Tag: FIFA World Cup

  • لیونل میسی کی سالگرہ کے موقع پر عارف لوہار کی آواز کی دھوم

    لیونل میسی کی سالگرہ کے موقع پر عارف لوہار کی آواز کی دھوم

     فیفا نے سوشل میڈیا پر عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی کی سالگرہ کے موقع پر پاکستانی گلوکار عارف لوہار کے گانے کا استعمال کیا۔

    پاکستانی فنکار عارف لوہار کے گیت ’آ‘ کی دھوم فٹبال کے عالمی دنیا میں بھی مچنے لگی ہے، فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے اس گیت کو لیونل میسی کی سالگرہ کے موقع پر اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by FIFA World Cup (@fifaworldcup)

    ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی کی سالگرہ کے موقع پر فیفا ورلڈ کپ کے انسٹاگرام پیج پر ایک ویڈیو شییئر کی گئی جس کا کیپشن اردو میں ’میسی کا جادو‘ درج تھا۔

    ویڈیو میں میسی کی ورلڈ کپ جھلکیاں دکھائی گئیں جس میں انہیں جشن مناتے ہوئے دیکھا گیا جبکہ بیک گراؤنڈ میوزک کے طور پر پاکستانی گلوکار عارف لوہار کا گانا ’آ‘ استعمال کیا گیا ہے۔

    عارف لوہار کا یہ گانا ریلیز کے بعد سے شہرت کی بلندیوں پر ہے۔ ماضی میں پی ایس ایل اور کرکٹ ورلڈکپ کے دوان بھی یہ گانا بجتا رہا، سوشل میڈیا پر اب تک کروڑوں صارفین اس گانے کی وڈیو دیکھ چکے ہیں۔

  • لائنل میسی کا ’بچپن‘ کا انٹرویو وائرل

    لائنل میسی کا ’بچپن‘ کا انٹرویو وائرل

    ارجنٹینا کو تیسری بار فٹبال کا عالمی چیمپئن بنانے والے اسٹار فٹبالر لائنل میسی کا بچپن میں دیا گیا انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

    فیفا ورلڈ کپ 2022 میں ارجنٹائن کی جیت پر دنیا بھر کے لوگ جشن منا رہے ہیں اور اسٹار فٹبالر لائنل میسی کی کارکردگی کو بھی خوب سراہا جارہا ہے، ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرنے کے علاوہ میسی کو دوسری بار فیفا ورلڈ کپ گولڈن بال سے بھی نوازا گیا ہے۔

    ارجنٹائن کی جیت کے ساتھ ہی جہاں فیفا ورلڈ کپ کا ٹرینڈ سوشل میڈیا پر ٹاپ پر رہا وہیں میچ کے بہترین کھلاڑی میسی بھی ٹرینڈ بن گئے۔

    تاہم سوشل میڈیا پر میسی کے بچپن کا ایک کلپ وائرل ہورہا ہے اس میں میسی کو دکھایا گیا ہے جو ان کا پہلا فٹ بال انٹرویو کہا جارہا ہے اور سوشل میڈیا صارفین اس پر کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

    کلپ میں میسی سے پوچھا گیا کہ کیا وہ مین آف دی میچ منتخب ہوئے ہیں۔ وہ کہتے ہیں ’نہیں‘۔ انٹرویو میں میسی سے کہا گیا کہ وہ اپنا مقصد بیان کریں۔

    جس کے بعد نوجوان میسی آگے بڑھتے ہیں اور کہتے ہیں کہ گیند فیڈریکو ریسو کی طرف سے آئی تھی لوکاس کو دی، لوکاس نے مجھے دی اور میں نے گول کر دیا۔‘

    ’جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ جو دو گول اسکور کریں گے وہ کس کو وقف کریں گے، میسی نے کہا کہ وہ اسے اپنے خاندان اور ہر اس شخص کے لیے وقف کرنا چاہیں گے جو اسے پسند کرتے ہیں۔‘

