Tag: FIA

  • پی آئی اے میں دس سالہ مبینہ کرپشن اور بدعنوانیاں، ایف آئی اے کی تحقیقات کا آغاز

    پی آئی اے میں دس سالہ مبینہ کرپشن اور بدعنوانیاں، ایف آئی اے کی تحقیقات کا آغاز

    کراچی : ایف آئی اے نے پی آئی اے میں دس سالہ مبینہ کرپشن اور بدعنوانیوں کے34مختلف معاملات پر تحقیقات کا آغاز کر دیا، تحقیقات کی منظوری ڈی جی ایف آئی اے کی جانب سے دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابققومی ائر لائن انتظامیہ کی جانب سے ہیڈ آفس میں قائم ایف آئی اے کے دفتر نے کام شروع کردیا، پی آئی اے میں گزشتہ دس سالہ مبینہ کرپشن اور بدعنوانیوں کے حوالے سے ایف آئی اے کراچی نے 34 مختلف معاملات پر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، ایف آئی اے کے مختلف سرکلز کے سات افسران تحقیقات کریں گے، مبینہ کرپشن کی تحقیقات  منظوری ڈی جی ایف آئی اے کی جانب سے دی گئی۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، انسپکٹرز اور سب انسپکٹرز روزانہ کی بنیاد پر انکوائری کریں گے، تحقیقات میں بوئنگ 777 طیاروں کی اپ گریڈیشن، آئی پیڈز کی خریداری اور کیٹرنگ ٹھیکوں میں گھپلے اور انکوائری سے متعلق معاملات میں جرمن شہری کی بطور سی ای او تعیناتی بھی شامل ہے۔

    ذرائع کے مطابق افسران کو بھاری مشاہرے پر تعیناتیوں سے ایئر لائن کو پہنچنے والے نقصانات کی تحقیقات بھی ہوں گی، ایئر لائن میں جعلی تعلیمی اسناد پر457 ملازمین کی تعیناتی کے ذمہ داران کا تعین بھی کیا جائے گا۔

    مزید پڑھیں: پی آئی اے نے ائرلائن ہیڈ آفس میں ایف آئی اے کو دفتر فراہم کردیا

    اس کے علاوہ نواب شاہ فلائنگ اکیڈمی، ایئر لائن میں شعبہ آر بی ڈی کا قیام اور ٹریول ایجنٹس کے مبینہ نادہندگی کے معاملے کی بھی تفتیش ہو گی، ذرائع کا کہنا ہے کہ لندن کے لئے پرئیمیر سروس، ایئر بس اور اے ٹی آر طیاروں کی لیز پر حصول کا معاملہ بھی زیر تفتیش ہو گا۔

    شعبہ ریونیو میں نقصانات، ائر بس طیارے کی جرمن میوزیم کو مبینہ فروخت، فلائٹ کچن سروسز گھپلوں کی بھی تفتیش کی جائے گی، ایف آئی اے افسران اسپئیر پارٹس کی غیر ضروری خریداری ، ٹرانس ورلڈ ایوی ایشن سے معاہدوں کی بھی تحقیقات کریں گے۔

  • پی آئی اے نے ائرلائن ہیڈ آفس میں ایف آئی اے کو دفتر فراہم کردیا

    پی آئی اے نے ائرلائن ہیڈ آفس میں ایف آئی اے کو دفتر فراہم کردیا

    کراچی : پی آئی اے کی انتظامیہ نے ایئر پورٹ پر ایف آئی اے کو دفتر فراہم کردیا، یہ فیصلہ بدعنوانی کے خلاف ہونے والی تحقیقات کی جلد تکمیل کیلئے کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی آٸی اے انتظامیہ نے ادارے سے بدعنوانی کے خاتمے کے لیے بڑا قدم اٹھانے کا فیصلہ کرلیا، کراچی میں ائرلائن ہیڈ آفس میں احتساب کے لئے ایف آئی اے کو دفتر فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ دفتر کی فراہمی کا فیصلہ ائرلائن کی درجنوں انکوائریز کی جلد تکمیل کے ضمن میں کیا گیا ہے، دفتر کی موجودگی سے ایف آئی اے کو ریکارڈ کی جلد فراہمی ممکن ہو سکے گی۔

