Tag: Field Marshal Asim Munir

  • معرکہ حق میں فتح: فیلڈ مارشل، ائیر چیف اور بلاول سمیت وفاقی وزراء اعلیٰ کو اعزازات سے نواز دیا گیا

    معرکہ حق میں فتح: فیلڈ مارشل، ائیر چیف اور بلاول سمیت وفاقی وزراء اعلیٰ کو اعزازات سے نواز دیا گیا

    اسلام آباد(14 اگست 2025): معرکہ حق میں بھارت کو ذلت آمیز شکست دینے پر فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو ہلال جرات سے نوازا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایوان صدر میں سول و عسکری شخصیات کو اعلیٰ اعزازات دینے کی پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، اس دوران صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم کے تشکیل کردہ سفارتی وفد کے ارکان کو بھی ہلال امتیاز کے اعزاز سے نوازا ہے۔

    معرکہ حق میں نمایاں خدمات پر صدر مملکت کی جانب سے وزیر خارجہ اسحاق ڈار،  وزیر اعظم کی جانب سے بنائی گئی پارلیمانی کمیٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ کو نشان امتیاز سے نوازا گیا۔

    اس کے علاوہ وزیر اطلاعات عطا تارڑ کو بھی نشان امتیاز سے نوازا گیا، صدر مملکت نے نمایاں خدمات پر وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی اور وفاقی وزیراحسن اقبال، شیری رحمان، فیصل سبزواری، مصدق ملک اور حنا ربانی کھر کو بھی سول اعزازات سے نوازا گیا۔

    صدر مملکت آصف علی زرداری نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ہلال جرات کے اعزاز سے نوازا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو معرکہ حق میں لازوال جرأت اور جنگی مہارت کا اعتراف میں ہلال جرأت دیا گیا۔

    ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو بھی ہلال جرات سے نوازا گیا ہے، صدر مملکت نے ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو معرکہ حق کے دوران لازوال جرات، جنگی مہارت اور غیر متزلزل حب الوطنی کے اعتراف میں ہلال جرات دیا۔

    چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا اور نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کو نشان امیتاز سے نوازا گیا،  ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک کو ستارہ بسالت جبکہ ڈی جی ملٹری آپریشنز میجر جنرل کاشف عبداللہ، ائیر وائس مارشل محمد اورنگزیب اور رئیر ایڈمرل شہزاد حامد کو تمغہ بسالت سے نوازا گیا۔

    معرکہ حق میں دشمن کے طیارے گرانے والے پاک فضائیہ کے پائلٹس کو ستارہ جرأت سے نوازا گیا، صدر مملکت نے ونگ کمانڈر بلال رضا کو دلیرانہ فضائی مہارت پر ستارہ جرات سے نوازا، ونگ کمانڈر بلال رضا نے دشمن کا ایئر ڈیفنس کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم تباہ کیا تھا۔

    ونگ کمانڈر حماد بن مسعود کو بھی ستارہ جرات سے نوازا گیا، صدر مملکت نے اسکواڈرن لیڈر محمد یوسف خان، اسکواڈرن لیڈر محمد اسامہ اشفاق، اسکواڈرن لیڈر محمد حسن انیس اور اسکواڈرن لیڈر طلال حسن کو بھی ستارہ جرات سے نوازا۔

  • اپنی آزادی اور خود مختاری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے، فیلڈ مارشل عاصم منیر

    اپنی آزادی اور خود مختاری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے، فیلڈ مارشل عاصم منیر

    راولپنڈی(14 اگست 2025): پاکستان کے 78ویں یوم آزادی کے موقع پر فیلڈ مارشل عاصم منیر نے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے یوم آزادی پر تمام اہل پاکستان کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد دی اور کہا کہ اپنے بزرگوں اور برصغیر کے مسلمانوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

    فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان عالم اسلام کا ایک مضبوط اور ناقابل تسخیر قلعہ ہے، پاکستان بین المذاہب ہم آہنگی اور مذہبی آزادی کا مظہر بھی ہے، مذہبی اقلیتیں آج بھی ملکی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے عفریت کو شکست دینے کیلئے ہم نے انتہائی بھاری جانی و مالی قیمت ادا کی ہے، پہلگام کے افسوسناک سانحے کی پاکستان نے نہ صرف مذمت کی بلکہ شفاف عالمی تحقیقات کی پیشکش کی، آپریشن بنیان مرصوص تاریخ میں افواج پاکستان کی بہادری اور ولولہ انگیز جذبے کی علامت بن چکا ہے۔

    فیلڈ مارشل کا کہنا تھا کہ بھارتی سرکار نے روایتی ہٹ دھرمی کرتے ہوئے پاکستان کی شہری آبادی پر حملہ کیا، قوم کی حمایت سے مسلح افواج نے بھارتی جارحیت کے جواب میں آپریشن بنیان مرصوص کیا، پاک فوج روایتی، غیر روایتی اور ہائبرڈ خطرات سے نمٹنے کیلئے پوری طرح لیس ہے۔

    فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ ہم خطے میں امن، ترقی اور خوشحالی کے متمنی ہیں، اپنی آزادی اور خود مختاری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے، ملکی خود مختاری اور سالمیت کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی مہم جوئی کا بلا ہچکچاہٹ فوری جواب دیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم بھائیوں کی جدوجہد کی مکمل حمایت کرتا ہے،کشمیر یوں کو ان کا حق خودارادیت دینا مسئلے کا واحد، منصفانہ اور پائیدار حل ہے، پاکستان فلسطین کے مظلوم عوام کے ساتھ کھڑا ہے، عالمی برداری فلسطینیوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے فوری اقدامات کرے۔

    انہوں نے کہا کہ جدوجہد آزادی سمیت معرکہ حق کے شہدا کا سلام پیش کرتے ہیں، شہدا کی جرات و بہادری، عزم و جذبہ ایمانی کو سلام پیش کرتے ہیں، پاک فوج کی پیشہ وارانہ مہارت اور جنگی تیاری پر مکمل اعتماد ہے، سرحدوں کی حفاظت کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، اپنی تمام تر توانائیاں پاکستان کے استحکام اور ترقی کیلئے وقف کردیں گے۔

  • فیلڈ مارشل عاصم منیر امریکی تعلقات کو نئی جہت دے رہے ہیں، دی اکانومسٹ

    فیلڈ مارشل عاصم منیر امریکی تعلقات کو نئی جہت دے رہے ہیں، دی اکانومسٹ

    لندن(4 اگست 2025): برطانوی جریدے دی اکانومسٹ میں شائع ہونے والے مضمون میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کی گئی ہے۔

    برطانوی جریدے میں شائع مضمون میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر امریکی تعلقات کو نئی جہت دینے کا باعث بن رہے ہیں، آرمی چیف عاصم منیر کی امریکی صدر ڈونلڈ  ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات خطے میں سفارتی تبدیلی کا آغاز تھی۔

    دی اکانومسٹ میں شائع مضمون کے مطابق "فیلڈ مارشل عاصم منیر امریکی تعلقات کو نئی جہت دے رہے ہیں، 18 جون کو ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں ان کی نجی ملاقات خطے میں سفارتی تبدیلی کا آغاز تھی، ٹرمپ نے بھارت کو مردہ معیشت قرار دے کر 25 فیصد ٹیرف عائد کیا اور پاکستان سے تجارتی معاہدے کا اعلان کرتے ہوئے صرف 19 فیصد ٹیرف عائد کیا۔

    رپورٹ کے مطابق امریکا پاکستان سے تجارت اسلحہ اور انسداد دہشتگردی تعاون کی بحالی پر کام کر رہا ہے، یہ جنوبی ایشیا، چین اور مشرق وسطیٰ میں امریکی پالیسی میں بڑی تبدیلی کا اشارہ ہے۔

