Tag: FIA

  • فراڈ کیس میں مطلوب نوشین اشرف ترکی ویزے پر فرار کی کوشش کرتے پکڑی گئی

    فراڈ کیس میں مطلوب نوشین اشرف ترکی ویزے پر فرار کی کوشش کرتے پکڑی گئی

    کراچی: فراڈ کیس میں مطلوب خاتون نوشین اشرف ترکی ویزے پر فرار کی کوشش کرتے کراچی ایئرپورٹ پر پکڑی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی ایئر پورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن نے کارروائی کرتے ہوئے فراڈ کیس میں مطلوب خاتون نوشین اشرف کے بیرون ملک فرار کی کوشش ناکام بنا دی۔

    ایف آئی اے کے مطابق خاتون ملزمہ ترکی کے ویزے پر فرار کی کوشش کر رہی تھی، نوشین اشرف کے خلاف کراچی اور حیدر آباد میں مقدمات درج ہیں، خاتون سے متعلق پولیس کی جانب سے ایف آئی اے کو خط تحریر کیا گیا تھا۔

    ملزمہ کے خلاف درج مقدمات کے مطابق خاتون نے کئی افراد سے لاکھوں روپے کا فراڈ کیا، خاتون کے خلاف درج مقدمات کاروباری لین دین پر چیک باؤنس سے متعلق ہیں۔

     

    ملزمہ کے پاسپورٹ کی منسوخی کے لیے سندھ پولیس نے وزرات داخلہ کو ایک خط بھی تحریر کیا تھا، ملزمہ کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کے لیے بھی نادرا کو خط بھیجا گیا۔

    ایف آئی اے امیگریشن کی جانب سے کافی عرصے سے اس خاتون کی گرفتاری کے لیے مانیٹرنگ جاری تھی، ایف آئی اے امیگریشن نے ملزمہ کو حیدرآباد پولیس کے حوالے کر دیا۔

  • سابق کمشنر کراچی افتخار شلوانی کو جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آف لوڈ کر دیا گیا

    سابق کمشنر کراچی افتخار شلوانی کو جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آف لوڈ کر دیا گیا

    کراچی: سابق کمشنر کراچی افتخار شلوانی کو جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آف لوڈ کر دیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے وفاقی سیکریٹری ہاؤسنگ اور سابق کمشنر کراچی افتخار شلوانی کو کراچی ایئر پورٹ پر روک لیا، افتخار شلوانی بیرون ملک سفر کرنے کے لیے روانہ ہو رہے تھے۔

    ایف آئی اے ذرائع نے بتایا کہ افتخار شلوانی کے پاس بیرون ملک سفر کے لیے این او سی نہیں تھا، اور وہ ترکش ایئر لائن کی پرواز سے اٹلی روانہ ہو رہے تھے۔

    این او سی نہ ہونے پر وفاقی سیکریٹری ہاؤسنگ اینڈ ورکس افتخار شلوانی کو آف لوڈ کر کے بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔

  • انٹرپول یونان کی مدد سے پولیس کو مطلوب گرفتار ملزم پاکستان منتقل

    انٹرپول یونان کی مدد سے پولیس کو مطلوب گرفتار ملزم پاکستان منتقل

    کراچی: انٹرپول یونان کی مدد سے، پنجاب میں پولیس کو مطلوب ملزم خلیل خان کو گرفتار کر کے پاکستان منتقل کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق گجرات پولیس کو مطلوب ملزم محمد خلیل خان کو ایف آئی اے NCB انٹرپول پاکستان نے یونان سے اسلام آباد ایئر پورٹ منتقل کر دیا۔

    ملزم کے خلاف اقدام قتل کے تحت 2 مقدمات درج ہیں، متعلقہ پولیس کی درخواست پر ایف آئی اے NCB انٹرپول پاکستان نے ملزم کی گرفتاری کے لیے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔

    ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول یونان کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی ہے۔

  • جعلی پاسپورٹ پر برطانیہ جانے کی کوشش، 5 افغان مسافر گرفتار

    جعلی پاسپورٹ پر برطانیہ جانے کی کوشش، 5 افغان مسافر گرفتار

    کراچی: ایف آئی انے جعلی پاسپورٹس پر برطانیہ جانے کی کوشش کرنے والے 5 افغان مسافروں کو گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے پشاور ایئرپورٹ پر کارروائی میں جعلی پاسپورٹ پر سفر کرنے والے 5 افغان مسافروں کو آف لوڈ کر دیا۔