    ذرائع کے مطابق ایف آئی اے گزشتہ دس سال میں ہونے والی مبینہ کرپشن اور بدعنوانیوں کی تحقیقات کر رہی ہے، انکوائریز کے حوالے سے ڈی جی ایف آئی اے نے سپریم کورٹ کو پیشگی آگاہ بھی کر رکھا ہے۔

    ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ایف آئی اے کو دفتر کی فراہمی کے بعد ائرلائن انتظامیہ کی جانب سے ممکنہ طور پر نیب کو بھی ایک دفتر فراہم کئے جانے کا امکان ہے۔

  • بھاری فیسیں لینے والے اسکولوں کی شامت آگئی،ایف آئی اے کا چھاپہ، ریکارڈ ضبط

    بھاری فیسیں لینے والے اسکولوں کی شامت آگئی،ایف آئی اے کا چھاپہ، ریکارڈ ضبط

    کراچی : سپریم کورٹ کے حکم کے بعد کراچی ،لاہور اور سکھر میں ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے اسکولوں پر چھاپے مار کر ریکارڈ تحویل میں لے لیا جبکہ  ایف 22 بڑے نجی اسکولوں سے متعلق مراسلہ جاری کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نجی اسکولوں کی فیسوں پر سپریم کورٹ کے حکم پر ایف آئی اے حرکت میں آگئی، ایف آئی اے نے کراچی،لاہور،سکھرسمیت مختلف شہروں میں اسکولوں پر چھاپے مار کر ریکارڈ تحویل میں لے لیا۔

    کراچی سمیت سندھ کے شہروں میں سولہ اسکولوں پر چھاپے مارے گئے ، بیکن ہاؤس اور سٹی اسکول کی متعدد برانچوں کاریکارڈضبط کیا گیا جبکہ بےویو اکیڈمی ، جنریشن اسکول، فروبل ایجوکیشن سینٹراورسولائزیشن اسکول کا ریکارڈبھی ضبط کرلیا گیا۔

    ایف آئی اے ترجمان کا کہنا ہے لاہور میں تمام نجی اسکولوں کا ریکارڈ تحویل میں لے لیا ہے، بیکن ہاؤس، لاہور گرامر،روٹس آئی وی اور دیگر کا ریکارڈ ضبط کیا گیا ہے جبکہ تمام اسکولوں کا کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ قبضے میں لے لیا ہے۔

      ایف آئی اے کا 22 بڑے نجی اسکولوں سے متعلق مراسلہ جاری


    اس سے قبل ایف آئی اے نے 22 بڑے نجی اسکولوں سے متعلق مراسلہ جاری کیا تھا ، مراسلہ ایف آئی اے کےتمام زونز کےسربراہان کو لکھا گیا، جس میں اسکولوں میں مالکان اورسی ای اوز کی کرپشن کی تحقیقات کی ہدایت کی گئی۔

    مراسلے میں کہا گیا تھا کہ اسکولوں کامینوئل اور کمپیوٹرائیزڈ ریکارڈ تحویل میں لیا جائے،اسکولوں میں بیکن ہاؤس،سٹی اسکول سسٹم، لاہور گرامر اسکول، روٹس، ملینیم شامل روٹس آئی وی، لر ننگ الائنس، لاہور کالج آف آرٹس، فروبلز اسکول سسٹم ، سلامت اسکول سسٹم، جنریشن اسکول کراچی اور سولائیزیشن اسکول سسٹم کراچی شامل ہیں۔

    مزید پڑھیں : چیف جسٹس کا تمام نجی اسکولوں کی فیسوں میں کمی کا حکم

    یاد رہے گذشتہ روز سپریم کورٹ نے پانچ ہزار سے زائد فیس لینے والے تمام نجی سکولوں کو بیس فیصد فیس کم کرنے اور گرمیوں کی چھٹیوں کی آدھی فیسیں والدین کو واپس کرنے کا حکم دیا تھا اور ہدایت کی تھی فیسوں میں سالانہ پانچ فیصد سے زیادہ اضافہ نہ کیا جائے۔

