Tag: fia arrest

  • چوہدری تنویر کو اینٹی کرپشن کی ٹیم لاہور لے کر روانہ

    چوہدری تنویر کو اینٹی کرپشن کی ٹیم لاہور لے کر روانہ

    کراچی : ایف آئی اے نے کراچی ایئرپورٹ سے بیرون ملک فرار ہونے والے مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری تنویر کو گرفتار کرکے اینٹی کرپشن پولیس کے حوالے کردیا۔

    تازہ ترین اطلاعات کے مطابق گرفتار ن لیگی رہنما چوہدری تنویر کو لے کر  اینٹی کرپشن کی ٹیم  پی آئی اے کی پرواز پی کے304کے ذریعے لاہور  روانہ ہوگئی ہے جہاں ملزم سے مزید تفتیش کی جائے گی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کرنے والے مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری تنویر کو ایف آئی اے نے  گزشتہ شام ہی کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار کیا تھا۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری تنویر کو پہلے اسلام آباد لے کر جانا تھا، اب روٹ میں تبدیلی کی گئی ہے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن پنجاب عبدالسلام عارف کی سربراہی میں ٹیم چوہدری تنویر کو لے کر لاہور پہنچے گی۔

    ایف آئی اے ایمیگریشن کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرآصف بلوچ نے چوہدری تنویر کواینٹی کرپشن کے حوالے کیا تھا چوہدری تنویر پر زمینوں پر قبضے اور کرپشن میں ملوث ہونے پر باقاعدہ ایف آئی آر بھی درج ہے۔

    چوہدری تنویر کوگذشتہ روز دبئی فرار ہوتے ہوئے کراچی ایئرپورٹ سے ایف آئی اے امیگریشن کے شفٹ انچارچ اعظم راجپوت نے گرفتار کیا تھا۔

    مزید پڑھیں : ن لیگی رہنما چوہدری تنویر کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار

    یاد رہے کہ ن لیگی رہنما چوہدری تنویر  کی گرفتاری کیلئے اینٹی کرپشن نے پنجاب میں چھاپے بھی مارے تھے، ملزم چوہدری تنویر کرپشن  کی مقدمے میں پنجاب پولیس کو مطلوب تھا۔

  • بڑی کارروائی ، بھارتی ایجنسی’’را‘‘کے سلیپر سیلز کو فنڈز پہنچانے والا ملزم گرفتار

    بڑی کارروائی ، بھارتی ایجنسی’’را‘‘کے سلیپر سیلز کو فنڈز پہنچانے والا ملزم گرفتار

    کراچی : ایف آئی اے انسداد دہشت گردی ونگ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ملک دشمن عناصر کو فنڈز پہنچانے والے ملزم جنید کو گرفتار کرلیا، ملزم بھارتی ایجنسی’’را‘‘کے سلیپر سیلز کو کراچی میں رقم فراہم کرتا تھا۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے شاہ نواز شاہ کے مطابق کراچی میں ایف آئی اے انسداد دہشت گردی ونگ کی جانب سے ایک اور بڑی کارروائی میں حوالہ ہنڈی کا دوسرا خفیہ بین الاقوامی نیٹ ورک پکڑا گیا۔

    ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملک دشمن عناصر کو فنڈز پہنچانے والے ملزم جنید کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزم جنید کو دھوراجی کے علاقے سے گرفتار کیا گیا ، ملزم حوالہ ہنڈی کےعالمی نیٹ ورک کا کارندہ اور منی ایکسچینج کمپنی کا منیجر ہے۔

    حکام کے مطابق بھارتی ایجنسی’’را‘‘کے سلیپر سیلز کو کراچی میں رقم فراہم کی جاتی تھی، رقم دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ اور ہتھیاروں کی خریداری میں استعمال ہوتی تھی۔

    ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ حوالہ ہنڈی کا ایک نیٹ ورک پہلے بھی پکڑا جا چکا ہے، ملزم جنید کے دیگر ساتھی دبئی سے حوالہ ہنڈی کا سسٹم چلا رہے ہیں۔

    حکام نے بتایا کہ بھارت سے محمود صدیقی گروپ بذریعہ ای میل’’را‘‘ملزمان کو ٹاسک دیتا ہے، آئی پی کے مطابق زیادہ تر ای میلز نئی دہلی سے بھیجی جاتی ہیں، کوڈ ورڈآئی ڈی بھیجی جاتی ہےجسےبتاکررقم وصول کی جاتی ہے۔

    ایف آئی اے کے مطابق ملزم جنید سےلیپ ٹاپ،یوایس بی ودیگرسامان برآمد ہوا ، گروپ کے دیگرساتھیوں کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

