Tag: FIA investigation

  • جعلی پاسپورٹ پر بیرون ملک جانے والوں کیخلاف تحقیقات میں اہم پیشرفت

    جعلی پاسپورٹ پر بیرون ملک جانے والوں کیخلاف تحقیقات میں اہم پیشرفت

    کراچی : پاکستانی پاسپورٹس پر بیرون ملک جانے والے گرفتار غیرملکیوں کے خلاف تحقیقات کے معاملے پر اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی آرمیں نامزد 16پاسپورٹس کی تفصیلات پاسپورٹ ڈائریکٹوریٹ نے ایف آئی اے کو ارسال کردیں۔

    مراسلہ میں بتایا گیا ہے کہ سدرن ڈائریکٹوریٹ امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کے مطابق 16پاپسورٹس میں سے 12 کا ریکارڈ موجود ہی نہیں ہے۔

    پاسپورٹ ڈائریکٹوریٹ کے مطابق آن لائن پاسپورٹ ٹریکنگ سسٹم کے مطابق یہ پاسپورٹس جاری ہی نہیں ہوئے، ایک پاسپورٹ بنوں،3 قمبر شہداد کوٹ پاپسورٹ دفاتر سے جاری کئے گئے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ بغیر ریکارڈ پاپسورٹس مبینہ طور پر جعلی ہونے کے ساتھ مذکورہ پاسپورٹ دفتر سے جاری ہی نہیں ہوئے، 16پاسپورٹس کے ضمن میں 11 قومی شناختی کارڈز کا ریکارڈ بھی دستیاب نہیں ہے۔

    اس کے علاوہ مذکورہ پاسپورٹس کی ایف آئی آر سمیت درج دیگر مقدمات میں نادرا ریکارڈ کی فراہمی سست روی کا شکارِ ہیں، ایف آئی اے میں 7ماہ میں درج متعدد مقدمات کے لئے درکار ریکارڈ نادار کی جانب سے مبینہ طور پر موصول نہیں ہوا۔

    ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کا طلب کردہ ریکارڈ مبینہ مشتبہ شناختی کارڈز پر سفرکرنے والے مقامی اور غیرملکیوں کے حوالے سے ہے۔

    گزشتہ چند ماہ میں کراچی ایئرپورٹ سے مشتبہ پاکستانی سفری دستاویزات پر کئی مسافروں کو گرفتار بھی کیا گیا مشتبہ پاکستانی شناختی کارڈز اور پاسپورٹس پر سفر کے الزام میں غیرملکی بھی گرفتار ہیں۔

    ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ غیرملکیوں کو مبینہ پاکستانی سفری دستاویزات سندھ اور بلوچستان سے جاری کی گئیں۔

  • ایف آئی اے کو صوفیہ مرزا کیخلاف منی لانڈرنگ کے ثبوت مل گئے، اداکارہ روپوش ہوگئی

    ایف آئی اے کو صوفیہ مرزا کیخلاف منی لانڈرنگ کے ثبوت مل گئے، اداکارہ روپوش ہوگئی

    لاہور : ایف آئی اے نے ماڈل اور اداکارہ صوفیہ مرزا کیخلاف منی لانڈرنگ کے ثبوت حاصل کرلیے، خبر ملنے پر اداکارہ روپوش ہوگئی، صوفیہ کروڑوں کی بے نامی جائیداد کی بھی مالک ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معروف ماڈل اور اداکارہ صوفیہ مرزا کے خلاف فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) لاہور کو منی لانڈرنگ کے ناقابل تردید ثبوت مل گئے۔

    صوفیہ مرزا کے پاس کروڑوں کی بے نامی جائیداد ہے، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی نے ایف بی آر سے تمام تفصیلات طلب کرلی ہیں۔

    ریمپ پر کیٹ واک کرنے والی پاکستان کی ایک اور ماڈل گرل کے منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے ک اانکشاف ہوا ہے، ذرائع کے مطابق ملک کی خوبرو ماڈل و اداکارہ صوفیہ مرزا کا نام بھی منی لانڈرنگ کیس میں سامنے آگیا۔

    ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ صوفیہ مرزا کے خلاف ٹھوس ثبوت مل گئے ہیں۔ صوفیہ مرزا کے پاس کروڑوں روپے کی بے نامی جائیداد ہے۔

    مزید حقائق سے پردہ اٹھا نے کیلئے ایف آئی اے نے ایف بی آر کو خط لکھا ہے جس میں صوفیہ مرزا کے اثاثوں کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔

    ایف آئی ے کا کہنا ہے کہ ماڈل اور اداکارہ صوفیہ مرزا سے منی لانڈرنگ سے متعلق تحقیقات ہورہی ہیں لیکن وہ اب روپوش ہوگئی ہیں اس سے پہلے ماڈل ایان علی کا نام بھی منی لانڈرنگ میں سامنے آیا تھا ایان علی کی سیاسی وابستگی سے متعلق کئی ہوشربا انکشافات بھی سامنے آئے تھے۔

  • آئین شکنی کیس، ایف آئی اے نے پرویز مشرف کا بیان قلمبند کرلیا

    آئین شکنی کیس، ایف آئی اے نے پرویز مشرف کا بیان قلمبند کرلیا

    کراچی: ایف آئی اے نے سابق صدر پرویز مشرف کا سنگین غداری کیس کے حوالے سے بیان ریکارڈ کرلیا ۔

