Tag: FIA

  • ایف آئی اے کی کاروائی، سائبرکرائم میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

    ایف آئی اے کی کاروائی، سائبرکرائم میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

    کراچی: ایف آئی اے سائبرکرائم سرکل کی کاروائی، انٹرپول اور ایف بی آئی کو انتہائی مطلوب دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

     ایف آئی اے حکام کے مطابق کراچی میں یوسف پلازہ تھانے کی حدود میں کاروائی کے دوران انٹرپول اور ایف بی آئی کو انتہائی مطلوب نور عزیز اور ارشد فرحان کو تین ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا۔

    ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، جبکہ نورعزیز اور ارشد فرحان انٹر پول اور ایف بی آئی کو 10انتہائی مطلوب ملزمان میں شامل تھے جنہیں گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ، دیگر گرفتار ملزمان میں فیصل عزیز،اسامہ نوراورعمیرنور شامل ہیں ۔

    ایف آئی اے زرائع کے مطابق نور عزیز اور فرحان ارشد انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکشن کی فراڈ اسکیم میں مطلوب تھے، دونوں افراد نے سرکاری کمپنیوں ، انجان افراد سے فراڈ کیا، جس میں امریکہ اور دیگر ممالک کی ٹیلی کام کمپنیاں شامل ہیں۔

     گرفتار افراد نے کمپیوٹر سسٹم تک ناجائز ذرائع سے رسائی حاصل کی اور فراڈ اسکیم چلائی ،زرائع کے مطابق گرفتار افراد پچاس ملین ڈالر سے زائدرقم سائبر کرائم کے ذریعے ہتھیاچکے ہیں۔

  • عزیربلوچ کودبئی سےلانےکراچی پولیس ٹیم کل روانہ ہوگی

    عزیربلوچ کودبئی سےلانےکراچی پولیس ٹیم کل روانہ ہوگی

    کراچی: وزیر داخلہ کی ہدایت پرعزیر بلوچ کوگرفتارکرکےوطن لانے کیلئےکراچی پولیس کی ٹیم کل دبئی روانہ ہوگی۔

    وزیر داخلہ چوہدری نثار کی جانب سے لیاری گینگ وار میں ملوث عزیر بلوچ کو پاکستان لانے کے معاملے میں اہم فیصلہ لے لیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لیاری گینگ وار کا سرغنہ عزیر بلوچ دبئی میں موجود تھا جہاں اسے انٹرپول نے گرفتار کر لیا۔

    حکومت پاکستان کی جانب سے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو احکامات جاری کیے ہیں کہ اسی ہفتے عزیر بلوچ کو پاکستان لانے کے لیے ٹیم کو دبئی بھجوائی جائے گی،جس کے بعد اسے حکومت پاکستان کے حوالے کر دیا جائے گا۔

  • جعلی ادویات کی فروخت میں ملوّث چار ملزمان گرفتار

    جعلی ادویات کی فروخت میں ملوّث چار ملزمان گرفتار

    لاہور: ایف آئی اےجعلی ادویات فروخت کرنے والے گروہ کے چار ارکان کوگرفتار کرلیا۔ کروڑوں روپے کی جعلی ادویات قبضے میں لے لی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق جعلی ادویات کی فروخت کر کے انسانی زندگیوں سے کھیلنے والا گروہ لاہور میں پکڑا گیا ۔ ایف آئی اے نے چار ایسے افراد کو گرفتار کیا جن کا تعلق جعلی ادویات فروخت کرنے والے گروہ سے ہے۔

    ڈائریکٹر ایف آئی اے عثمان انور کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے ہیپا ٹائٹس سی اور دیگر مہلک بیماریوں کی کروڑوں روپے کی جعلی ادویات قبضے میں لی گئی ہیں۔

    گروہ کے تانے بانے کہاں ملتے ہیں اس کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ جعلی ادویات تیار کرنے والے تمام نیٹ ورک پکڑ لیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ صرف ملزمان نہیں پشت پناہوں پر بھی ہاتھ ڈالیں گے اور ایسے لوگوں کا قلع قمع کیا جائے گا۔

