Tag: FIA Gujranwala

  • بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دیکر شہریوں کو لوٹنے والے ایجنٹ سمیت 3 انسانی اسمگلر گرفتار

    بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دیکر شہریوں کو لوٹنے والے ایجنٹ سمیت 3 انسانی اسمگلر گرفتار

    ایف آئی اے نے بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دیکر شہریوں کو لوٹنے والے ایجنٹ سمیت 3 انسانی اسمگلر کو گرفتار کرلیا۔

    ایف آئی اے گوجرانوالہ زون نے کاروائی کرتے ہوئے بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورنے، اغواء اور تشدد میں ملوث ایجنٹ سمیت 3 انسانی اسمگلر گرفتار کرلئے۔

      ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت اظہر اقبال، محمد اکرام اور یوسف علی کے نام سے ہوئی ہے، ملزمان کو گوجرانوالہ اور گجرات کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے ہتھیانے میں ملوث پائے گئے ہیں، ملزم اظہر اقبال کو چھاپہ مار کارروائی میں محلہ عثمان پورہ گجرات سے گرفتار کیا گیا۔

    ملزم نے شہریوں کو اٹلی ملازمت دلوانے کی غرض سے 60 لاکھ روپے سے زائد ہتھیائے، ملزم نے شہریوں کو اٹلی کی بجائے لیبیا بھجوایا، ملزم نے شہریوں کو غیر قانونی طور پر کشتی کے ذریعے یورپ بھجوانے کی کوشش کی لیکن شہری نے کشتی کے ذریعے یورپ جانے سے انکار کیا اور واپس آ گیا، شہری کے ہمراہ جانے والے اس کے بھائی اور سالہ تاحال لاپتہ ہیں۔

    ترجمان کے مطابق ایک اور کارروائی میں محمد اکرام کو وزیر آباد گجرانوالہ سے گرفتار کیا، ملزم نے شہری کو اٹلی ملازمت کی غرض سے بھجوانے کے لیے 26 لاکھ روپے سے زائد ہتھیائے، ملزم نے شہری کو اٹلی کی بجائے لیبیا بھجوایا، لیبیا پہنچنے پر ملزم نے شہری کو محصور کر لیا اور تاوان کا مطالبہ کرتا رہا۔

    ملزم اس دوران شہری کو جسمانی تشدد کا نشانہ بھی بناتا رہا، 6 ماہ کے بعد شہری اغواء کاروں کے چنگل سے آزاد ہونے میں کامیاب ہو گیا اور پاکستان واپس آ گیا۔

    جبکہ ملزم یوسف علی نے شہریوں کو ترکی ملازمت کا جھانسہ دے کر 18 لاکھ روپے بٹورے، ملزم نے متاثرین کو ترکی کے بجائے زمینی راستے سے ایران بھجوایا اور بعد ازاں ایران سے ترکی بارڈر پار کروانے کی کوشش کی۔

    تاہم متاثرین نے غیر قانونی راستے سے ترکی جانے سے انکار کیا اور وطن واپس آگئے ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/morocco-boat-accident-human-smuggler-arrested/

  • انسانی اسمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث نادرا ایجنٹ سمیت 3 ملزمان گرفتار

    انسانی اسمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث نادرا ایجنٹ سمیت 3 ملزمان گرفتار

    ایف آئی اے گوجرانوالہ زون نے کارروائیاں کرتے ہوئے انسانی سمگلنگ ویزہ فراڈ اور شہریوں کے ڈیٹا میں ٹمپرنگ و ردوبدل میں ملوث نادرا ایجنٹ سمیت 3 ملزمان گرفتار کرلئے۔

      ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کی شناخت اطہر بٹ، زمان اکرم اور رؤف مسیح کے نام سے ہوئی ہے، ملزم اطہر بٹ کو چھاپہ مار کارروائی میں نارووال سے گرفتار کیا گیا۔

    ملزم اطہر بٹ شہریوں کے ڈیٹا میں ٹمپرنگ، ردوبدل، فیملی ٹری میں مداخلت اور جعلی شناختی کارڈز کے اجراء میں ملوث پایا گیا ہے، ملزم کو گرفتار کر کے شواہد حاصل کر لیے گئے مذید تفتیش جاری ہے جبکہ ملزم کے ساتھ شامل نادرا آفیشل کے ملوث ہونے کا تعین کیا جا رہا ہے۔

     ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ایک اور کارروائی میں ملزم زمان اکرم کو گوجرانوالہ سے گرفتار کیا گیا، ملزم نے شہری کو کینیڈا ملازمت کی غرض سے بھجوانے کے لیے 92 لاکھ روپے سے زائد ہتھیائے۔

    ملزم شہری کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہا اور رقم وصول کرنے کے بعد روپوش ہو گیا جبکہ ملزم روٴوف مسیح کو چھاپہ مار کارروائی میں نارووال سے گرفتار کیا گیا۔

     ایف آئی اے نے کہا کہ ملزم نے شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے ہتھیائے، ملزم نے شہری کو یو اے ای بھجوانے کے لیے 3 لاکھ روپے وصول کیے، ملزم شہری کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہا اور روپوش ہو گیا ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

  • گجرات سے انسانی اسمگلرز سمیت 4 ایجنٹ گرفتار

    گجرات سے انسانی اسمگلرز سمیت 4 ایجنٹ گرفتار

    ایف آئی اے گجرانوالہ زون نے کارروائی کرتے ہوئے سمندر کے راستے شہریوں کو یورپ بھجوانے میں ملوث اسمگلرز سمیت 4 ایجنٹ گرفتار کرلئے۔

      ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کی شناخت بشارت حسین، شاہ زیب عرف سونو، مظہر اقبال اور شاہد رسول کے نام سے ہوئی ہے، ملزمان کو گوجرانوالہ اور گجرات کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔

    ایف آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم بشارت حسین نے شہری کو سمندر کے راستے اٹلی بھجوانے کے لیے 60 لاکھ روپے سے زائد وصول کیے، ملزم نے شہری کو یونان کی بجائے لیبیا بھجوایا، ملزم اور اس کے ساتھیوں نے شہری کو لیبیا میں سیف ہاؤسز میں محصور کیا اور تاوان کا مطالبہ کیا۔

    ملزم نے شہری کو کشتی کے ذریعے غیر قانونی طور پر لیبیا سے یونان اسمگل کی کوشش کی شہری نے سمندر کے راستے یورپ جانے سے انکار کر دیا اور پاکستان واپس آ گیا۔

    ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم شاہ زیب نے شہریوں کو کینیڈا بھجوانے کے لیے 80 لاکھ روپے فی کس ہتھیائے، ملزم نے شہریوں کو کینیڈا کی بجائے ایران بھجوا دیا اور وہاں محصور کر لیا اور تاوان کا مطالبہ کیا۔

    ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزم مظہر اقبال نے شہری کو کینیڈا ملازمت کی غرض سے 94 لاکھ روپے ہتھیائے جبکہ ملزم شاہد رسول نے شہری کو کینیڈا ملازمت کا جھانسہ دے کر 20 لاکھ روپے سے زائد ہتھیائے، ملزمان شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہے اور روپوش ہو گئے ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

  • سمندر کے راستے شہروں کو یورپ بھجوانے میں ملوث 4 ایجنٹ گرفتار

    سمندر کے راستے شہروں کو یورپ بھجوانے میں ملوث 4 ایجنٹ گرفتار

    ایف آئی اے گوجرانوالہ زون نے کارروائی کرتے ہوئے سمندر کے راستے شہروں کو یورپ بھجوانے میں ملوث ملزم سمیت 4 ایجنٹ گرفتار کرلئے۔

      ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت محمد ادریس، عمر فاروق، مرزا نعیم بیگ اور اللہ دتہ کے نام سے ہوئی ہے، ملزمان کو گجرانوالہ اور گجرات کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔

    ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر کروڑوں روپے لوٹتے رہے تھے، ملزم نعیم بیگ نے شہری سے 73 لاکھ روپے لیکر اٹلی بھجوانے کے معاملات طے کیے تاہم ملزم نے شہری کو اٹلی کی بجائے لیبیا بھجوایا اور وہاں سے غیر قانونی طور یورپ بھجوانے کی کوشش کی۔

    شہری نے کشتی کے ذریعے یورپ جانے سے انکار کر دیا اور واپس آ گیا، ملزم ادریس اور عمر فاروق نے شہریوں کو یورپ اور دیگر ممالک میں ملازمت کا جھانسہ دے کر 1 کروڑ 31 لاکھ روپے سے زائد ہتھیائے جبکہ ملزم اللہ دتہ نے شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورے۔

    ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہے ملزمان بھاری رقوم وصول کر کے روپوش ہو گئے تھے، ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ملزمان کے ساتھ دیگر ساتھیوں کی گرفتاری گرفتاری کے لئے چھاپہ مار کاروائیاں جاری ہیں۔

  • یونان کشتی حادثے میں ملوث بدنام زمانہ انسانی اسمگلر سمیت 2 ملزمان گرفتار

    یونان کشتی حادثے میں ملوث بدنام زمانہ انسانی اسمگلر سمیت 2 ملزمان گرفتار

    گوجرانوالہ: ایف آئی اے نے یونان کشتی حادثے میں ملوث بدنام زمانہ انسانی اسمگلر سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے گجرانوالہ زون نے کارروائی کرتے ہوئے یونان کشتی حادثے میں ملوث بدنام زمانہ انسانی اسمگلر سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

    ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں عنصر محمود اور محمد اویس شامل ہیں، ملزم عنصر محمود کو ناروال جبکہ ملزم محمد اویس کو گجرانوالہ سے گرفتار کیا گیا۔

    حکام کا کہنا ہے کہ ملزم عنصر محمود یونان کشتی حادثے میں ملوث ہے گرفتار ملزم انسانی اسمگلنگ میں ملوث گینگ کا حصہ ہے اس سے قبل بھی گینگ کے دیگر ملزمان کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

    حکام کے مطابق ملزم نے دیگر ساتھیوں کی ملی بھگت سے متاثرہ احسن علی کو یورپ بھجوانے کے لئے 45 لاکھ روپے بٹورے ملزم نے دیگر ملزمان کی ملی بھگت سے متاثرہ کو لیبیا میں سیف ہاوسسز میں رکھا ملزمان نے بعد ازاں متاثرہ کو زبردستی کشتی کے ذریعے لیبیا سے یونان بھجوانے کی کوشش کی۔کشتی حادثے میں متاثرہ احسن علی کی موت واقع ہوگئی۔

    ترجمان ایف آئی کے مطابق متاثرہ احسن علی کا تعلق جلال پور جٹاں سے ہے جبکہ ملزم محمد اویس نے شکایت کنندہ کو کینیڈا ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورے ملزم نے مجموعی طور پر 51 لاکھ 37 ہزار روپے بٹورے۔

    ایف آئی اے نے کہا کہ ملزم شکایت کنندہ کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہا اور روپوش ہو گیا، ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