Tag: fifa scandal

  • فیفا کے سابق عہدیدار کا رشوت لینے کا اعتراف

    فیفا کے سابق عہدیدار کا رشوت لینے کا اعتراف

    زیورخ : فیفا میں کرپشن کا ایک اور اسکینڈل سامنے آگیا، فیفا کے سابق عہدیدار نے دوہزار تیرہ میں رشوت لینے کا اعتراف کیا تھا۔

    جنوبی افریقہ نے دوہزار دس ورلڈ کپ کی میزبانی حاصل کرنے کے لئے پیسے چلائے، فیفا کے سابق عہدیدار نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا، فیفا کے سابق آفیشل کا دوہزار تیرہ میں عدالت کو دیا جانے والا رشوت لینے کا اعترافی بیان منظر عام پر آگیا۔

    فیفا کے سابق عہدیدار چک بلیزر کے مطابق دوہزار دس ورلڈ کپ کی میزبانی حاصل کرنے کے لئے جنوبی افریقہ نے بھاری رشوت دی۔ ان کا کہنا تھا کہ انیس سو اٹھانوے میں فرانس نے بھی میزبانی حاصل کرنے کیلئے غلط طریقہ استعمال کیا۔

    دوسری جانب جنوبی افریقہ نے چک بلیزر کے الزامات کو مسترد کردیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فیفا کو دی جانے والی دس ملین ڈالر کی رقم رشوت نہیں تھی۔

    فیفا کی صدارت سے مستعفی ہونے کے باوجود فیفا کےآفیشلز کے گرد شگنجہ کستا جارہا ہے، انٹرپول اور ایف بی آئی نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا ہے، دوہزار اٹھارہ اور دو ہزار بائیس ورلڈ کپ کی میزبانی دینے کی بھی چھان بین ہورہی ہے، اب کئی پردہ نشینوں کے نام سامنے آنے کا امکان ہے۔