    عدالت نے حکم دیا کہ کوئی سکول بند نہیں کیا جائے گا اور کوئی بچہ سکول سے نہیں نکالا جائے گا، بصورت دیگر توہین عدالت کی کاروائی ہو گی۔

    چیف جسٹس نے چیئرمین ایف بی آر کو تمام سکولوں کے ٹیکس ریکارڈ کی پڑتال کرنے اور سکولوں کے اکاؤنٹس کی تفصیلات قبضے میں لینے کا بھی حکم دیا تھا۔

  • ایف آئی اے نے حوالہ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا، 12لاکھ روپے برآمد

    ایف آئی اے نے حوالہ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا، 12لاکھ روپے برآمد

    کراچی : ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے حوالہ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا، نلزم کے قبضے سے 12لاکھ روپے اور دیگر اہم لٹریچر برآمد کرلیا گیا ۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کی اسٹنٹ ڈائریکٹر رابعہ قریشی کی سربراہی میں ٹیم نے حوالہ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا، شیخ وقار احمد نامی ملزم کو ایف ۤآئی اے ٹیم نے جدہ سینٹرز سے گرفتار کیا۔

    ملزم نے یو اے ای اور پاکستان میں کرنسی فراہمی کے لئے نیٹ ورک بنا رکھا تھا، ملزم پاکستانی کاروباری افراد اور گروپس کو یو اے ای کرنسی کی فراہمی میں ملوث ہے، نیٹ ورک کے ذریعے درہم پاکستان اور یو اے ای میں فراہم کئے جاتے رہے ہیں۔

    فراہم کردہ درہم کے مساوی روپے متعلقہ افراد پاکستان میں ادا کرتے رہے ہیں، ملزم مبینہ طور پر اومنی گروپ کو بھی رقم کی فراہمی میں ملوث ہے، درکار رقم کی تفصیلات افراد اور گروپس ملزم کو ای میل پر بھیجتے رہے۔

    ملزم سے اس کے کلائنٹس کے نام اور دیگر تفصیلات پر مبنی متعدد لیجرز بھی بر آمد کرلیا گیا ہے، ملزم کے قبضے سے 12لاکھ روپے اور حوالہ کی گئی رقوم کی تمام تفصیلات بھی حاصل کر لی گئیں۔

    ٹیم نے ملزم سے متعدد دستاویزات،رجسٹرز ، لیجرز اور دیگر اسٹیشنری بر آمد کرلی، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کئے جانے کے بعد مزید کارروائی جاری ہے۔

  • گوجرانوالہ: ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی کارروائی، دو ملزمان گرفتار

    گوجرانوالہ: ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی کارروائی، دو ملزمان گرفتار

    گجرانوالہ: ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے پنجاب میں اہم کارروائی کرتے ہوئے لاٹری کے نام پر جعل سازی کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع گجرانوالہ میں سائبر کرائم ونگ نے لاٹری کے نام پر جعلی سازی کے ذریعے شہریوں سے رقم بٹورنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    انچارج سائبر کرائم آصف اقبال کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں محبوب عالم اور مبارک علی شامل ہیں اور ملزمان سادہ لوح شہریوں سے لاٹری کے نام پر بینک کے ذریعے رقوم منتقل کرواتے تھے۔

    لاہور میں ایف آئی اے کی کارروائی، سوشل میڈیا پر خاتون کو بلیک میل کرنے والا گرفتار

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان کو ڈیجیٹل میڈیا کی مدد سے گرفتار کرکے ملزمان کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ رواں سال اگست میں پنجاب کے دارالحکومت میں ایف آئی اے نے اہم کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر خاتون کو بلیک میل کرنے والے شخص کو گرفتار کیا تھا۔