  • ذکی الرحمٰن لکھوی کی رہائی کا حکم ایف آئی اے نے چیلنج کردیا

    ذکی الرحمٰن لکھوی کی رہائی کا حکم ایف آئی اے نے چیلنج کردیا

    اسلام آباد: ایف آئی اے نے ذکی الرحمٰن لکھوی کی رہائی کا حکم چیلنج کردیا،تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایف آئی اے کے ڈائریکٹر محمد خالد قریشی نے ذکی الرحمٰن لکھوی کی رہائی کے حکم کو چیلنچ کر دیا ہے۔

    ایف آئی ا ے کے ڈائر یکٹرنے اپنے وکیل اعزاز چوہدری کے ذریعے درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کردی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ذکی الرحمٰن لکھوی کوبارہ فروری دو ہزار نو کو انسدادا دہشت گردی ایکٹ کے تحت گرفتار کرکے پاسپورٹ ایکٹ اور فارن ایکٹ کی دفعات کوبھی ایف آئی آر میں شامل کیا گیا تھا ۔

    ذکی الرحمن کو ممبئی حملہ کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ٹرائل کورٹ نے ان کی ضمانت منظور کر لی ہے جو درست نہں اس لیے ہائی کورٹ ٹرائل کورٹ کا حکم کالعدم قراردے۔

  • وزارت داخلہ کا عزیر بلوچ کی حوالگی کے حوالے سے وزارت خارجہ کو خط

    وزارت داخلہ کا عزیر بلوچ کی حوالگی کے حوالے سے وزارت خارجہ کو خط

    کراچی: عزیرجان بلوچ کی گرفتاری کے بعد اسے وطن واپس لانے کے لیے وزارت داخلہ نے وزارت خارجہ کو خط لکھ دیا ہے۔

    خط میں کہا گیا ہے کہ وزارت خارجہ پاکستانی سفارت خانے کو عزیر جان بلوچ کی حوالگی کے حوالے سے تمام دستاویزات تیار کرکے دے اور اس کی گرفتاری کے لیے جانے والی کراچی پولیس کی ٹیم کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے،اس حوالے سے جو بھی دستاویزات ہیں وہ فوری طور پر انٹرپول کو فراہم کی جائے اور ملزم کی حوالگی کو جلد یقینی بنائی جائے۔

  • عزیربلوچ ٹرانسپورٹر سے گینگسٹر کیسے بنا

    عزیربلوچ ٹرانسپورٹر سے گینگسٹر کیسے بنا

    کراچی: عزیربلوچ ہمیشہ سے جرائم پیشہ نہیں تھا باپ کےقتل نے ٹرانسپورٹر سے گینگسٹر بنادیا۔

    دبئی سے گرفتار ہو نیوالے امن کمیٹی کے سربراہ عذیر بلوچ کا تعلق لیا ری کے علا قے سنگھو لین سے ہے، ٹرانسپورٹ کے کا روبا ر سے وابستہ عزیر کے والد ما ما فیض بلوچ کو دو ہزار تین میں ارشد پپو گروپ نے قتل کر دیا جس کے بعد عذیر بلوچ پہلی مرتبہ منظر عام پر آیا ، لیاری میں امن کمیٹی کے قیام میں عذیر بلوچ کا کلیدی کردار رہا۔ ،

    عبد الرحمان عرف رحمان ڈکیت کی مو ت کے بعد عذیر نے امن کمیٹی کی سربراہی سنبھا لی اور دیگر علا قوں میں بھی اس کا دائرہ وسیع کیا دو ہزار تیرہ کے آتے آتے عزیر کا گروہ لیاری میں اتنا مضبو ط ہو چکا تھا کہ لیاری جوپاکستان پیپلز پا رٹی کا گڑھ سمجھا جا تا تھا۔

