Tag: FIA

  • ڈائریکٹرایف آئی اے  نے کے ایم سی میں کرپشن کی داستان کھول دی

    ڈائریکٹرایف آئی اے نے کے ایم سی میں کرپشن کی داستان کھول دی

    کراچی : ایف آئی اے کے ڈائریکٹرشاہد حیات نے کے ایم سی میں غضب کرپشن کی داستان کھول کررکھ دی ۔ کراچی میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ کراچی کے شہریوں کے اربوں روپے چوری ہوئے۔

    انہوں نے بتایا کہ کے ایم سی کے گھوسٹ ملازمین عوام کے اربوں روپے ہڑپ کر گئے۔ ایف آئی اے نے ڈائریکٹر سمیت نو ملازم گرفتار کر لئے۔ایک افسرکی چونسٹھ سالہ ساس بھی گھربیٹھے تنخواہ لےرہی تھی۔

    فنڈزمیں خرد برد،اربوں کی کرپشن،گھوسٹ ملازمین کی کھوج لگا لی، ڈائریکٹر ایف آئی اے نےکے ایم سی میں لوٹ مارکا کچاچٹھاکھول ڈالا۔

    ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ کہتے ہیں کہ کے ایم سی کےبڑے کرپٹ افسران کے خلاف گھیرا تنگ کردیاہے ڈائریکٹر ایف آئی اے نےبد عنوانی کےالزام میں گرفتارملزم ڈپٹی ڈائریکٹرایڈمن ایجوکیشن سلیم خان کومیڈیا کےسامنے پیش کردیا۔

    گرفتار ملزم نے مزید انکشاف کیا کہ کرپشن سے حاصل شدہ رقم بڑے افسران کو دی جاتی تھی، ڈائریکٹر ایف آئی اے شاہد حیات نےپریس کانفرنس میں بتایا کہ کے ایم سی کےشعبہ تعلیم سے منسلک ساڑھے چارسوبینک اکاؤنٹ چیک کئےگئے ہیں۔

  • ترک خاتون اوّل کا نیکلس نادرا کے حوالے کردیا گیا

    ترک خاتون اوّل کا نیکلس نادرا کے حوالے کردیا گیا

    اسلام آباد/ ملتان : تُرک خاتون اول کا ہار وزرات داخلہ کے ماتحت ادارے نادرا کو مل گیا۔ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کےسیکرٹری نے ہار پہنچادیا۔

    تفصیلات کے مطابق تُرک خاتون اوّل کے قیمتی ہار کی حکومتی خزانےمیں واپسی ہوگئی۔ ہارملتان سے چلا اوربالاخر اسلام آباد  پہنچ گیا۔

    سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کےسیکرٹری مختلف دفتروں کے چکر لگانے کے بعد نادرا آفس پہنچے اورہار کی وصولی کرادی۔

    سابق وزیراعظم کےپی اے اس سےپہلےکیبنٹ ڈویژن،دفترخارجہ اورتوشہ خانے کے چکرلگاتے رہے۔ لیکن کسی نےیہ ہار قبول نہیں کیا۔

    ایف آئی اے نےسابق وزیراعظم کوہار جمع کرانے کانوٹس دیا تھا جس کےبعد انہوں نے ہار اسلام آباد بھجوانےمیں ہی خیریت سمجھی۔

    اس ہار کی کہانی دو ہزار دس کے سیلاب سے شروع ہوئی جب ترک خاتون اول نے متاثرہ علاقوں میں بچیوں کی شادی کیلئے ہار عطیہ کیا ،لیکن یہ ہار ہاریوں کو تو نہ ملا۔ البتہ سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کےگھرپہنچ گیا۔

    ایف آئی اے نے ہار واپس نہ کرنے کی صورت میں کارروائی کی دھمکی دی تھی۔

  • ایف آئی اے نے ایگزیکٹ کا پرنٹنگ پریس بھی پکڑلیا، شاہد حیات

    ایف آئی اے نے ایگزیکٹ کا پرنٹنگ پریس بھی پکڑلیا، شاہد حیات

    کراچی : ڈائریکٹرایف آئی اے شاہد حیات نے کہا ہے کہ ایگزیکٹ کا پرنٹنگ پریس بھی پکڑا گیا ہے جہاں جعلی ڈگریوں کی چھپائی ہوتی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایگزیکٹ کیخلاف تفیتش سترہ دن میں مکمل ہوجائیگی۔

    تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹرایف آئی اے شاہد حیات نے کہا کہ ایگزیکٹ کی جعلی ڈگریوں سےمتعلق کافی مواد مل گیاہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ڈائریکٹرایف آئی اے نے بتایا کہ تمام معلومات ادارے کے انٹرنل ای میل کےنیٹ ورک سے ملیں۔

    شاہد حیات نے کہا کہ فرانزک ٹیم ایگزیکٹ کے معاملے کی تفتیش کررہی ہے۔ ایف آئی اے کے پاس اتنا دستاویزی ریکارڈ اکٹھا ہوگیا ہے کہ وہ عدالت سے رجوع کرسکیں۔

    ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ ایگزیکٹ ملازمین سےطریقہ کارسےمتعلق تفتیش کی ہے۔ دفترکرائےپرلئےگئےتھے جن کے مالکان سےبھی رابطہ کیا گیا ہے۔

  • ایگزیکٹ کے دفاترپرچھاپے سے جعلی امریکی سرٹیفکیٹس، لیٹر ہیڈ برآمد

    ایگزیکٹ کے دفاترپرچھاپے سے جعلی امریکی سرٹیفکیٹس، لیٹر ہیڈ برآمد

     کراچی: ایگزیکٹ کے دفترسےایف آئی اے کوخالی ڈگریاں اورجعلی تصدیقی سرٹیفکٹ مل گئے، امریکی دفترخارجہ کا لیٹر ہیڈبھی برآمد کرلیا گیا۔

      ایف آئی اے کوایگزیکٹ کےدفترسےکئی بلینک ڈگریاں بھی ملیں جن میں آسکرماؤنٹ یونیورسٹی کی بلینک ڈگری بھی شامل ہے،ایف آئی اے کوایگزیکٹ کےدفترسےامریکی دفترخارجہ کالیٹرہیڈ مل گیا۔

     ایگزیکٹ کےدفترسےامریکی دفترخارجہ کےجعلی تصدیقی سرٹیفکیٹ بھی ملے،امریکی ریاست میری لینڈکےجعلی لیٹرہیڈپرتصدیقی سرٹیفکیٹ بھی برامد ہوئے۔


    ایگزیکٹ کراچی، اسلا م آبادد فاترپرایف آئی اے کے چھا پے، اہم انکشافات


    ایگزیکٹ کےخلاف کراچی کے مختلف تھانوں میں ماضی میں درج مقدمات کو بھی دوبارہ دیکھا جارہا ہے، کراچی کے ائیرپورٹ تھانےمیں دوہزاردس میں ایگزیکٹ کےخلاف تین ایف آئی آردرج ہیں۔

    ان مقدموں میں ایگزیکٹ کےکچھ ملازم بھی گرفتارکیےگئے زرائع کےمطابق ایگزیکٹ کےحوالےسےاہم دستاویزات سامنےآنے کے بعد تحقیقاتی ادارےتفتیش کررہے ہیں۔

  • اسلام آباد: ویکسین ضائع کرنے کا اسکینڈل ،4  افراد گرفتار

    اسلام آباد: ویکسین ضائع کرنے کا اسکینڈل ،4 افراد گرفتار

    اسلام آباد:  ویکسین ضائع کر نے کےاسکینڈل کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، ایف آئی اے نے ای پی آئی کے چارافسران کو گرفتار کرلیا ہے۔

    ایف آئی اے نے اسلام آباد میں ویکسین ضا ئع کرنے کے اسکینڈل ملوث چار افراد کو گرفتار کرلیا ہے، ملیریا سمیت دیگر بیماریوں کی کروڑوں روپے کی ویکسین افسران کی نااہلی کے باعث ضائع ہوئی تھی۔

    اسکینڈل میں ملوث نو افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ مقدے کی تفتیش میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

    ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے ای پی آئی کےچار افسران کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار افسران میں سب انجینئر الطاف حسین ،ٹیکنیکل آفیسر غلام تقی ،اسٹور اسسٹنٹ عاطف محمود اور اسٹور کیپر رضوان بشیر شامل ہیں جبکہ دیگرمفرور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

    ویکسین ضا ئع ہو نے سے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا ہے۔

  • ایف آئی اے نے 50 کروڑ کی ویکسین برآمد کرلی

    ایف آئی اے نے 50 کروڑ کی ویکسین برآمد کرلی

    اسلام آباد : ایف آئی اے نے چھاپہ مار کاروائی کے دوران 5 کروڑ روپے مالیت کی سرکاری ویکسین برآمد کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں خفیہ اطلاع کی بناء پر ایک گودام پر چھاپہ مارا گیا جس کے دوران گودام کے خفیہ حصوں سے خسرہ اور ملیریا کی ویکسین کی بوتلیں برآمد ہوئیں۔


    ایف آئی اے کا قومی ادارہ صحت کے ویئر ہاؤس پر چھاپہ، خراب ویکسین برآمد


    ایف آئی اے ذرائع کے مطابق گزشتہ روز بھی این آئی ایچ کے قریب واقع اس گودام پر چھاپہ مارا گیا تھا جس میں چوالیس کروڑ روپے مالیت کی ویکسین بر آمد ہوئی تھی جبکہ آج برآمد ہونے والی ویکسین کی مالیت 5 کروڑ کے لگ بھگ ہے۔ ایف آئی کے مطابق کل پچاس کروڑ روپے مالیت کی ویکسین زمین میں دبائی گئی تھی۔

    vaccc

    دستاویزات کے مطابق ملیریا اور خسرہ سے بچاوٗ کی یہ ویکسین پنجاب حکومت کو وفاقی حکومت کی جانب سے فراہم کی گئی تھی اور قابل ذکر بات یہ ہے کہ دریافت شدہ ویکسین میں کافی تعداد کی تاریخِ تنسیخ ختم ہونے میں ایک سال سے زائد کاعرصہ باقی ہے۔

