اداکار فیروز خان نے دعا نامی لڑکی سے دوسری شادی کرلی ہے جس کی تصویر و ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

    اداکار کی یہ شادی نہ صرف  خبروں کی شہہ سرخیوں میں ہے بلکہ اسی کے ساتھ اداکار کے فینز بھی خاموشی سے شادی کرنے پر حیرت کا اظہار کرتے نظر آرہے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Feroze Khan (@ferozekhan)

    تاہم اداکار کی بہن و اداکارہ حمائمہ ملک نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر فیروز خان اور ان کی دوسری اہلیہ کی مایوں کی اندیکھی تصویر شیئر کی ہے، تصویر میں اداکار کو اپنی دلہن کے کاندھے پر سر رکھے مسکراتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    دوسری جانب مایوں میں بیٹھی فیروز خان کی دلہن بھی شرماتی ہوئی سر جھکائے بیٹھی نظر آرہی ہیں، اس موقع ہر اداکار کو سیاہ کرتے میں دیکھا جاسکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by HUMAIMA MALICK (@humaimamalick)

    حمائمہ ملک نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بھائی کی شادی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں نے ابھی ایک جوڑی دیکھی جو جنت میں بنائی گئی تھی‘۔

    واضح رہے کہ فیروز خان کی  پہلی شادی 2018 میں علیزا سلطان سے ہوئی تھی، اداکار کے ہاں پہلے بچے سلطان کی پیدائش 2019 جب کہ بیٹی فاطمہ کی پیدائش 2022 میں ہوئی تھی بعدازاں 2022 میں ہی فیروز اور علیزا کے درمیان طلاق ہوگئی تھی۔

  • اداکار فیروز خان بھی کپتان کے کراچی جلسے میں پہنچے، تصاویر وائرل

    اداکار فیروز خان بھی کپتان کے کراچی جلسے میں پہنچے، تصاویر وائرل

    کراچی : ٹی وی اور فلم کے معروف اداکار فیروز خان بھی عمران خان کے مداح نکلے، انہوں نے کراچی میں ہونے والے جلسے میں شرکت پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔

    پاکستانی شوبز انڈسٹری کے اداکار فیروز خان نے اپنی انسٹا اسٹوریز پر گزشتہ روز ہونے والے پی ٹی آئی کے جلسے سے چند ویڈیوز شیئر کی ہیں۔

    فیروز خان مستقبل میں بننے والی پاکستانی تاریخ کا حصّہ بننے پر خوش

    اُنہوں نے اپنی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ اب کراچی میں اسٹیج پر ہیں۔ اُنہوں نے ایک اور ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ "واؤ” وہ اس تاریخ کا حصّہ ہیں جوکہ بننے جارہی ہے۔

    فیروز خان کی جانب سے شیئر کی گئی ایک اور ویڈیو میں سینئر پاکستانی اداکار فرحان علی آغا کو بھی جلسے میں موجود دیکھا جاسکتا ہے۔

    فیروز خان مستقبل میں بننے والی پاکستانی تاریخ کا حصّہ بننے پر خوش

    خیال رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں ہونے والے عمران خان کے جلسے میں جہاں کراچی کی عوام نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی وہیں جلسے میں کئی نامور شوبز شخصیات کو بھی دیکھا گیا۔

    سائرہ یوسف بھی کپتان کے جلسے میں شریک، تصاویر وائرل

    اس کے علاوہ معروف پاکستانی اداکارہ سائرہ یوسف کی پاکستان تحریک انصاف کے جلسے میں شرکت کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، لوگوں نے انہیں سابق وزیراعظم عمران خان کو سپورٹ کرنے پر بے حد سراہا۔

    فیروز خان مستقبل میں بننے والی پاکستانی تاریخ کا حصّہ بننے پر خوش

    واضح رہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور شخصیات اس وقت سے ہی عمران خان سے اظہارِ یکجہتی کر رہی ہیں، جب عمران خان کے خلاف اپوزیشن نے قومی اسمبلی میں تحریکِ عدم اعتماد جمع کروائی تھی۔

  • ڈرامہ سیریل عشقیہ ’’حمنا پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا‘‘