    یاد رہے کہ رواں سال اپریل میں سی آئی اے پولیس نے سوشل میڈیا پر فیک آئی ڈیز بناکر لڑکیوں کو بلیک میل کرنے والے نوجوان کو گجرانوالہ سے گرفتار کیا تھا، ملزم لڑکی بن کر کالج کی لڑکیوں سے دوستی کرنے کے بعد ان کی تصویریں لیکر ان کو بلیک میل کرتا تھا۔

  • سوشل میڈیا پر سابقہ بیوی کو بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار، نازیبا تصاویربرآمد

    سوشل میڈیا پر سابقہ بیوی کو بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار، نازیبا تصاویربرآمد

    فیصل آباد : ایف آئی اے نے سوشل میڈیا کے ذریعے سابقہ بیوی کو بلیک میل کرنے والے شخص کو حراست میں لے لیا، ملزم سے نازیبا تصاویر اور دیگر مواد برآمد کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے سابقہ بیوی کو بلیک میل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    اس حوالے سے ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم وقار کو چیچہ وطنی سے گرفتار کیا گیا ہے، ملزم کیخلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    ملزم وقار سوشل میڈیا پر اپنی سابقہ بیوی کی جعلی آئی ڈی بنا کر نازیبا تصاویر پوسٹ کرتا تھا، ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ملزم وقار سے نازیبا تصاویر اور دیگر مواد بھی برآمد کرلیا گیا ہے،  اس کے علاوہ ملزم اپنے موبائل فون سے سوشل میڈیا کے8 اکاؤنٹس بھی چلا رہا تھا۔

    مزید پڑھیں : لاہور میں ایف آئی اے کی کارروائی، سوشل میڈیا پر خاتون کو بلیک میل کرنے والا گرفتار

    خیال رہے کہ رواں سال اپریل میں سی آئی اے پولیس نے سوشل میڈیا پر فیک آئی ڈیز بناکر لڑکیوں کو بلیک میل کرنے والے نوجوان کو گوجرانوالہ سے گرفتار کیا تھا، ملزم لڑکی بن کر کالج کی لڑکیوں سے دوستی کرنے کے بعد ان کی تصویریں لے کر ان کو بلیک میل کرتا تھا۔

    مزید پڑھیں: سوشل میڈیا پر مرد کو بلیک میل کرنے والی خاتون گرفتار

    یاد رہے کہ فروری میں بھی فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے لڑکی کو قابل اعتراض تصاویر کے ذریعے بلیک میل کرنے والے مبینہ نوجوان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

  • کراچی : ایف آئی اے کی کارروائی : چائلڈ پورنو گرافی کا پہلا مقدمہ درج، ملزم گرفتار

    کراچی : ایف آئی اے کی کارروائی : چائلڈ پورنو گرافی کا پہلا مقدمہ درج، ملزم گرفتار

    کراچی : ایف آئی اے سائبر سرکل کراچی نے چائلڈ پورنو گرافی کا پہلا مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضے سے نازیبا تصاویر اور ویڈیوز برآمد کرلی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایف آئی اے سائبر سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے چائلڈ پورنو گرافی کا پہلا مقدمہ درج کرلیا، مذکورہ مقدمہ خالد نامی شخص کی درخواست پر درج کیا گیا ہے ۔

    اس حوالے سے ایف آئی اےترجمان کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے سائبر کرائم نے ملزم حمزہ کو گرفتارکرکے اس کے قبضے سے چائلڈ پورنو گرافی سے متعلق تصاویر اور ویڈیوز برآمد کرلی ہیں۔

    ایف آئی اے ترجمان  کے مطابق دوران تفتیش10سے13سال کےدرمیان 10متاثرہ بچے بھی سامنے آئے ہیں،  ملزم نے فیس بک، انسٹاگرام اکاؤنٹس، ورچوئل واٹس ایپ گروپ بنا رکھے تھے، ملزم حمزہ گروپ اور اکاؤنٹس پر کم عمر بچوں کو ویڈیوز شیئراور غیراخلاقی عمل کیلئے اکساتا تھا۔

