Tag: field hospital

  • متحدہ عرب امارات نے ترکی میں سب سے بڑے فیلڈ اسپتال کا افتتاح کردیا

    متحدہ عرب امارات نے ترکی میں سب سے بڑے فیلڈ اسپتال کا افتتاح کردیا

    انقرہ: متحدہ عرب امارات نے ترکی میں سب سے بڑے فیلڈ اسپتال کا افتتاح کردیا جہاں زلزلے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد دی جارہی ہے۔

    ترکی کے علاقے غازیانتپ میں قائم ہونے والے اماراتی ریلیف فیلڈ اسپتال نے طبی، تکنیکی اور انتظامی ٹیموں کی آمد کے فوراً بعد ہی زلزلہ متاثرین کی دیکھ بھال شروع کردی ہے۔

    یہ اسپتال 40 ہزار مربع میٹر کے علاقے پر واقع ہے اور اس میں 50 بستر اور 4 آئی سی یو بستر ہیں۔

    یہ ترکی کا پہلا لیول 3 فیلڈ ہسپتال ہے جو مقامی لوگوں کو طبی امداد کی فراہمی میں کردار ادا کررہا ہے۔

    ترکی میں متحدہ عرب امارات کے سفیر سعید ثانی الظہری نے کئی ترک حکام کے ہمراہ اسپتال کے افتتاح میں شرکت کی، یہ اقدام گیلنٹ نائٹ 2 مہم کے تحت اٹھایا گیا ہے۔

    سعید ثانی الظہری نے کہا کہ فیلڈ اسپتال متحدہ عرب امارات کی قیادت کی ہدایت پر قائم کیا گیا ہے اور یہ 50 کے اصولوں کے نویں اصول کے تحت متحدہ عرب امارات کے انسانی ہمدردی کے نقطہ نظر کی عکاسی کرتا ہے۔

    فیلڈ اسپتال کی انچارج اماراتی ٹیم نے متاثرین کی بنیادی اور فوری ضروریات کی نشاندہی کرنے کے لیے ترکی میں سرکاری حکام کے ساتھ رابطہ کیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اس نے ریکارڈ وقت میں اسپتال کے قیام اور طبی عملے کو تعینات کرنے کے لیے کافی کوششیں کی ہیں، انہوں نے ترک حکام کا فیلڈ اسپتال کی ٹیم کو ضروری مدد فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

    ایمریٹس ریلیف فیلڈ اسپتال کے کمانڈر اسٹاف بریگیڈیئر ڈاکٹر عبد اللہ خادم الغیثی نے بتایا کہ اسپتال میں ریسپشن، اسکریننگ، ایمرجنسی، سرجری، انتہائی نگہداشت، دندان سازی، ایکسرے، لیبارٹری، فارمیسی اور آؤٹ پیشنٹ سیکشن سمیت مختلف شعبے شامل ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اسپتال کے طبی عملے میں ماہرین نفسیات بھی شامل ہیں جو ملک میں آنے والی آفت کی وجہ سے بے چینی، ڈپریشن اور پوسٹ ٹرامیٹک ڈس آرڈر کے عوارض میں مبتلا افراد کی مدد کر رہے ہیں۔

  • کراچی ایکسپو سینٹر میں 1200بستروں کے فیلڈ آئسولیشن سینٹرکاافتتاح

    کراچی ایکسپو سینٹر میں 1200بستروں کے فیلڈ آئسولیشن سینٹرکاافتتاح

    کراچی : ایکسپو سینٹر میں 1200بستروں کے فیلڈ آئسولیشن سینٹر کا افتتاح کردیا گیا ، گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ آئسولیشن سینٹر میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کو رکھا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی ایکسپو سینٹر کورونا کے مریضوں کیلئے 1200بستروں کے فیلڈ آئسولیشن سینٹر کا افتتاح کردیا، اس موقع پر گورنرسندھ عمران اسماعیل ، کور کمانڈر کراچی اور وزیر صحت سندھ بھی موجود تھی۔

    فیلڈآئسو لیشن سینٹرکیلئےگورنرسندھ نے سہولتوں کیلئےاہم کردار ادا کیا، گورنرسندھ نے سہولتوں ،انتظامات،ضروری دواؤں، آلات کی دستیابی کوسراہا۔

    گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ ایکسپو فیلڈ آئسولیشن سینٹرمیں تصدیق شدہ مریضوں کورکھاجائےگا، سینٹرکی تعمیرمیں پاک آرمی نےحکومت کےشانہ بشانہ کام کیا،گورنرسندھ

    عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ ہزاروں رضاکار اپنی خدمات کےلئے اندراج کراچکے ہیں، آئسولیشن سینٹر میں بہترین طبی حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا گیاہے، والنٹیئرزسےاس سینٹرکےباقاعدہ افتتاح کامقصد خدمات کااعتراف ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ طبی عملہ،والنٹیئرزہر اول دستےکا کردار ادا کررہے ہیں، پاک فوج کا جذبہ قابل ستائش ہے، کورونا وائرس کے مکمل خاتمے تک فیلڈ آئسو لیشن سینٹرجاری رہےگا۔

    گورنرسندھ نے کہا کہ سینٹر کو طویل عرصے تک فعال رکھنے کیلئے مخیر حضرات کوآگے آنا ہوگا، یہ سینٹر WHO کے تجویز کردہ حفاظتی اصولوں کےمطابق تیار کیا گیا ہے۔