    ڈرامہ سیریل عشقیہ ’’حمنا پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا‘‘

    کراچی: اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’عشقیہ‘ میں حمنا اور رومیسا پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی ڈیجیٹل کا ڈرامہ سیریل ’عشقیہ‘ مداحوں میں بے پناہ مقبول ہورہا ہے، ڈرامہ کی گزشتہ قسط میں رمشا خان (حمنا) اور ہانیا عامر (رومیسا) کے والد شبیر جان (صدیقی صاحب) انتقال کرگئے۔

    گزشتہ روز ڈرامہ سیریل عشقیہ کی 22ویں قسط نشر کی گئی جس میں دکھایا گیا کہ رومیسا اور حمنا کے والد طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے، دونوں بہنیں والد کے انتقال پر غمزدہ ہیں جبکہ فیروز خان (حمزہ) اور گوہر رشید (عظیم) اپنی اہلیہ کو دلاسہ دے رہے ہیں۔

    ادھر عظیم اور رومیسا کو حمزہ اور حمنا کی محبت کے بارے میں بھی پتا چل چکا ہے جس کے سبب حمنا دہری اذیت سے گزر رہی ہے۔

    ڈرامہ کی 23ویں قسط میں عظیم کو حمزہ کو یہ کہتے ہوئے سنا گیا ہے کہ فی الحال تمہاری بہتری اسی حال میں‌ ہوگی کہ تم میری بیوی حمنا سے دور رہنا۔

    ڈرامہ کی کہانی ہر گزرتے دن کے ساتھ مداحوں کو اپنا گرویدہ بنا رہی ہے دیکھنا یہ ہے کہ کیا عظیم حمنا کو چھوڑ دے گا؟ یا پھر حمنا عظیم کے ساتھ ہی اپنی پوری زندگی بسر کرے گی؟

    واضح رہے کہ ڈرامہ کی کہانی دو بہنوں کے گرد گھومتی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ حمنا اور حمزہ یونیورسٹی میں ساتھ پڑھتے تھے اور دونوں ہی ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوجاتے ہیں لیکن حمنا اپنے والد کی خواہش پر اپنی کی مرضی سے عظیم سے شادی کرلی تھی۔

    حمزہ حمنا کی بے وفائی کا بدلہ لینے کے لیے اس کی چھوٹی بہن رومیسا سے شادی کرلیتا ہے، ڈرامے کا اختتام کس موڑ پر ہوگا یہ جاننے کے لیے دیکھتے رہی ڈرامہ سیریل عشقیہ ہر پیر کی رات 8 بجے اے آر وائی ڈیجیٹل پر۔

  • کیریئر بنانے میں بہت محنت کی، شوبز چھوڑنے پر کوئی پچھتاوا نہیں، فیروز خان

    کیریئر بنانے میں بہت محنت کی، شوبز چھوڑنے پر کوئی پچھتاوا نہیں، فیروز خان

    کراچی: معروف پاکستانی اداکار فیروز خان کا کہنا ہے کہ کیریئر بنانے میں بہت محنت کی لیکن شوبز چھوڑنے پر کوئی پچھتاوا نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معروف اداکار فیروز خان نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’ہر لمحہ پرجوش‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شوبز چھوڑنے پر کوئی پچھتاوا نہیں ہے، جو بھی کام کیا ہے اس پر فخر ہے، اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں، میرے گھر میں بہت بڑی تبدیلی آئی ہے جس پر خوشی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مولانا طارق جمیل سے ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں، مولانا طارق جمیل سے بہت کچھ حاصل کیا، شکر گزار ہوں وہ میرے لیے وقت نکالتے ہیں۔

    فیروز خان نے کہا کہ میرے والد ٹیکسی ڈرائیور تھے، اسکول کی فیس ادا کرنے میں بھی مشکل ہوتی تھی جبکہ وہ بہت کم ظرف ہوگا جو صرف ہدایت اپنے لیے مانگے۔

    ایک سوال کے جواب میں فیروز خان نے کہا کہ ماروی سرمد کا پورا کھیل فنڈڈ تھا، خلیل الرحمان قمر کا مداح نہیں ہوں۔

