Tag: FIA arrested

  • کروڑوں روپے کی خورد برد میں ملوث کسٹمز آفیسر سمیت 2 ملزمان گرفتار

    کروڑوں روپے کی خورد برد میں ملوث کسٹمز آفیسر سمیت 2 ملزمان گرفتار

    ایف آئی اے نے بدعنوانی اور کروڑوں روپے کی خورد برد میں ملوث کسٹمز آفیسر سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام نے کارروائی کے دوران کروڑوں روپے کی بدعنوانی اور خرد برد میں ملوث کسٹم آفیسر سمیت 2 ملزم گرفتار کرلیے۔

    ترجمان ایف آئی اے  کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت امداد علی اور صابر علی کے نام سے ہوئی ہے، امداد علی پاکستان کسٹم سروسز میں بطور پرنسپل اپریزر تعینات تھا، ملزم نے صابر علی کے ساتھ مل کر قومی خزانے کو 8 کروڑ 14 لاکھ روپے سے زائد کا نقصان پہنچایا۔

    ترجمان نے بتایا کہ ملزمان کو اسپیشل عدالت سنٹرل سے ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ ہونے پر گرفتار کیا گیا۔

    ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم صابر علی نے اپنی کمپنی کے ذریعے 2019 سے 2021 کے درمیان امریکی برانڈ آئس کریم کی 29 شپمنٹس درآمد کیں، ملزم نے مذکورہ شپمنٹس کی کلئیرنس کے لیے پاکستان کسٹمز کو انڈرانوئسنگ دستاویزات پیش کی، ملزمان نے انڈر انوائسنگ کے ذریعے درآمدی اشیاء کی کم قیمت ظاہر کی تاکہ کسٹمز ڈیوٹی اور ٹیکسز سے بچا جا سکے۔

    ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم امداد علی نے شپمنٹس کی انڈر انوائسنگ کی، جس کے باعث قومی خزانے کو مجموعی طور پر 8 کروڑ 14 لاکھ روپے سے زائد کا نقصان پہنچا اب ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

  • ویزہ فراڈ اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث 6 ایجنٹ گرفتار

    ویزہ فراڈ اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث 6 ایجنٹ گرفتار

    ایف آئی اے نے گوجرانوالہ سے انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 6 ایجنٹ کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے منڈی بہاؤالدین، گجرات، شیخوپورہ اور گوجرانوالہ میں کارروائیاں کی اس دوران انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں شاہد محمود، محمد یوسف، محمد جاوید، حمزہ طارق، عاقف اور نعمان شامل ہے، ملزمان نے شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے کیلئے لاکھوں روپے کا فراڈ کیا۔

    اس سے قبل ایف آئی اے گوجرانوالہ نے کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کیا تھا، گرفتار ملزمان میں امجد حسین، رضوان ڈار، رفاقت علی، مختار احمد اور عاقب عباس شامل تھے۔

    ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان کو پھالیہ، وزیر آباد، سرگودھا اور گوجرانوالہ کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا، رفاقت اور مختار نے شہری کو اسپین بھجوانے کیلئے 45 لاکھ روپے ہتھیائے تھے۔

  • بھیک منگوانے والا بین الاقوامی انسانی اسمگلنگ گینگ کا کارندہ گرفتار

    بھیک منگوانے والا بین الاقوامی انسانی اسمگلنگ گینگ کا کارندہ گرفتار

    ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل فیصل آباد نے زبردستی بھیک منگوانے والے بین الاقوامی انسانی اسمگلنگ  گینگ کے کارندہ کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل فیصل آباد نے سیالکوٹ انٹر ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے بین الاقوامی انسانی اسمگلنگ  گینگ کے ظہور احمد کو گرفتار کرلیا۔

    ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ملزم کو سعودی عرب سے واپسی پر سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ سےگرفتار کیا گیا، ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم ظہور احمد ایک منظم گروہ کا حصہ ہے۔

    ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ گروہ کے دیگر ملزمان میں محمد غفور اور محمد شریف شامل ہیں۔

    دوسری جانب ایف آئی اے فیصل آباد زون نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی سفری دستاویزات پر سفر کرنے والے 3 مسافر کو گرفتار کرلیا۔

    ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں عمر فاروق، نائیلہ رانی اور اشرف محمود شامل ہیں، ملزمان کو مالدیپ سے پاکستان پہنچنے پر گرفتار کیا گیا۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان نے غیر قانونی طریقے سے بیرونِ ملک سفر کیا، ملزمان کو مالدیپ میں قیام کے دوران جعلی دستاویزات کی نشاندہی پر ڈی پورٹ کیا گیا ہے، ملزمان برطانیہ میں مقیم ارشد نامی ایجنٹ کے ساتھ رابطے میں تھے۔

  • انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 5 ملزمان گرفتار

    انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 5 ملزمان گرفتار

    ایف آئی اے نے گوجرانوالہ سے انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے گوجرانوالہ نے کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں امجد حسین، رضوان ڈار، رفاقت علی، مختار احمد اور عاقب عباس شامل ہیں۔

    ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان کو پھالیہ، وزیر آباد، سرگودھا اور گوجرانوالہ کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا، رفاقت اور مختار نے شہری کو اسپین بھجوانے کیلئے 45 لاکھ روپے ہتھیائے تھے۔

    ایف آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان نے شہری کو ملازمت کیلئے اسپین کے بجائے موریطانیہ بھجوا دیا، موریطانیہ میں شہری کو بذریعہ کشتی یورپ بھجوانے کی کوشش کی گئی، شہری نے کشتی کے ذریعے یورپ جانے سے انکار کر دیا اور واپس آ گیا۔

    ترجمان کے مطابق امجد حسین نے شہری کو اٹلی بھجوانے کے لیے 16 لاکھ روپے ہتھیائے، رضوان ڈار نے شہریوں کو اٹلی میں ملازمت کا جھانسہ دیکر 26 لاکھ ہتھیائے، عاقب عباس نے شہری کو بیرون ملک بھجوانے کیلئے 2 لاکھ 85 ہزار روپے لیے، یہ تمام ٓملزمان شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہے اور رقم لیکر روپوش ہوگئے۔

  • غیر قانونی بین الاقوامی سمز کی فروخت میں ملوث ملزم گرفتار

    غیر قانونی بین الاقوامی سمز کی فروخت میں ملوث ملزم گرفتار

    ایف آئی اے نے گلگت میں کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی بین الاقوامی سمز کی فروخت میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی اے اور ایف آئی اے نے غیر قانونی پری ایکٹیو غیر ملکی سم فروخت پر کارروائی کی، اس دوران غیر قانونی بین الاقوامی سمز کی فروخت میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم قائم علی کو چھاپہ مار کارروائی میں دنیور سے گرفتار کیا گیا، ملزم  سمز کی غیر قانونی فروخت میں ملوث ہیں۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم سوشل میڈیا پر بین الاقوامی سمز کی خرید وفروخت کرتا تھا، بین الاقوامی نمبرز غیر قانونی سرگرمیوں میں استعمال ہوتے ہیں۔

     ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ سمز بلیک میلنگ، جعلی اسکیمز، آن لائن مالیاتی فراڈ میں استعمال ہوتی تھیں، غیر قانونی سرگرمیاں قومی سلامتی کے ضمن میں سنگین خطرہ بن سکتیں ہیں۔

  • انسانی اسمگلنگ میں ملوث بدنام زمانہ چنیوٹی گینگ کا سرغنہ گرفتار

    انسانی اسمگلنگ میں ملوث بدنام زمانہ چنیوٹی گینگ کا سرغنہ گرفتار

    گوجرانوالہ: انسانی اسمگلنگ میں ملوث بدنام زمانہ چنیوٹی گینگ کے سرغنہ غلام مصطفیٰ  کو گرفتار کرلیا گیا، اس سے قبل بھی 9 کارندے گرفتار کئے جاچکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق 24 شہریوں سے 4 کروڑ روپے کے ویزا فراڈ  کے معاملے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل فیصل آباد نے گوجرانوالہ میں کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ میں ملوث بدنام زمانہ چنیوٹی گینگ کے سرغنہ غلام مصطفیٰ کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم شہریوں کو یورپ بھجوانے کیلئے کروڑوں روپے ہتھیانے میں ملوث ہے، 11 رکنی چنیوٹی گینگ کے اب تک 9 کارندے گرفتار ہو چکے ہیں۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ چنیوٹی گینگ کے 2 کارندے بیرون ملک سے گینگ کو آپریٹ کررہے ہیں، 2 ملزمان کی گرفتاری کے لئے انٹرپول سے رابطے کئے جا رہے ہیں، ملزمان نے 34 شہریوں کو یورپ بھجوانے کے نام پر4 کروڑ سے زائد رقم وصول کی۔

    ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزمان بھاری رقم وصول کر کے شہریوں کو جعلی دستاویزات فراہم کرتے تھے، ملزمان متعدد شہریوں سے رقوم وصول کر کے روپوش ہو گئے تھے، چنیوٹی گینگ کے متعدد متاثرین کے بیانات ریکارڈ کئے جا چکے ہیں۔

  • حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم گرفتار، لاکھوں مالیت کی ملکی وغیرملکی کرنسی برآمد

    حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم گرفتار، لاکھوں مالیت کی ملکی وغیرملکی کرنسی برآمد

    ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی نےحوالہ ہنڈی اورغیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم  کوگرفتار کر کے لاکھوں مالیت کی ملکی وغیرملکی کرنسی برآمد کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کراچی نے نشترپارک کے قریب عمارت پر چھاپہ مار کر غیرملکی کرنسی کی غیر قانونی خریدو فروخت میں ملوث ملزم کاظم رضا کو گرفتار کرلیا۔

    ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کاظم رضا حوالہ ہنڈی  میں بھی ملوث ہے، چھاپے کے دوران 8 ہزار ڈالر، 110 سعودی ریال اور 5 یو اے ای درہم برآمد ہوا۔

    ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم سے 2 ہزار تنزانیہ کی شلنگ، 37 ہزار عراقی دینار، 90 لاکھ روپے اور 2 موبائل فون بھی برآمد ہوا ہے، گرفتار ملزم کاظم رضا اور اس کے دیگر ساتھیوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

  • کراچی سے گداگری کیلئے سعودیہ جانے والی 2 ہندو خواتین گرفتار

    کراچی سے گداگری کیلئے سعودیہ جانے والی 2 ہندو خواتین گرفتار

    ایف آئی اے نے کراچی سے گداگری کے لیے سعودی عرب جانے کی کوشش میں 2 ہندو خواتین کو امیگریشن نے آف لوڈ کر کے گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے گداگری کیلئے سعودی عرب جانیوالی 2 خواتین کو آف لوڈ کردیا۔

    ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار خواتین کی شناخت عیشادیوی اور نیشو کماری کے نام سے ہوئی، دونوں خواتین وزٹ ویزے پر سعودی عرب جا رہی تھی ملزمہ عیشادیوی کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل تھا۔

    حکام کا کہنا ہے کہ ملزمہ اس سے قبل بھی سعودی عرب میں بھیک مانگنے میں ملوث رہی ہے، ملزمہ کو اس سے قبل سعودی عرب پولیس نے بھیک مانگنے پر گرفتار کیا تھا، ملزمہ کو گرفتار کر کے پاکستان ڈی پورٹ کیا گیا تھا۔

    امیگریشن حکام کے مطابق نیشو کماری سعودی عرب جانے کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکی جس کے بعد خواتین کو گرفتار کر کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا۔

  • 11 سال سے مطلوب اشتہاری اسپین سے پاکستان پہنچنے پر گرفتار

    11 سال سے مطلوب اشتہاری اسپین سے پاکستان پہنچنے پر گرفتار

    وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) این سی بی انٹرپول نے 11 سال سے مطلوب اشتہاری کو اسپین سے پاکستان پہنچنے پر گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے این سی بی انٹرپول اور امیگریشن نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 11 سال سے مطلوب اشتہاری کو پاکستان پہنچنے پر گرفتار کر لیا۔

    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق انسانی اسمگلنگ کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری محمد وحید کو اسپین سے اسلام آباد پہنچنے پر گرفتار کیا گیا۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے گرفتاری کیلئے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا، ملزم کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل تھا اور اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل گجرات کو مطلوب تھا۔

    ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ملزم کیخلاف 2013 میں مقدمہ درج ہوا تھا، جس کے بعد وہ فرار ہوگیا تھا۔

  • سوشل میڈیا پر جھوٹی معلومات پھیلانے اور عوام کو اکسانے والا ملزم گرفتار

    سوشل میڈیا پر جھوٹی معلومات پھیلانے اور عوام کو اکسانے والا ملزم گرفتار

    ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل لاہور نے سوشل میڈیا پر جھوٹی معلومات پھیلانے اور عوام کو اکسانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل ملتان نے کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر جھوٹی معلومات پھیلانے اور عوام کو ریاست کے خلاف اکسانے میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا۔

    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کی شناخت محمد یونس کے نام سے ہوئی۔ ملزم کو چھاپہ مار کارروائی میں میاں چنوں ضلع خانیوال سے گرفتار کیا گیا ملزم سوشل میڈیا پر جھوٹی معلومات پھیلانے اور عوام کو ریاست کے خلاف اکسانے میں ملوث پایا گیا۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم نے مبینہ طور پر جعلی زیادتی کے الزامات کے بارے میں جھوٹی معلومات پھیلائیں جس سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ چھاپہ مار کارروائی میں ملزم کے قبضے سے موبائل فون ضبط کرلیا۔

    ایف آئی اے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ضبط شدہ موبائل فون سے ٹوئٹر اکاؤنٹ اور دیگر ثبوت برآمد کرلیا۔ ملزم نے سوشل میڈیا پر جھوٹی معلومات پھیلا کر عوام کو ریاست کے خلاف اکسایا ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