    عمران اسماعیل کا مزید کہنا تھا کہ مریضوں کے لئے ویڈیو کالنگ کی سہولت کا انتظام بھی کیا گیا ہے جبکہ ڈاکٹرز اور مریضوں کے لیے علیحدہ علیحدہ داخلے کی سہولت ہے۔

  • ایکسپو سینٹر لاہور میں 1000 بستروں پر مشتمل فیلڈ اسپتال صرف 9 دن میں تیار

    ایکسپو سینٹر لاہور میں 1000 بستروں پر مشتمل فیلڈ اسپتال صرف 9 دن میں تیار

    لاہور: کورونا وائرس کے پیش نظر ایکسپو سینٹر لاہور میں 1000 بستروں پر مشتمل خصوصی فیلڈ اسپتال صرف 9 دن  میں تیارکرلیا گیا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب آج فیلڈ اسپتال کا دورہ کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے پیش نظر ایکسپوسینٹر لاہور میں ایک ہزار بستروں پر مشتمل خصوصی فیلڈ اسپتال تیار کرلیا گیا ، مشترکہ کاوشوں سے صرف 9 دن میں ہزار بستروں کا اسپتال بنایا گیا ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار آج ایکسپو سینٹر میں قائم 1000 بستروں پر مشتمل فیلڈ اسپتال کا دورہ کریں گے اور کورونا کے متاثرہ مریضوں کے علاج معالجے کی سہولتوں کا جائزہ لیں گے۔

    وزیر اعلی عثمان بزدار کورونا مریضوں کے علاج معالجے کے لئے تعینات ڈاکٹروں، نرسوں اور پیرامیڈیکل سٹاف سے بھی ملاقات کریں گے۔

    گذشتہ روز کمشنر سیف انجم نے بتایا تھا کہ  لاہور سمیت ڈویژن میں1495بستروں کے فیلڈ اسپتال تیارکئے گئے ہیں، لاہورمیں 900 بستروں، قصورمیں180،شیخوپورہ میں235،ننکانہ میں160بستروں کےاسپتال تیار کئے ہیں۔

    کمشنر لاہور کا کہنا تھا کہ لاہور ڈویژن میں 4478 بستروں کے قرنطینہ بنائے گئے ہیں، لاہور کے قرنطینہ مراکز پر 1667 مریضوں کی گنجائش ہے، قصور 898،شیخوپورہ 352،ننکانہ کےقرنطینہ میں 1561 بستروں کی گنجائش ہے۔

    سیف انجم نے کہا کہ  لاہور ڈویژن میں 217 مقامات پر آئسولیشن مراکز قائم کیےگئےہیں، لاہور ڈویژن کے 19 مراکز صحت میں 168بیڈز کےایچ ڈی یوقائم ہے جبکہ لاہور کے ہائی ڈیپنڈنسی یونٹس میں 153 بسترموجود ہیں۔

    گزشتہ روز وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے ایکسپوسینٹرکورونااسپتال کا دورہ کیا اور کہا  ایکسپوسنٹرمیں بڑی طبی سہولت قائم کی جارہی ہے، کورونااسپتال میں مکمل صفائی کانظام وضع کیاجارہاہے، عوام کوروناوائرس سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیرپرسختی سےعمل کریں۔

  • کورونا وائرس کیخلاف جنگ، چینی یونیورسٹی کا پاکستان کیلئے بڑا اعلان

    کورونا وائرس کیخلاف جنگ، چینی یونیورسٹی کا پاکستان کیلئے بڑا اعلان

    لاہور : کوروناوائرس سے بچاؤ کیلئے چینی یونیورسٹی نے لاہور میں اسپتال کے قیام کا اعلان کردیا جبکہ چینی یونیورسٹی کوروناٹیسٹ کٹس ، ماسک،دستانے بھی عطیہ کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق کوروناوائرس سے بچاؤ کیلئےپاک چین دوستی کا ایک اور عملی اقدام سامنے آگیا ، گورنرپنجاب چوہدری سرور کی درخواست پرچینی یونیورسٹی نے لاہور میں اسپتال کے قیام کا اعلان کردیا۔

    گور نرپنجاب چوہدری سرور کا چینی قونصل جنرل اور وی یوایچ ایس چینی یونیورسٹی سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ، جس میں چینی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر لی سونگ نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

    گور نر پنجاب کا کہنا تھا کہ چینی یونیورسٹی کوروناٹیسٹ کٹس ، ماسک،دستانے بھی عطیہ کرے گی ،چینی یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا وفد آئندہ ہفتے لاہور آئے گا۔

    چوہدری سرور نے مزید کہا کہ پاک چینی دوستی دنیا کیلئے مثال ہے چینی تعاون پران کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

    چینی قونصل جنرل لونگ ڈینگ بن کا کہنا تھا کہ کورونا کیخلاف جنگ میں چین پاکستان کیساتھ ہے جبکہ پروفیسرلی سونگ نے کہا کہ کورونا پرریسرچ اوربچاؤ کیلئے پاکستان کی بھر پور رہنمائی کریں گے۔

    یاد رہے گذشتہ روز کورونا سے نمٹنے کیلئے چین نے پاکستان میں طبی ماہرین بھیجنے کا اعلان کیا تھا، چینی سفارت خانے کا کہنا تھا کہ پاکستان کو طبی سامان کی فراہمی کی تیاری کر رہے ہیں، چین آئسولیشن کیلئے ایک عارضی اسپتال بنانے میں پاکستان کی مدد کرے گا۔