Tag: Fifa Suspend Blatter

  • فیفا کرپشن اسکینڈل: پولیس نے رشوت لینے کے الزام میں مزید دو آفیشلز کو گرفتار

    فیفا کرپشن اسکینڈل: پولیس نے رشوت لینے کے الزام میں مزید دو آفیشلز کو گرفتار

    فیفا کرپشن اسکینڈل میں پولیس نے رشوت لینے کے الزام میں مزید دو آفیشلز کو گرفتار کرلیا۔

    فیفا کرپشن اسکینڈل میں آفیشلز کے گرد گھیرا مزید تنگ ہوگی، پولیس نے زیروخ میں ایک ہوٹل پر چھاپہ مار فیفا کے دو عہدیداروں کو لاکھوں ڈالرز رشوت لینے کا الزام میں حراست میں لے لیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے جانے والے آفیشلز سے تفتیش کررہے ہیں، فیفا کرپشن اسیکنڈل کی تحقیقات کرنے والے والے سوئس تفتیش کاروں نے دعویٰ کیا ہےکہ مشتبہ طور پر رقوم منتقلی کے شواہد میں اضافہ ہورہا ہے۔

    فیفا کے روس اور قطر کو ٹورنامنٹس کی میزبانی سونپنے کے فیصلوں میں ایک سو بیس سے زائد بار مشکوک انداز میں رقوم کی منتقلی ہوئی۔

  • کرپشن اسکینڈل: فیفا کے صدر سیپ بلاٹر تین ماہ کیلئے معطل

    کرپشن اسکینڈل: فیفا کے صدر سیپ بلاٹر تین ماہ کیلئے معطل

    زیورخ : فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کی ایتھکس کمیٹی نے تنظیم کے صدر سیپ بلاٹر کو نوے روز کیلئے معطل کردیا.

    کرپشن اسکینڈل نے سیپ بلاٹر کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا، فیفا کی ایتھکس کمیٹی نے تنظیم کے صدر سیپ بلاٹر ، سیکرٹری جنرل جیروم والک اور نائب صدر مائیکل پلاٹینی کو نوے روز کے لئے معطل کردیا۔

    تینوں آفیشلز انکوائری مکمل ہونے تک فٹبال کی کسی بھی طرح کی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لے سکتے جبکہ ڈسپلن کی خلاف ورزی پر فیفا کے سابق نائب صدر چنگ مونگ جون کو چھ سال کیلئے معطل اور جرمانہ عائد کردیا ہے۔

    سیپ بلاٹر پر یوئیفا کے صدر کو غیر قانونی طور پر فنڈز مہیا کرنے اور دیگر الزامات ہیں، بلیٹر کی معطلی کی سفارش ان کے خلاف سوئس اہلکاروں کی جانب سے گذشتہ ماہ سے جاری فوجداری تحقیقات کے آغاز کے تناظر میں کی گئی تھی۔

    سیپ بلاٹر نے تمام الزامات کو مسترد کردیا ہے اور کہا ہے کہ وہ کرپشن میں ملوث نہیں رہے، ان پر لگنے والےالزامات بے بنیاد ہیں.

  • کرپشن اسکینڈل: فیفا کے صدر سیپ بلاٹر کو معطل کرنے کی سفارش

    کرپشن اسکینڈل: فیفا کے صدر سیپ بلاٹر کو معطل کرنے کی سفارش

    زیورخ : فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کی ایتھکس کمیٹی نے تنظیم کے صدر سیپ بلاٹر کو نوے روز کیلئے معطل کرنے کی سفارش کردی.

    کرپشن اسکینڈل نے سیپ بلاٹر کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا، ایتھکس کمیٹی نے تنظیم کے صدر سیپ بلاٹر کو نوے روز کے لئے معطل کرنے کی سفارش کردی۔ سیپ بلاٹر پر یوئیفا کے صدر کو غیر قانونی طور پر فنڈز مہیا کرنے اور دیگر الزامات ہیں۔

    سیپ بلاٹر نے تمام الزامات کو مسترد کردیا ہے اور کہا ہے کہ وہ کرپشن میں ملوث نہیں رہے۔ ان پر جو بھی الزامات لگ رہے ہیں وہ سب بے بنیاد ہیں۔

    یاد رہے کہ مسلسل پانچویں مرتبہ فیفا کے صدر منتخب ہونے کے چار روز بعد سیپ بلاٹر کرپشن اسکینڈل کے باعث عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے، کانگریس کے دوبارہ اجلاس تک بلاٹر اپنے عہدے پر فرائض انجام دیتے رہیں گے، سیپ بلاٹر انیس سو اٹھانوے میں پہلی بار فیفا کے صدر منتخب ہوئے تھے۔