سوشل میڈیا پر تصویر شیئر کرتے ہوئے اداکار نے بتایا کہ آج اداکار اور زینب اپنی شادی کی پہلی سالگرہ منا رہے ہیں، تصویر میں دونوں کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔
اداکار نے چند گھنٹوں قبل یہ تصویر شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور جوڑے کے لیے ہمیشہ خوش اور ایک ساتھ رہنے کی دلی خواہشات کا اظہار کیا۔
اس کے علاوہ فیروز خان کی اہلیہ نے انسٹا اسٹوری پر اداکار کی جانب سے سرپرائز کی ایک جھلک بھی شیئر کی جس میں کینڈل لائٹ ڈنر ٹیبل دیکھا جاسکتا ہے ساتھ ہی انہوں نے لکھا "ہیپی اینیورسری پارٹنر” ۔
واضح رہے کہ اداکار فیروز نے گزشتہ مئی میں ڈاکٹر زینب سے دوسری شادی کی تھی، فیروز کی اہلیہ ڈاکٹر زینب ذہنی صحت کی ڈاکٹر ہیں۔
یاد رہے کہ فیروز خان کی پہلی شادی علیزہ سلطان سے ہوئی تھی لیکن شادی کے کچھ عرصے بعد ہی دونوں نے علیحدگی اختیار کرلی، فیروز اور علیزہ کے دو بچے سلطان اور فاطمہ ہیں۔
معروف یوٹیوبر رحیم پردیسی نے لاہور میں ہونے والے باکسنگ میچ میں پاکستان کے مقبول اداکار فیروز خان کو شکست دے دی۔
فیروز خان ایک خوبصورت اور پاکستانی ٹیلی ویژن اور فلمی اداکار ہیں جو اپنی شاندار پرفارمنس کے لیے مشہور ہیں، انہوں نے کئی پاکستانی سپر ہٹ ڈراموں میں کام کیا ہے جس میں اے آر وائی کی ڈرامہ سیریل عشقیہ بھی شامل ہے۔
حال ہی میں اداکار فیروز خان نے 15 فروری کو لاہور میں ہونے والے باکسنگ میچ کی وجہ سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کررہے تھے، یہ میچ فیروز خان اور ڈیجیٹل تخلیق کار رحیم پردیسی کے درمیان ہوا، جس میں رحیم پردیسی فاتح بن کر ابھرے۔
رحیم پردیسی نے باکسنگ میچ میں 1 کے مقابلے 4 پوائنٹس سے کامیابی حاصل کی، دونوں فائٹرز نے5 راؤنڈز کے مقابلے کے دوران سخت محنت کی لیکن فیروز خان ایک موقع پر توجہ کھو بیٹھے جس کا رحیم پردیسی نے فائدہ اٹھاتے ہوئے فتح حاصل کی۔
اس فائٹ کے دوران مکے لگنے کے سبب فیروز خان کو چہرے پر معمولی چوٹ بھی آئی، اداکار کی ناک سے خون بھی بہنے لگا تھا لیکن ان سب کے باوجود دونوں فائٹرز نے ایک دوسرے کے لیے احترام کا مظاہرہ کیا۔
اس کے علاوہ ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں فیروز خان کا پیارا بیٹا سلطان اپنے باپ کی شکست دیکھ کر رونے لگا، جس کے بعد اداکار نے بریک ٹائم میں آکر بیٹے کو چپ کروانے کی کوشش بھی کی۔
پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان کی خاتون صحافی سے تلخ کلامی کی ویڈیو سوشل پر وائرل ہوگئی۔
اپنے تنازعات اور غیر متوقع رویے کے لیے مشہور پاکستانی اداکار فیروز خان ایک بار پھر سے سرخیوں میں ہیں، لاہور میں انہیں اپنے آئندہ باکسنگ میچ کے لیے ایک پریس کانفرنس میں شرکت کرنی تھی تاہم وہ پریس کانفرنس میں 2.5 گھنٹے تاخیر سے پہنچے تھے۔
دیر سے پریس کانفرنس شروع ہونے پر لاہور سے تعلق رکھنے والی صحافی نے اداکار فیروز خان کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
خاتون نے کہا کہ میڈیا کو سختی سے تین بجے پہنچنے کی تاکید کی گئی تھی، اور سب وقت پر موجود تھے، مگر فیروز خان کی دیر سے آمد کی وجہ سے مین اسٹریم میڈیا کے بیشتر نمائندے جا چکے ہیں۔
خاتون صحافی نے کہا کہ فنکاروں کو شہرت اللّٰہ کے کرم کے ساتھ ساتھ مداحوں اور میڈیا کی سپورٹ سے ملتی ہے،جس پر اداکار فیروز خان نے مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ کیا میڈیا اسٹار بناتا ہے؟ میڈیا تو پچھلے تین سال سے میرے پیچھے پڑا ہوا ہے۔