    پیپلز پارٹی کو اراکین قومی و صو با ئی اسمبلی کے امیدواروں کا فیصلہ بھی عزیر بلوچ اور اس کے ساتھیوں کی رضا مندی سے کرنا پڑا،ارشد پپو کے قتل ،جرائم پیشہ افراد کے باہمی جھگڑو ں اور رینجرز کے آپریشن کے باعث عذیر بلوچ ملک سے فرار ہو کر دوبئی فرار ہوا جہاں سے وہ لیا ری کو کنٹرول کیا کرتا، عذیر بلوچ قتل ، اغوا، ڈکیتی اور بھتہ خوری کی سیکڑوں وزرداتوں میں مطلو ب ہے۔

  • عزیربلوچ کی حوالگی: ایف آئی اے کی خصوصی ٹیم کل دبئی جائے گی

    عزیربلوچ کی حوالگی: ایف آئی اے کی خصوصی ٹیم کل دبئی جائے گی

    کراچی/ دبئی: کالعدم امن کمیٹی کے سرغنہ عزیربلوچ کی حوالگی کیلئےایف آئی اے کی خصوصی ٹیم کل دبئی جائے گی۔

    کالعدم امن کمیٹی کے سرغنہ عزیربلوچ کی حوالگی کیلئے ایف آئی اے انٹرپول کی خصوصی ٹیم دبئی جائےگی،وزارت داخلہ ذرائع کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر کی سربراہی میں ٹیم متحدہ عرب امارات حکومت سے حوالگی کی درخواست کرے گی۔

     انٹرپول نے کالعدم امن کمیٹی کے سرغنہ کومسقط سے دبئی پہنچنے پرگرفتار کیاتھا۔حکومت سندھ نے پولیس ، رینجرزاہلکاروں کے قتل، اقدام قتل، اغوا برائے تاوان، بھتہ خوری اور سو سے زائد سنگین جرائم کی وارداتوں میں ملوث عزیربلوچ کے ریڈ وارنٹ جاری کررکھے ہیں۔

     اے آروائی نیوز نے عزیر بلوچ کے ویز ےکی کاپی حاصل کرلی ہےجس میں اس نے اپنانام عبدالغنی ظاہرکررکھاہے لیکن تصویر اصلی ہے،معلوم ہوا ہے کہ عذیر بلوچ ایرانی دستاویزات پر سفر کر رہا تھا،عزیربلوچ کانام رحمان ڈکیت کی ہلاکت کے بعد منظرعام پرآیا تھا،پولیس ملزم کی گرفتاری کیلئے لیاری میں متعددچھاپے مار چکی ہے۔

  • ایف آئی آےنے سائبر کرائم کے خلاف حکمتِ عملی وضع کرلی

    ایف آئی آےنے سائبر کرائم کے خلاف حکمتِ عملی وضع کرلی

    اسلام آباد: ایس ایم ایس اورانٹرنیٹ کے ذریعے معصوم شہریوں کو لوٹنے والوں سے نمٹنے کیلئے ایف آئی اے نے حکمتِ عملی وضع کر لی ہے۔

    وفاقی تحقیقاتی ادارے نے شہریوں کی آگاہی اورسائبرکرائم میں ملوث عناصر کے سدِباب کے لئے سائبرکرائم الرٹ سروس کا ملک بھرمیں آغازکردیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق موبائل ایس ایم ایس اورانٹرنیٹ کے ذریعے لٹنے والوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے سال2014 کے دوران وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کو سائبرکرائم سے متعلق 900 سے زائد شکایات موصول ہوئیں جبکہ لٹنے والوں کی تعداد ہزاروں میں ہے۔

    سائبر کرائمز سے شہریوں کے تحفظ اور ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے ایف آئی اے سائبر کرائم سیل نے آگاہی کے لئے سائبر الرٹ سسٹم قائم کردیاہے، ڈی جی ایف آئی اے اکبر خان ہوتی نے اس نظام کا افتتاح کیا ۔