    اس کے علاوہ ملزم بچوں کو بلیک میل اور ہراساں کرکے ان سے رقوم بھی وصول کرتا تھا، ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم کی نشاندہی پر گروہ کے دیگر ملزمان کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے، مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔

    مزید پڑھیں : لاہور سے بچوں کی نازیبا ویڈیوز بنانے والا بلیک میلر گرفتار

    واضح رہے کہ اس سے قبل ایف آئی اے نے لاہور اور جھنگ میں کارروائی کرتے ہوئے چائلڈ پورنو گرافی میں ملوث ملزمان برہان بھٹی اور تیمور کو گرفتار کیا تھا جس کے قبضے سے بچوں کی نازیبا فلمیں برآمد ہوئی تھیں۔

    خیال رہے کہ سائبر کرائم ایکٹ کا قانون منظور ہونے کے بعد سے ایف آئی اے نے انٹرنیٹ پر ہونے والے جرائم کے لیے علیحدہ سے یونٹ تشکیل دیا ہے جو ملک بھر میں ہراساں کرنے، دھمکیاں دینے والوں یا جعلسازی کرنے والے لوگوں کے خلاف کارروائی کرتا ہے۔

  • منی لانڈرنگ کیس: ایف آئی اے کی ایم کیو ایم کے دو وفاقی وزرا سے تفتیش

    منی لانڈرنگ کیس: ایف آئی اے کی ایم کیو ایم کے دو وفاقی وزرا سے تفتیش

    اسلام آباد: ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس میں دو وفاقی وزرا سے پوچھ گچھ کی ہے.

    تفصیلات کے مطابق آج ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے دو وفاقی وزرا منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے ٹیم کے سامنے پیش ہوئے.

    وفاقی وزیر برائے انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی خالد مقبول صدیقی اور وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف فروغ نسیم  سے آج ایف آئی دفتر میں دو گھنٹے تفتیش ہوئی.

    دونوں وزرا پر ایم کیو ایم کے ذیلی فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن میں پیسے جمع کروانے کا الزام ہے، خدمت خلق فاؤنڈیشن کے بارے میں ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اس سے لندن سیکریٹریٹ کے اخراجات بھی برداشت کیے جاتے تھے.


    مزید پڑھیں: خدمت خلق فاؤنڈیشن کے نام پر منی لانڈرنگ: میئر سمیت 726 افراد کی فہرست جاری


    خالد مقبول صدیقی اس وقت ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ ہیں، جب کہ بیرسٹر فروغ نسیم پارٹی رہنما ہیں اور اس وقت سینیٹر ہیں.

    واضح رہے کہ ایف آئی اے نے متحدہ قومی موومنٹ کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن میں منی لانڈرنگ میں ملوث میئر کراچی وسیم اختر سمیت 726 افراد کے ناموں کی فہرست جاری کی ہے۔

    یاد رہے کہ خدمت خلق فاؤنڈیشن کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ 2017 میں کراچی میں درج ہوا تھا.

  • اے ٹی ایم استعمال کرنے والے ہوشیار، انیس ہزار سے زائد افراد کا بینک ڈیٹا چوری

    اے ٹی ایم استعمال کرنے والے ہوشیار، انیس ہزار سے زائد افراد کا بینک ڈیٹا چوری

    اسلام آباد : ایف آئی اے کی جانب سے انیس ہزار سے زائد پاکستانیوں کا بینک ڈیٹا چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے، ہیک شدہ کارڈز ڈارک ویب پر فروخت کیے جارہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی بینکس ہیکرز کے نشانے پر آگئے،  ہیک شدہ کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈز کی ڈارک ویب پر فروخت کا انکشاف ہوا ہے، مذکورہ کریڈٹ اورڈیبٹ کارڈز ڈارک ویب پر سو سے160ڈالر میں فروخت ہوئے۔