  • ’مہوش حیات کی ڈیوڈ بیکھم کے ساتھ ’سیلفی‘ وائرل

    ’مہوش حیات کی ڈیوڈ بیکھم کے ساتھ ’سیلفی‘ وائرل

    پاکستان شوبز انڈسٹری کےمعروف اداکار ہمایوں سعید ، اداکارہ سجل علی ،مہوش حیات سمیت کئی ستارے  فیفا ورلڈ کپ  میں شرکت کیلئے قطر پہنچے اور سوشل میڈیا پر فائنل دیکھتے ہوئے تصاویر بھی شیئر کیں۔

    فیفا ورلڈ کپ میں قومی فٹ بال ٹیم تو نہیں تھی لیکن پاکستان میں یہ کھیل بڑی دلچسپی سے دیکھا اور کھیلا جاتا ہے جہاں دنیا بھر سے لاکھوں فٹبال شائقین نے ورلڈ کپ کیلئے قطر کا رُخ کیا وہیں پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار بھی بڑی تعداد میں اسٹیڈیم پہنچے اور سنسنی خیز فائنل دیکھا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by FIFA World Cup (@fifaworldcup)

    قطر فٹبال اسٹیڈیم میں معروف اداکار ہمایوں سعید، سجل علی، مہوش حیات اور ثانیہ مرزا ودیگر شوبز اور کھیلوں سے وابستہ شخصیات شرکت کی جن کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Mehwish Hayat (@mehwishhayatofficial)

    فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ مہوش حیات نے بھی میدان سے سابق انگلش فٹبالر ڈیوڈ بیکھم کے ساتھ سیلفی شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے۔

    اداکارہ نے انسٹاگرام پر سیلفی شیئر کرتے ہوئے اس تصویر کو ’سال کی بہترین تصویر قرار دیا اور ساتھ ہی بیکھم کو مینشن بھی کیا۔

    ہمایوں سعید، ثانیہ مرزا، سجل علی، صبور علی ودیگر شخصیات نے فیفا کا فائنل دیکھا اور سوشل میڈیا پر تصاویر بھی شیئر کیں۔

     

  • میسی کا 17 سالہ کیریئر بے مثال، ریکارڈ تعاقب میں رہے

    میسی کا 17 سالہ کیریئر بے مثال، ریکارڈ تعاقب میں رہے

    ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی نے اتوار کی شب قطر میں ورلڈ کپ ٹرافی اٹھا کر اپنے خواب کی تعبیر پائی ان کا 17 سالہ کیریئر بے مثال رہا ہے۔

    لیونل میسی نے فٹبال میں اپنے بین الاقوامی کیریئر کا آغاز 2005 میں کیا اور گزشتہ شب کھیلے گئے فیفا ورلڈ کپ 2022 کے فائنل تک 172 انٹرنیشنل میچز میں ارجنٹائن کی نمائندگی کی اور اس دوران 98 گول کرنے کا اعزاز بھی پایا۔

    اپنے 17 سالہ شاندار کیریئر کے دوران میسی نے اولمپک گولڈ میڈل، 7 باربیلون ڈی، 6 بار گولڈن بوٹ کے اعزازات پانے کے ساتھ سب سے زیادہ ورلڈ کپ میچز کھیلنے کا بھی ریکارڈ اپنے نام کیا۔

    صرف یہی نہیں اپنے بے مثال کارکردگی کی بدولت فٹبال میں مین آف دی میچ کے ریکارڈ ایوارڈ بھی لٹل ماسٹر میسی نے حاصل کیے۔

    ان کے حاصل کردہ اعزازات اور میڈل سے لگتا ہے کہ وہ فٹبال کے پیچھے اور اعزازات ان کے پیچھے پیچھے بھاگتے رہے۔

    8 سال قبل 2014 کے ورلڈ کپ میں فاتح تو ارجنٹائن نہیں تھی لیکن یہ میسی کا جاندار کھیل ہی تھا جس کی بدولت وہ اس ورلڈ کپ کے بھی بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