  • ملک میں خصوصی سائبر کرائم الرٹ ایس ایم ایس سروس شروع

    ملک میں خصوصی سائبر کرائم الرٹ ایس ایم ایس سروس شروع

    اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارےایف آئی اے نے ملکی تاریخ میں پہلی بار سائبر کرائمز کے حوالے سے خصوصی سائبر کرائم الرٹ ایس ایم ایس سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے ملکی تاریخ میں پہلی بار سائبر کرائمز کے حوالے سے خصوصی سائبر کرائم الرٹ ایس ایم ایس سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا ملک بھر میں باقاعدہ آغاز کل سے ہو گا۔

    سائبر کرائم ایس ایم ایس الرٹ سروس کا افتتاح کل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے اکبر خان ہوتی کریں گے۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق سائبر کرائم کے ذریعے متاثرہ شخص ویب سائٹ یا متعلقہ ادارے کی مکمل معلومات ایک ایس ایم ایس کے ذریعے سائبر کرائم الرٹ سروس کے نمبر پرکرے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سروس سے سوشل میڈیا پر بلیک میلنگ اور دیگر جرائم کا جہاں خاتمہ ہوگا وہیں سائبر کرائم کے بڑے گروہ قانون کے شکنجے میں آئیں گے۔

  • کراچی: قتل وغارت گری، تین جاں بحق، چار زخمی ، ایف آئی اے بھی متحرک

    کراچی: قتل وغارت گری، تین جاں بحق، چار زخمی ، ایف آئی اے بھی متحرک

    کراچی: شہرکے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں تین افراد جان بحق ہوگئے دوسری جانب پولیس اور رینجرز کے جرائم پیشہ افراد سے ہونے والےمقابلوں کے دوران تین ملزمان مارے گئے، جبکہ چار کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، ایف آئی اے نے بھی بھاری مقدار میں غیر قانونی اسمگل شدہ ادوایات برآمد کرلیں۔

    پولیس حکام کے مطابق آرام باغ کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جان کی بازی ہار گیا ،مقتول کی شناخت وجی اللہ کے نام سے ہوئی ہے، سہراب گوٹھ میں مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے دوست محمد نامی کپڑے کے بیوپاری کو قتل کردیا اور ملزمان کی فائرنگ سے حملہ اروں کا ایک ساتھی حمیداللہ بھی زخمی ہوگیا جسے اسپتال سے پولیس نے گرفتار کیا ہے گرفتار ملزم کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

    جمعہ کی شب اورنگی ٹاون نمبر 5میں متحدہ قومی مومنٹ کے ممبر سازی کیمپ پر ہونے والے دستی بم حملے کے زخمیوں میں شامل ایک کارکن نے عباسی اسپتال میں دوران علاج دم توڑ دیا مقتول کی شناخت55 سالہ عبدالجبار کے نام سے ہوئی ہے۔

    دوسری جانب ایف آئی اے کرائم سرکل نے ایم اے جناح روڈ پر ڈینسو ھال کے قریب کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں غیر قانونی بھارتی اسمگل شدہ ادویات برآمد کرکے دوکانداروں کو حراست میں لے لیا۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق دوکانوں اورگوداموں میں بھاری مقدار میں بھارتی اسمگل شدہ ادویات موجود تھیں۔

    صدر پاسپورٹ آفس کے قریب پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتارکرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا، ٹیپو سلطان تھانے کی حدود میں پولیس نے کارروائی کرکے تین ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    دوسری جانب گلشن اقبال کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک جبکہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ برامد کرلیا گیا،ایس پی گلشن کے مطابق ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کررہے تھے۔

    لیاری غلام شاہ لین میں رینجرز کے ٹارگیٹڈ اپریشن کے دوران مسلح ملزمان نے رینجرز اہلکاروں پر فائرنگ کردی رینجرز کی جوابی فائرنگ میں 2مبینہ حملہ آور مارے گئے ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان کی شناخت سمیر اور شہزاد کے ناموں سے ہوئی ملزمان 30سے زائد افراد کے قتل کے علاوہ اگواء برائے تاوان،ڈکیتیوں اور دیگرسنکین جرائم میں بھی ملوث تھے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