    ابراہیم، عثمان نقیب اللہ و دیگر پرواز نمبر EK637 سے برطانیہ جا رہے تھے، مسافروں کی جانب سے پیش کیے جانے والے افغان پاسپورٹ جعلی نکلے۔

    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کو قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل پشاور کے حوالے کر دیا گیا۔

    یاد رہے کہ 7 فروری کو بھی ایف آئی اے امیگریشن نے پشاور ایئر پورٹ پر جعلی سفری دستاویزات پر 2 افغان بھائیوں کو آف لوڈ کر دیا تھا، دونوں بھائی غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز ای کے 637 کے ذریعے دبئی براستہ برطانیہ جا رہے تھے۔

    کسی بھی افغانی کو پاکستانی ویزا جاری نہ کرنے کی ہدایت

    ایف آئی اے ایمیگریشن نے دونوں مسافروں سے جانچ پڑتال کی تو مسافر محمد آصف اور محمد حامد خان نے انکشاف کیا کہ 30 نومبر کو وہ اسلام آباد آئے تھے اور جعل سازی کے ذریعے NICOPS حاصل کیے تھے۔

  • ق لیگ کے عہدیدار کو ایف آئی اے اہلکاروں نے اغوا کیا، پرویزالٰہٰی کا دعویٰ

    ق لیگ کے عہدیدار کو ایف آئی اے اہلکاروں نے اغوا کیا، پرویزالٰہٰی کا دعویٰ

    لاہور : مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہٰی نے دعویٰ کیا ہے کہ آج ہمارے پارٹی لیگل ایڈوائزر عامر سعید راں کو ایف آئی اے اہلکاروں نے اغوا کرلیا۔

    اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا ہے کہ عامرسعید راں کو میری رہائش گاہ سے واپس جاتے ہوئے اغواء کیا گیا، انہیں پکڑ کر لے جانے والی گاڑیوں سے یہ معلوم ہوا کہ ایف آئی اے اہلکاروں کے ساتھ کچھ اور لوگ بھی تھے جنہوں نے اغواء کیا۔

    پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ اس وقعے کی صدرسپریم کورٹ بار عابد زبیری، سابق صدر طاہر نصراللہ نے مذمت کی جبکہ موجودہ ممبر بار کونسل نے بھی اس پرشدید مذمت کا اظہارکیا ہے۔

    سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ نگراں حکومت اور ان کے حواری ایسے ہتھکنڈوں سے باز رہیں، پتہ نہیں پنجاب کی یہ نگراں حکومت کس کے ایجنڈے پرآئی ہے؟ چن چن کر ہمارے قریبی ساتھیوں کو ٹارگٹ کر کے اٹھایا جارہا ہے۔

    پرویزالٰہی نے کا کہنا تھا کہ نگراں حکومت امن وامان کو کنٹرول نہیں کرسکتی تو پھر بہتر ہے کہ گھر چلی جائے، وکلاء برادری سے اپیل ہے کہ اس صورتحال میں عامر راں کا ساتھ دیں ورنہ ایسے ہتھکنڈوں کی زد میں کوئی بھی آسکتا ہے۔

  • افغان شہری کو ایئرپورٹ پر غیر قانونی سہولت دینے والے 2 ایف آئی اے اہلکار گرفتار

    کراچی: کراچی ایئرپورٹ پر ایک افغان شہری کو غیر قانونی طور پر کینیڈا بھیجنے کی سہولت دینے والے 2 ایف آئی اے اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق رحمت اللہ نامی افغان شہری کو جعلی بورڈنگ کارڈ پر کینیڈا روانگی کی سہولیات فراہم کرنے میں ملوث 2 ایف آئی اے اہل کار گرفتار ہو گئے۔

    ایف آئی اے امیگریشن کے کامران اور وحید نامی ہیڈ کانسٹیبلز نے افغان شہری کے ساتھ 25 لاکھ روپے میں معاملہ طے کیا تھا، افغان شہری کی کینیڈا روانگی کے لیے ایف آئی اے اہل کاروں سے ڈیل روالپنڈی کے 2 ایجنٹس نے کی تھی۔