    یہ بھی پڑھیں: ورلڈ کپ جیتنے کا خواب پورا، میسی کا مستقبل سے متعلق اہم اعلان

    میسی نے کوپا امریکا سمیت کئی ٹرافیوں پر بھی اپنا نام درج کرایا۔ ان کے بین الاقوامی کیریئر میں صرف عالمی کپ کی کمی تھی جو انہوں نے گزشتہ رات قطر میں فیفا ورلڈ کپ 2022 کے فائنل میں دفاعی چیمپئن فرانس کو شکست دینے کے بعد ٹرافی کو اپنے ہاتھوں میں اٹھا کر پوری کر دی۔

  • قطر نے فیفا ورلڈ کپ کی تاریخ بدل دی، دنیا حیران

    قطر نے فیفا ورلڈ کپ کی تاریخ بدل دی، دنیا حیران

    قطر نے فیفا ورلڈ کپ کی تاریخ بدل دی اور 220 ارب ڈالرز لگا کر انتظامات میں بڑے بڑے ملکوں کو ایسا پیچھے چھوڑا کہ دنیا حیران رہ گئی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق دنیا کے سب سے مقبول کھیل فٹبال کا عالمی کپ کا میلہ ایک ماہ تک رنگ بکھیرنے کے بعد قطر میں اختتام پذیر ہوگیا تاہم قطر نے فیفا ورلڈ کپ کی 88 سالہ تاریخ بدل دی۔ 220 ارب ڈالرز تو لگائے لیکن انتظامات میں بڑے بڑے ملکوں کو ایسا پیچھے چھوڑا کہ دنیا بھی حیران رہ گئی۔

    قطر جس کو میگا ایونٹ کی میزبانی ملنے سے قبل یہاں ایک بھی عالمی معیار کا فٹبال اسٹیڈیم نہیں تھا لیکن 8 جدید طرف کے اسٹیڈیم بنا ڈالے۔ ان میں سے ایک اسٹیڈیم کو کنٹینرز کی مدد سے عارضی اسٹیدیم میں تبدیل کیا گیا۔

    قطر نے ماسکو ورلڈ کپ سے 20 گنا زائد رقم استعمال کی۔ اسٹیڈیم میں نصب جدید کولنگ سسٹم نے شائقین اور کھلاڑیوں کو گرمی کا احساس تک نہ ہونے دیا اور تمام اسٹیڈیمز کا درجہ حرارت 20 ڈگری پر برقرار رکھا گیا۔

    قطر نے ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کے دوران ایک ماہ تک بہترین مہمان نوازی کی۔ میزبانی بھی ایسی معیاری جو پہلے کبھی کسی نہ نہیں دیکھی تھی۔ اس ایک ماہ کے دوران قطر نے دنیا کو مہمان نوازی اور خاطر تواضع کے آداب سکھائے اور ساتھ ہی دنیا کو امن کا پیغام بھی پہنچایا۔

    یہ بھی پڑھیں: امیر قطر نے میسی کو اعلیٰ اعزاز اور خطاب سے نواز دیا

    قطر کی جانب سے فیفا ورلڈ کپ سے قبل عائد کی گئی پابندیوں پر عالمی میڈیا اور دنیا کے مختلف ممالک میں آوازیں اٹھائی گئیں لیکن ایک ماہ کے دوران اس کی شاندار مہمان نوازی نے دنیا کا دل جیت لیا۔

  • امیر قطر نے میسی کو اعلیٰ اعزاز اور خطاب سے نواز دیا

    امیر قطر نے میسی کو اعلیٰ اعزاز اور خطاب سے نواز دیا

    ارجنٹائن کو ورلڈ کپ کا فاتح بنانے والے کپتان لیونل میسی کو امیر قطر نے ارجنٹائن کا جنگجو قرار دیتے ہوئے انہیں روایتی جبہ پہنایا۔