  • کراچی سے بھارتی ایجنسی  "را”  سلیپر سیل  کا اہم رکن گرفتار

    کراچی سے بھارتی ایجنسی "را” سلیپر سیل کا اہم رکن گرفتار

    کراچی : ایف آئی اے انسداد دہشت گردی ونگ نے کراچی سے "را” سلیپر سیل کا اہم رکن ظفر گرفتارکرلیا، ملزم ظفر بم دھماکوں اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے اور اس کا تعلق ایم کیوایم لندن سے ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے شاہ نواز شاہ کے مطابق ایف آئی اے انسداد دہشت گردی ونگ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی ایجنسی "را” سلیپر سیل کا اہم رکن ظفر گرفتار کرلیا، ملزم ظفر بم دھماکوں،ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے۔

    ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم نے بھارت میں چودہ ماہ دہشت گردی کی ٹریننگ لی، ملزم ظفر کو دہلی میں محمود صدیقی گروپ نے عسکری تربیت دلوائی۔

    حکام نے دعویٰ کیا کہ ملزم ظفر کا تعلق ایم کیوایم لندن سے ہے، گرفتار ملزم بم بنانے اور جدید ہتھیار چلانے کا ماہر ہے جبکہ ظفر فائر بریگیڈ میں سرکاری ملازمت بھی کرتا تھا۔

    ایف آئی اے کے مطابق حوالہ ہنڈی کے بین الاقوامی خفیہ نیٹ ورک کا بھی پردہ چاک ہوا ، را سلیپر سیل کو فنڈز فراہم کرنے والے منی ایکسچینج کمپنی کے دو ملزمان بھی گرفتار کر لیے گئے ہیں۔

    حکام کا کہنا ہے کہ ملزم صفیان منی ایکسچینج کمپنی کا ڈائریکٹر اور جاوید میمن منیجر ہیں، حوالہ ہنڈی کے ذریعے ملک دشمن عناصر کو رقم فراہم کی جا رہی تھی، ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی تفصیلات ملک کے تمام ایئرپورٹس پر فراہم کردی گئی ہے۔

    ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ لیپ ٹاپ اور موبائل فون بھی برآمد ہوئے ہیں، ملزمان کو سوک سینٹر، لیاقت آباد اور خالد بن ولید روڈ کے علاقوں سے گرفتار کیا گیا، جس کے بعد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

  • بچوں کی غیراخلاقی ویڈیوز بنانے والا ملزم ارسلان سیالکوٹ سے گرفتار

    بچوں کی غیراخلاقی ویڈیوز بنانے والا ملزم ارسلان سیالکوٹ سے گرفتار

    گوجرانوالہ : ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے چائلڈ پورنو گرافی میں ملوث ارسلان نامی ملزم کو گرفتار کرلیا ، ملزم کے قبضہ سے فحش ویڈیو اور تصاویر کی صورت میں225 جی بی ڈیٹا بھی برآمد ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے سیالکوٹ کے علاقہ ساہووالا میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے چائلڈ پورنو گرافی میں ملوث ارسلان نامی ملزم گرفتارکر لیا۔

    ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم کا سیالکوٹ میں فرنیچر شو روم تھا، جس میں اس نے ایک کمپیوٹر اور الیکٹرونک ڈیوائسز رکھی ہوئی تھی جن کو بھی قبضہ میں لے لیا گیا ہے۔

    حکام کا کہنا تھا کہ ملزم امریکہ (واشنگٹن ڈی سی )سے آپریٹ کرنیوالے ایک انٹرنیشنل گروہ کیساتھ رابطے میں تھا جو کم عمر بچوں کی فحش ویڈیوز فروخت کرتا ہے اورانٹرپول نے ملزم سے متعلق معلومات پاکستان کو دی تھیں۔

    ملزم امریکاسےآپریٹ ایک انٹرنیشنل گروہ کیساتھ رابطےمیں تھا، انٹرپول سے ملنے والی معلومات پرملزم سے تحقیقات جاری ہے۔

    ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے قبضہ سے فحش ویڈیو اور تصاویر کی صورت میں 225 جی بی ڈیٹا برآمد کر لیا گیا ہے اور انٹرپول سے ملنے والی معلومات کی روشنی میں ملزم سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

  • نارروال اسپورٹس سٹی میں میگا کرپشن، سابق ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ گرفتار

    نارروال اسپورٹس سٹی میں میگا کرپشن، سابق ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ گرفتار

    نارروال: مسلم لیگ ن کے دور کا ایک اورمیگا کرپشن اسکینڈل سامنے آگیا ہے، اسپورٹس بورڈ کے سابق ڈائریکٹر اختر نواز گنجیرا کو نارروال اسپورٹس سٹی میں کرپشن کیس میں گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق نارروال اسپورٹس سٹی میں کرپشن کرنے پر سابق ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ اختر نواز گنجیرا کو گرفتار کرلیا گیا ہے، اسپورٹس بورڈ کے سابق چیئرمین نے من پسند افراد کو کروڑوں کے ٹھیکے دئیے۔