    ایف آئی اے نے الیاس اور عثمان نامی ایجنٹس کی گرفتاری کے لیے بھی کارروائی شروع کر دی، گرفتار دونوں اہل کاروں کو ایئر پورٹ بلا کر ہتھکڑی لگائی گئی تھی، اور پھر پاسپورٹ سرکل حکام کے حوالے کیا گیا۔

    جعلی بورڈنگ پاس اور کینیڈا کے جعلی اسٹڈی پرمٹ کے ساتھ مسافر ایئرپورٹ پر گرفتار

    یاد رہے کہ افغان شہری کو 8 جنوری کو پی آئی اے کی ٹورنٹو پرواز کی فائنل چیکنگ پر گرفتار کیا گیا تھا، دونوں اہل کاروں نے ملزم کو امیگریشن کاؤنٹر پر لائے بغیر بین الاقوامی روانگی لاؤنج تک پہنچایا۔

    اہل کاروں نے مبینہ طور پر افغان شہری کو پی آئی اے پرواز نمبر 783 کا جعلی بورڈنگ کارڈ بھی فراہم کیا۔

    ملزم رحمت اللہ، اس کے بھائی اور دونوں ایف آئی اے اہل کاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ملزم افغان شہریوں نے پاکستانی پاسپورٹ اور شناختی کارڈز بھی حاصل کر رکھے تھے، اور ان کے قبضے سے افغان پاسپورٹس اور شناختی کارڈز برآمد کیے گئے۔

  • کراچی: قرض دیے جانے والے 85 کروڑ روپے کی ریکوری

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے قرض کی مد میں دیے جانے والے نجی بینک کے 85 کروڑ روپے کی کامیاب ریکوری کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے کمرشل بینکنگ سرکل کراچی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے نجی بینک کے 85 کروڑ روپے کی کامیاب ریکوری کرلی۔

    ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ مبینہ قرض دہندگان نے ستمبر میں رقم کی واپسی کے لیے معاہدہ کیا تھا۔

    ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ نجی بینک کی جانب سے رقم قرض کی مد میں دی گئی تھی۔

  • ایف آئی اے نے سائرہ انور کو 3 جنوری کو طلب کرلیا

    فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے اثاثوں کی تحقیقات کے حوالے سے سائرہ انور نامی خاتون کو طلب کرلیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے سائرہ انور کو نوٹس جاری کرتے ہوئے مزید تحقیقات کیلئے طلب کرلیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ اس طاقتور ترین  شخصیت کا تعلق پنجاب کے بہت بڑے سیاسی خاندان سے ہے۔

    ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے سائرہ انور کے اثاثوں میں غیر معمولی اضافے اور ان کے نام پر رجسٹرڈ زمینوں میں اضافے پر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

    ایف آئی اے نے اپنے نوٹس میں سوال کیا ہے کہ بتائیں اطہر نوید کون ہے؟ آپ کے اکاؤنٹ سے رقم کیوں نکلواتا رہا، سائرہ کا پنجاب کی اعلیٰ تشخصیت سے قریبی رشتہ ہے۔

    ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ حالیہ دور میں سائرہ انور کے اکاﺅنٹ میں کروڑوں روپوں کی ٹرانزکشن کا انکشاف ہوا ہے،سائرہ انور کے غیر ملکی دوروں کے دوران قیمتی جیولری کی خریداری کا بھی نوٹس کیا گیا ہے۔

    ذرائع ے مطابق سائرہ انور کا پنجاب میں فرح گوگی کے کردار سے بھی موازنہ کیا جارہا ہے، جس وجہ سے پنجاب کے کرپٹ حلقوں اور طاقتور سرمایہ داروں میں بے چینی شروع ہوگئی ہے۔

  • سینیٹر اعظم سواتی دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

    سینیٹر اعظم سواتی دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

    اسلام آباد: سینیٹر اعظم سواتی دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سینیٹر اعظم خان سواتی کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی کے حوالے کر دیا۔

