Tag: FIFA World cup 2014

  • لوئیس سواریز کی سزا میں کمی کی اپیل پر فیصلہ آج متوقع

    لوئیس سواریز کی سزا میں کمی کی اپیل پر فیصلہ آج متوقع

    یورگوائے : یورگوائے کے اسٹار فٹبالر لوئیس سواریز کی پابندی میں کمی کی اپیل پر فیصلہ آج متوقع ہے۔

    سواریز نے ورلڈ کپ دوہزار چودہ کے اہم میچ میں اٹالین اسٹرائیکر جورجیو چیلینی کو کاٹ لیا تھا، فیفا نے سواریز پر چار ماہ کی پابندی عائد کردی تھی۔ سورایز نےسزا میں کمی کے لئے کھیلوں کے عالمی ثالثی عدالت سےرجوع کیا۔

    عدالت نے گزشتہ ہفتے کیس کی سماعت مکمل کرلی تھی ،جس پر فیصلہ آج سنائے جانے کا امکان ہے۔

    امید کی جارہی ہے کہ سواریز کی پابندی میں نصف کمی کردی جائے گی، جس کے بعد یورگوائن اسٹرائیکر پچیس اگست سے شروع ہونے والی اسپینش لیگ میں شرکت کرسکیں گے۔

  • فیفا ورلڈ رینکنگ میں ردوبدل،جرمن نمبر ون ٹیم بن گئی

    فیفا ورلڈ رینکنگ میں ردوبدل،جرمن نمبر ون ٹیم بن گئی

    برازیل : فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے ورلڈ کپ کے اختتام کے بعد نئی رینکنگ جاری کردی، ورلڈ چیمپیئنز جرمنی اب نمبر ون ٹیم بھی بن گئی۔

    جرمن فٹبال ٹیم پر قسمت مہربان ہے، چوتھی مرتبہ ورلڈ چیمپیئن بننے کا اعزاز کیا حاصل کیا، ساتھ ہی فیفا کی نئی رینکنگ میں بھی نمبر ون ٹیم بن گئی، بیس سال میں پہلی مرتبہ جرمنی نے پہلی پوزیشن پر قبضہ کیا ہے، فٹبال ورلڈ کپ کی رنر اپ ٹیم ارجنٹائن تین درجے بہتری کے بعد دوسری پوزیشن پر آگئی ہے۔

    ورلڈ کپ میں نیدرلینڈ تیسری پوزیشن پر رہی اور رینکنگ میں بھی تیسری پوزیشن حاصل کرلی، کولمبیا فٹبال ٹیم چوتھے نمبر پر پہنچ گئی، چھ درجہ ترقی حاصل کرکے بیلجیئم نے پانچویں پوزیشن، ایک درجہ بہتری کے بعد یوراگوئے چھٹے نمبر پر  ہے۔

    ورلڈ کپ کی میزبان ٹیم برازیل کی رینکنگ گرتے ہوئے اب تیسرے سے ساتویں نمبر پر پہنچ گئی ہے، پہلے راؤنڈ میں باہر ہونے والی سابق عالمی چیمپیئن اسپین آٹھویں، سوئٹزرلینڈ تنزلی کے بعد نویں اور فرانس ٹاپ ٹین کی آخری ٹیم ہے۔

  • میسی کو گولڈن بال دینے کا فیصلہ متنازع ہوگیا

    میسی کو گولڈن بال دینے کا فیصلہ متنازع ہوگیا

      ری ڈی جنیرو: فیفا ورلڈ کپ دوہزار چودہ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ متنازع ہوگیا، ارجنٹائن کے لائنل میسی کو ایوارڈ دینے کے فیصلے کو فیفا کے صدر سلیپ بلاٹنے بھی حیرانگی کا اظہار کیا ہے۔

    فیفا ورلڈ کپ دوہزار چودہ میں ارجنٹینا کے کپتان لائنل میسی کو گولڈن بال دینے کا فصیلہ فیفا کے صدر سیپ بلاٹر کے بیان کے بعد متنازع ہوگیا ہے، ورلڈ کپ ایوارڈز کے لیے کھلاڑیوں کا انتخاب فیفا کا ٹیکنیکل اسٹڈی گروپ کرتا ہے لیکن میسی کو ایوارڈ دیئے جانے پر فیفا پر کڑی تنقید کی جارہی ہے۔

    ارجنٹینا کے سابق کپتان ڈیاگو میراڈونا نے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ میسی اس انعام کے مستحق نہیں تھے، انہوں نے کہا کہ یہ ایوارڈ کولمبیا کے اسٹرائیکر ہیمز روڈریگیوز کو ملنا چاہیے تھا، جنہوں نے ایونٹ میں سب سے زیادہ گول بنائے، میراڈونا نے کہا کہ ایوارڈ ملنے پر میسی کے چہرے پر کوئی خیالات نہیں تھے، میراڈونا کے بعد فیفا کے صدر سلیپ بلاٹر نے بھی میسی کو ایوارڈ دیئے جانے پر حیرانگی کا اظہار کیا ہے۔

