Tag: fia-arrests

  • بدنام زمانہ انسانی اسمگلر گرفتار

    بدنام زمانہ انسانی اسمگلر گرفتار

    ایف آئی اے نے لاہور اور سیالکوٹ سے انسانی اسمگلنگ میں ملوث اشتہاری سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی سے کا کہنا ہے کہ ملزمان  شہریوں سے ویزا فراڈ میں ملوث ہیں، گرفتار ملزم قمرالزمان بدنام زمانہ انسانی اسمگلر ہے، ملزم 2023 سے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور کو مطلوب تھا۔

    ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے شہری سفیان کو جعلی دستاویز پر یونان بھجوانے کی کوشش کی، ملزمان بھاری رقوم وصول کرکے شہریوں سے فراڈ کرتے تھے۔

    ایف آئی اے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ملزمان شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہے اور روپوش ہو گئے تھے۔

    https://urdu.arynews.tv/morocco-boat-accident-human-smuggler-arrested/

  • یونان کشتی حادثے میں ملوث انسانی اسمگلر سمیت 2 ملزمان گرفتار

    یونان کشتی حادثے میں ملوث انسانی اسمگلر سمیت 2 ملزمان گرفتار

    گوجرانوالہ: ایف آئی اے نے یونان میں کشتی کے سانحہ میں ملوث مزید دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے یونان کی کشتی سانحے میں ملوث انسانی اسمگلر سمیت مزید 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    ایف آئی اے ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت زین علی اور آصف شاہ کے نام سے ہوئی ہے جنہیں حافظ آباد اور گجرات کے مختلف مقامات سے گرفتار کیا گیا۔

    حکام نے بتایا کہ زین علی نے جلال پور جٹاں کے رہائشی احسن سے یورپ بھیجنے کا وعدہ کر کے 45 لاکھ روپے لیے تھے، افسوسناک بات یہ ہے کہ احسن علی کی یونان کشتی حادثے میں موت واقع ہوگئی تھی۔

    دوسرے ملزم آصف شاہ نے مبینہ طور پر بیرون ملک ملازمت کا وعدہ کرکے ایک شہری کو دھوکہ دیا اور اس سے 8 لاکھ روپے لیے تھے۔

    اس سے قبل یونان میں حالیہ کشتی کے سانحے کی تحقیقات کرنے والی تحقیقاتی کمیٹی نے ایف آئی اے کے 31 اہلکاروں کے ملوث ہونے کا انکشاف کیا تھا۔

  • انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 5 ایجنٹ گرفتار

    انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 5 ایجنٹ گرفتار

    ایف آئی اے نے گوجرانوالہ اور گجرات سے انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 5 ایجنٹ کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے گوجرانوالہ اور گجرات سے 5 افردا کو گرفتار کیا جو انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث ہیں۔

    ایف آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں فاروق عادل، نزاکت علی، محمد آصف، محمد ارسلان اور عدنان علی شامل ہیں، ملزمان سادہ لوح شہریوں کو غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک بھجواتے تھے۔

    ایف آئی اے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ گرفتار ملزم فاروق نے رومانیہ ملازمت کا جھانسہ دے کر ساڑھے 14 لاکھ روپے بٹورے، ملزم نزاکت نے لیبیا اور یورپ بھجوانے کے نام پر 50 لاکھ روپے بٹورے۔

    ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ملزم آصف نے ایک شہری سے کرغستان ملازمت کا جھانسہ دے کر 11 لاکھ روپے بٹورے جبکہ ملزم ارسلان نے شہری کو کویت ملازمت کا جھانسہ دے کر 10 لاکھ 30 ہزار روپے لئے۔

    ایف آئی اے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ملزم عدنان نے شہری کو اٹلی ملازمت کی غرض بھجوانے کے نام پر 13 لاکھ ہتھیائے تھے۔

  • غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار، ہزاروں امریکی ڈالر برآمد

    غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار، ہزاروں امریکی ڈالر برآمد

    کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) اینٹی کرپشن نے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کراچی نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

    ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ملزم محمد ہارون کو عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے قریب سے گرفتار کیا گیا، ملزم حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ہے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ چھاپے کے دوران ملزم کے قبضے سے 4000 امریکی ڈالر برآمد ہوا، ملزم کے موبائل فون سے حوالہ ہنڈی سے متعلق ریکارڈ بھی برآمد ہوا ہے۔

    ایف آئی اے کے مطابق ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم کا تعلق گجرات سے ہے، ملزم گجرات سےکرنسی فروخت کرنے آیا تھا۔

    ایف آئی اے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ملزم بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج میں ملوث ہے، جس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، ملزم برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکا۔

  • کراچی : جعلی شناختی کارڈ پر موبائل سم نکالنے والا گروہ  گرفتار

    کراچی : جعلی شناختی کارڈ پر موبائل سم نکالنے والا گروہ گرفتار

    کراچی : ایف آئی اے سائبرکرائم نے جعلی شناختی کارڈ پرموبائل سم نکالنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا ، یہ گروہ تھرپارکر سے کراچی تک نیٹ ورک چلارہا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبرکرائم نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی شناختی کارڈپرسم نکالنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا، ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے عمران ریاض نے بتایا یہ گروہ تھرپارکر سے کراچی تک نیٹ ورک چلارہا تھا۔

    عمران ریاض کا کہنا تھا کہ لوگوں کو تحائف ،این جی اوز کے نام پر بیوقوف بنا کر انگوٹھے لئےجاتےتھے اور عام لوگوں کے نام پر سم جرائم پیشہ افراد کو دی جاتی تھیں۔

    ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ یہ لوگ جعلی سم پر واٹس اپ بناتے اور ملزمان کو فروخت کردیتےتھے، ملزمان سے 1500غیر قانونی سمیں اور 50بائیو میٹرک ڈیوائس برآمد کی ہیں جبکہ 2فرنچائزز کو سیل کیا گیا ہے۔

  • ایف آئی اے کی کارروائی، حوالہ ہنڈی کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث ملزم گرفتار

    ایف آئی اے کی کارروائی، حوالہ ہنڈی کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث ملزم گرفتار

    کراچی : ایف آئی اے نے کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایف آئی اے کی ڈیفنس فیز 2ایکسٹینشن میں کارروائی کی اور کارروائی کے دوران حوالہ ہنڈی کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    ڈائریکٹر ایف آئی اے عامرفاروقی نے بتایا کہ چھاپہ ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کی جانب سے مارا گیا، کارروائی کے دوران 6 کروڑ سے زائد مالیت کی کرنسی بھی برآمد ہوئی۔

    عامرفاروقی کا کہنا تھا کہ برآمد کرنسی میں ڈھائی لاکھ ڈالر اور دیگر غیرملکی کرنسی شامل ہیں ، گرفتار ملزم حوالہ ہنڈی دفتر میں منیجر ہے۔

    گذشتہ ماہ ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے حوالہ ہنڈی کےغیرقانونی کاروبار میں ملوث 5ملزمان کو گرفتار کرلیا تھا، ملزمان لائسنس کی آڑمیں حوالہ ہنڈی کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث تھے۔