    قبل ازیں، ایف آئی اے نے اعظم سواتی کو جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا اور ان کے 8 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، کیس چلانے کے لیے ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر اور پی ٹی آئی کی جانب سے بابر اعوان اور فیصل چوہدری عدالت میں پیش ہوئے۔

    پیمرا نے سینیٹر اعظم سواتی کی تقریر نشر کرنے پر پابندی لگا دی

    تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ کچھ متنازع ٹویٹ ہیں جس کے باعث اعظم سواتی کو گرفتار کیا گیا ہے، ایک بیانیہ بنایا جا رہا ہے، ان چیزوں پر پہلے بھی ان پر ایف آئی آر درج کی جا چکی ہے، انھوں نے ٹویٹ سے انکار نہیں کیا، اور دوسری بار اس جرم کا ارتکاب کیا۔

    بابر اعوان نے کہا پولیس کی جانب سے لیے گئے بیان کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، اعظم سواتی کا 164 کا بیان نہیں لیا گیا، ان پر پچھلی بار بہیمانہ تشدد کیا گیا تھا، وہ ابھی تک اُس تشدد سے ریکور نہیں کر سکے ہیں۔

    عمران خان نے اعظم سواتی کی دوبارہ گرفتاری فاشزم قرار دیدی

    بابر اعوان نے عدالت میں کہا کہ اعظم سواتی کی جان کو بھی خطرہ ہے، یہ بیان دیں کہ اگر ان کی کسٹڈی میں اعظم سواتی کو کچھ ہوتا ہے تو یہ ذمہ دار ہوں گے۔

    پی ٹی آئی سینیٹر اعظم سواتی پھر گرفتار

    بابر اعوان نے عدالت سے استدعا کی کہ یہاں جو ایف آئی اے کے لوگ موجود ہیں ان کا نام آرڈر شیٹ میں ڈالا جائے، اعظم سواتی کی جانب سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایاز کا نام آرڈر شیٹ میں ڈالنے کا اسرار بھی کیا گیا، تاہم ڈیوٹی جج نے کہا میں صرف ان کا نام ڈالوں گا جو لوگ یہاں موجود ہیں۔

    کیس کی سماعت کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ نے اعظم سواتی کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

  • سینیٹر اعظم سواتی کو ایف آئی اے نے حراست میں لے لیا: بیٹی فرحانہ سواتی

    سینیٹر اعظم سواتی کو ایف آئی اے نے حراست میں لے لیا: بیٹی فرحانہ سواتی

    اسلام آباد: سینیٹر اعظم سواتی کی بیٹی فرحانہ سواتی نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے والد کو ایف آئی اے نے حراست میں لے لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فرحانہ سواتی نے کہا ہے کہ ان کے والد اعظم سواتی کو اسلام آباد سے ایف آئی اے نے حراست میں لے لیا، رات گئے گھر سے اعظم سواتی کو ایف آئی اے نے حراست میں لیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹر اعظم سواتی کو متنازع ٹوئٹ کرنے پر ایف آئی اے کے سائبر کرایم سیل نے حراست میں لیا ہے۔ بیٹی فرحانہ سواتی نے والد کی گرفتاری پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کی آواز کو ان ہتھکنڈوں سے دبایا نہیں جا سکتا۔

    ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ اعظم سواتی ایف آئی اے کو کسی کیس میں مطلوب نہیں ہیں، نہ وہ ممنوعہ فنڈنگ کیس میں شامل ہیں۔

    اعظم سواتی کی گرفتاری پر پی ٹی آئی کے وکیل علی بخاری ڈیوٹی جج جوڈیشل مجسٹریٹ شعیب اختر کی عدالت میں پہنچ گئے، اعظم سواتی کی جانب سے علی بخاری عدالت میں پیش ہوئے تو جج نے استفسار کیا کہ آپ کیوں پیش ہو رہے ہیں؟

    وکیل علی بخاری نے کہا اعظم سواتی کو ایف آئی اے نے گرفتار کیا ہے، مجسٹریٹ عمر شبیر چھٹی پر ہیں یہاں پیش کیا جائے گا، جج نے وکیل کو ہدایت کی کہ ابھی تک پیش نہیں کیا گیا، جب اعظم سواتی پیش ہوئے تو آپ کو آگاہ کر دیں گے۔