    گزشتہ روز قطر میں ایک ماہ تک اپنی رنگینیاں بکھیرنے والا دنیا کے سب سے مقبول کھیل فٹبال کا عالمی کپ ارجنٹائن کی فتح کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔

    لیونل میسی کی قیادت میں ارجنٹائن نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد فائنل میں دفاعی چیمپئن فرانس کو پنالٹی ککس پر دو کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے کر 36 سال بعد ورلڈ کپ جیتنے اور مجموعی طور پر تیسری بار عالمی چمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

    فائنل کے بعد اختتامی تقریب ہوئی جس میں لیونل میسی نے اپنے خوابوں کی تعبیر پاتے ہوئے فٹبال ورلڈ کپ کی ٹرافی کو اٹھایا لیکن اس سے قبل قطر نے میسی کو ان کی خدمات پر زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ورلڈ کپ ٹرافی دینے سے قبل انہیں عربوں کا مخصوص جبہ پہنایا گیا۔

    امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے میسی کو ارجنٹائن کا جنگجو قرار دیتے ہوئے انہیں جبہ پہنایا۔

    یہ بھی پڑھیں: ورلڈ کپ جیتنے کا خواب پورا، میسی کا مستقبل سے متعلق اہم اعلان

    واضح رہے کہ جبہ عربوں کے شاہی انداز اور وقار کی علامت ہے۔ عرب جنگجو اسے فتح کے بعد پہنتے تھے۔ عرب ثقافت میں جبہ احترام اور روایت کا عکاس ہے۔ جو موجودہ دور میں صرف کسی شخصیت کو اعلیٰ اعزاز کے طور پر دیا جاتا ہے۔

  • ورلڈ کپ جیتنے کا خواب پورا، میسی کا مستقبل سے متعلق اہم اعلان

    ورلڈ کپ جیتنے کا خواب پورا، میسی کا مستقبل سے متعلق اہم اعلان

    فٹبال ورلڈ کپ کی ٹرافی اٹھانے کا خواب فیفا ورلڈ کپ 2022 جیتنے پر پورا ہونے کے بعد ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی نے اپنے مستقبل سے متعلق بڑا اعلان کیا ہے۔

    دنیا بھر میں اپنے خوبصورت کھیل سے لاکھوں مداح بنانے والے لیونل میسی نے گزشتہ شب قطر میں فرانس کو شکست دینے کے بعد فٹبال ورلڈ کپ 2022 کی ٹرافی اٹھائی تو یہ ان کے اس خواب کی تکمیل تھی جس کا خواب انہوں نے اپنے کیریئر کے آغاز میں دیکھا تھا اور تعبیر اپنے پانچویں ورلڈ کپ میں پائی۔

    فیفا ورلڈکپ 2022 کے آغاز سے قبل ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی کہہ چکے تھے کہ یہ ورلڈ کپ ان کے کیریئر کا آخری ورلڈ کپ ہوگا جب کہ برطانوی میڈیا کو بھی ایک انٹرویو میں انہوں نے اتوار کو ہونے والے ورلڈ کپ فائنل کو اپنا ملک کی جانب سے کھیلا جانے والا آخری ورلڈ کپ میچ قرار دیا تھا۔

    مایہ ناز فٹبالر کا کہنا تھا کہ اگلے ورلڈ کپ میں 4 سال کا عرصہ ہے اس لیے میرا نہیں خیال کہ میں آئندہ ورلڈ کپ کھیل سکوں گا۔

    میسی نے کہا تھا کہ ورلڈ کپ کا اس طرح سے اختتام کرنا زبردست ہے۔ میں خوش ہوں کہ میگا ایونٹ میں میرا سفر فائنل میں ختم ہو رہا ہے، یہ میرے لیے اطمینان بخش بات ہے۔

    اس بیان کے بعد فٹبال شائقین کا خیال تھا کہ وہ میسی کو ارجنٹینا کی جانب سے دوبارہ کھیلتے ہوئے بھی نہیں دیکھ سکیں گے۔