    سائبر سیکیورٹی کمپنی کی رپورٹ کے مطابق بائیس پاکستانی بینکوں کے مجموعی طور پر انیس ہزار آٹھ سو چونسٹھ کارڈز کا ڈیٹا چوری ہوا، پاکستانی اے ٹی ایم استعمال کرنے والے غیر ملکیوں کا ڈیٹا بھی چوری ہوگیا، پاکستان کے چھ بینکوں نے ڈیبٹ کارڈ سے عالمی ادائیگیاں معطل کردیں۔

    اس حوالے سے ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم کیپٹن (ر) شعیب کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس اسٹیٹ بینک کا اعلامیہ ہے اور لوگ بھی بے شمار شکایات درج کروا رہے ہیں، کچھ بینکوں نے بھی ہم سےرابطہ کیا ہے، انہوں نے تصدیق کی کہ مختلف بینکس کا ڈیٹا بھی ہیک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

    کیپٹن (ر) شعیب کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان میں موجود تقریباً تمام بینکوں کا ڈیٹا بیرون ملک سے ہیک کرلیا گیا ہے، اس سے قبل گزشتہ ہفتے ایک بینک کی ویب سائٹ بھی ہیک کی گئی تھی۔

  • دبئی میں کس کی کتنی جائیدادیں ہیں؟ ایف آئی اے نے سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کرا دی

    دبئی میں کس کی کتنی جائیدادیں ہیں؟ ایف آئی اے نے سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کرا دی

    اسلام آباد: دبئی میں کن معروف شخصیات کی کتنی جائیدادیں ہیں؟ ایف آئی اے نے تفصیلات حاصل کر لیں۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے سپریم کورٹ میں اس ضمن میں تیارہ کردہ خصوصی رپورٹ جمع کروا دی ہے.

    ایف آئی اے رپورٹ کے مطابق کئی سیاسی شخصیات اور سرکاری افسران دبئی میں جائیدادوں کے مالک ہیں.

    سابق وزیر مخدوم امین فہیم کی اہلیہ رضوانہ امین کے نام چار جائیدادیں کا انکشاف ہوا ہے، عدنان سمیع خان کی والدہ نورین سمیع خان تین جائیدادوں کی مالک ہیں. سابق لیگی سینیٹر انوربیگ کی اہلیہ بھی دبئی میں فلیٹ کی مالک ہیں.

     سینیٹر تاج محمد آفریدی دبئی میں جائیداد کے مالک ہیں، میر حسن تالپور،سابق سینیٹرعماراحمد خان بھی جائیدادوں کے مالک ہیں.

    کسٹم کلیکٹرشاہدمجید، ایف بی آرافسر واصف خان، سابق ایم ڈی پی آئی اے اعجاز ہارون کی اہلیہ، مشرف کے سابق سیکرٹری طارق عزیزکی بیٹیوں، ڈی آئی جی سہیل حبیب تاجک، سابق ایکسین زاکم خان کا نام بھی رپورٹ میں‌ شامل ہے.


    مزید پڑھیں: دبئی میں پاکستانیوں کی جائیدادیں : ایف ائی اے نے جمعہ کو جائزہ اجلاس طلب کرلیا


     سرکاری افسرآغا مسعودعباس، زرعی ترقیاتی بینک کے ارشاداحمد، کلیکٹر کسٹم واحد خورشید کی اہلیہ بھی دبئی میں جائیداد کی مالک ہیں.

    دبئی میں لاہور کےایک شہری کی دبئی میں 22 جائیدادیں ملی ہیں، ملک محمد خان کی دبئی میں 18 جائیدادوں کا انکشاف ہوا ہے.

    وزیراعظم کےمعاون خصوصی فرخ سلیم کی والدہ کا نام بھی اس فہرست میں شامل ہے، پی ٹی آئی رہنما ممتاز احمد مسلم کی دبئی میں 16 جائیدادیں ہیں.

    رپورٹ میں وزیراعظم کی بہن علیمہ کی جائیداد کی تفصیل بھی شامل ہے. ایف آئی اے نے علیمہ خان کو نوٹس جاری کر دیا ہے.