    اختر نواز گنجیرا کے خلاف غیرملکی دوروں پر بھی بدعنوانی سامنے آئی ہے، ایف آئی اے نے اختر نواز گنجیرا کے خلاف تحقیقات شروع کردی ہیں۔

    نارروال اسپورٹس سٹی کے 4 ارب کے منصوبے پر اب تک ڈھائی ارب روپے خرچ ہوچکے ہیں، سابق ڈی جی کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ انہوں نے ٹھیکے کے بلوں پر خود ہی دستخط کیے اور من پسند افراد کو ٹھیکے دئیے۔

    سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے منصوبے کے مکمل ہونے سے قبل ہی اس کا افتتاح بھی کردیا تھا.

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے فیصلہ کیا ہے کہ ریاض پیرزادہ، احسن اقبال اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو بھی شامل تفتیش کیا جائے گا۔

  • لاہور: بچوں کی نازیبا ویڈیوز بنانے والا بلیک میلر گرفتار

    لاہور: بچوں کی نازیبا ویڈیوز بنانے والا بلیک میلر گرفتار

    لاہور: فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے واپڈا ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے نوعمر لڑکوں کی نازیبا ویڈیو بناکر بلیک میل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ہونے والے شخص کی شناخت برہان بھٹی کے نام سے ہوئی جو نوعمر لڑکوں کی ویب سائٹ پر ورغلا کر اُن سے جنسی تعلقات قائم کرتا اور ویڈیوز بنا کر انہیں بلیک میل کرتا تھا۔

    فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی کے سائبر کرائم ونگ نے لاہور کے علاقے واپڈا ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا اور اُس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ملزم نے دوران تفتیش اپنے جرائم کا اعتراف کرلیا اور اُس کے پاس سے بچوں کی نازیبا ویڈیوز بھی برآمد کی گئیں ہیں۔

    مزید پڑھیں: بچوں کی فحش فلمیں بنانے کا ملزم چارروزہ ریمانڈ پرایف آئی اے کے حوالے

    واضح رہے کہ ایف آئی اے نے گزشتہ ماہ جھنگ میں کارروائی کرتے ہوئے چائلڈ پورنو گرافی میں ملوث ملزم تیمور کو گرفتار کیا تھا جس کے قبضے سے 60 جی بی ڈیٹا کی نازیبا بچوں کی فلمیں برآمد ہوئی تھیں۔

    خیال رہے کہ سائبر کرائم ایکٹ کا قانون منظور ہونے کے بعد سے ایف آئی اے نے انٹرنیٹ پر ہونے والے جرائم کے لیے علیحدہ سے یونٹ تشکیل دیا جو ملک بھر میں ہراساں کرنے، دھمکیاں دینے والوں یا جعلسازی کرنے والے لوگوں کے خلاف کارروائی کرتا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • لڑکی کو بلیک میل کرنے والا نوجوان گرفتار

    لڑکی کو بلیک میل کرنے والا نوجوان گرفتار

    لاہور: فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے لڑکی کو قابل اعتراض تصاویر کے ذریعے بلیک میل کرنے والے مبینہ نوجوان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

    ایف آئی اے کے مطابق ملزم حماد کا تعلق کوئٹہ سے ہے اور وہ موبائل کی خریدوفروخت کا کام کرتا ہے، ملزم نے عمیر نامی شخص سے استعمال شدہ موبائل خریدا اور اُس کا ڈیٹا ریکور کیا جس کے بعد لڑکی کی قابلِ اعتراض ویڈیو حاصل کیں اور اُسے بلیک میل کرنا شروع کیا۔

    ملزم کے مطابق اُس نے جو موبائل خریدا اُس میں متعدد لڑکیوں کے نمبرز موجود تھے جن میں سے اُس نے مذکورہ لڑکی کا نمبر نکالا اور اُسے فون پر اپنی خواہش منوانے کا کہتے ہوئے دھمکی بھی دی کہ اگر اُس نے انکار کیا تو وہ تصاویر انٹرنیٹ پر شیئر کردے گا۔

    لاہور کی رہائشی لڑکی نے اپنے والد محمد طارق کو تمام تر صورتحال سے آگاہ کیا جس پر انہوں نے ایف آئی اے میں ملزم کے خلاف درخواست دائر کی، متاثرہ لڑکی کے والد کی درخواست پر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو مزنگ میٹرو اسٹیشن سے گرفتار کیا۔

    فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کے ترجمان کے مطابق ملزم نے تفتیش کے دوران اپنے گھناؤنے جرم کا اعتراف کرلیا جس کے بعد اُس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