Tag: FIA cyber crime in Action

  • فیصل آباد : سوشل میڈیا خواتین کی نازیبا تصاویر اپلوڈ کرنے والے دو ملزمان گرفتار

    فیصل آباد : سوشل میڈیا خواتین کی نازیبا تصاویر اپلوڈ کرنے والے دو ملزمان گرفتار

    فیصل آباد : ایف آئی اے کرائم سرکل نے شکایت پر ایکشن لیتے ہوئے خواتین کی نازیبا تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے دو ملزمان پکڑلئے۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں ایف آئی اے نے بڑا ایکشن لیتے ہوئے سوشل میڈیا پر خواتین کو ہراساں کرنے والے دو ملزمان گرفتار کرلیے۔

    ملزم علیم نے فیس بک پر ایک جعلی اکاؤنٹ بنایا اور اقبال کالونی کی رہائشی خاتون کی نازیبا تصاویر پوسٹ کردیں، دوسرے ملزم مبین ناصر نے بھی تاج کالونی کی رہائشی خاتون کی نازیبا تصاویر اپ لوڈ کیں۔

    ایف آئی اے سائبر کرائم نے شکایات ملنے پر کارروائی کی اور دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

  • خاتون کو واٹس ایپ کے ذریعے بلیک میل کرنے والا گرفتار

    خاتون کو واٹس ایپ کے ذریعے بلیک میل کرنے والا گرفتار

    کراچی: واٹس ایپ کے ذریعے خاتون کو بلیک میل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے سلمان لودھی کے مطابق ملزم سلیم متاثرہ خاتون اور اس کے اہل خانہ کو واٹس ایپ پر بلیک میل کرنے کی کوشش کرتا تھا اور نمبر بدل بدل کر واٹس ایپ پر بلیک میلنگ کی دھمکیاں دیتا تھا اور بدلے میں رقم کا تقاضا کرتا تھا۔

    شکایت ملنے پر ایف آئی اے کے سائبر کرائمز سیل نے چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا اورموبائل سے بلیک میلنگ کا مواد برآمد کرلیا۔

    ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم خاتون اور اہل خانہ سے رقم کا تقاضا کررہا تھا، ملزم سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے ۔

    واضح رہے کہ قومی اسمبلی کی جانب سے سائبر کرائم آرڈیننس ترمیم کے ساتھ دوسری بار منظور ہوچکا ہے جس کے تحت فحش، بلیک میلنگ، مذہبی منافرت یا فسادات پھیلانے والے ایس ایم ایس، ای امیل اور جدید ٹیکنالوجی کے حامل ذرائع پیغام رسانی کے غلط استعمال پر مقدمہ درج کرکے سزا دینے کا قانون منظور کیا جاچکا ہے۔