صحافی نے اپنا مؤقف دہراتے ہوئے کہا کہ فینز اسٹار بناتے ہیں لیکن میڈیا ہی فنکاروں کو سپورٹ اور پروموٹ کرتا ہے، مگر یہاں موجود افراد پچھلے ڈھائی گھنٹے سے انتظار کر رہے ہیں۔
جواب میں فیروز خان نے تاخیر کی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ میرے گھر میں گرم پانی نہیں آ رہا تھا، جس پر خاتون صحافی نے اس جواز کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی مذاق نہیں، اور کسی کو اتنی دیر انتظار کروانا ایک غیر پیشہ ورانہ وریہ ہے۔
پاکستانی اداکار و ماڈل فیروز خان کی والدہ صوفیہ ملک نے سابقہ بہو کی جانب سے بیٹے پر لگائے گئے الزامات کو مسترد کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار فیروز خان اپنی والدہ کے بہت قریب ہیں، وہ اکثر اپنی والدہ کے ساتھ تصویریں شیئر کرتے ہیں اور انہوں نے کئی بار انٹرویو میں بتایا ہے کہ ان کے پورے کیریئر میں ان کی والدہ نے بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔
2023 میں فیروز خان اور علیزہ سلطان کے درمیان طلاق ہوگئی تھی، سابقہ اہلیہ نے اداکار پر تشدد کا الزام بھی عائد کیا تھا ، تاہم اب حال ہی میں اداکار فیروز خان کی والدہ نے ایک انٹرویو میں اس کے بارے میں بات کی ہے۔
والدہ صوفیہ ملک نے کہا کہ بیٹے کی طلاق کے بعد لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں، میں اگر باتیں سامنے لاؤں تو بہت ساری باتیں ہیں لیکن میں کچھ نہیں کہنا چاہتیں۔
انہوں نے کہا کہ سماج میں ویسے بھی عورت کی باتوں کو زیادہ اہمیت دی جاتی ہے، ایسا سمجھا جاتا ہے کہ مرد پتھر کا بنا ہوتا ہے، وہ لوہے کا ہوتا ہے، اسے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
فیروز خان کی والدہ صوفیہ ملک کا کہنا تھا کہ بہت سارے مرد غصہ والے ہوتے ہیں، وہ تیز آواز میں بات کرنے کے عادی ہوتے ہیں لیکن تیز آواز میں بات کرنے کا مطلب تشدد نہیں ہوتا، میرا بیٹا بہت غصے والا ہے پورا گھر اس سے ڈرتا ہے لیکن وہ بہت پیار کرنے والا جان نچھاور کرنے والا ہے، بہت رحم دل ہے۔
اداکار کی والدہ نے کہا کہ بیٹے کی طلاق کے وقت عورت کارڈ چل رہا تھا، ہر کوئی میرے بیٹے پر الزام لگا رہا تھا، کسی نے میرے بیٹے کا ساتھ نہیں دیا، کسی نے بھی فیروز کے حق میں ایک لفظ نہیں بولا۔
یاد رہے کہ علیزہ سلطان اور فیروز خان کی 2018 میں شادی ہوئی تھی، اس جوڑی کے 2 بچے بیٹا سلطان اور بیٹی فاطمہ ہے۔
2023 میں دونوں شخصیات کی جانب سے اپنی طلاق کا باقاعدہ اعلان کیا گیا تھا جبکہ طلاق کے 2 سال بعد 2024 کے وسط میں فیروز خان نے دوسری شادی کر لی تھی۔
پاکستان کے معروف اداکار فیروز خان کی اہلیہ ڈاکٹر زینب فیروز کے ساتھ لڑتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔
سوشل میڈیا پر پچھلے کچھ دنوں سے ایک بار پھر فیروز خان اور ان کی دوسری اہلیہ ڈاکٹر زینب فیروز کے درمیان طلاق کی افواہیں زیر گردش ہیں۔
اب حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ڈاکٹر زینب فیروز نے اپنے شوہر کے ساتھ اپنی ایک نئی ویڈیو شیئر کی ہے۔
شیئرکی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ زینب فیروز باکسنگ کے مقابلے میں اپنے شوہر کو ہرا رہی ہیں، ویڈیو میں موجود سب ٹائٹلز سے اس بات کا انداز لگایا جاسکتا ہے کہ یہ میچ فکس تھا یعنی یہ پہلے سے طے شدہ تھا کہ فیروز کی اہلیہ زینب ہی میچ جیتیں گی۔
یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ڈاکٹر زینب فیروز نے پوسٹ کے کیپشن میں تحریر کیا کہ میں اپنے شوہر کے ساتھ اچھی یادیں اکٹھی کر رہی ہوں اور ہر لمحے سے بہت لطف اندوز ہو رہی ہوں۔
واضح رہے کہ فیروز کی پہلی شادی 2018ء میں علیزا سلطان سے ہوئی تھی، جن سے ان کے دو بچے بھی ہیں۔ فیروز اور علیزا سلطان کی شادی 2022 میں طلاق پر ختم ہوگئی تھی۔
پاکستانی اداکار فیروز خان کی سابقہ اہلیہ علیزہ سلطان نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا جس پر اداکار کا ڈھکے چھپے الفاظ میں ردعمل بھی سامنے آگیا۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر علیزہ سلطان نے معنی خیز انسٹا اسٹوری شیئر کی ہے، انہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ ’’جب بچے بیمار ہوتے ہیں تو وہ میرے دروازے پر چھوڑ کر بھاگ ہو جاتے ہیں ‘‘۔
علیزہ سلطان کی یہ پوسٹ جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو مداحوں نے فیروز خان کو تنقید کا نشانہ بنایا، جس کے بعد چند گھنٹے قبل اداکار فیروز خان کا ردعمل بھی آگیا۔
اداکار فیروز خان نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی، جس پر اداکار نے لکھا کہ ’ ٓآٹینشن چاہیے اسٹار بنادوں؟‘، اداکار کی اس اسٹوری کو سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ یہ علیزہ سلطان کی پوسٹ کا ردعمل ہے۔
یاد رہے کہ اداکار فیروز خان نے علیزہ سلطان سے 2018 میں شادی کی تھی جس کے بعد اس جوڑی کے ہاں 2019 میں پہلے بیٹے سلطان اور فروری 2022 میں بیٹی فاطمہ کی پیدائش ہوئی تھی۔
اس جوڑی نے 2 بچوں کی پیدائش کے بعد راہیں جدا کرتے ہوئے ستمبر 2022 میں طلاق لے لی تھی اور پھر فیروز خان نے زینب نامی لڑکی سے شادی کرلی۔
واضح رہے کہ اداکار فیروز خان اور ان کی سابقہ اہلیہ علیزہ سلطان کے درمیان بچوں کی تحویل کے معاملے پر عدالت نے فیصلہ کیا تھا کہ فیروز خان بیٹے سلطان کو اپنے پاس رکھیں گے جبکہ بیٹی فاطمہ اپنی والدہ علیزہ سلطان کے پاس رہیں گی۔
پاکستان کے معروف اداکار، گلوکار اور یوٹیوبر فیروز خان دوسری بار شادی کے بندھن بندھ چکے ہیں۔
اداکار فیروز خان نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر تصویر شیئر کی جس میں انہیں گولڈن رنگ کی شلوار قمیض میں دیکھا جاسکتا ہے اس موقع پر دلہن نے گلابی رنگ کا عروسی لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔
فیروز خان نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’میں آپ کو اپنی زندگی میں خوش آمدید کہتا ہوں۔‘
فیروز خان اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر دوسری اہلیہ کے ہمراہ تصویر شیئر کر کے ناصرف پاکستان بلکہ سرحد پار بھی توجہ حاصل کرلی ہے۔
فیروز خان کی دوسری شادی کو بھارتی ویب سائٹ ’بالی ووڈ شادیز‘ کی جانب سے بھی خوب کوریج دی گئی ہے۔
بھارتی ویب سائٹ ’بالی ووڈ شادیز‘ نے اپنے سوشل میڈیا پر بھی فیروز خان کی مہندی کی تقریب کی ویڈیو کو شیئر کیا ہے جس پر صارفین اداکار سے اپنی محبت کا اظہار کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ فیروز خان کی پہلی شادی 2018 میں علیزا سلطان سے ہوئی تھی، اداکار کے ہاں پہلے بچے سلطان کی پیدائش 2019 جب کہ بیٹی فاطمہ کی پیدائش 2022 میں ہوئی تھی۔
بعدازاں 2022 میں ہی فیروز اور علیزا کے درمیان طلاق ہوگئی تھی۔