    یہ بھی پڑھیں: فٹبال ورلڈ کپ کی رنگا رنگ اختتامی تقریب، ویڈیو دیکھیں

    تاہم فیفا ورلڈکپ کےفائنل میں فرانس کے خلاف کامیابی کے بعد میسی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں ارجنٹینا کی قومی ٹیم سے ریٹائر نہیں ہو رہا اور چاہتا ہوں کہ میں چیمپئن کی طرح مزید کھیلتا رہوں۔

  • فیفا ورلڈ کپ فائنل، ’’شاہ رخ خان کو آئی ماں کی یاد‘‘ کنگ خان نے ماضی سے پردہ اٹھایا

    فیفا ورلڈ کپ فائنل، ’’شاہ رخ خان کو آئی ماں کی یاد‘‘ کنگ خان نے ماضی سے پردہ اٹھایا

    فیفا ورلڈ کپ کا فائنل دنیا بھر میں دیکھا گیا بالی ووڈ کنگ شاہ رخ کو فائنل دیکھتے ہوئے اپنی والدہ یاد آگئیں۔

    ایک ماہ تک دنیا کو اپنی طرف متوجہ رکھنے والا قطر میں کھیلا گیا فیفا ورلڈ کپ 2022 ارجنٹینا کی جیت کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔ قطر میں کھیلے گیا یہ میگا ایونٹ میسی کے نام رہا اور ارجنٹائن نے دفاعی چیمپئن فرانس کو شکست دے کر 36 سال کے طویل عرصے بعد ورلڈ چمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

    اتوار کو ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ کے لیے دنیا بھر میں شائقین فٹبال بڑے پرجوش تھے۔ جہاں دنیا بھر میں لاکھوں شائقین نے اس سنسنی خیز میچ کو دیکھا وہیں اس کو دیکھنے کے دنیا کی نامور شخصیات نے اپنی مصروفیات کو ترک کیا۔ ان ہی میں ایک نام بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان بھی ہیں جنہوں نے یہ سنسنی خیز فائنل دیکھنے کیلیے اپنی مصروفیات ترک کیں۔

    تاہم شاہ رخ خان کو فائنل کے دوران اپنی مرحومہ والدہ کی یاد ستائی جن کی یادوں کو انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے ساتھ بھی شیئر کیا۔

    شاہ رخ خان نے فائنل کے بعد اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک بیان جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ ہم ایسے وقت میں جی رہے ہیں جس میں اب تک کے بہترین ورلڈ کپ فائنلز میں سے ایک ہوا ہے۔

    اس موقع پر انہوں نے اپنے ماضی کے جھروکوں میں جھانکتے ہوئے اپنی ماں کو یاد کیا اور لکھا کہ ’’مجھے یاد ہے میں ایک چھوٹے سے ٹی وی پر اپنی ماں کے ساتھ ورلڈ کپ دیکھتا تھا اور اب اپنے بچوں کے ساتھ اسی جوش سے یہ ایونٹ دیکھا‘‘۔

    اپنے اس جذباتی پیغام میں انہوں نے ٹیلنٹ، محنت اور خوابوں پر یقین دلانے کے لیے میسی کا شکریہ بھی ادا کیا۔

     

    واضح رہے کہ قطر کے شہر لوسیل کے اسٹیڈیم میں کھیلا گیا فائنل مقررہ وقت میں میچ 2-2 سے جبکہ اضافی وقت میں 3-3 سے برابر ہوا تاہم میچ کا فیصلہ پینالٹی ککس پر ہوا۔ ارجنٹینا نے 2 کے مقابلے میں 4 گول سے کامیابی حاصل کی۔

  • فٹبال ورلڈ کپ کی رنگا رنگ اختتامی تقریب، ویڈیو دیکھیں

    فٹبال ورلڈ کپ کی رنگا رنگ اختتامی تقریب، ویڈیو دیکھیں

    قطر میں ایک ماہ تک دنیا کو متوجہ رکھنے والے فیفا ورلڈ کپ کی شاندار اور رنگا رنگ اختتامی تقریب میں دنیا کے نامور ستارے جگمگائے۔

