Tag: ferrari

  • فراری کا الیکٹرک گاڑیاں بنانے کا اعلان

    فراری کا الیکٹرک گاڑیاں بنانے کا اعلان

    روم: اٹلی کی لگژری اسپورٹس کار مینوفیکچرر کمپنی فراری نے برقی گاڑیاں چلانے کا اعلان کردیا، پہلی الیکٹرک فراری سال 2025 میں متعارف کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق دنیا کی تیز ترین لگژری گاڑیاں بنانے والی آٹو موبائل جائنٹ کمپنی فراری نے الیکٹرک کاریں بنانے کا اعلان کیا ہے، کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ 2 سال میں 15 ہزار گاڑیاں تیار ہوں گی۔

    انویسٹر ڈے کے موقع پر کمپنی کے اعلیٰ عہدیداروں نے الیکٹرک ٹیکنالوجی سے چلنے والی پہلی فراری سال 2025 میں متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    فی الحال فراری نے پیٹرول سے چلنے والی لگژری گاڑیوں کو پیٹرول میں تبدیل کرنے سے متعلق منصوبے کی تفصیلات عام نہیں کی ہیں۔

    قبل ازیں، جرمن کمپنی واکس ویگن کے بینٹلے اور والوو برانڈ نے سال 2030 تک تمام گاڑیوں کو ایندھن سے الیکٹرک پر منتقل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    اس تناظر میں غیر ملکی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق فراری کے اس منصوبے کی معلومات رکھنے والے ذرائع نے بتایا کہ کمپنی کی نئی پروڈکشن لائن الیکٹرک گاڑیاں بنانے پر ہی غور کرے گی جس سے سالانہ پروڈکشن میں بھی 35 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوگا، یعنی سال 2025 تک 15 ہزار سے زائد گاڑیاں تیار کی جائیں گی۔

    معروف کمپنی نے اس پلان کے تحت منافع میں اضافے کا بھی عندیہ دیا ہے، فراری نے سرمایہ کاروں کو بتایا ہے کہ سال 2026 میں 38 سے 40 فیصد تک کے منافع کی توقع ہے جبکہ سال 2021 میں پرافٹ مارجن 35.9 فیصد تھا۔

    خیال رہے کہ گاڑیوں کو الیکٹرک سسٹم پر منتقل کرنے سے متعلق چیلنجز سے نمٹنے کے لیے فراری ایسی بیٹریوں پر تحقیق کر رہی ہے جو ان کی پاور کو بہتر کرے۔

  • چین: خاتون ڈرئیوار نے فراری کار شوروم سے نکالتے ہی ٹریفک بیرئر میں دے ماری

    چین: خاتون ڈرئیوار نے فراری کار شوروم سے نکالتے ہی ٹریفک بیرئر میں دے ماری

    بیجنگ : چین میں خاتون ڈرائیور نے رینٹ پر لی گئی فراری کار تیز رفتاری کے باعث سڑک کے درمیان لگے ٹریفک بیرئر میں دے ماری۔

    تفصیلات کے مطابق چین کے شہر وین لنگ میں خاتون ڈرائیور نے دنیا کی مہنگی اور تیز ترین کار فراری 458 کو سڑک کے درمیان میں لگی رکاوٹوں میں دے مارا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق خاتون رینٹ پر فراری کار لے کر نکلی ہی تھیں کہ چند لمحے بعد ہی گاڑی کی تیز رفتاری کے باعث خاتون کار پر کنٹرول کھو بیھٹی اور ٹریفک بیرئر میں دے ماری۔

    سوشل میڈیا پر فراری کار کو پیش آنے والے حادثے کی وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے گاڑی سڑک کے درمیان لگے ہوئے لوہے کے ٹریفک بیرئر کو توڑتی ہوئی روڈ کے دوسری جانب سے آنے والی بی ایم ڈبلیو کار میں جاگھسی۔

    ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ گاڑی حادثے کے باعث مکمل طور پر تباہ ہوگئی جبکہ گاڑی کی ڈرائیور اور مسافر خاتون معجزاتی طور پر محفوظ رہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے خاتون نے بتایا کہ ’میں نے پہلی بار فراری چلائی اور فراری چلا کر بہت اچھا محسوس ہوا‘۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ رینٹ اے کار کے مالک نے فراری 458 کو 5 لاکھ پاؤنڈ (ساڑھے 8 کروڑ پاکستانی روپے) میں خریدی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • بلوچستان میں 200 فراری کمانڈرز نے ہتھیار چھوڑ کر لیپ ٹاپ اٹھا لیے

    بلوچستان میں 200 فراری کمانڈرز نے ہتھیار چھوڑ کر لیپ ٹاپ اٹھا لیے

    کوئٹہ: بلوچستان میں 200 فراری کمانڈرز ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے۔ سرینڈر کرنے والوں میں لیپ ٹاپ بھی تقسیم کیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں مختلف کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 200 فراری کمانڈرز نے ہتھیار ڈال دیے۔

    تقریب کے مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبد القدوس بزنجو اور کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ تھے۔

    تربت کے ایف سی ہیڈ کوراٹر میں منعقدہ تقریب میں سرینڈر کرنے والے فراریوں میں کالعدم بی ایل ایف اور بی آر اے کے 15 کمانڈر بھی شامل ہیں۔

    ہتھیار ڈالنے والوں نے آئندہ ریاست مخالف سرگرمیوں کا حصہ نہ بننے کا اعلان کیا اور پاکستان کی ترقی و استحکام کے لیے کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

    ہتھیار ڈالنے والے کمانڈرز کو لیپ ٹاپ بھی دیے گئے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • چین میں ’فاسٹ اینڈ فیوریس‘ کا بخار حادثے کا سبب بن گیا

    چین میں ’فاسٹ اینڈ فیوریس‘ کا بخار حادثے کا سبب بن گیا

    بیجنگ: چین میں فلم فاسٹ اینڈ فیوریس 7 کے ریلیز ہوتے ہی دارالحکومت میں ہونے والی ایک ہائی اسپیڈ ریس کے دوران لیمبارگنی اورفراری گاڑیاں حادثے کا شکار ہوگئیں۔

    حادثے میں سرخ رنگ کی فراری جبکہ سبز رنگ کی لیمبارگنی آپس میں ٹکراگئیں پولیس کے مطابق حادثے میں ایک شخص زخمی ہوا ہے۔
    lamborghini_650x400_41428901267
    یہ واقعہ تقریباً رات دس بجے کے قریب پیش آیا اورحادثے کے وقت تیز بارش ہورہی تھی۔

    مقامی ذرائع کے مطابق گاڑی میں سوارافرادمیں ایک اسٹوڈنٹ بھی تھا اور علاقے کے رہائشیوں نے شکایت کی کہ دونوں گاڑیاں سرنگ میں ریس لگا رہی تھیں۔

    گزشتہ سال فروری میں بھی چین میں ایک حادثہ پیش آیا جب 21 سالہ فراری ڈرائیور نے حادثے کے نتیجے میں ایک مسافر کو ہلاک اور ایک زخمی کردیا تھا۔