Tag: ferozwala

  • وین اور بس کی خوفناک ٹکر، 5 مسافر موقع پر جاں بحق

    وین اور بس کی خوفناک ٹکر، 5 مسافر موقع پر جاں بحق

    فیروز والا : شیخوپورہ میں ٹریفک کا خوفناک حادثہ پیش آیا ہے جس میں پانچ افراد لقمہ اجل بن گئے، تیز رفتار بس نے وین کو ٹکر مار دی حادثے میں 10 مسافر شدید زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق فیروز والا کے قریب موٹروے کوٹ عبد المالک انٹرچینج کے قریب بس اور وین میں تصادم ہوگیا۔ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

    اس اندوہناک حادثے میں5افراد جاں بحق اور 10زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کیلئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    اطلاع ملنے پر فیروز والا پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، امدادی ٹیموں نے جاں بحق افراد اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا، زخمیوں میں متعدد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

    اس حوالے سے ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ تیز رفتاری کے باعث بس ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوگئی اور حادثہ پیش آیا، بد قسمت وین مسافر کوہاٹ سے لاہور جارہے تھے۔

    فیروز والا پولیس کے مطابق حادثہ اس قدر شدید تھا کہ پانچوں افراد موقع پر دم توڑ گئے، واقعہ کی مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

  • جعلی پیرکےکہنےپرماں نے بیٹےکو قتل کردیا

    جعلی پیرکےکہنےپرماں نے بیٹےکو قتل کردیا

    فیروزوالہ :جعلی پیرکےکہنےپرماں نےمبینہ طور پرسگےبیٹےکو قرنانی کا بکرا بنادیا۔۔پولیس نےماں باپ کوحراست میں لےکرمفرور پیرکی تلاش شروع کردی۔

    تفصیلات کے مطابق اپنی جان بچانےکیلئےماں نے مبینہ طور پراپنے ہی لخت جگرکوبلی چڑھادیا۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ تعویزگنڈےکرنےوالےجعلی پیرکےکہنے پر سنگدل ماں شبانہ اورنانی نےسات سالہ عمیرکی جان لے لی۔

    فیروزوالہ کی رہائشی شبانہ اورنانی نےمصائب سےپریشان ہوکرایک پیرسے رابطہ کیا۔جعلی پیرنےشبانہ کوبتایاکہ اس پرجنات کاسایہ ہے اپنے بچےکی قربانی دوگےتونجات پاسکوگے۔

    ضعیف الاعتقادخواتین نےپیرکی بات کوسچ مانااورگھرآکرماں نے اپنے ہی دوپٹےسےعمیرکوپھندہ لگادیا۔ اہل محلہ کا کہناہے ماں اورنانی جعلی پیر سے تعویزلیتےتھے۔

    تھانہ فیروزوالہ پولیس نےعمیرکےماں باپ کوحراست میں لےکرمقدمہ درج کرلیا۔ بچےکی نانی غائب اور جعلی پیرفرارہیں۔ پولیس گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہیں۔