Tag: FIA Officers

  • وزارت داخلہ میں ایف اے ٹی ایف سیل تشکیل، ایف آئی اے کے افسران بھی شامل

    وزارت داخلہ میں ایف اے ٹی ایف سیل تشکیل، ایف آئی اے کے افسران بھی شامل

    اسلام آباد : فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے ایکشن پلان اور مطالبات پر عمل درآمد کیلئے وزارت داخلہ میں ایف اے ٹی ایف سیل تشکیل دے دیا گیا، خصوصی سیل میں ایف آئی اے کے تین افسران شامل کیے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ایف اے ٹی ایف کی جانب سے پاکستان میں منی لانڈرنگ، دہشت گردوں کی معالی معاونت سمیت دیگر مسائل پر قابو پانے کیلئے وزارت داخلہ میں ایف اے ٹی ایف سیل تشکیل دیا گیا ہے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف اے ٹی ایف سیل میں ایف آئی اے کے تین افسران شامل ہوں گے، مذکورہ سیل ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر میں قائم کیا گیا ہے۔

     سیل میں شامل تمام افسران ایف اے ٹی ایف کے ساتھ براہ راست رابطے میں رہیں گے،ایف اے ٹی ایف سیل ایف ائی اے کے تمام زونل دفاتر سے معلومات حاصل کرے گا۔ 

    ذرائع کے مطابق افسران کو ایف آئی اے کے مختلف زونل دفاتر سے شامل کیا گیا ہے، ایف اے ٹی ایف سیل ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان پر کام کرے گا۔

    ذرائع کے مطابق خصوصی سیل کا مقصد منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کیلئے اقدامات کو یقینی بنانا ہے۔

  • ایف آئی اے کے 7 افسران نے خود ہی اپنی پروموشن کرلی

    ایف آئی اے کے 7 افسران نے خود ہی اپنی پروموشن کرلی

    اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے افسران بڑے عہدے داروں اور ادارے کے ساتھ ہاتھ کر گئے، 7 افسران نے بغیر کسی کے علم میں لائے خود ہی اپنی پروموشن کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے 7 افسران نے متعلقہ ڈائریکٹرز کے علم میں لائے بغیر خود ہی اپنی پرموشن کرلی۔ ڈائریکٹرز آفسز میں تعینات افسران نے مجاز اتھارٹی کو بتائے بغیر پروموشن لیٹر جاری کیے۔

    مذکورہ ساتوں افسران نے غیر قانونی طور پر گریڈ 18 میں اپنی ترقی کے لیٹر خود جاری کیے اور ڈائریکٹرز اور ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کو بھی بھنک نہ پڑنے دی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ 2012 پروموشن کمیٹی میں ان 7 افسران نے گریڈ 17 میں ترقی پائی تھی۔ غیر قانونی طور پر اپنی ترقی کے لیٹر جاری کرنے والے افسران کے خلاف کرمنل انکوائری شروع کردی گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق طاقتور لابی رکھنے والے ساتوں افسران انکوائری کے باوجود تاحال اپنے عہدوں پر براجمان ہیں۔