    اسلام آباد سے آنے والی ایف آئی اے کی ٹیم نے کراچی کے علاقے ڈیفنس میں سابق صدر پرویز مشرف کی رہائش گاہ پر پرویز مشرف کا سنگین غداری کیس کے حوالے سے بیان ریکارڈ کیا اور مختلف پہلوؤں پر سوالات پوچھے ۔

    اسلام آباد سے آنے والی ٹیم میں ڈپٹی ڈائریکٹر واجد ضیاء اور ان کے اسسٹنٹ مقصود الحسن شامل تھے، بیان ریکارڈ کرنے میں ایک گھنٹے سے زائد وقت گذرا، اس موقع پر پرویز مشرف کی رہائش گاہ کے اطراف میں سخت سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے تھے ۔

  • پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس میں ایف آئی اے نے دوبارہ تحقیقات کا آغاز کردیا

    پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس میں ایف آئی اے نے دوبارہ تحقیقات کا آغاز کردیا

    اسلام آباد: سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس میں ایف آئی اے نے دوبارہ تحقیقات کا آغاز کردیاہے، پانچ رکنی کمیٹی تمام افراد سے پوچھ گچھ کرے گی.

    سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس میں ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی واجد ضیاء کی سربر اہی میں پانچ رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے، جس میں مقصود الحسن، ڈاکٹر عثمان اور عبدالقادر شامل ہیں۔ ایف آئی اے کی کمیٹی نے دوبارہ تحقیقات کا آج سے آغاز کردیاہے۔

    پانچ رکنی کمیٹی تمام افراد سے پوچھ گچھ کرے گی۔

    اس سے قبل خصوصی عدالت نے مشرف سنگین غداری کیس میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنانے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ایف آئی اے کو کیس کی دوبارہ تفتیش کرنے کا حکم دیدیا ہے۔

    عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ جے آئی ٹی کو کیس کی تفتیش کا اختیار دینے کا ہائیکورٹ کا فیصلہ درست نہیں تھا، ایف آئی اے کیس کی ازسرنو تحقیقات کرے اور پرویز مشرف، شوکت عزیز، جسٹس (ر) عبدالحمید اور زاہد حامد کے بیانات دوبارہ ریکارڈ کئے جائیں۔

  • ایف آئی اے نے قبضے میں لی گئی ہزاروں فائلوں کی جانچ پڑتال شروع کردی

    ایف آئی اے نے قبضے میں لی گئی ہزاروں فائلوں کی جانچ پڑتال شروع کردی

    کراچی : ایف آئی اے نے سوک سینٹر کے دسویں فلور پر واقع لینڈ ڈپارٹمنٹ سے قبضے میں لی گئی ہزاروں فائلوں کی جانچ پڑتال شروع کردی۔

    زرائع کے مطابق سوک سینٹر سے ملنے والے زمینوں کے ریکارڈ میں بڑے پیمانے پر گھپلے سامنے آئے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی میں اربوں روپے کی زمین پر قبضے کیے گئے ،زمینوں پر قبضے کی اربوں روپے کی رقم سے محکمہ لینڈ کے افسران سمیت دیگر لوگ کروڑ پتی بن گئے۔

    زرائع کا دعوی ہے کہ زمینوں پر قبضے سے حاصل کی گئی رقم شہر میں امن وامان خراب کرنے میں بھی استعمال ہوتی رہی ہے۔

    یاد رہے کہ رینجرز اور وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے سوک سینٹر میں محکمہ لینڈ کے دفتر پر چھاپہ مارکر ہزاروں کی تعداد میں چائنہ کٹنگ اور غیر قانونی طریقوں سے لیز کی جانے والی زمینوں کا ریکارڈ تحویل میں لے لیا تھا۔

    ذرائع کے مطابق یہ چھاپہ زمینوں کی غیرقانونی الاٹمنٹ کے حوالے سے مارا گیا۔ رینجرز اور ایف آئی اے نے سوک سینٹر میں تیسرے اور دسویں فلور پر واقع محکمہ لینڈ کے دفتر پر پہلے سے گرفتار محکمہ لینڈ کے افسرجمیل بلوچ کی نشاندہی پر چھاپہ مارا تھا۔

    ذرائع نے انکشاف کیا کہ وفاقی حکومت کے اداروں سے تعلق رکھنے والی 700 سے 800 ایکڑ زمین قابل اعتراض طریقے سے نجی افراد کو دی گئیں۔

    چھاپے کے دوران رینجرز نے ہزاروں کی تعداد میں زمینوں کی فائلیں تحویل میں لے لیں ، ذرائع کاکہنا ہے کہ رینجرز نے ذیادہ تر فائلیں چائنہ کٹنگ اور غیر قانونی طریقے سے زمینوں کو لیز کئے جانے کی فائلیں تحویل میں لیکر ٹرک کے ذریعے نامعلوم مقام پر منتقل کردی ہیں، کارروائی کے دوران سادہ لباس ایف آئی اے کے افسران و اہلکار بھی رینجرز کے ہمراہ تھے۔