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان کی دوسری شادی کے بعد اُن کی سابقہ اہلیہ علیزہ سلطان کی پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار فیروز خان نے اچانک اپنی دوسری شادی کا اعلان کیا جس کے بعد انہوں نے اپنی شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنی دوسری اہلیہ کو اپنی زندگی میں خوش آمدید کہا۔
دوسری جانب گزشتہ روز علیزہ سلطان نے سابق شوہر کی دوسری شادی کی خبر کے بعد فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی مختصر ویڈیوز پوسٹ کیں جن میں اُنہیں اپنے دونوں بچوں کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔
علیزہ سلطان کی یہ ویڈیوز جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو صارفین نے فیروز خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ساتھ ہی اداکار کی سابقہ اہلیہ علیزہ سلطان کی حمایت میں مثبت تبصرے بھی کیے۔
واضح رہے کہ فیروز خان کی پہلی شادی 2018 میں علیزے سلطان کے ساتھ ہوئی تھی، اس جوڑے کے ہاں 2019 میں پہلے بیٹے سلطان جبکہ فروری 2022 میں بیٹی فاطمہ کی پیدائش ہوئی تھی، تاہم دو بچوں کی پیدائش کے بعد اس جوڑے نے راہیں جدا کرتے ہوئے ستمبر 2022 میں طلاق لے لی تھی۔
تامل اور بھارتی فلموں کی اداکارہ و ماڈل گتھیکا تیواری نے پاکستانی اداکار فیروز خان کی تعریف کرکے ایک بار پھر مداحوں کو کشمکش میں مبتلا کردیا۔
اداکارہ گتھیکا تیواری نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک استوری شیئر کی ہے جس میں انہوں نے پاکستان کے معروف اداکار فیروز خان کی تعریف کی ہے۔
اداکارہ نے فیروز خان کی تعریف میں لکھا کہ ’اداکار فیروز خان اپنے کرشماتی انداز، موجودگی، غیر معمولی اداکاری اور صلاحیت سے بھرپور انٹرٹیمنٹ انڈسٹری کا ایک جانا مانا نام ہے‘۔
انہوں نے لکھا کہ ’فیروز خان ہر چھوٹی بڑی اسکرین پر اپنی اداکاری سے سامعین کے دلوں میں آسانی سے جگہ بنا لیتے ہیں، اور صرف یہی نہیں بلکہ انکا کرشما آن اسکرین سے بھی بہت آگے ہے‘۔
اداکارہ نے پاکستانی اداکار کی تعریف مین مزید لکھا کہ ’فیروز خان مہربانی اور گرمجوشی شخصیت کے مالک ہونے کے سبب خود سے ملنے والے تمام لوگوں کے دلوں میں انمٹ نشان چھورنے کا ہنر رکھتے ہیں۔’
یاد رہے کہ سال 2024 کے آغاز پر فیروز خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر نئے پراجیکٹ کی شوٹنگ کی جھلک اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی تھی جس میں انہیں اداکارہ و ماڈل گتھیکا تیواری کے ہمراہ دیکھا گیا تھا۔
سوشل میڈیا پر فلم کی شوٹنگ کے دوران کھچوائی گئی تصاویر وائرل ہونے کے بعد دونوں کے درمیان تعلقات کی چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں تھی۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ڈرامہ سیریل ’حبس‘ کی آخری قسط کو مداحوں کو بھا گئی، اے آر وائی زیب پر آخری قسط نشر کی گئی جبکہ ڈرامے کو یوٹیوب پر بھی لاکھوں ویویوز حاصل ہوئے۔
ڈرامہ سیریل ’حبس‘ میں فیروز خان (باسط سلمان)، اشنا شاہ (باسط، کی اہلیہ عائشہ)، عائشہ عمر (روہا)، اسرا غزل (سعدیہ باسط کی والدہ)، جاوید شیخ، عمران اسلم، صبا فیصل (عائشہ کی والدہ)، حنا رضوی، دانیہ انور(بانو)، زویا (جنیس ٹیسا)، (مصدق ملک باسط کے دوست) ودیگر نے اداکاری کے جوہر دکھائے۔