    دی اکانومسٹ میں شائع مضمون کے مطابق امریکی عہدیدار نے پاکستان کی داعش کیخلاف کارروائیوں کا اعتراف کیا، امریکا پاکستان کو بکتر بند گاڑیاں نائٹ وژن آلات دینے پر غور کر رہا ہے، امریکی پالیسی ساز بھارت کی تخریبی سرگرمیوں کا جائزہ لے رہے ہیں، عالمی سفارت کار اور سرمایہ کار براہ راست فیلڈ مارشل سے رابطے میں ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق فیلڈ مارشل نے چین اور خلیجی ممالک کے ساتھ متوازن تعلقات برقرار رکھے، بھارت کے ساتھ تنازعہ کے بعد فیلڈ مارشل کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے، غیر ملکی دباؤ کے باوجود فیلڈ مارشل نے بھارت کے خلاف جوابی کارروائی کی۔

    برطانوی جریدے میں مزید کہا گیا کہ صدر ٹرمپ کے قریبی حلقے پاکستان کے کرپٹو اور مائننگ سیکٹرز میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں، پاکستان کی نئی سفارتی حکمت عملی عالمی سطح پر فیلڈ مارشل عاصم منیر کے کردار کو نئی شناخت دے رہی ہے۔

  • بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج کے خاتمے کے لیے کوشاں ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر

    بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج کے خاتمے کے لیے کوشاں ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر

    پشاور : فیلڈ مارشل اور آرمی چیف عاصم منیر نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج کے خاتمے کے لیے کوشاں ہیں۔

    پشاور کور ہیڈ کوارٹرز کے دورے کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم دہشت گردی کے خاتمے کے لیے متحد ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں ان کے سہولت کاروں اور مددگاروں کو ہر قیمت پر انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

    سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے اصل چہرے کو دنیا کے سامنے بےنقاب کیا جائے گا، کسی بےگناہ پاکستانی کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔

    قبل ازیں سید عاصم منیر کی پشاور آمد پر کور کمانڈر پشاور نے ان کا پرتپاک استقبال کیا، فیلڈ مارشل کو سیکیورٹی صورتحال اور انسداد دہشت گردی آپریشنز پر بریفنگ دی گئی۔

    فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بنوں گیریژن میں شہدا کی نمازجنازہ میں بھی شرکت اور سی ایم ایچ بنوں میں زخمیوں کی عیادت کی، انہوں نے سیکیورٹی فورسزکے جذبے اور عزم کو سراہا۔

    فیلڈ مارشل نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کی داخلی سلامتی کو کمزور کرنے کی ہر کوشش کا فوری فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔

    انہوں نے خیبرپختونخوا پولیس سمیت سول اداروں کی صلاحیت بڑھانے پر زور دیتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مضبوطی کیلئےآرمی کی مکمل معاونت کا اعادہ کیا۔

    مزید پڑھیں : بحیثیت قوم کبھی بھارت کے آگے جھکے اور نہ جھکیں گے، فیلڈ مارشل عاصم منیر

    فیلڈ مارشل آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ بحیثیت قوم ہم پاکستانی کبھی بھی بھارت کے آگے جھکے ہیں اور نہ جھکیں گے، دشمن کی اجارہ داری قبول نہیں۔

    فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سول سروسز اکیڈمی کے 52ویں کامن ٹریننگ پروگرام کے شریک سے افسران خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ ملک کی ترقی اور کامیابی کیلیے عوام، حکومت اور افواج کے درمیان مضبوط تعلق ناگزیر ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ریاست کی تمام اکایئوں کے درمیان ہم آہنگی کی اساس پاکستان کی انتظامیہ اور سول بیوروکریسی ہے اس کی بھاری اور اہم ذمہ داری آپ پر عائد ہوتی ہے،

  • فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات میرے لیے اعزاز ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

    فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات میرے لیے اعزاز ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

    واشنگٹن : امریکی صدر ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کو’’اعزاز‘‘قرار دے دیا، انہوں نے کہا کہ ان کو جنگ روکنے پر شکریہ کے لیے مدعو کیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی وائٹ ہاؤس میں تاریخی ملاقات اختتام کو پہنچی جس کے بعد صدر ٹرمپ نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کی۔

    انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے ساتھ تجارتی معاہدے پربات چیت ہورہی ہے، آج فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کا اعزازحاصل ہوا، فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ کہ وہ جنگ کی طرف نہیں گئے۔

    صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کو جنگ روکنے پر شکریہ کے لیے مدعو کیا تھا، پاکستان اور بھارت دونوں ایٹمی طاقتیں ہیں، کشیدگی ختم ہونا مثبت ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایران کے معاملے پر بھی بات چیت کی، پاکستان اور بھارت دونوں سے تجارتی مذاکرات ہورہے ہیں۔

    امریکی صدر سے سوال کیا گیا کہ کیا امریکا ایران کے فردو جوہری پلانٹ پرحملہ کرنے جارہاہے، کچھ بھی ہوسکتاہے، جس کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ فردو پلانٹ سے متعلق معاملات خفیہ ہیں، ایران پرحملوں سے متعلق ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کی۔

  • ایوان صدر میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں ہونے والی تقریب مؤخر

    ایوان صدر میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں ہونے والی تقریب مؤخر

    اسلام آباد: ایوان صدر میں پاک فوج کے سربراہ سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا اعزاز ملنے پر ہونے والی تقریب مؤخر کردی گئی۔

    ذرائع کے مطابق بلوچستان میں بچوں پر حملے کے بعد فیلڈ مارشل عاصم منیر ہنگامی دورے پر وزیراعظم کے ہمراہ کوئٹہ جائیں گے جس کے باعث انہوں نے ایوان صدر میں اپنے اعزاز میں تقریب مؤخر کرنے کی درخواست کی۔

    جس کے بعد فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں ایوان صدر کی تقریب مؤخر کردی گئی، ایوان صدر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق تقریب خضدار میں اندوہناک حملے کی وجہ سے مؤخر کی گئی۔

    آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری

    ’فیلڈ مارشل کا اعزاز شہدا اور غازیوں کے نام وقف کرتا ہوں‘

    واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے بیجز لگانے کیلئے خصوصی تقریب آج سہ پہر ساڑھے 4 بجے ایوان صدر اسلام آباد میں ہونا تھی۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز حکومت پاکستان نے معرکہ حق، آپریشن بُنیان مرصوص کی اعلیٰ حکمتِ عملی اور دلیرانہ قیادت کی بنیاد پر ملک کی سلامتی کو یقینی بنانے اور دشمن کو شِکست فاش دینے پر جنرل سید عاصم (نشان امتیاز ملٹری) کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دی تھی۔

    جنرل عاصم دوسری شخصیت ہیں جنہیں فیلڈ مارشل بنایا گیا ہے جب کہ صدر جنرل ایوب خان 1959 میں فیلڈ مارشل بنے تھے۔

    فیلڈ مارشل فوج میں اعلیٰ ترین عہدہ ہے، عہدے پر فائز شخص فائیو اسٹار جنرل اور سینئر ترین آرمی افسر ہوتا ہے۔ یہ ایوارڈ غیر معمولی، مثالی قیادت اور خدمات کے پیش نظر دیا جاتا ہے۔

    آرمی چیف فیلڈ مارشل نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ اعزاز پوری پاکستانی قوم اور افواج پاکستان کے بہادر مردوں اور خواتین کو خراج تحسین ہے، خاص طور پر ان شہداء کو جو پاکستان کے خلاف بھارتی بلا اشتعال اور بزدلانہ جارحیت کے خلاف آہنی کی دیوار کی طرح کھڑے رہے۔