    قطر میں دنیا کے سب سے مقبول کھیل فٹبال کے عالمی کپ کی رونقیں ایک ماہ تک شائقین فٹبال کو محظوظ کرنے کے بعد ارجنٹائن کی فتح کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئیں۔ اس موقع پر شاندار اور رنگا رنگ اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں دنیا بھر کے نامور ستارے جگمگائے۔

    اختتامی تقریب میں خوبصورت لائٹ پروجیکشن نے تقریب کو چارچاند لگا دیے جس سے لوسیل اسٹیڈیم رنگوں اور روشنیوں میں نہا گیا اور آسمان بھی جگمگا اٹھا۔ اس موقع پر فٹبال پر بنے تمام ٹیموں کے جھنڈوں کی رونمائی بھی کی گئی۔

    ورلڈکپ کے آفیشل ترانوں میں آواز کا جادو جگانے والے فنکاروں نے پُر فارم کیا۔ عالمی شہرت یافتہ نورا فتیحی، بالقیس فتیحی، رحمہ ریاض اور منال کی خوب پذیرائی ہوئی۔

    میگا ایونٹ کی ٹرافی سابق ہسپانوی کپتان کار سیاس اور معروف بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پاڈوکون میدان میں لائے۔

     

    واضح رہے کہ فیفا ورلڈ کپ 2022 کا چیمپئن ارجنٹائن رہا جس نے دفاعی چیمپئن کو شکست دے کر 36 سال بعد عالمی کپ تیسری بار جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔

  • دنیائے فٹبال کا حکمراں کون؟ فیصلہ آج ہوگا

    دنیائے فٹبال کا حکمراں کون؟ فیصلہ آج ہوگا

    دوحہ: دنیائے فٹبال کا حکمران کون ہوگا اس کا فیصلہ آج ہونے والے فرانس اور ارجنٹائن کے فائنل میں ہوگا۔

    قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ میں 32 ٹیموں میں شرکت کی اور شائقین فٹبال کو سنسنی خیز میچز دیکھنے کو ملے اب فیصلے کی گھڑی آن پہنچی ہے کل فائنل معرکے میں اپنا آخری ورلڈ کپ کھیلنے والے ارجنٹینا کے میسی میدان میں اتریں گے اور ورلڈ کپ جیتنے کا خواب پورا کرنے کی کوشش کریں گے دوسری جانب فرانسیسی کھلاڑی بھی اعزاز کا دفاع کرنے کے لیے بے تاب دکھائی دیں گے۔

    فرانس دفاع کے لیے امباپے، جیرو پر انحصار کرے گا تو ارجنٹائن کی ٹیم میں میسی، الواریز، نکولس جیسے اسٹار فٹبالرز شامل ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by FIFA World Cup (@fifaworldcup)

    فائنل سے پہلے میگا ایونٹ کی اختتامی تقریب ہوگی جس میں قطری گلوکارہ عائشہ، نورا فتیحی اوربلقیس منال پرفارم کریں گی۔

    گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں کروشیا نے مراکش کو 2-1 سے شکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کرلی جبکہ مراکش کی ٹیم چوتھی پوزیشن حاصل کرسکی، مراکش نے میگا ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور شائقین فٹبال کرکٹ کے دل جیت لیے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by FIFA World Cup (@fifaworldcup)

    واضح رہے کہ لائنل میسی ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ یعنی 11 گول کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے انہوں نے سابق کھلاڑی بیٹسٹوٹا کا ریکارڈ توڑا ہے جبکہ ۔

    اسٹار فٹبالر نے ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ میچ کھیلنے کا ریکارڈ بھی برابر کردیا اور کل وہ فائنل کھیلنے کے ساتھ ہی وہ ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ میچ کھیلنے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیں گے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by FIFA World Cup (@fifaworldcup)