ڈرامے کی ہدایت کاری کے فرائض مصدق ملک نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کے پروڈیوسرز ہمایوں سعید، شہزاد نصیب ہیں اور اس کی کہانی عالیہ مخدوم نے لکھی ہے۔
ڈرامے کی کہانی ایک ایسے لڑکے باسط کے گرد گھومتی ہے جن کی والدہ بچپن میں ہی انہیں چھوڑ کر چلی جاتی ہیں، ان کی پرورش والد کرتے ہیں وہ بچپن کی خوشیوں سے محروم رہ کر جوان ہوتے ہیں۔‘ ’حبس میں بچپن میں ان کے ذہن میں خواتین سے متعلق پنپتا ہوا رویہ دکھایا گیا ہے۔‘
آخری قسط میں دکھایا گیا کہ ’باسط اور عائشہ کی طلاق نہیں ہوئی عائشہ نے شوہر کو منا لیا جبکہ بانو نے بھی بے وفائی کرنے والے کزن طلال کے آگے شرط رکھ دی ہے ادھر زویا کو عامر نے معاف کردیا ہے اور انہوں نے بھی خود کو بدلنے کا فیصلہ کرلیا۔
باسط عائشہ کو فون کرکے کہتے ہیں کہ ’میں ہمیشہ کے لیے ملک سے باہر جارہا ہوں کیا تم مجھ سے آخری بار ملو گی، وہ کہتے ہیں کہ میرا اتنا حق تو ہے کہ آخری بار مل کر تم سے خدا حافظ کہہ دوں، عائشہ ہامی بھر لیتی ہیں۔‘
وہ شوہر سے بولتی ہیں کہ ’سب کچھ آپ کا ہے گھر بزنس۔‘ باسط کہتے ہیں کہ ان سب میں تم نہیں ہو، مجھے کچھ بھی نہیں چاہیے میں یہاں سے کچھ ایسی چیز لے کر نہیں جانا چاہتا جو مجھے یہاں کی یاد دلائے۔‘
لیکن عائشہ شوہر سے کہتی ہیں کہ ’میں اپنے سامنے ایک اور باسط بنتے نہیں دیکھ سکتی اور نہ ہی ایک اور عائشہ، محرومیوں سے لڑتے ہوئے، تم میری زندگی میں واپس آجاؤ کبھی نہ جانے کے لیے۔‘
ادھر زویا نے والدہ کی باتوں سے نکل کر خود کو بدلنے کا ارادہ کرلیا ہے وہ کہتی ہیں کہ ’عامر مجھے معاف کردے گا اور میں بھی خود کو بدل لوں گی۔‘ اس پر ان کی خالہ کہتی ہیں کہ ’جو لڑکی گھر بسانے کا سوچ لے وہ گھر کو بچانے کے لیے ہر آزمائش سے گزر جاتی ہے تم بھی انشا اللہ سرخرو ہوگی۔‘
بانو بہن سے کہتی ہیں کہ ’ایسی معافی مانگنے سے کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا بلکہ جس سے گھر اور دل ٹوٹنے سے بچ جاتا ہے، رشتہ ٹوٹنے سے بچ جاتا ہے تو ایسی معافی تو مانگ لینی چاہیے، مجھے تم پر فخر ہے۔‘
دوسرے سین میں ’بانو سے بات کرتے ہوئے ان کے کزن طلال کہتے ہیں کہ ’میں تم سے ملنا چاہتا ہوں اور سمجھ گیا ہوں کہ اس وقت تم نے کس طرح وقت گزارا ہوگا لیکن وہ انہیں ملنے سے انکار کردیتی ہیں۔‘
وہ کہتے ہیں کہ بانو میں تمہارے لیے رشتہ لانا چاہتا ہوں اپنی غلطی سدھارنا چاہتا ہوں۔‘ وہ کہتی ہیں کہ میری ایک شرط ہے ’شادی کے بعد تم میرے ساتھ میرے گھر پر رہو گے۔‘ وہ کہتی ہیں کہ ’تمہاری اماں بھی چاہیں تو میرے ساتھ رہ سکتی ہیں، تم سوچ لو میں اپنی شرط سے پیچھے ہٹنے والی نہیں ہوں۔‘
آخری قسط کو سوشل میڈیا صارفین کی بھرپور پذیرائی ملی ہے جس کا اظہار وہ ٹوئٹس کے ذریعے کررہے ہیں، اداکارہ روبینہ اشرف اور فیصل قریشی نے فیروز خان کے کردار کی تعریف کی، روبینہ اشرف نے نجی ٹی وی کے شو میں کہا کہ میں نے ’حبس‘ فیروز خان کی وجہ سے دیکھنا شروع کیا تھا۔
Dear @ferozekhaan , Basit is one of your very best performances till date..you managed to show us both his strength and his vulnerability..we felt his pain and loneliness and we genuinely wished the best for him..Thank you #FerozeKhan for Basit.. we will never forget him. pic.twitter.com/cV6Vl491rj
Basit got the ending he deserved, yeah I wish it wasn’t with Ayesha but that’s all he ever yearned for, a family. ❤#FerozeKhanpic.twitter.com/fUPNqoGfVg