    ایف آئی اے کے مطابق سیکرٹری ہیلتھ سے اس معاملے میں جواب طلب کرلیا گیا ہے اورمتعلقہ محکمے کی جواب دہی کے بعد مزید چھاپوں اور گرفتاریوں کا سلسلہ شروع ہوگا۔

  • ایف آئی اے کا قومی ادارہ صحت کے ویئر ہاؤس پر چھاپہ، خراب ویکسین برآمد

    ایف آئی اے کا قومی ادارہ صحت کے ویئر ہاؤس پر چھاپہ، خراب ویکسین برآمد

    اسلام آباد: ایف آئی اے نے قومی ادارہ صحت میں ای پی آئی کے ویئر ہاؤس پر چھاپہ مارکر کروڑوں روپےمالیت کی خراب ویکسین اور زائد المعیاد پولیو ڈراپس قبضہ میں لے لیں۔

    ایف آئی اے کی ٹیم نے اسلام آباد میں واقع قومی ادارہ صحت میں ای پی آئی کےویئر ہاؤس میں چھاپہ مارا اورکروڑوں روپےمالیت کی خراب پینٹا ویلنٹ ویکسین قبضہ میں لے لی۔

    ذرائع کےمطابق چھاپہ کےدوران تیس لاکھ روپےمالیت کی پولیو ویکسین بھی قبضہ میں لی گئی۔۔ پینٹا ویلنٹ کی 1361000جبکہ پولیو کی 11800وائلز قبضہ میں لی گئی ہیں۔

    ذرائع کے مطابق ویکسین مبینہ طور پرویئرہاؤس کا جنریٹر بند ہونےسےخراب ہوئی تھیں، ایف آئی اے ٹیم نےپروگرام برائے حفاظتی ٹیکہ جات کےریکارڈکی چھان بین بھی کی۔

    ایف آئی اےنے نیشنل پروگرام منیجرکو چوبیس گھنٹوں میں رپورٹ جمع کرانےکی ہدایت کی ہے۔

  • ایف آئی اے خود کرپشن میں ملوث ہوگئی ، چوہدری نثارعلی خان

    ایف آئی اے خود کرپشن میں ملوث ہوگئی ، چوہدری نثارعلی خان

    اسلام آباد : وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان غیرملکی کو پاکستانی بنا کر پاکستان لانے کے انکشاف پر چوہدری نثار برہم ہوگئے۔انہوں نے ایف آئی اے کو کرپشن میں ملوث قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کے اجلاس میں وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے ایف آئی اے کے سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل قدرت اللہ خان کی سرزنش کرتے ہوئے ان سے جواب طلب کرلیا۔

    اجلاس میں چوہدری نثار علی خان نے بتایا کہ برما کی شہریت کے حامل ابراہیم کوکو کا خوشاب سے جعلی ڈومیسائل بنایا گیا اور پاکستانی پاسپورٹ پر ایف آئی اے کے افسران کی ملی بھگت سے اسے تھائی لینڈ کی جیل سے پاکستان پہنچا یا گیا۔

    وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے اس شخص کو ڈی پورٹ کرنے کا حکم دیا تو سیکریٹری داخلہ سمیت دیگر افسران نے کہا کہ اس شخص کے پیچھے ڈرگ مافیا ہے۔ اس کو چھوڑ دیا جائے۔

    چوہدری نثار نے کہا کہ ایف آئی اے کو کرپشن ختم کرنے کے لئے بنایا گیا تھا لیکن اب ایف آئی اے خود کرپشن میں ملوث ہوگئی ہے۔

  • ایف آئی اے کی کارروائی ،کراچی سے چودہ بھارتی باشندے گرفتار

    ایف آئی اے کی کارروائی ،کراچی سے چودہ بھارتی باشندے گرفتار

    کراچی : مختلف علاقوں سے ایف آئی اے نے چودہ بھارتی شہریوں کو گرفتار کرلیا،کراچی میں غیر ملکیوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا۔

    کراچی میں دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کیخلاف آپریشن کےساتھ ہی اب غیرملکیوں کی بھی شامت آگئی ۔ ایف آئی اے حرکت میں آگئی ہے۔

    کراچی کے مختلف علاقوں لیاقت آباد، کریم آباد اور ڈسٹرکٹ سینٹرل کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرکے چودہ بھارتی باشندوں کو گرفتار کرلیا ہے ۔

    ان میں چار سگے بھائی بھی شامل ہیں۔ ایف آئی اے کے مطابق گرفتار بھارتی باشندوں نے رشوت دے کر پاکستانی پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بنوائے تھے اور بھارتی کاغذات جلادیئے تھے۔

    ذرائع کے مطابق غیر ملکیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کراچی آپریشن کا حصہ ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ رشوت لے کر شنا ختی کارڈ اور پاسپورٹ بنانے میں ملوث نادرا ملازمین کے خلاف بھی سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