    ری ڈی جنیرو میں نیوز کانفرنس کے دوران سلیپ بلاٹر سے گولڈن بال ایوارڈ کے بارے میں سوال کیا گیا تو وہ ہس پڑے، ان کا کہنا تھا کہ جب میسی کو یہ گولڈن بال کا ایوارڈ ملا انہیں بھی اتنی ہی حیرانگی ہوئی جتنی سب کو ہوئی تھی، میسی نے ورلڈ کپ میں چار گول بنائے تھے اور ٹیم کو فائنل تک پہنچانے میں بھی میسی کا کردار اہم تھا۔

    ۔

  • ورلڈ کپ میں مایوس کن پرفارمنس، برازیل کے ہیڈ کوچ مستعفی

    ورلڈ کپ میں مایوس کن پرفارمنس، برازیل کے ہیڈ کوچ مستعفی

    برازیل : فٹبال ورلڈ کپ میں مایوس کن کارکردگی کے بعد برازیلین ٹیم کے ہیڈ کوچ لوئز فلپ اسکولاری مستعفی ہوگئے۔

    فٹبال ورلڈ کپ ختم ہوگیا، ساتھ ہی برازیل کے ہیڈ کوچ لوئز فلپ بھی عہدے سے فارغ ہوگئے،میگا ایونٹ کے سیمی فائنل میں جرمنی کے ہاتھوں سات ایک سے بدترین شکست پر برازیلین کوچ شدید تنقید کی زد میں تھے، جس کے بعد رہی سہی کسر تیسری پوزیشن کے میچ نے پوری کردی۔

    جرمنی سے شکست اور ورلڈ کپ میں برازیل کی سب سے خراب کارکردگی رہی، تیسری پوزیشن کے میچ میں نیدرلینڈز سے تین صفر سے ناکامی پر برازیلین کوچ پر استعفے کے لئے دباؤ بڑھ گیا تھا، اختتامی راؤنڈ میں ٹیم کی پے در پے ناکامیوں نے برازیلین کوچ کو مستعفی ہونے پر مجبور کردیا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق برازیلین کوچ نے فیڈریشن کو استعفے کی پیشکش کی تھی، جسے منظور کرلیا گیا ہے۔

  • جرمنی نے ارجنٹینا کو ہرا کر ورلڈ کپ کا تاج اپنے سر سجا لیا

    جرمنی نے ارجنٹینا کو ہرا کر ورلڈ کپ کا تاج اپنے سر سجا لیا

    ریو دی جنیرو: ابتدائی منٹوں میں ارجنٹائن کی ٹیم خطرناک نظر آئی,ارجنٹائن کو پہلے کارنرملا لیکن فائدہ نہ
    اٹھایا جا سکا۔پہلے ہاف کا کھیل مکمل ہونے تک کوئی ٹیم بھی گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔ 

    ارجنٹائن کو گول کرنے کا زبردست موقع ملا لیکن اسٹرائیکر ہیگوائین اس سے فائدہ نہ اٹھا سکے,دوسرے ہاف کے پہلےمنٹوں میں ارجنٹائن نے گول کرنےکےدو موقعے پیدا کیے,ایک بار ہیگوائن آف سائیڈ ہو گئےدوسری بار لیونل میسی گول نہ کر سکے۔

    میچ کے دوسرے ہاف میں بھی کوئی ٹیم بھی گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی,اضافی وقت کے پہلے ہاف کا کھیل تیز رفتاری سے شروع ہوا,اضافی وقت کا بھی پہلا ہاف بغیر گول کے برابری پر ختم ہوا۔

    اضافی وقت میں نوجوان جرمن کھلاڑی ماریو گٹزر نے گول کر دیا،اس طرح جرمنی چوبیس سال بعد فٹ بال کا عالمی چیمپئن بن گیا۔

  • فیفا ورلڈ کپ 2014 کی رنگا رنگ اختتامی تقریب کا آغاز

    فیفا ورلڈ کپ 2014 کی رنگا رنگ اختتامی تقریب کا آغاز

    برازیل کے شہر ری ڈی جنیرو میں فیفا ورلڈ کپ دوہزار چودہ کی رنگا رنگ اختتامی تقریب کا آغاز ہوگیا، جس میں مایہ ناز گلوکارہ شکیرا سمیت کئی فنکاروں نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔

    ری ڈی جنیرو میں فیفا ورلڈ کپ کے ارجنٹینا اور جرمنی کے فائنل سے قبل اختتامی تقریب ہوئی، تقریب کے آغاز میں مایہ ناز گلوکارہ شیکرا کی دلفریب پرفارمنس نے شائقین کے جوش کو دگنا کردیا، شکیرا پرفارمنس شکیرا کے بعد دیگر فنکاروں نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کرکے شائقین کو محظوظ کیا، فیفا ورلڈ کپ دوہزار چودہ کی اختتامی تقریب کو دیکھنے کے لیے ہزاروں کی تعداد میں شائقین اسٹیڈیم میں موجود ہیں۔