Tag: FIA cybercrime

  • سکھر : آن لائن گیم فروخت کرنے والا دھوکہ باز گرفتار

    سکھر : آن لائن گیم فروخت کرنے والا دھوکہ باز گرفتار

    سکھر : آن لائن گیمز کی فروخت کے نام پر شہریوں کو لوٹنے والا دھوکہ باز ملزم کو ایف آئی اے سائبر کرائم نے حراست میں لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل گوجرانوالہ کے عملے نے سکھر شہر میں کامیاب کارروائی کرکے دھوکہ دہی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    اس حوالے سے ایف آئی اے سائبرکرائم افسران نے میڈیا کو بتایا کہ ملزم سعید خان کو سندھ کے شہر سکھر سے گرفتار کیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق ملزم نے آن لائن گیم فروخت کرنے کا جھانسہ دے کر شہری سے 5لاکھ92ہزار روپے ہتھیائے تھے۔

    ایف آئی اے سائبر کرائم کے مطابق ملزم سعید خان نے گیم فروخت کرنے کے بعد متعلقہ شخص کا بینک اکاؤنٹ ہیک کیا اور بلیک میل کرتے ہوئے مزید رقم کا تقاضہ بھی کیا۔

    ذرائع کے مطابق ملزم شکایت کنندہ خریدار اور اس کے اہل خانہ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیتا رہا، ملزم کے زیر استعمال موبائل فون سے قابل اعتراض مواد بھی برآمد ہوا ہے۔

  • کراچی: جعلی کوویڈ ٹیسٹ نتائج اورویکسینیشن سرٹیفیکیٹ بنانے والے  6 ملزمان گرفتار

    کراچی: جعلی کوویڈ ٹیسٹ نتائج اورویکسینیشن سرٹیفیکیٹ بنانے والے 6 ملزمان گرفتار

    کراچی : ایف آئی اے سائبر کرائم  نے جعلی کوویڈ ٹیسٹ ریزلٹس اورویکسی نیشن سرٹیفیکیٹ بنانے والے 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا ، ملزمان نے ایک منظم گروہ کے طور پر کام کررہے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایف آئی اے سائبر کرائم نے کارروائیوں میں 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا ، گرفتار ملزمان جعلی کوویڈ ٹیسٹ ریزلٹس اورویکسی نیشن سرٹیفیکیٹ بناتے تھے۔

    ذرائع ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان نے ایک منظم گروہ کے طور پر کام کررہے تھے اور بیرون ملک جانیوالے افراد کو انکی مرضی کے منفی نتیجہ دیتے تھے جبکہ ویکسی نیشن سرٹیفکیٹس بھی لوگوں کو انکی مرضی کے مطابق بنا کر دیا جاتا تھا۔

    ذرائع نے بتایا کہ شہریوں نے کلفٹن سے 3 ملزمان کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا تھا، ایف آئی اے نے ملزمان کو تحویل میں لے کر تحقیقات کو آگے بڑھایا، ملزمان نجی ٹیسٹ لیبارٹیرز کے موجودہ اور سابقہ ملازمین ہیں، جس کے بعد اب تک گرفتار ملزمان کی تعداد 9 ہوگئی ہے۔

  • خاتون کے باتھ روم میں خفیہ کیمرے لگا کر ویڈیوبنانے والاملزم گرفتار

    خاتون کے باتھ روم میں خفیہ کیمرے لگا کر ویڈیوبنانے والاملزم گرفتار

    کراچی : ایف آئی اے سائبرکرائم نے خاتون کے باتھ روم میں خفیہ کیمرے لگا کر ویڈیو بنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ، ملزم حمزہ کے قبضے سے موبائل اور ویڈیوز کاریکارڈ مل گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایف آئی اے سائبرکرائم نے 2 کارروائیوں کے دوران خاتون کے باتھ روم میں خفیہ کیمرےلگا کر ویڈیو بنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ، حیدرآبادمیں لڑکی کے باتھ روم میں کیمرے لگا کر ویڈیو بنائی گئی۔

    ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزم لڑکی کوویڈیوسے بلیک میل کررہا تھا جبکہ جعلی آئی ڈی بنا کر ویڈیو بھی وائرل کی تھی ، ملزم حمزہ کے قبضے سے موبائل اور ویڈیوز کاریکارڈ مل گیا ہے۔

