Tag: Ferozewala

  • 6 سالہ بچہ بارش میں نہاتے ہوئے پھسل کر نالے میں ڈوب گیا

    6 سالہ بچہ بارش میں نہاتے ہوئے پھسل کر نالے میں ڈوب گیا

    فیروزوالہ: صوبہ پنجاب میں تیز بارشوں کے دوران فیروزوالا میں ایک معصوم بچے کے ساتھ افسوس ناک حادثہ پیش آیا ہے، چھ سالہ بچہ بارش میں نہاتے ہوئے نالے میں ڈوب گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع شیخوپورہ کے علاقے فیروزوالا میں 6 سالہ بچہ بارش میں نہاتے ہوئے پھسل کر نالے میں ڈوب گیا، یہ واقعہ بدوپلی چھٹہ کالونی میں پیش آیا ہے، گزشتہ رات سے بچے کی تلاش جاری ہے۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت 10 ہزار روپے گھنٹہ پر کرین منگوا کر بچے کو تلاش کیا، لیکن تاحال وہ نہیں مل سکا ہے۔

    ڈوبنے والے بچے کی شناخت 6 سالہ عبدالہادی کے نام سے ہوئی ہے، علاقے کے مکینوں کا کہنا ہے کہ محکمہ انہار کی غفلت کے باعث کئی سال سے نالے کی صفائی نہیں ہوئی ہے۔

  • آئی جی پنجاب کا فیروزوالا میں 4 افراد کے قتل کا نوٹس

    آئی جی پنجاب کا فیروزوالا میں 4 افراد کے قتل کا نوٹس

    لاہور: آئی جی پنجاب پولیس عارف نواز خان نے فیروزوالا میں 4 افراد کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ میں اراضی کے تنازع پر دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    فائرنگ کے واقعے میں قتل ہونے والوں کی شناخت یوسی چیئرمین محمد افضل، عدیل، اجمل اور محمد جمیل کے ناموں سے ہوئی ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق مقتول محمد افضل یونین کونسل نمبر 108 گجرپورہ کا چیئرمین تھا۔

    دوسری جانب آئی جی پنجاب پولیس عارف نواز خان فیروزوالا میں 4 افراد کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔

    ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب نے ملزمان کے خلاف فوری سخت قانونی کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

    لاہور: قصاب کی دکان پر فائرنگ، 3 افراد قتل

    یاد رہے کہ رواں سال 25 فروری کو لاہور کے علاقے باغبان پورہ میں نامعلوم ملزمان نے قصاب کی دکان پر فائرنگ کرکے تین افراد کو قتل کردیا تھا۔

    پولیس حکام کے مطابق قتل ہونے والوں میں دو بھائی بھی ہیں جن کی شناخت 35 سالہ غنی اور زین کے نام سے ہوئی جبکہ ان کے ملازم کی شناخت معراج دین کے نام سے کی گئی۔

  • فیروزوالا میں سسرالیوں کےہاتھوں جلائی جانے والی خاتون دم توڑ گئی

    فیروزوالا میں سسرالیوں کےہاتھوں جلائی جانے والی خاتون دم توڑ گئی

    لاہور: صوبہ پنجاب کے شہرشیخوپورہ میں سسرالیوں کے ہاتھوں جلائی جانے والی خاتون میواسپتال میں جان کی بازی ہار گئی۔

    تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ کےعلاقے فیروزوالا میں سسرالیوں کے ہاتھوں جلائی جانے والی خاتون لاہور کے میو اسپتال میں دم توڑ گئی۔

    اسپتال ذرائع کے مطابق فوزیہ کوگزشتہ روز تشویش ناک حالت میں میواسپتال منتقل کیا گیا تھا اور اس کے جسم کا بیشترحصہ جھلس گیا تھا۔

    فوزیہ نے پولیس کو بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے بتایا تھا کہ اس کی دو سال قبل شمریز سے شادی ہوئی تھی اور کچھ عرصے بعد شوہر روزگار کے لیے بیرون ملک چلا گیا تھا۔

    فوزیہ کا کہنا تھا کہ سسرالیوں کے تنگ کرنے پروہ میکے چلی گئی تھی لیکن دو روز قبل اس کے شوہر نے فون کر اسے سسرال جانے کو کہا تھا۔

    پولیس حکام نے خاتون کے بیان پرمقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

    قصورمیں سسرالیوں نے بہو کومبینہ طورپرآگ لگادی

    خیال رہے کہ رواں سال 19 فروری کو صوبہ پنجاب کے شہر قصور میں سسرالیوں نے مبینہ طوربہو پر پٹرول چھڑک کر آگ لگادی تھی جس کے نتیجے میں خاتون کے جسم کا 80 فیصد حصہ جھلس گیا تھا۔

    یاد رہے کہ 13 اپریل 2016 کو لاہور کے علاقے مزنگ میں سسرالیوں نے مبینہ طور پربہو کو تیل چھڑک کرآگ دی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • فیصل آباد سےلاہور جانے والی بس نہرمیں گرگئی‘ 20 افراد زخمی

    فیصل آباد سےلاہور جانے والی بس نہرمیں گرگئی‘ 20 افراد زخمی

    فیروزوالا: صوبہ پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں فیروز والا کے قریب مسافر بس نہر میں گرگئی جس کے نے نتیجے میں‌ 20 افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ کے علاقے فیروزوالا میں فیصل آباد سے لاہور جانے والی بس نہر میں گرگئی، حادثے میں 20 افراد زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی افراد میں خواتین اوربچے شامل ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ حادثہ تیزرفتاری کے باعث آیا۔


    فیصل آباد: ٹریکٹر ٹرالی اور ویگن میں تصادم‘ 5 افراد جاں بحق


    خیال رہے کہ دو روز قبل صوبہ پنجاب کے شہرفیصل آباد میں ڈجکوٹ کے قریب ٹریکٹر ٹرالی اورویگن کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے تھے۔


    فیصل آباد: بس نہر میں جاگری،6 مسافر جاں بحق، 25زخمی


    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 4 اگست کو فیصل آباد کے علاقے سمندری میں مسافر بس نہر میں جا گری تھی، حادثے میں 6 مسافر جاں بحق اور25 زخمی ہوگئے تھے،حادثے کے بعد بس کا ڈرائیور فرار ہو گیا تھا۔


    ملتان: شجاح آبادکے قریب کار نہر میں گرنے سے6افراد ہلاک


    واضح رہے کہ گزشتہ سال 11 دسمبرکو ملتان کی تحصیل مطابق شجاع آباد کےقریب کار نہر میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں