Tag: FIA arrested

  • جعلی دستاویزات پر کینیڈا جانے کی کوشش، امیگریشن اہلکار سمیت 2 مسافر گرفتار

    جعلی دستاویزات پر کینیڈا جانے کی کوشش، امیگریشن اہلکار سمیت 2 مسافر گرفتار

    کراچی: ایف آئی اے امیگریشن کے عملے نے کراچی ایئر پورٹ سے کینیڈا جانے کی کوشش کرنے والے مسافر  کو گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق فیڈرل انوسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر 2 کارروائیوں کے دوران 2 مسافر سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    ایف آئی اے ترجمان کے مطابق 2 مسافر جعلی دستاویز پر کینیڈا جارہے تھے، مسافروں کی معاونت میں ملوث امیگریشن اہلکار محمد عدنان کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان نے فی کس 1 کروڑ کے عوض پاسپورٹس حاصل کیے، ملزمان نے وزیر آباد کے رہائشی ایجنٹ سے پاسپورٹس حاصل کیے۔

  • آن لائن جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث ملزم گرفتار

    آن لائن جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث ملزم گرفتار

    ایف آئی اے نے آن لائن جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے اسلام آباد میں کارروائی کرتے ہوئے آن لائن جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

     ایف آئی اے ترجمان نے کہنا تھا کہ ملزم فہد سعید متاثرہ خاتون کو بلیک میل کرنے میں ملوث تھا، ملزم نے خاتون کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں، ملزم نے قابل اعتراض مواد متاثرہ کے رشتےداروں کو بھی بھیجا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزم سے 4 موبائل فون، 2 لیپ ٹاپ، 1 سی پی یو اور دیگر شواہد ملے، موبائل فون اور لیپ ٹاپ سے قابل اعتراض مواد برآمد کر لئے۔

  • انسانی اسمگلنگ میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

    انسانی اسمگلنگ میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

    ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کی انسانی اسمگلروں کیخلاف کریک ڈاون کا سلسلہ جاری ہے، ایف آئی اے گجرانوالہ زون نے ویزا فراڈ اور انسانی سمگلنگ میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

      ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں محمد وسیم، رانا نعیم اور خلیل ستار شامل ہیں گرفتار ملزمان جعلی سفری دستاویزات بنانے کے حوالے سے منظم گینگ چلا رہے تھے۔

    ایف آئی اے ترجمان نے بتایا کہ مذکورہ گینگ شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورتا تھا، گینگ بھاری رقوم وصول کرنے کے بعد پاسپورٹ پر جعلی ویزے چسپا کرتے تھے۔

    ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزم رانا نعیم نے شہری کو غیر قانونی طریقے سے ترکیہ بھجوایا، ملزم غیر قانونی طریقے سے بارڈر پار کرانے میں بھی ملوث ہے۔

  • کروڑوں روپے کی کرپشن میں ملوث پیسکو کا ایس ڈی او گرفتار

    کروڑوں روپے کی کرپشن میں ملوث پیسکو کا ایس ڈی او گرفتار

    پشاور: ایف آئی اے نے کروڑوں روپے کی کرپشن میں ملوث پیسکو کے ایس ڈی او کو گرفتار کرلیا۔

    وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) پشاور نے کروڑوں روپے کی کرپشن میں ملوث پیسکو کے ایس ڈی او کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم وسیم احمد نوشہرہ میں بطور ایس ڈی او تعینات تھا۔

    حکام کے مطابق ملزم  نے دوران تعیناتی نوشہرہ میں فیکٹری مالک کی بجلی چوری میں معاونت کی، ملزم  نے بجلی چوری کے عوض کروڑوں روپے کی رشوت وصول کی۔

    ایف آئی اے حکام نے مزید بتایا کہ بجلی چوری سے قومی خزانے کو 1 کروڑ 20 لاکھ روپے کا نقصان پہنچا۔

  • آن لائن جنسی ہراسگی میں ملوث ملزم گرفتار

    آن لائن جنسی ہراسگی میں ملوث ملزم گرفتار

    اسلام آباد: ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل ایبٹ آباد نے آن لائن جنسی ہراسگی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    اےآر وائی نیوز کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)سائبر کرائم سرکل نے ایبٹ آباد کی کارروائی کرتے ہوئے آن لائن جنسی ہراسگی میں ملوث ملزم کو حویلیاں سے گرفتار کرلیا۔

    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے خاتون کی قابل اعتراض تصاویر واٹس ایپ کے ذریعے شئیر کیں، ملزم کی شناخت سعد کے نام سے ہوئی ہے، گرفتار ملزم شکایت کنندہ کو بلیک میل کرنے میں بھی ملوث تھا۔

    ترجمان کے مطابق ملزم نے متاثرہ کے گھر والوں کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے بھی دھمکی آمیز پیغامات بھیجے، ملزمان دھمکی آمیز پیغامات کے لئے مختلف واٹس ایپ نمبرز کا استعمال کرتا تھا۔

    ترجمان ایف آئی کے مطابق ملزم کے قبضے سے موبائل فون، واٹس ایپ اکاونٹ اور سمز برآمد کر لی گئی ہے، ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم گزشتہ کئی ماہ سے شکایت کنندہ کو ہراساں کر رہا تھا جبکہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

  • کراچی: کروڑوں روپے کے بینکنگ فراڈ اور دھوکا دہی میں ملوث کیشئر گرفتار

    کراچی: کروڑوں روپے کے بینکنگ فراڈ اور دھوکا دہی میں ملوث کیشئر گرفتار

    کراچی: ایف آئی اے نے کارروائی کے دوران کروڑوں روپے کے بینکنگ فراڈ اور دھوکادہی میں ملوث نجی بینک کے کیشئر کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کمرشل بینک سرکل نے کارروائی کے دوران 3 کروڑ روپے سے زائد بینکنگ فراڈ اور دھوکا دہی میں ملوث بینک ملازم کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم صدر میں واقع نجی بینک کی برانچ میں بطور کیشئر تعینات تھا، غلام محمد نے دیگر ملزمان کی ملی بھگت سے ٹرانزٹ کیش میں خوربرد کی۔

    ترجمان کا بتانا ہے کہ ملزمان نے مجموعی طور پر 3 کروڑ 29 لاکھ 78 ہزار روپے غبن کئے، ملزمان نے زائد کیش کی آڑ میں مختلف برانچوں کو جعلی کیش ٹرانزٹ جاری کیں۔

    ترجمان نے مزید بتایا کہ جعلی کیش انٹریز گزشتہ سال مئی، جون اور جولائی میں کی گئی تھیں، دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

  • ایف آئی اے سائبر کرائم  کی کارروائی،  لڑکی سمیت 6 ملزمان  گرفتار

    ایف آئی اے سائبر کرائم کی کارروائی، لڑکی سمیت 6 ملزمان گرفتار

    کراچی : ایف آئی اے) سائبر کرائم نے کارروائی کرتے ہوئے بلیک میلنگ میں ملوث لڑکی سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا ، ملزم اپنی بہن کے ساتھ مل کر سابقہ بیوی کو بلیک میل کررہا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سائبر کرائم نے کراچی اور سکھر میں کارروائیاں کیں اور کارروائیوں میں لڑکی سمیت 6ملزمان کوگرفتار کرلیا۔

    ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کراچی سے بہن بھائی کو گرفتار کیا گیا، ملزم اپنی بہن کے ساتھ مل کر سابقہ بیوی کو بلیک میل کررہاتھا۔

    عمران ریاض کا کہنا تھا کہ ملزم کی بہن سابقہ بھابھی کی تصاویر،ویڈیوز وائرل کررہی تھی ، ویڈیو،تصاویرملزم نےاس وقت بنائی جب طلاق نہیں ہوئی تھی۔

    حکام نے کہا کہ دوسری کارروائی کے دوران سکھر میں بچے کی نازیبا ویڈیو بنانے والے 2ملزمان کو گرفتار کیا گیا ، ملزم کے 2 ساتھی جو نازیبا ویڈیو وائرل کررہے تھے انہیں بھی گرفتارکیا۔

    ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ ملزمان نے پہلے بچے کے ساتھ زیادتی کرتے وقت ویڈیو بنائی پھر وائرل کی ، ایک ملزم کا چہرہ مقامی گلوکار سے ملتا تھا، جس کو اس ملزم کی جگہ بتاکر بدنام کیا گیا۔