    ایف آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ ایک اورکارروائی میں خاتون کوگرفتار کیاگیا ہے، خاتون نےاپنی رشتہ دارلڑکی کی ویڈیووائرل کی تھی، متاثرہ لڑکی کےبہنوئی نےزیادتی کی کوشش کرتےوقت ویڈیوبنائی اور نند نے ویڈیوز وائرل کرکے لڑکی کوخاندان میں بدنام کیا۔

    گذشتہ ماہ وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے سائبرکرائم نے کارروائی کرتے ہوئے حیدرآباد سے سوشل میڈیا پر تصاویر سے سابقہ منگیتر کو بلیک میل کرنے والے نوجوان کو گرفتار کیا تھا۔

    ایڈیشنل ڈائریکٹر عمران ریاض کا کہنا تھا کہ ملزم کے قبضے سے موبائیل فون اور ریکارڈ ضبط کرلیا ہے، ملزم ایاز کےخلاف لڑکی کے بھائی نے شکایت درج ‏کروائی تھی کہ ملزم نازیبا تصاویر ایڈٹ کرکے وائرل کررہا تھا۔

  • ویڈیو کے ذریعے لڑکی کو بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

    ویڈیو کے ذریعے لڑکی کو بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

    راولپنڈی : وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم سیل نے لڑکی کی غیر اخلاقی ویڈیو وائرل کرنے والے بلیک میلر کو گرفتار کرلیا۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم شیراز ایاز لڑکی کو بلیک میل بھی کرتا تھا اور اب تک متاثرہ لڑکی سے ہزاروں روپے وصول کرچکا ہے۔

    ذرائع کے مطابق شکایت ملتے ہی ایف آئی اے سائبر کرائم سیل راولپنڈی نے فوری طور پر کارروائی کرکے ملزم کو حراست میں لیا تھا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم شیراز ایاز کو منڈی موڑ اڈہ اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا ہے، ملزم شیراز کی لڑکی کے ساتھ گزشتہ آٹھ سال سے دوستی تھی، ملزم اب تک لڑکی کو بلیک میل کرکے50ہزارروپے لے چکا ہے۔

  • پاکستان میں سوشل میڈیا پر شادی کے خواب دکھا کر لوٹنے کا انکشاف

    پاکستان میں سوشل میڈیا پر شادی کے خواب دکھا کر لوٹنے کا انکشاف

    کراچی : ایف آئی اے سائبرکرائم نے سوشل میڈیاپرشادی کےخواب دکھا کر لوٹنے والے نائیجرین باشندے کو گرفتارکر لیا، ملزم نے واٹس ایپ ، فیس بک اکاونٹس سے شہری کو شادی اور سرمایہ کاری کا جھانسہ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں غیر ملکی گروہ کی جانب سے سوشل میڈیاپرشادی کےخواب دکھاکرلوٹنےکاانکشاف سامنے آیا ، ایف آئی اے سائبرکرائم راولپنڈی سرکل نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے سوات کے شہری کو لوٹنے پر نائیجرین باشندے کوگرفتارکر لیا۔

    ایف آئی اے نے بتایا کہ شہری کو امریکی خاتون بن کرسوشل میڈیا پر شادی کے خواب دکھائے اور ملزم نےپاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے رقم بھیجنے کا وعدہ کرکے رقم بٹور لی ، وٹس ایپ ، فیس بک اکاونٹس سے شہری کو شادی اور سرمایہ کاری کا جھانسہ دیا گیا۔

    حکام کا کہنا تھا کہ خاتون کے اکاؤنٹ سے کہا گیا وہ اپنے جیون ساتھی کی تلاش میں ہے اور پاکستان میں 15 لاکھ ڈالر بھیجنا چاہتی ہے، جس پر شہری نے 9 مختلف اکاؤنٹس میں لاکھوں روپے جمع کروائے۔

    ایف آئی اے کے مطابق لٹ جانے کا احساس ہونے پر شہری نےایف آئی اے میں شکایت درج کرائی ، جس کے بعد نائیجرین باشندہ خاتون کا ایجنٹ بن کرمزید رقم لینے پشاورآیا تو گرفتار کرلیا۔