    فیروز خان کا کہنا تھا کہ ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تم ہو‘ میں اداکاری کرنے والا تھا، دانش کا کردار ہمایوں سعید کی جگہ میں کرنے والا تھا، میں نے دانش کے کردار کے لیے پیسے مانگے تھے اس لیے مجھے منع کردیا گیا۔

    یاد رہے کہ 6 مارچ کو فیروز خان نے شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ اپنا یہ پلیٹ فارم صرف اسلام کی ترویج کے لیے استعمال کروں گا۔

  • معروف اداکار فیروز خان نے شوبز کو خیرباد کہہ دیا

    معروف اداکار فیروز خان نے شوبز کو خیرباد کہہ دیا

    کراچی: پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان نے شوبز کو خیرباد کہہ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ حمیمہ ملک کے بھائی فیروز خان نے شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرلی، فیروز خان کا کہنا ہے کہ اپنا یہ پلیٹ فارم صرف اسلام کی ترویج کے لیے استعمال کروں گا۔

    فیروز خان کا کہنا ہے کہ آپ سب سے دعاؤں کی درخواست کرتا ہوں۔

    اداکار فیروز خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میرے پرستار مجھ سے ایک بیان کا انتظار کررہے ہیں، میں اعلان کرتا ہوں کہ میں نے شوبز انڈسٹری چھوڑ دی ہے۔

    فیروز خان نے مزید لکھا کہ اس پلیٹ فارم کے ذریعے اسلام کی تعلیم کے لیے کام کروں گا اور اپنی خدمات مہیا کروں گا، آپ سب سے میری دعا کی درخواست ہے۔

    مزید پڑھیں: خود بدل جانا کافی نہیں، دل چاہتا ہے لوگوں کی مدد کروں، فیروز خان

    واضح رہے کہ اے آر وائی ڈیجیٹل پر فیروز خان کا نیا ڈرامہ ’عشقیہ‘ شہرت کی بلندیوں کو چھو رہا ہے، ڈرامے میں فیروز خان کے ہمراہ اداکارہ رمشا خان مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔

    ڈرامے ’عشقیہ‘ میں فیروز خان اور رمشا خان کے علاوہ ہانیا عامر، شبیر جان، گوہر خان ودیگر بھی نمایاں ہیں، ڈرامے کو پیر کی شب 8 بجے نشر کیا جاتا ہے۔

    علاوہ ازیں فیروز خان کی ایک فلم میں تکمیل کے مراحل میں ہے، ٹچ بٹن میں فیروز خان مرکزی کردار ادا کررہے ہیں، فلم عید الفطر پر بڑے پردے کی زینت بنے گی۔

  • اداکار فیروز خان نے ٹک ٹاک کو ’کینسر‘ قرار دے دیا

    اداکار فیروز خان نے ٹک ٹاک کو ’کینسر‘ قرار دے دیا

    کراچی: شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان نے ویڈیو ایپلی کیشن ٹک ٹاک کو کینسر قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکارہ فیروز خان کا کہنا ہے کہ میں دوبارہ کہہ رہا ہوں ٹک ٹاک معاشرے اور نوجوانوں کے لیے کینسر ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اداکار فیروز خان نے مزار قائد پر رقص کرنے والی نوجوان لڑکی اور قبرستان میں قبر پر لیٹ کر ویڈیو بنانے والی لڑکیوں کی تصویر بھی شیئر کی۔

    واضح رہے کہ مزار قائد پر رقص کرتی لڑخی کی ویڈیو کے بعد ایک اور خاتون کی ویڈیو سامنے آئئی تھی جس میں خاتون کو قبرستان میں ویڈیو بناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، سوشل میڈیا صارفین کے ساتھ اداکار فیروز خان نے بھی ٹک ٹاک ویڈیوز پر شدید تنقید کی ہے۔

    یاد رہے کہ مزار قائد پر رقص کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مزار کی انتظامیہ نے ایف آئی اے سے رجوع کیا تھا جس کے بعد سیکیورٹی عملے نے کارروائی کرتے ہوئے 6 نوجوانوں کو حراست میں لے کر پولیس کے حوالے کردیا تھا۔